English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشاعروں کی سحر انگیز آواز ڈاکٹر ملک زادہ منظور احمد خاموش

share with us

مذکورہ بالا خیالات کا اظہار سکریٹری ، اردو اکادمی ایس ۔رضوان اور اسٹاف اردو اکادمی نے اپنے ایک اعلانیہ میں کیا۔ اس سلسلہ میں اردو اکادمی کے چیرمین ڈاکٹر نواز دیوبندی نے اس تعزیتی جلسہ میں اپنے تعزیتی پیغام کے ذریعہ فرمایاکہ ڈاکٹر ملک زادہ منظور احمد نے نظامت کو ہنر اور فن بنایا۔ ڈاکٹر ملک زادہ منظور احمد مفکر، دانشور اور ناظم کی حیثیت سے ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے۔ مگر بحیثیت ناظم ان کی شخصیت اول رہی۔ نظامت کو انہوں نے مشاعرہ کا تاج محل بنایا۔ نظامت میں جو لطیفہ گوئی اور لسانی جمال پیدا کیا وہ ان کی انفرادیت تھی۔ اور مدعو شاعر کی شخصیت اور اس کے مرتبہ کے مطابق تبصرہ کرکے اسے اسٹیج پر بلاناان کا اپنا انوکھا انداز تھا۔ 
میں سمجھتا ہوں کہ اردو ادب کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ میں نے ڈاکٹر ملک زادہ منظور احمد کے ساتھ ملک کے اندراور بیرون ملک کا سفر کیا۔ سفر میں میں نے انہیں ایک مشفق بزرگ، نیک انسان اور محسن پایا۔ اردو اکادمی نے گزشتہ سال ہی انہیں قومی یکجہتی ایک لاکھ روپے پر مشتمل اعزاز سے نوازا تھا۔ اردو اکادمی اس سے قبل اپنا سب سے بڑا اعزاز انہیں مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ بھی دے چکی ہے۔ امید ہے کہ ان کے خانوادے کے لوگ خاص کر ڈاکٹر ملک زادہ 
جاوید ان کی چھوڑی ہوئی روایات کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ نے انہیں بہت خوبصورت آواز دی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ مائک ان کی آواز کے لئے اور آواز مائک کے لئے بنی تھی۔ ان کی آواز میں جو مردانہ وجاہت اور کھنک تھی وہ بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہے۔عمر کے اس آخری پڑاؤ میں ان کے اجزا بہت مضمحل ہوگئے تھے مگر ان کی آواز کا وہ کرارہ پن، پختگی اور کھنک آخری دم باقی رہی۔ ابھی کچھ ماہ قبل ڈی سی ایم ، دہلی کا مشاعرہ میں نے ڈاکٹر ملک زادہ منظور احمد کی موجودگی میں پڑھا تھا۔ اپنی اس پیرانہ عمری کے باوجود مشاعرہ میں ابتدا سے آخر تک موجود رہے۔ یہ ہیں وہ لوگ جو ہماری تہذیب اور روایت کے امین ہیں۔ آج کے دو ۔دو دن کے شاعر اپنی غزل پڑھ کر اسٹیج سے روانہ ہو جاتے ہیں۔ اس طرح مشاعروں کا ایک بڑا اسٹیج ہم سے بچھڑ گیا۔اتر پردیش اردو اکادمی کا یہ جلسہ ڈاکٹر ملک زادہ منظور احمدکی رحلت کو اپنا ذاتی نقصان تصور کرتا ہے اور مرحوم کے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے ان کے پسماندگان کی خدمات میں دلی تعزیت پیش کرتاہے۔

وزیر اعلیٰ نے مشہور شاعر ڈاکٹر ملک زادہ منظور احمد

کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا

لکھنؤ۔22اپریل(فکروخبر/ذرائع) اترپر دیش کے وزیراعلیٰ جناب اکھلیش یادو نے مشہور شاعر اور اردو اسکالرڈاکٹر ملک زادہ منظور احمد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ آج یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جناب ملک زادہ منظور احمد نے اردو شاعری اور ادب کو مالامال کیا۔ اردو زبان کی ترویج وترقی کے لئے انہوں نے اپنی زندگی کو وقف کردیا تھا۔ آسان زبان میں شاعری کرکے انہوں نے اپنی ایک خاص شناخت قائم کی تھی۔ جناب یادو نے مرحوم کی روح کی تسکین کے لئے دعا کرتے ہوئے غم زدہ اہل خانہ کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا