English   /   Kannada   /   Nawayathi

تلنگانہ حکومت نے اکبرالدین اویسی کے خلاف کیس چلانے کی دی اجازت(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اویسی کے خلاف نفرت آمیز تقریر کرنے، ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے، فساد بھڑکانے کے معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 153، 153 اے، 121 اور 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور تفتیشی افسر نے حکومت سے اویسی کے خلاف کیس چلانے کی اجازت مانگی تھی ، جس پر اب تلنگانہ حکومت نے پولیس کو اس کیس میں چارج شیٹ دائر کرنے کے لئے اجازت دے دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اکبرالدین اویسی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی ہیں اور اس پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی کے بھائی ہے۔ اکبرالدین اویسی اکثر و بیشتر بی جے پی ، آر ایس ایس اور وزیر اعظم مودی پر تیکھے حملے کرتے رہتے ہیں ۔


ایئر انڈیا کے جہاز میں گھسنے والاچوہاکئی ملکوں کا سفر کرنے میں کامیاب رہا

نئی دہلی ۔ 21 اپریل (فکروخبر/ذرائع)ایئر انڈیا نے ٖفضائی سفر کے خواہشمند چوہے کے مزے کروادئے جبکہ ایئر لائین کی ہلاک کرنے یا پکڑنے کی کوششوں کے باوجود چوہا کئی ملکوں کا سفر کرنے میں کامیاب رہا۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کی میلبورن جانے والی ہفتہ وار پروازکے لئے خوراک دینے والی گاڑی میں آنے والا چوہا جہاز میں گھس گیا۔ پرواز سے قبل علم ہونے پر اس چوہے کو پکڑنے کے لئے جہاز میں جگہ جگہ گلیو باکسز رکھے گئے تاہم چوہا قابومیں نہ آیا ۔ محدود فیومیگیشن اور دیگر حربوں کے باوجودچوہا پرواز کے ذریعے پہلے میلبورن اور اس کے بعددوبئی پہنچ گیا۔ ایئر لائین کے ذرائع نے بتایا کہ قبل ازیں اسی چوہے کی وجہ سے بھارتی ائرلائین ایئر انڈیاکی میلبورن جانے والی پروازکا رخ موڑنا پڑاتھا اور جہازکو سنگاپور ائر پورٹ پر اتارنا پڑا۔جہان تلاش کے باوجود چوہا نہیں ملاتھا تاہم حالیہ پرواز میںیہ چوہا دوبئی پہنچ گیا۔ 


احمد آباد میں کرائمزبرانچ کے دفتر میں پولیس کانسٹیبل کو قتل کرکے ملزم فرار ہوگیا 

احمد آباد ۔ 21 اپریل (فکروخبر/ذرائع) شہر احمد آبادمیں سخت ترین حفاطتی اقدامات والے کرائمزبرانچ کے دفتر میں پولیس کے کانسٹیبل قتل کردیاگیا جبکہ منشییات کی فروخت میں ملوث ملزم کانسٹیبل کو قتل کرنے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس واقعہ کے بعد کئی جرائم کاسراغ لگانے والے ادارہ کی اپنی ساکھ داؤپر لگ گئی ہے ۔کیونکہ قتل کا یہ واقعہ تین مراحل کے سخت ترین حفاطتی اقدامات کے باوجود پیش آیا ۔ کرائمز برانچ کے انسپیکٹر پولیس آر آر سروایا نے بتایاکہ منشتیات کی فروخت میں ملوث بیلاآئی نامی ملزم ہسڑی شیٹر ہے جس نے گرفتاری کے بعد تفتیش کرتے ہوئے کانسٹیل کو سرپر لوہے کا راڈمار کرہلاک کیا اور تفتیشی کمرے سے فرار ہوگیا ۔


مدھیہ پردیش میں غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کو اعلی سطح پر تحفظ حاصل: دگ وجے سنگھ

ہوشنگ آباد۔21اپریل(فکروخبر/ذرائع )کانگریس جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے یہ الزام لگایا ہے کہ ریاست میں غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والوں اور اس میں ملوث افسروں کو برسر اقتدار پارٹ بی جے پی کی حمایت حاصل ہے ۔مسٹر سنگھ نے کل رات یہاں صحافیوں سے بات چیت میں یہ الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی لائف لائن نرمدا ندی اور دیگر اہم دریاؤں سے غیر قانونی طور پر ریت نکالا جارہا ہے اور یہ سب حکومت اور انتظامیہ کی نگرانی میں ہورہا ہے ۔ اعلی سطح پر حاصل اس تحفظ کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں ہو پاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ہوشنگ آباد اور اس سے متصل سیھور ضلع میں جہاں کچھ سال پہلے ڈمپر ہوا کرتے تھے اب ان کی تعداد دیکھتے ہی بنتی ہے ۔سینئر کانگریس لیڈر نے مرکز کی مودی حکومت کے پراجیکٹ '' گرام اودے سے بھارت اودے ''پروگرام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جہان اس طرح کا نعرہ دے رہے ہیں وہیں ریاست میں اس کے برعکس گرام پنچایتوں سے ان کے حقوق چھینے گئے ہیں۔پہلے گرام پنچایتوں کے پاس کانوں سے متعلق حق تھے لیکن آج یہ حق ٹھیکیداروں کودے دئے گئے ہیں۔


ہریانہ کے سواني علاقے میں شدید خشک سالی ، کسانوں کا دھرنا

حصار۔21اپریل(فکروخبر/ذرائع )ہریانہ میں راجستھان کی سرحد سے متصل ضلع بھوانی کے سواني علاقے میں شدید خشک سالی اور پانی کے بحران کی وجہ سے مہاراشٹر کے لاتور جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور امداد نہ ملنے سے علاقے کے ناراض کسانوں نے اب تحصیل کے دفتر پر غیر معینہ دھرنا شروع کر دیا ہے ۔کسانوں کا مطالبہ ہے کہ سواني علاقے کو خشک سالی سے متاثر علاقہ قرار دیا جائے اور انہیں خاص ریلیف پیکج فراہم کیا جائے ۔سواني منڈی علاقہ تقریباً 15 سال سے مسلسل خشک سالی سے متاثر ہے ۔ خشک سالی کے سبب یہاں کے کسانوں کی اقتصادی حالت بدتر ہو گئی ہے ۔لوگ صبح اٹھتے ہی پانی کی تلاش شروع کر دیتے ہیں۔ علاقے کے گاؤں لیلس کے علاوہ نلوی، گوریرا، ککرال، سینیواس، جھپا، ڈھانی رامجس، گینڈاواس، بدھوان، موتي پورا، مٹھٹھی، متانی، ڈھاني بھاکرا اور ڈھاني سلاوالي کے لوگوں کو پیاس بجھانے کے لئے 800 سے 1000 روپے تک خرچ کرکے پرائیویٹ پانی سپلائروں سے پانی خریدنا پڑ رہا ہے ۔ فی الحال علاقے کی نہریں خشک پڑی ہیں۔ حالات اتنے خراب ہیں کہ ان دیہات میں پانی کے ٹینک اور مویشیوں کے لئے بنائے گئے تالاب بھی خشک چکے ہیں۔اقتصادی طور پر کمزور وہ لوگ جو پانی نہیں خرید سکتے ، پانی ٹنکیوں میں بچی گادکا گندہ پانی تک پینے کے لئے مجبور ہیں۔سواني علاقے میں 2002 سے خشک سالی کا سلسلہ جاری ہے جس نے اس علاقے کی ہریالی چھین لی ہے ۔اس سے نہ صرف کسان اقتصادی طور پر کمزور ہو رہے ہیں بلکہ گاؤں میں کنوارے لڑکوں کے رشتوں پر اس کا برا اثر پڑنے لگا ہے ۔ رشتہ کرنے سے پہلے اس علاقے کے حالات اور یہاں خواتین کی حالت زار دیکھ کر لوگ یہاں رشتہ کرنے سے کتراتے ہیں۔مسلسل خشک سالی سے فصلوں کی بربادی اور اقتصادی نقصان جھیلنے والے کسانوں کا صبر بھی اب ٹوٹنے لگا ہے ۔تحصیل سطح کے افسر وں اور ریاستی حکومت کے وزیروں سے فریاد کرنے کے باوجود کوئی راحت نہ ملنے سے ناراض سواني علاقے کے کسانوں نے اب تحصیل دفتر پر غیر معینہ دھرنا شروع کر دیا ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ سواني علاقے کو خشک سالی سے متاثر قرار دے کر خاص ریلیف پیکج دیا جائے ۔کسانوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کا یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک علاقے کوخشک سالی سے متاثر علاقہ قرار دیا جاتا۔


''بھارت ماتا'' تصور اور یقین ہے ،نعرہ نہیں:آر ایس ایس

ناگپور۔21اپریل(فکروخبر/ذرائع)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آرایس ایس )نے کہا کہ ''بھارت ماتا''نہ ہی ایک مجسمہ ہے اور نہ ہی ایک نعرہ بلکہ وہ ایک نظریہ ہے ،ایک تصور ہے ،ایک یقین ہے اوراسے صرف ایک نعرہ بتاکر اس کی اہمیت کو کم نہیں کیا جاسکتا ہے ۔آر ایس ایس کے ترجمان''آرگنائزر''کے تازہ شائع کردہ مضمون میں سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھاشاہد صدیقی نے بھارت ماتا کی جے کے نعرے کے اسلام مخالف ہونے کو سرے سے خارج کردیا۔یی تنازعہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے گندی سیاست کا حصہ ہے ۔بھارت ماتا سبھی کی ماں ہے اور یہ معنی نہیں رکھتا کہ انہیں کوئی بھارت ماتا کہے یا مادر وطن یا مدر انڈیایا صرف ماں۔ہندوستانی سیاست میں جاری کئی حساس مسئلوں کے درمیان ''بھارت ماتا کی جے ''کا نعرہ سب سے متنازعہ شکل میں میں ابھرا ہے ۔ذاتی مفادات کے لئے کچھ لوگ اس کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کر رہے ہیں۔ بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگانے کے سلسلے مین مسلمان دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ،جن میں سے ایک دھڑے کو یہ نعرہ لگانے سے کوئی گریز نہیں ہے جبکہ دوسرا دھڑا اسے اسلام مخالف بتاتا ہے ۔مسلم قومی پلیٹ فارم (ایم آر ایم ) کی یہاں حال ہی میں ختم ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں کچھ مسلم رہنماؤں نے بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگانے کی کھلے عام حمایت کی تھی۔آر ایس ایس نے اس مضمون کے ذریعے الزام لگایا ہے کہ 'بھارت ماتا' پر تنازعہ کھڑا کر کے اس خیال اور ہر ہندوستانی محب وطن کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ۔مسٹر صدیقی نے دعوی کیا کہ مسلم فرقہ کے ایک بڑے طبقے نے بھارت ماتا کے نعرے پرکر علما کی جانب سے دیے گئے فتوی کو مسترد کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا ہے ۔انہوں نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے خیالات کی حمایت کی جس میں انہوں نے زبردستی کسی سے 'بھارت ماتا کی جے ' کہنے پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا گرو بابا رام دیو اس معاملے پر لاکھوں لوگوں کا سر کاٹنے جیسے بیان دے کر ہندو مذہب کی رواداری کے تصور کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔آرگنائزر میں چھپے مضمون کے مطابق لوگ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے واقعات کے بعد کسی کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے کے بجائے قوم پرستی کے معاملے پر بحث کر رہے ہیں۔مسٹر صدیقی نے اپنے مضمون کے ذریعے لوگوں سے روادار رہنے اور لوگوں کا دل جیتنے کی اپیل کی ہے ۔ بھارت ماتا کی جے کے نعرے کی آواز دل سے آنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو حقیقی خطرہ نعرے لگانے والوں سے نہیں بلکہ ماحولیاتی، اقتصادی اور مختلف عالمی چیلنجوں سے ہے جس سے سب کو متحدہوکر لڑنے کی ضرورت ہے ۔


آر ایس ایس کو ہندوؤں کی فکر نہیں: شنکراچاریہ

ہری دوار۔21اپریل(فکروخبر/ذرائع )دوارکا شاردا پیٹھ کے پیٹھادھیشور شنکراچاریہ سوامی سروپانند سرسوتی مہاراج نے کہا ہے کہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا کوئی مذہب نہیں ہے اور اسے ہندوؤں کی فکر نہیں ہے ۔سوامی سروپانند نے کہا کہ آر ایس ایس کو ہندو راشٹر چاہئے ، ہندو مذہب نہیں۔ آر ایس ایس کا کوئی مذہب نہیں ہے اور اسے ہندوؤں کی کوئی فکر بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے وشو ہندو پریشد پر الزام لگایا کہ وہ ایودھیا میں رام مندر نہیں بنانا چاہتی بلکہ اس پر صرف سیاست کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو روکنے کے لئے ہندوستان کو فوجی نقطہ نظر سے طاقتور بنا دے گا۔ ہندوستان کے سپر پاور بننے پر ہی پاکستان ڈرے گا اور ہندوستان کے خلاف حرکت کرنے سے باز آئے گا۔کوہ نور ہیرے کے سلسلے میں جاری تنازع پر انہوں نے کہا کہ کوہ نور ہمارا ہے اس لیے اسے ملک میں واپس لایا جانا چاہئے ۔ کوہ نور کو انگریز لوٹ کر لے گئے تھے ۔ کوہ نور کو تحفے بتانا مرکزی حکومت کی کمزوری ہے ۔


موٹر سائیکل سوار سالہ و بہنوئی کی موت

باڑمیر۔21اپریل(فکروخبر/ذرائع):راجستھان کے ضلع باڑمیر میں باکھا پولیس علاقہ میں آج صبح بلیرو گاڑی نے موٹر سائکل کو ٹکر ماردی جس سے بائک پر سوار سالہ و بہنوئی ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق رنگ والی ۔ سانا شاہراہ پر ہوئے اس حادثہ میں راما رام اور میٹھا رام ہلاک ہوگئے ۔ یہ رشتہ میں سالہ بہنوئی تھے اور موٹر سائیکل سے رنگوالی جارہے تھے ۔


کار سے کچل کر ایک ہلاک و چار زخمی

پرتاپ گڑھ۔21اپریل(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے ستّر کلو میٹر مسافت پر لکھنوُ الہ آباد قومی شاہراہ پرواقع بروندھا گاوُں میں کل دیر رات آرہی ایک تیز رفتار کار کی زد میں آجانے سے ایک شخص کی موت اور دیگر چار زخمی ہوگئے ۔تھانہ انچارج اے کے مشرا نے بتایا کہ بروندھا گاوُں کے رام سرن گپتا کے یہاں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے رام نرائن وشواکرما (50)، نند لال گپتا (50) اور اس کے بیٹے اجے گپتا (30) ,وجے گپتا (28) اور للو گپتا (25) سمیت پانچ لوگ آئے تھے ،جہاں وہ سڑک پر کھڑے تھے اسی دوران ایک تیز رفتار ٹویرا کار انہیں کچلتی ہوئی فرار ہو گئی۔شدید زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے رام نرائن وشواکرما کو مردہ قراردے دیا باقی چاروں شدید زخمیوں کو الہ آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔


مہاراج گنج میں کار سے کچل کر نوجوان کی موت

مہاراج گنج۔21اپریل(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں مہاراج گنج کے فریدا علاقہ میں کل رات ہوئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بازار ڈیہہ کے پاس گاڑی کے انتظار میں کھرے متھرا نگر میں رہنے والے نوجوان کیلاش کو ایک تیز رفتار کار نے کچل دیا۔کیلاش نے علاج کے لئے گورکھپور میڈیکل کالج لے جاتے وقت راستہ میں دم توڑ دیا ۔ حادثہ کے بعد گاڑی چھوڑکر فرار ہونے والے ڈرائیور کو تلاش کیا جارہا ہے ۔


پرانا مکان گرنے سے تین ہلاک دو زخمی

متھر۔21اپریل(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں متھرا کے گوند نگر علاقہ میں کل رات ایک پرانا مکان گرنے سے ایک کنبہ کے تین افرادزندہ دفن ہوگئے جبکہ دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ گوند نگر علاقہ کی کرشک گلی میں صرافہ بیوپاری مہیش ویاس کا بوسیدہ مکان رات ایک بجے ڈھ گیا۔اس حادثہ میں ملبے میں دب کر وندنا (27) رنجنا (25) اور کنچن (17) ہلاک ہوگئیں ۔ حادثہ میں کنبہ کے دو ممبران سدھا اور سنی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ مکان بوسیدہ حالت میں تھا۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔


سیتاپور میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر سائیکل سوار ہلاک

سیتاپور۔21اپریل(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش میں سیتاپور کے لھرپور علاقے میں کل رات ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر ایک سائیکل سوار کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مان پور قصبہ کا رہنے والا سچن سائیکل سے ایک شادی کے پروگرام میں شامل ہونے تمبور علاقے کے کھنکھن پوروا گاؤں جا رہا تھا۔ راستے میں ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اس کی سائیکل کو اپنی زد میں لے لیا جس سے سچن (32) کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا