English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایف نکالنے کے نئے قوانین کے خلاف بنگلورو میں پر تشدد احتجاج(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

مرکزی حکومت کے نئے قوانین کے مطابق اب ملازم پی ایف سے اتنا ہی پیسہ نکال سکتا ہے، جو اس کا اپنا تعاون ہوگا ، جبکہ مکمل پیسہ نکالنے کے لئے اس کو 58 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔ نیا قانون یکم مئی سے نافذ ہو رہا ہے، لیکن مزدور تنظیمیں اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔


رشتے کے بھتیجے نے کی کسان کی بیوی کی آبروریزی 

لکھنو۔19اپریل(فکروخبر/ذرائع)ملیح آباد میں رہنے والے ایک کاشت کار کے گھر میں اس کی بیوی کو اکیلا دیکھ کر اس کے رشتہ کے بھتیجے نے ہی اس کی آبروریزی کرڈالی۔اس معاملے میں ملزم کے خلاف ملیح آباد کوتوالی میں نامزد رپورٹ درج کرائی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ ملیح آباد ایک گاوٓں میں ایک کاشت کار اپنی بیوی اور چار بچوں کے ساتھ رہتاہے۔اتوار کیروز کاشت کار کسی تقریب میں شامل ہونے کیلئے گیا ہواتھا گھر پر بیوی بچے اکیلے تھے۔ الزام ہیکہ دیر رات کاشت کار کے رشتہ کا بھتیجہ دیوار پھاند کر گھر میں داخل ہوا اور اس نے کاشت کار کی بیوی کی آبروریزی کی۔ مزاحمت کرنے پر اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور فرار ہوگیا۔ کاشت کار کے گھر واپس آنے پر بیوی نے واردات کے بارے میں بتایا اس کے بعد ملیح آباد پولیس میں شکایت درج کرائی۔پولیس نے اس معاملہ میں ملزم کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرتے ہوئے متاثرہ کو طبی معائنہ کیلئے بھیج دیا۔


بھگوادہشت گردی کے خلاف کنونشن آئندہ15مئی کو

لکھنو۔19اپریل(فکروخبر/ذرائع )آل انڈیامسلم مجلس اترپردیش کی مجلس عاملہ کا ایک اجلاس زیر صدارت محمد ندیم صدیقی ایڈوکیٹ صدر مسلم مجلس اترپردیش کے صوبائی دفتر پیر جلیل لکھنوٓ میں منعقد ہوا۔ جسمیں آنے والے۱آمئی کو بھگوا دہشت گردی مخالف عنوان سے ایک کنویشن لکھنوٓ میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا ہے مجوزہ کنویشن کے بعد اْمیدواروں کے نام کا اعلان کیا جائیگا۔فی الحال ہردوئی ضلع کی بلگرام اور گوپا مو، فتح پور کی صدراور بندکی ، لکھنوء کی کینٹ اور مغربی، فیض آباد کی بیکاپور، سلطانپور کی صدراور جے سنگھ پور، گونڈہ صدر اور اترولہ، بلگرام پور، ٹانڈہ امبیڈکر نگر، بریلی کی صدر اور کینٹ اور اعظم گڑھ کی نظام آباد کی سیٹوں پر اْمیدوار کھڑاکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور جلد ہی اضلاع کے دیگر سیٹوں کے بارے میں جائزہ لے کر اعلان کیا جائیگا۔اجلاس میں سید توفیق علی جعفری، حفیظ الرحمن گڈو، وصی احمد ایڈوکیٹ، نفیس الرحمن ایدوکیٹ، حاجی اخلاق احمد ایڈوکیٹ، غیاث احمد شیروانی، محمد عرفان قادری، محسن خان، احمد جمال، محمد اسلم خاں، عارف خاں وغرہ شامل رہے۔


پچھڑا جن سماج پارٹی چھوٹی پارٹیوں کا محاذ بنائیگی 

لکھنو۔19اپریل(فکروخبر/ذرائع ) آل انڈیا پچھڑا جن سماج پارٹی کی مجلس عاملہ کا ایک ضروری جلسہ پارٹی دفتر میں منعقد ہوا۔ جلسے میں قومی مجلس عاملہ کے اراکین موجود تھے۔ جلسے کی صدارت پارٹی کے قومی صدر واحدحسین گھوسی نے کی اور نظامت پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شاہد حسین نے کی۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے واحد حسین گھوسی نے کہاکہ آج ملک میں اور ریاست میں حالات اچھے نہیں ہیں۔ فرقہ پرست طاقتیں ماحول خراب کرنے کا کام کررہی ہیں۔ مرکزو ریاست میں غنڈہ گردی راج قائم ہے بے گناہ جیلوں میں بند ہیں ، غنڈے بدمعاش سر عام گھوم رہے ہیں۔ مرکز ی اور ریاستی حکومتیں مکمل طور اپنی ذمہ داری نبھانے میں نااہل ثابت ہورہی ہیں ، مرکزی حکومت نے انتخاب میں جو وعدے کئے تھے سب کا ساتھ سب کا وکاس وہ نعرے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں ،انہوں نے بہوجن سماج پارٹی کی سرکار بھی حکومت میں چار بار رہی دلت ریزرویشن کے کے نام ایک ہی سماج کو ملازمت دی، مسلمانوں اور پچھڑوں کا کوئی بھلا نہیں کیا۔آخر میں واحد حسین گھوسی نے بتایا کہ جلد ہی ریاست میں چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ میں لاکر ایک اتحاد بنایا جائے جس میں دلتوں کا پچھڑوں کا مسلمانوں کا بھلا ہو سکے اور سماجی انصاف اور بہتر انتظامیہ قائم ہوسکے اور دھوکے باز پارٹیوں کو سبق دکھایا جاسکے۔مذکورہ جلسے میں خاص طور سے قومی جنرل سکریٹری انیس احمد، راشٹریہ سکریٹری امریش بہادر ، قومی نائب صدر محمد زماں ایڈوکیٹ ، قومی سکریٹری دھرم راج سنگھ، لکھنوٓ وسطی کے امیدوار حاجی محمد فہیم صدیقی، قومی مجلس عاملہ کے رکن محمد آفاق، ضلع صدر مشیر خان ، ارشد بیگ ، سابق سبھا سد اور شہزادہ منصور احمد وغیرہ افراد موجود رہے۔


راجم پیٹ میں پٹاخوں کی تیاری کے یونٹ میں دھماکہ میں دو افراد ہلاک اور تین افراد شدید طور پر جھلس گئے 

حیدرآباد۔19اپریل(فکروخبر/ذرائع ) آندھراپردیش کے ضلع سریکا کلم کے راجم پیٹ میں پٹاخوں کی تیاری کے یونٹ میں دھماکہ میں دو افراد ہلاک اور تین افراد شدید طور پر جھلس گئے ۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا ۔زخمیوں کو علاج کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ افسروں نے بتایا کہ پٹاخوں کا یونٹ غیر قانونی طور پر چلایا جارہا تھا اور اس کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ اس واقعہ میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور تین افراد شدید طور پر جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔


تسلیم شدہ صحافیوں کیلئے اسمارٹ کارڈ کیمپ 25اپریل سے 

لکھنو۔19اپریل(فکروخبر/ذرائع )روڈ ویز کی بسوں میں تسلیم شدہ صحافیوں کو ملنے والی مفت سفر کی سہولت کو مزید آسان بنانے کے مقصد سے ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اسمارٹ کارڈ پر مبنی مفت سفر کی سہولت شروع کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔ اس سلسلے میں ہیڈکوارٹر سمیت اور لکھنوٓ ضلع کے تسلیم شدہ صحافیوں کو محکمہ اطلاعات اور رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر آفس میں ایک خصوصی کا اہتمام آئندہ ۲۵ٓاپریل سے ۲۷پریل تک کیاجائے گا۔ خصوصی کیمپ میں تسلیم شدہ صحافیوں کو اپنا اسمارٹ کارڈ بنوانے کیلئے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری پریس کارڈ کے ساتھ ہی اپنا شناختی کارڈ ،راشن کارڈ ، بینک پاس بک ، آدھار کارڈ کے ساتھ ہی دو فوٹو دینا ہوں گے۔ تسلیم شدہ صحافیوں کو خصوص کیمپ میں مقررہ فارم جمع کرانا ہوگا اس کے بعد اسمارٹ کارڈ بنانے کی کارروائی کی جائے گی۔ فارم جمع ہونے کے ۵۱ روز کے بعد اسمارٹ کارڈ جاری کیاجائے گا۔


بڑی مقدار میں دیسی اور غیر ملکی شراب کے ساتھ دو گرفتار

کھگڑیا۔19اپریل(فکروخبر/ذرائع ) بہار میں شراب بندی کے بعد چوکنا پولیس نے کھگڑیا ضلع کے بیلدور تھانہ علاقہ سے کل دیر رات تقریباََ بیس لاکھ روپے قیمت کے دیسی او رغیر ملکی شراب برآمد کرکے دو لوگوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع ملنے پر بیلدور تھانہ علاقہ کے نارد پور اور موراسی گاوں میں دیر رات پولیس نے چھاپہ مار کر زمین کے اندر چھپا کر رکھے گئے بڑی مقدار میں دیسی اور غیرملکی شراب ضبط کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق برآمد شراب کی قیمت بیس لاکھ روپے سے زیادہ ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران نارد پور گاوں سے بالمیکی رام اور موراسی گاوں سے داورغہ رام کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق پنچایت الیکشن کو متاثر کرنے کے مقصد سے شراب کو اکٹھا کیا گیا تھا ۔ دونوں سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر پولیس دیگر ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کررہی ہے ۔


تلنگانہ اور اے پی میں شدید گرمی کی لہر برقرار

حیدرآباد۔19اپریل(فکروخبر/ذرائع )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ، کریم نگر ، کھمم ، محبوب نگر ، حیدرآباد ، رنگاریڈی ، ورنگل ، نلگنڈہ ، آندھراپردیش کے رائل سیما کے اضلاع اننت پور ، کرنول ، چتور اور کڑپہ میں کئی مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ان اضلاع میں درجہ حرارت 40تا 45ڈگری سلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ میں گزشتہ دس سال میں اپریل کے مہینہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45ڈگری سلسیس ، عادل آباد اور نظام آباد میں ریکارڈ کیا گیا ۔ گرمی کی لہر اور گرم ہواؤں کے سبب لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ درجہ حرارت میں اضافہ سے روز بروز زیر زمین پانی کی سطح میں کمی آرہی ہے ۔ کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹوں کی بھی شکایت کی گئی ہے ۔ تلنگانہ کے بعض اضلاع میں کل رات بارش ہوئی ۔ اس بارش سے جہاں عوام کو گرمی سے تھوڑی راحت ملی لیکن اس بے موسم بارش سے سبزیوں اور آم کی فصلوں کو نقصان پہونچا ۔کئی مقامات پر کچے آم گر گئے اور کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گھروں کی چھت بھی اڑ گئی ۔ کلواکرتی میں بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت کی بھی اطلاع ملی ہے ۔


شادی کی رخصتی میں فائرنگ میں نوجوان زخمی

بھرت پور۔19اپریل(فکروخبر/ذرائع )راجستھان کے بھرت پور میں چکسانہ تھانہ علاقہ کے گاؤں چوکی پور ہ میں آج صبح دلہن کی وداعی کی تقریب کے دوران ہوئی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق ڈیگ کے دیداولی گاؤں میں رہنے والا ہمو اپنے رشتہ دار کی لڑکی کی شادی میں چوکی پورا آیا ہوا تھا ۔ رات گئے شادی کی تقریب کے دوران اسی گاؤں کے ایک نوجوان سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔علی الصبح جب دلہن رخصت ہورہی تھی تبھی بنٹی نامی نوجوان نے ہمو پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا ۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو آر بی ایم اسپتال میں داخل کراکے پولیس کو اطلاع دی ۔ فائرنگ کرنے والا نوجوان فرار ہوگیا۔


وجے گوئل نے جفت اور طاق فارمولے کی خلاف ورزی کرکے 3500 روپے کا جرمانہ دیا

نئی دہلی۔19اپریل(یو این این )بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ اور پارٹی کی دہلی یونٹ کے سابق صدر وجے گوئل نے آج دہلی حکومت کے جفت طاق فارمولے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنا چالان کٹوایا ۔مسٹر گوئل کے خلاف کل 3500 روپے کا چالان کاٹا گیا جس میں سے دو ہزار روپے اس فارمولے کی خلاف ورزی کرکے طاق نمبر کی گاڑی چلانے پر کیا گیا۔ جبکہ ایک ہزار روپے کا جرمانہ انشورنس کے کاغذات نہ ہونے اور 500 روپے کا جرمانہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے پر کیا گیا۔انہوں نے سنیچر کے روز ہی اس فارمولے کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت آج جفت نمبر کی موٹر گاڑی چلانے کی اجازت ہے ۔مسٹر گوئل نے کہا کہ حکومت اپنی تشہیر کے لئے اس فارمولے پر خطیر رقم چرچ کررہی ہے اور اس فارمولے سے لوگوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ہیں اور اس لئے اس کی خلاف وزر کرتے ہوئے انہوں نے چالان کٹوایا ہے جرمانہ کی کل رقم تعداد کی گئی۔قبل ازیں دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گوپال رائے اس فارمولے کی خلاف ورزی نہ کرنے کے لئے مسٹر گوئل نے اپیل کرنے کی غرض سے اشوک روڈ پر واقع ان کے گھر گئے اور انہیں گلاب کا ایک پھول پیش کیا ۔ جواب میں مسٹر گوئل نے انہیں بہت سارے پھول دیئے ۔


انڈر گریجوٹ طالبہ کا حکمراں جماعت کے ورکروں پر بدسلوکی کا الزام

کلکتہ۔19اپریل(فکروخبر/ذرائع )سالہ انڈر گریجوٹ طالبہ نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ورکروں پر الزام عاید کیا ہے کہ مختصر لباس اور سگریٹ نوشی کرنے پر بدسلوکی کی ہے اور جنسی ہراساں کیا۔لڑکی اپنے کالج کے ساتھیوں کے ساتھ اپنے گھر نیتاجی نگر لوٹ رہی تھی، لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ سگریٹ پی رہی تھی اسی وقت سیاسی ریلی سے لوٹ رہی ترنمول کانگریس کے ورکررس وہاںآگئے اور ان سے لباس اور سگریٹ نوشی پر سوال جواب کرنے لگے اور بدسلوکی بھی کی۔لڑکی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جمعہ کی شام نیتاجی نگر پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔دوسری جانب پولس کا دعویٰ ہے کہ اس معاملے میں ملوث افرادکا سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کا ثبوت نہیں ملا ہے ۔نیتاجی نگر پولس اسٹیشن کے آفیسر انچارج دیباسیش چکرورتی نے بتایا ہے کہ ہم نے اس کیس کی جانچ شروع کردی ہے ، ہمیں اب تک کوئی ثبوت ایسا نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہوسکے اس معاملے میں ملوث افراد کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک نامعلوم افراد کی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے ۔


غربت سے عاجز آکر لڑکی نے جان دی

مہوبہ۔19اپریل(فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں مہوبہ کے کھنہ علاقے میں مفلسی سے پریشان ہوکر ایک لڑکی نے کل شام پھندے سے لٹک کر جان دے دی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ افبءي میں کسان برداني کی جوان بیٹی رینو غریبی سے تنگ آکر پھندے سے لٹک گئی اور اس کی موت ہو گئی۔ جس وقت اس نے خودکشی کی اس وقت اس کی چھوٹی بہن ہی گھر پر تھی۔ کنبہ کے لوگ جب گھر لوٹے تو لاش پھندے سے جھول رہی تھی۔پولیس نے بتایا کہ برداني کی اقتصادی حالت ٹھیک نہیں تھی۔کل وہ کسی کام سے باہر گیا تھا اور اس کی بیوی جنگل میں بکریاں چرانے گئی تھی۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔


رفع حاجت کے لئے گئے نوجوان کی گولی لگنے سے موت

مین پوری۔19اپریل(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں مین پوری کے بچھوا علاقہ میں کل رات اتفاقاً گولی لگ گئی اور اس کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ اٹاوہ کے جسونت نگر علاقہ کے سلیم پور میں رہنے والے اشونی (22) اپنی خالہ کے یہاں بیول پور گاؤں شادی میں آیا ہوا تھا رات قریب ساڑے نو بجے رفع حاجت کے لئے گاؤں سے باہر گیا تھا اسی دوران گاؤں کے ہی راجو نامی نوجوان نے اشونی پر ان کے خالہ زاد بھائی سونو سمجھ کر گولی چلادی جس سے اس کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ راجو اور سونو کے درمیان کسی بات کو لے کر دشمنی چلی آرہی تھی ۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا