English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے سرتک اوڑھی شال، ٹویٹر پر مچا ہنگامہ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

لوگوں نے ان تصاویر پر اپنی رائے ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ سشما ہندوستان کی وزیر خارجہ ہیں اور انہیں ویسے ہی ان سے ملنا چاہئے جیسے کہ وہ ہندستان میں رہتی ہیں۔ وہیں کچھ کا کہنا ہے کہ مقامی روایات پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے ایک اچھا کام کیا ہے۔غور طلب ہے کہ سشما سوراج کے سفر کے دوران ہندستان اور ایران نے چابہار بندرگاہ منصوبے کو جلد آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔


ریاست تلنگانہ میں گرمی سے ستائے جانوروں کیلئے خصوصی انتظامات

ببر شیر کے پنجرے میں ہوا کے لیے کولر لگا دیا گیا

نئی دہلی(فکروخبر/ذرائع) ریاست تیلنگانہ میں گرمی سے ستائے جانوروں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ، کچھوے کو پانی سے نہلایا گیا تو ببر شیر کے پنجرے میں کولر لگا دیا گیا۔ملک میں گرمی آئی تو جانور بھی نڈھال ہو گئے ، تیلنگانہ کے چڑیا گھر میں کچھوا ٹھنڈے پانی میں نہانے کے مزے لیتا رہا تو ببر شیر پر بھی پانی چھڑکا گیا ، کولر لگا کر پنجرہ بھی ٹھنڈا کیا گیا۔چڑیا گھر میں گرمی سے بچاؤ کے لیے گلوکوز وٹامن سی اور تربوز دیا جا رہا ہے ، حتیٰ کہ گرمی سے بچانے کے لیے جانوروں کو خوراک بھی موسم کے مطابق دی جا رہی ہے۔تیلنگانہ میں موسم ان دنوں شدید گرم ہے ، یہاں درجہ حرارت بیالیس سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا ہے۔


نامعلوم افرادنے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

شو پوری۔18اپریل(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے ضلع شو پوری کے پچھور سب ڈیویڑن کے مان پورا قصبے میں نامعلوم افراد نے کل ایک شخص کو اس کے ہی گھر میں لاٹھی ،سریوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔پولیس نے نیرج مشرا (41) کی لاش برا?مد کر کے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔جبکہ ایک دیگر واقعہ میں ضلع کے رننود تھانہ علاقے کے گرام کھریہہ میں کیشو سنگھ (35)نے کل اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔خودکشی کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


بھیانک آگ سے 31 جھونپڑیاں خاکستر

امروہہ۔18اپریل(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش میں امروہہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 40 کلو میٹر دور گنگا کے کنارے کھادر علاقے میں رامپورا گاوں میں آج دوپہر تقریباً دو بجے اچانک ایک جھونپڑی میں چولہے کی چنگاری سے آگ لگ گئی۔ یہ آگ ایک کے بعد ایک تقریباً 31 جھونپڑیوں تک پھیل گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے سارا گاؤں آگ کی زد میں آ گیا اور گھروں میں رکھا اناج، زیور اور کپڑے سمیت سارے برتن بھی آگ میں جل کر راکھ ہو گئے۔ضلعی افسر آزاد بھگت نے بتایا کہ تقریباً دس سے بیس لاکھ روپے کی مالیت کا سامان آگ کی نذر ہوگیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ راحت اور امدادی کام بھی ناکافی ثابت ہوئے۔جانی اتلاف کی کوئی خبر نہیں ہے اور مویشیوں کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع وائر لیس پر ملتے ہی امدادی اور بچاؤ کا کام شروع کردیا گیا۔


نکسلی انتہا پسندی سے نپٹنے کے لئے چھتیس گڑھ کو مرکز سے پورا تعاون :راج ناتھ

رائے پور۔18اپریل(فکروخبر/ذرائع )مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نکسلی انتہا پسندی کو جمہوریت کے لئے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس سے نپٹنے کے لئے چھتیس گڑھ سمیت متاثر ہ ریاستوں میں ہرممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مسٹر سنگھ نے آج یہاں نکسلی انتہا پسندی کے معاملے میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نکسلی انتہا پسندی سے متاثر علاقوں میں مرکزی سکیورٹی دستوں سمیت ریاستی پولیس کے جوانوں کا بھی حوصلہ بہت بلند ہے اور وہ پوری سنجیدگی سے اپنے فرض کو ادا کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے افسروں سے نکسلی متاثر علاقوں میں جاری نکسلی مخالف مہم اور ترقیاتی سرگرمیوں کی معلومات حاصل کی۔انہوں نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کی موجودگی میں ہوئی اس میٹنگ میں نکسلی انتہا پسند ی سے متاثر علاقوں میں نئی نسل کے لئے تعلیم ،صحت ،روزگار اور اپنا روزگارخود کرنے کے لئے تربیت اور عوام کی سہولت کے لئے ریاست کے ذریعہ منصوبوں اور ترقیاتی سرگرمیوں کی ستائش کی۔وزیر اعلی ڈاکٹر سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ ریاست اور مرکز دونوں مل کر ریاست کے نکسلی انتہا پسندی کے مسئلہ کو مستقل طورپر حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ کو نکسلی انتہا پسندی سے نپٹنے کے لئے مرکز سے مکمل تعاون مل رہا ہے۔میٹنگ میں ریاستی حکومت کے اعلی ٰ افسران کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ کے سلامتی مشیر کے وجے کمار اور مرکزی ریزرو پولیس دستہ ،انڈو تبت سرحد پولیس (آئی ٹی بی پی)اور دیگر مرکزی دستوں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔


بس اور ٹرک کی ٹکر میں ایک مسافر ہلاک، 10 سے زائد زخمی

مظفر پور۔18اپریل(فکروخبر/ذرائع )بہار میں ضلع مظفر پور کے سریا تھانہ کے تحت پپرا گاؤں کے نزدیک ایک ٹرک اور بس کے مابین آمنے سامنے کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک جب کہ 10 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مغربی چمپارن کے بیتیا سے مسافروں کو لے کر پٹنہ آ رہی ایک بس کوپپرا گاؤں کے نزدیک سے گزر رہے مخالف سمت سے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے زور دار ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں بس پر سوار بیتیا کے رہنے والے انل کمار سنگھ موقع پر ہی ہلاک اور ڈرائیور سمیت 10 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کچھ کی حالت نازک ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔


دلتوں پر مظالم کے کیسوں کا فیصلہ 2 مہینے میں

نئی دہلی۔18اپریل(فکروخبر/ذرائع)دلتوں پر مظالم اور زیادتیوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے اور متعلقہ معاملوں کے لئے خصوصی عدالتوں کی تشکیل سے متعلق توضیعات پر مبنی درج فہرست ذات و درج فہرست قبائل (انسداد مظالم) ترمیمی ایکٹ 2016 نافذ ہوگیا ہے جس کے تحت معاملے فرد جرم داخل کرنے کے دو ماہ کے اندر لازمی طور پر نمٹائے جائیں گے۔حکومت نے کل شام گئے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل (انسداد مظالم) ترمیمی ایکٹ 1995 کی جگہ پر درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل (انسداد مظالم) ترمیمی ایکٹ 2016 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس ایکٹ کے تحت دلتوں پر مظالم اور زیادتیوں کے معاملوں کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کی تشکیل کی جائے گی اور اس کا فیصلہ فرد جرم داخل کرنے کے دو ماہ کے اندر سنانا ہوگا۔ یہ عدالتیں ایسے معاملوں کا خود بھی نوٹس لے سکیں گی۔ دلتوں پر مظالم سے متعلق معاملے کے لئے خصوصی سرکاری وکیلوں کی تقرری بھی کی جائے گی۔اس ایکٹ میں عصمت دری اور اجتماعی عصمت دری کی شکار دلت عورتوں کو راحت دینے کیلئے خصوصی نظم کیا گیا ہے۔ دلتوں کیلئے راحت رقم کی حد دونوں زمروں میں جرم کی نوعیت کے اعتبار سے جو کہ پہلے 75 ہزار روپئے سے ساڑھے سات لاکھ روپئے کے درمیان تھی، اسے اب بڑھا کر 85 ہزار روپئے سے سوا آٹھ لاکھ روپئے کردی گئی ہے۔دلتوں کے مونچھ اور سر زبردستی منڈوانے ، جوتے چپل کی ہار پہنانے ، توہین آمیز سلوک کرنے ، آبپاشی کی سہولیات اور جنگلات میں پہنچنے نہ دینے ، انسانی فضلہ اٹھانے ، مرے ہوئے جانوروں کو اٹھانے ، قبر کھدوانے ، ذات پات کی طرف اشارہ کرنے والے توہین آمیز الفاظ سے پکارنے ، جادو ٹونا سے متعلق مظالم کرنے ، سماجی واقتصادی بائیکاٹ کرنے ، الیکشن لڑنے سے روکنے ، دلت عورتوں کے زیورات اتارنے ، گھر چھوڑنے کیلئے مجبور کرنے اور جنسی استحصال کے مقصد سے اشارہ کرنے ، چھونے اور بولنے کو بھی مظالم کے زمرے میں شامل کرلیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دلت لوگوں کو نقصان پہنچانا، اغوا، ڈرانا دھمکانا بھی اس ایکٹ کے دائرہ میں ہوگا۔ ا س کے لئے 10 سال تک کی قید کا ضابطہ بنایا گیا ہے۔ ایکٹ میں ایک نیا باب متاثر شخص اور عینی شاہدین کے حقوق بھی جوڑا گیا ہے۔ ایکٹ میں 'دانستہ طور پر لاپروائی' کی تمام سطحوں پر صاف طور پر وضاحت کی گئی ہے۔ ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالتیں یہ مان کر کیسوں کی سماعت کریں گی کہ دلتوں پر مظالم کرنے والا شخص اس کی ذات و?غیرہ سے واقف ہے۔


باپ نے بیٹے کو چاقو مار کر ہلاک کردیا

سنبھل۔18اپریل(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں سنبھل کے نککھاشا علاقے میں ایک شخص نے کل رات معمولی بات پر اپنے بیٹے کو چاقو مار کر قتل اور بیوی کو زخمی کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نککھاشا علاقے میں رہنے والا ارکان رات کے وقت اپنی بیوی کو پیٹ رہا تھا۔ دریں اثنا اس کا 20 سالہ بیٹا فرزان نے اس کی مخالفت کی۔ اس کے بعد ارکان نے اپنے بیٹے پر چاقو سے کئی بار حملہ کرکے اس کی جان لے لی اور وہاں سے فرار ہوگیا۔پولیس قاتل کی تلاش کر رہی ہے۔


خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے لیے ایک کروڑ روپئے کی کار۔یدی یورپا تنازعہ میں گھر گئے 

بنگلورو۔18اپریل(فکروخبر/ذرائع ) کرناٹک کے سابق وزیر اعلی و ریاستی بی جے پی کے صدر یدی یورپا ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کیلئے ایک کروڑ روپئے کی کار کے استعمال کے سلسلہ میں تنازعہ کا شکار ہوگئے ہیں۔ تاہم انہوں نے آج اس معاملہ کی وضاحت کی۔ بنگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یدی یورپا نے کہا کہ شکر کے تاجر و سیاستداں مرو گنیش نیرانی نے انہیں یہ کار دی ہے تاکہ وہ ریاست کا دورہ کرسکیں۔ یہ نئی کار نہیں ہے اور ریاست کے ہزاروں کلو میٹر علاقوں کا آرام دہ سفر کرنے کیلئے یہ کار انہیں دی گئی ہے جو نیرانی اس دورہ کے بعد واپس لے لیں گے۔ ریاست میں شدید خشک سالی کے باوجود اس طرح کی مہنگی کار کے استعمال پر کانگریس نے ان پر شدید نکتہ چینی کی تاہم یدی یورپا کا کہنا ہے کہ دوسرے اضلاع کے دورہ کے موقع پر وہ خود کی کار استعمال کریں گے۔ طویل سفر ان کیلئے مشکل ہے۔ اس لئے سلامتی کے نقطہ نظر سے یہ کار استعمال کی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا