English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات : پاٹيدارو ں کی جیل بھرو تحریک شروع ، ممبر پارلیمنٹ کے دفتر میں توڑ پھوڑ ،(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

علاوہ ازیں مہسانا میں کئی گاڑیوں اور اے ٹی ایم کو آگ کے حوالے کردیا گیا ۔تشدد میں گرفتاری دینے پہنچے پاٹيدار لیڈر لال جی پٹیل بری طرح زخمی ہو گئے ہیں ، مہسانا میں اب بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم جاری ہے۔ سورت اور مہسانا کے علاوہ دیگر شہروں میں ریلی، دھرنا اور مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلی آنندی بین نے کہا کہ تحریک تو چلتی ہی رہتی ہیں۔ ہمارا کام لوگوں کی خدمت کرنے کا ہے۔ادھر سردار پٹیل گروپ کے سربراہ لال جی پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت پاٹيداروںکی بات سننے کو تیار نہیں ہے ۔ ہریانہ میں جاٹ اور راجستھان میں گوجر ریزرویشن حاصل کر سکتے ہیں ، تو گجرات میں پاٹيدار کیوں نہیں۔


وزیر خارجہ سشما سوراج دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گیءں

تہران ۔ 17 اپریل (فکروخبر/ذرائع) وزیر خارجہ سشما سوراج ایران کے اپنے پہلے دورے پر آج تہران پہنچیں، جہاں وہ دو طرفہ تجارت کے علاوہ چند بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ کریں گی۔ سوراج ایران اور روس کے 4 روزہ دورے پر ہیں


2 مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاندان کے 11 افراد سمیت 17 ہلاک

نئی دہلی۔ 17 اپریل (فکروخبر/ذرائع) مدھیہ پردیش میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاندان کے 11 افراد سمیت 17 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روزریاست مدھیہ پردیش کے اجین کے علاقے میں جیپ ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جیپ میں آگ بھڑک اٹھی ، اس حادثے میں خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت مہدپور کے گاؤں والوں نے کی۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔دریں اثناء مغربی ریاست راجھستان میں تیز رفتار گاڑی اترنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور13زخمی ہو گئے۔


مغربی بنگال میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہوگئی

نئی دہلی ۔ 17 اپریل (فکروخبر/ذرائع) ریاست مغربی بنگال میں ریاستی اسمبلی کیلئے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے ضمن میں پولنگ اتوار کو شروع ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دوسرے مرحلے میں ریاستی اسمبلی کی 56 نشست کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انتخابات میں 58 لاکھ خواتین سمیت ایک کروڑ بارہ لاکھ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بعض علاقوں سے تشدد کے اکا دکا واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔


بھارت کا جرمنی کے مغربی شہر ایسن میں گوردوارہ میں دھماکے پر تشویش کا اظہار 

نئی دہلی ۔ 17 اپریل (فکروخبر/ذرائع) بھارت نے جرمنی کے مغربی شہر ایسن میں گوردوارے میں دھماکے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو اس دھماکے پرتشویش ہے اور جرمنی میں بھارتی مشن کو یہ معاملہ پولیس کے ساتھ اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مشن جرمن حکام سے رابطے میں ہیں۔


حضرت امیرشریعت مولاناسیدمحمدولی رحمانی کوبورڈ کاجنرل سکریٹری منتخب کیاجانامستحسن قدم: مولاناوصی احمدصدیقی 

مولاناسیدمحمدولی رحمانی مدظلہ کے جنرل سکریٹری بننے سے مسلم پرسنل لاء بورڈ میں مزیدفعالیت آئے گی

ململ۔17اپریل(فکروخبر/ذرائع )آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ ہندوستانی مسلمانوں کامتفقہ پلیٹ فارم ہے جہاں مسلک ومشرب سے اوپراٹھ کرقوم وملت کی خدمت کے جذبہ سے لبریزہوکرقائدین اپنے دینی وملی فرائض کوانجام دیتے ہیں۔اس باوقاراورہندوستانی مسلمانوں کی شان کہے جانے والے متفقہ پلیٹ فارم کے جنرل سکریٹری کے عظیم منصب کے لئے امیر شریعت حضرت مولاناسیدمحمدولی رحمانی مدظلہ کااتنخاب یقیناقائدین قوم وملت کاحسن انتخاب ہے اوربجاطورپریہ کہاجاسکتاہے کہ حق رابحقداررسید۔ان خیالات کااظہارمشہورعالم دین رکن ارباب حل وعقد امارت شرعیہ اورمدرسہ چشمۂ160فیض ململ کے مہتمم مولاناوصی احمدصدیقی قاسمی نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی یہ تاریخ رہی ہے کہ اس ادارہ کوہردوراورہرزمانہ میں جواں عزم،باحوصلہ اورمخلص قائدین کی قیادت حاصل رہی ہے ۔پرسنل لاء بورڈ کے بانی مبانی خودحضرت امیرشریعت مدظلہ کے والدگرامی قدرحضرت امیرشریعت رابع مولانامنت اللہ رحمانی رحمۃ اللہ علیہ ہیں اوربورڈ کے اول جنرل سکریٹری بھی تھے ۔ اس حیثیت سے بھی عظیم باپ کے عظیم بیٹے کے حصہ میں اس وراثت کامنتقل ہوناکوئی خلاف قیاس بات نہیں ہے بالکل عین مقتضائے عقل ہے ۔مولاناوصی احمدنے اپنے بیان میں مزیدکہا کہ مولاناسیدمحمدولی رحمانی کی ذات گرامی بورڈ کے ابتدائے قیام سے ہی اس کے فعال رکن رہے ہیں اوربورڈ کی سرگرمیوں میں ان کے مشوروں کوبڑی اہمیت حاصل رہی ہے ،اس لئے دوسرے جنرل سکریٹری مولاناسیدنظام الدین رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کے بعدسے ہی ہرمنصف مزاج شخص کی زبان پراس باوقارعہدہ کے لئے مولاناسیدمحمدولی رحمانی مدظلہ کاہی نام تھا۔اس موقع پرمولانا صدیقی نے اپنی جانب سے اورادارہ کی جانب سے جنرل سکریٹری منتخب ہونے پرحضرت مولاناسیدمحمدولی رحمانی مدظلہ کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ انشاء اللہ اب بورڈ کی سرگرمیوں میں مزیدفعالیت پیداہوگی اوربورڈ اب اپنے دائرہ کارکومزیدوسعت دیتے ہوئے ان تمام امورپرسنجیدگی سے غورکرے گا جن پردیگرملی تنظیمیں خاموش ہیں۔انہوں نے آخرمیں اس حسن انتخاب پربورڈ کے صدرعالی وقار حضرت مولاناسیدرابع حسنی ندوی مدظلہ سمیت دیگرتمام اراکین کومبارکبادپیش کی ۔مولاناسیدمحمدولی رحمانی کے جنرل سکریٹری منتخب ہونے پرعلاقہ میں خوشی کی لہردیکھی جارہی ہے ۔ جامعہ فاطمۃ الزھراء ململ کے ناظم مولانافاتح اقبال ندوی نے امیرشریعت کومبارکبادپیش کرتے ہوئے نومنتخب جنرل سکریٹری مولاناسیدمحمدولی رحمانی سے اپیل کی کہ ابھی بھی عام مسلمانوں میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تئیں عدم واقفیت اورعدم بیداری پائی جاتی ہے ،اس بات کی اشدضرورت ہے کہ عام مسلمانوں میں پرسنل لاء کے تعارف کی مہم چلائی جائے جس سے کہ عام مسلمان بھی پرسنل لاء کی اہمیت سے واقف ہوسکیں اوردوسروں کواس سے واقف کراسکیں،اس جانب بورڈ کوتوجہ دینے کی سخت ضرورت ہے ۔اسی طرح بورڈ اپنی سرگرمیوں کوفوری طورپرعام کرنے کے لئے سوشل میڈیااوردیگرمعتبرذرائع کابخوبی استعمال کرے اس کے لئے ضرورت پڑے توایک طاقتورمیڈیاسیل قائم کرے جس کی نگرامی مختلف زبانوں کے ماہرصحافی کریں اوربورڈ کی سرگرمیوں اس کے کارناموں سے دنیاکوروشناس کرائے ۔ اس موقع پرمدرسہ چشمۂ فیض ململ کے نائب مہتمم مولانامکین احمدرحمانی نے بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی۔
دوسری جانب مشہورعالم دین اورسرگرم ملی ودینی رہنمامولانافضل الرحیم مجددی کے بورڈ کے سکریٹری منتخب ہونے پربھی مولاناوصی احمدصدیقی،مولانامکین احمدرحمانی اورمولانافاتح اقبال ندوی نے مشترکہ طورپرمبارکبادپیش کی ہے اورامیدظاہرکی کہ ان کے سکریٹری بننے سے بورڈ کے کاموں میں مزیدتیزی اوربہتری پیداہوگی۔

گورکھپور سے دہلی کے لئے جیٹ ہوائی جہاز کی پرواز متاثر

گورکھپور ۔17اپریل(فکروخبر/ذرائع )گورکھپور سے دہلی کیلئے جیٹ ہوائی جہاز کی پرواز خدمات ایک بار پھر متاثر ہوگئی ہیں۔تقریبا سال بھر تک بندرہنے کے بعد مارچ سے شروع ہوئی جیٹ جہاز کی پرواز پوری گرمی تک رہنے کااندیشہ ہے۔تقریباًایک ہفتہ سے رد چل رہی یہ پروازاکتوبر تک بندرہنے کی امیدہے ۔ ایسے میں گورکھپور سے دہلی کے لئے سفر کرنے کیلئے صرف ائیرانڈیا کامتبادل بچاہے حالانکہ کچھ اور ہوائی جہاز کمپنیوں کے گورکھپورسے خدمات شروع کرنے کی بات چل رہی ہے ۔اگر ائیر فورس نے انھیں اپنی منظوری دے دی تومستقبل میں دہلی کیلئے کچھ اورمتبادل فراہم ہوسکتے ہیں۔اس جانب کوشاں کمپنیوں میں ٹاٹاکی وستارا فلائٹ بھی شامل ہے ۔اگر ائیر فورس کی جانب سے اسے منظوری مل جاتی ہے تو دہلی کاسفر کافی آسان ہوجائے گا۔کیونکہ یہاں سے چلنے والی جیٹ اور ائر انڈیادونوں کی پرواز قریب ۰۷سیٹوں کی ہی ہے ۔


چلتی بس سے گر کرخاتون کی موت

بریلی ۔17اپریل(فکروخبر/ذرائع )چلتی بس سے گرکرزخمی ہوئی خاتون کی علاج کے دوران نجی اسپتال میں موت ہوگئی ۔لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا۔بدایوں کے اسیہر تھانے کے موضع بھدراں کی رہنے والی سعداللہ کی بیوی صابرہ نے گذشتہ رات بریلی کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا۔ پوسٹ مارٹم ہاؤ س پرمتوفیہ کے بڑے بیٹے حسام الدین نے بتایاکہ اس کی موت ۶اپریل کوصبح اپنی بیٹی چنداکی سسرال جانے کے بعد کہہ کرگھر سے نکلی تھی۔اسے میاؤں گاؤں میں چنداکے سسرال جاناتھا۔گاؤں سے نکلنے کے بعد وہ سواریوں سے بھری ایک بس میں سوار ہوگئی۔جس کاپچھلادروازہ کھلاتھا۔ بھیڑ کے سبب صابرہ اسی دروازے سے چلتی بس سے گر پڑی،کنڈکٹر نہ ہونے کے سبب دیگر مسافروں نے اسے گرتادیکھ کرشورمچایا تو ڈرائیور نے بس روکا۔اور کچھ دیر بعد بس لے کر چلاگیا۔مقامی لوگوں نے حادثہ کی اطلاع صابرہ کے گھر والوں کودی۔ جوموقع پرپہنچے اور اسے مقامی اسپتال میں داخل کرایاجہاں اگلے دن وہ اسے بریلی لے آئے۔ یہیں پرگذشتہ رات اس نے دم توڑ دیا۔وہ چار بچوں کی ماں تھی۔لاش کوپولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاہے ۔


مرغے کوپیٹا توساتھی مزدور کوماردی گولی

لکھنو۔17اپریل(فکروخبر/ذرائع)گوسائیں گنج علاقے میں اینٹ بھٹے کے ایک مزدور نے ساتھی کے مرغے کو مار دیا۔جس سے اس کی آنکھ پھوٹ گئی۔ ساتھی کی اس حرکت پرمزدور نے اس کوگولی مار دی جواس کے گلے پرلگی۔اس کے بعدزخمی کی بیوی ودیگرافراد نے ملزم کوبھی پیٹ پیٹ کر ادھمراکردیا۔موقع پرپہنچی پولیس نے دونوں زخمیوں کو ٹراماسینٹر میں داخل کرایا جہاں گولی لگنے سے زخمی مزدور کی موت ہوگئی۔گوسائیں گنج کے برکت نگرواقع سوریااینٹ بھٹے پرسیتاپور کے تمبور کے رہنے والے شمشاد اورمعراج مزدوری کرتے ہیں۔ وہ لوگ بھٹے پرہی رہتے ہیں بتایاجاتاہے کہ شمشاد نے کچھ دن قبل مرغاپالاتھا۔جمعہ کی شام شمشاد بازار گیاتھا۔اس درمیان کسی بات پرمعراج نے شمشاد کے مرغے کوماراپیٹااور اس کی آنکھ پھوڑدی۔کچھ دیر بعد جب شمشاد بھٹے پرپہنچاتواس کواس بات کاپتہ چلا۔شمشاد مرغے کے ساتھ ہی واردات کی بات سن کربھڑک اٹھا اور اس کا ساتھی مزدور معراج سے جھگڑاہو گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑااتنابڑھ گیاکہ شمشاد نے اسلحہ نکالااورمعراج کوگولی ماردی جواس کے گلے پرلگی اور وہ لہولہان ہوکرگر پڑا۔اچانک گولی چلنے کی آواز سن کر آس پاس موجود لوگ اورمعراج کے کنبے کے لوگ بھی جمع ہوگئے۔معراج کوزخمی دیکھ کراس کے کنبے کے لوگ بھی خود پرقابو نہ رکھ سکے اوران لوگوں نے مل کرشمشاد کوپیٹ دیا۔ بھٹے پرہوئی اس واردات کی اطلاع ملتے ہی موقع پرگوسائیں گنج پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے دونوں زخمیوں کوعلاج کیلئے ٹراماسنٹرمیں داخل کرایا۔گولی لگنے سے زخمی معراج کی دوران علاج ٹراماسنٹر میں موت ہوگئی۔جبکہ زخمی شمشاد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


بارہ بنکی بینک لوٹ و قتل واردات کارازفاش ، ۵گرفتار

لکھنو۔17اپریل(فکروخبر/ذرائع )بارہ بنکی کے کوتوالی علاقہ میں ۵اپریل کوضلع امداد باہمی بینک میں لوٹ مار کے دوران دو سیکیورٹی گارڈوں کی گلاریت کرقتل کی واردات کاراز فاش کرتے ہوئے پولیس نے ۵ملزمین کوگرفتارکیاہے۔ واردات کے دن بینک کے چپراسی شتروہن پرشاد گپتانے پولیس کوبتایاتھاکہ وہ صبح ساڑھے ۵بجے اٹھااور دروازہ کھولناچاہاتونہیں کھلا۔چاقو سے سٹکنی کوہٹاکردیکھا توبینک کے سیکیورٹی گارڈ دیش راج واوم پرکاش زمین پرپڑے ہوئے تھے۔دونوں کی موت ہوچکی تھی۔ بینک کاچینل گیٹ واندر کادروازہ توڑ کر بینک میں لوٹ کی واردات انجام دی گئی تھی۔ اس واردات کی تفتیش کررہی پولیس نے ۵افراد کوگرفتارکیاہے۔ جن کی شناخت بارہ بنکی مسولی کے کلیم قریشی ، شیواکپریا ، سرور فقیر، پنکج ورمااوربادشاہ عرف وہاج الدین کی شکل میں ہوئی ہے۔ ملزمین کی نشاندہی پرآلہ قتل و ڈی بی آر بڑاگاؤں مسولی واقع کنویں سے برآمد کیاگیاہے۔ملزمین نے پوچھ گچھ میں بتایاکہ کوآپریٹیو بینک کی دیوار سے ملحق آرزو میں رہنے والے مجیٹھا کی ایک گمٹی ہے جسے بادشاہ عرف وہاج الدین نے کرائے پرلے کر ٹائر پنکچر بنانے کی دکان کھول لی تھی۔اسی ٹائر کی دکان پر پنکج ورماجنریٹر آپریٹر کوآپریٹیو بینک بھی بیٹھنے لگا۔دونوں میں کافی دوستی ہوگئی۔تقریباًڈیڑھ سال قبل پنکج ورما نے کہاکہ اس سے ہماراخرچ نہیں چل پارہاہے۔بینک میں کافی پیسہ رہتاہے۔ہم لوگ کسی دن رات میں بینک لوٹ لیں تو کافی پیسہ ہوجائے گا۔اس کے بعد وہاج الدین ممبئی چلاگیا۔تقریباً ۸،۹ماہ قبل ممبئی سے واپس آکر بڑاگاؤں کراسنگ پرٹائر پنکچر بنانے کی دکان کھول لی۔فروری میں بادشاہ عرف وہاج الدین نے سرور کوبینک لوٹنے کے بارے میں پوری بات بتائی اوربینک لوٹنے کامنصوبہ بنایا۔پھرآاپریل کورات میں سرور ،شیوا، بادشاہ ،لولی اورکلیم بینک کے باہر پنکج ورما سے ملے اسی دن پھررات میں سبھی لوگ بینک کے پاس پہنچے لیکن سکیورٹی گارڈوں کورات میں جاگنے کی وجہ سے بینک میں لوٹ مار نہیں کرسکے اورواپس چلے گئے۔پھر آاپریل کوسبھی لوگ شام کوبینک کے پاس نسواں اسپتال پہنچے وہاں پہنچ کرپنکج ورماسے بات کی۔تب پنکج ورماآگئے۔ہم لوگوں کے پاس چاقو،بیلچاوغیرہ تھا۔منصوبے کے مطابق رات تقریباًبارہ بجے پیچھے کی چہاردیواری پھاند کر کلیم ، لولی ، سرور،شیوا اورپنکج ورما بینک کیمپس میں آگئے اور جھاڑیوں میں چھپ کربیٹھ گئے۔ رات تقریباًایک بجے گارڈوں کی شفٹ کی تبدیلی ہونے تک انتظار کیا۔جب شفٹ بدل گئی تو ایک گھنٹے بعد جب ہم لوگ گارڈوں کے پاس پہنچے تو ایک گارڈ نے ہم لوگوں کی طرف گردن گھماکردیکھا تبھی کلیم نے گارڈ کی گردن پرچھری سے حملہ کردیا۔اتنے میں لولی نے دوسرے گارڈ کامنہ دبادیااورسرورنے دوسرے گارڈ کے پیٹ میں چھری ماردی۔سبھی لوگوں نے مل کردونوں گارڈوں کوپکڑلیااورکلیم وسرور نے دونوں گارڈوں کے پیٹ و پیٹھ میں چھری مار دی۔جب دونوں گارڈ مرگئے تب ایک گارڈ کی جیب سے گیٹ کی کنجی نکالی اور تالا کھولا۔ہم لوگ بینک کے اندرچلے گئے۔پنکج اورسرور نے بیلچے سے دروازہ توڑا پنکج نے کہاکہ نیچے کمرے میں چوکیدار بھی رہتاہے۔اس کا دروازہ باہر سے بندکردو، پھرہم لوگ دروازہ توڑکرتجوری تک پہنچ گئے اورتجوری کی کنجی تلاش کرکے اسے کھولنے کی کوشش کی لیکن تجوری نہیں کھلی اوردونوں ہینڈل ٹوٹ گئے۔پھر پنکج ہم لوگون کولے کراوپری منزل پرگیااوربیلچے سے چینل کاتالاتوڑ کراوپر لگاڈی بی آر ونیچے منیجر کے کیبن کاڈی بی آر نکال لیااورزینے کے نزدیک پڑی ایک بوری میں ڈی بی آر ،بیلچا، چھری اورچاقو رکھ کراسی راستے سے باہر نکل گئے۔


آدھار کارڈ بنانے کے نام پرہورہی ہے ۵۰سے ۲۰۰روپے تک وصولی

لکھنو۔17اپریل(فکروخبر/ذرائع)آدھار کارڈ کی اہمیت کودیکھتے ہوئے اسے اب لوگوں نے وصولی کادھندا بنالیاہے۔حکومت کی جانب سے آدھار کارڈ کولازمی قرار دیتے ہی لوگ جلد از جلد اپنا آدھار کارڈ بنوانے کے لئے کوشاں ہیں۔لیکن آدھارکارڈ بنانے والی کمپنی کابندوبست پوری طرح سے درہم برہم ہوچکاہے۔لوگوں کو کئی کئی بار درخواست دینے کے بعد بھی ان کوآدھار کارڈ حاصل نہیں ہوپارہے ہیں ایسے میں آدھار کارڈ بنوانے کے نام پرلوگ ۵۰روپے سے لے کر ۲۰۰روپے تک وصول کررہے ہیں۔بغیر آئی ڈی پروف کے آدھار کارڈ بنوانے کیلئے ۰۰۲روپے سے لے کر ۰۵۲روپے تک کی وصولی کی جارہی ہے۔ اگر شناختی کارڈ ہے تو ۰۵سے ۰۰۱روپے لئے جارہے ہیں۔جن لوگوں کے پاس آدھار کارڈ بنوانے کیلئے کوئی آئی ڈی نہیں ہے توان کے کنبے والوں کی آئی ڈی دیکھ کرسو روپے سے لے کر ۰۵۲روپے تک لئے جارہے ہیں۔
ان چوراہوں پرہوتے ہیں آدھا رکارڈ بنانے کے کھیل :ذرائع کے مطابق ٹیڑھی پلیا چوراہے پرسڑک کے کنارے صرف ۰۰۵میٹر کے فاصلے پردونوجوان آدھا رکارڈ بنانے کی مشین لے کرصبح گیارہ بجے سے لوگوں کے آدھا رکارڈ بناتے ہیں جوکہ لوگوں کی مجبوری کودیکھتے ہوئے پیسے لے کر آدھار کارڈ بنادیا جاتاہے۔آئی ٹی چوراہے پربھی سڑک کے کنارے مشین لے کربیٹھے لوگوں کے آدھار کارڈ بنانے کے نام پروصولی کی جارہی ہے۔انجینئرنگ کالج چوراہے پرسڑک کے کنارے ایک نوجوان شام کومشین لے کر آدھار کارڈ بنانے کے نام پروصولی کرتاہے۔یہی نہیں ان کی آدھار کارڈ بنانے کے نام پردیگرافراد سے سٹنگ بھی ہوتی ہے۔اگرکوئی شخص جس کاآدھار کارڈ نہیں بناہے ان کے پاس کارڈ بنوانے لے جاتاہے تواسے ۰۵روپے کمیشن کے طورپردیا جاتاہے۔پلاسٹک کاآدھار کارڈ بنانے کے نام پربڑاکھیل : پلاسٹک کاآدھار کارڈ بنانے کے نام پرلوگوں سے ۰۰۱روپے سے کم کی بات ہی نہیں کی جاتی ہے۔آدمی پہچان کر روپے کامطالبہ کیا جاتاہے۔واضح رہے کہ آدھار کارڈکو حکومت کی جانب سے لازمی قراردیے جانے کے بعد لوگوں میں یہ خوف ہے کہ کہیں ان کے سارے کام بندنہ ہوجائیں۔جس کی وجہ سے لوگوں کومجبوراًپیسے دینے پڑ رہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے واضح طورپرآدھار کارڈ کومکمل طریقے سے لازمی قراردیے جانے کوخارج کردیاہے۔اس کے باوجود حکومت کی جانب سے آدھار کارڈ کی لازمی شرط کوکہیں سلنڈر توکہیں راشن تقسیم کیل سلسلے میں جاری ہے جس سے لوگوں کومجبوراًکہیں بھی کسی طرح آدھار کارڈ بنوانے پڑرہے ہیں۔
سہولت نہ ملنے کی وجہ سے لوگ بھٹکنے پرمجبور: حکومت کی طرف سے بھلے ہی آدھار کارڈ کے سلسلے میں لازمی قراردیے جانے کافرمان جاری کردیا گیاہے لیکن کارڈ بنوانے کے نام پرجوسہولتیں دی گئی ہیں وہ نہیں کے برابر ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو گلی محلے اورچوراہوں پرآدھار کارڈ کے لئے پیسے خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔یہی نہیں بلکہ کم پیسے میں کارڈ بنوانے کے سلسلے میں لوگ ادھر ادھر بھٹکنے پرمجبورہیں۔
دیہی علاقوں میں مچی ہے لوٹ : دیہی علاقوں میں آدھار کارڈ بنانے کے نام پرحالت یہ ہے کہ لوگوں کوڈراکرپیسے اینٹھے جارہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں کم پڑھے لکھے لوگوں کے اندر یہ خوف پیداکردیا گیا ہے کہ اگر آدھار کارڈنہیں بناہے توان کاکھاتہ بھی نہیں کھل پائے گا۔کچھ اس طرح لوگوں کوبیوقوف بناکر پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔حکومت نے قانون توبنادیا لیکن انتظامیہ کے افسران کی لاپروائی کی وجہ سے عوام کوابھی تک آدھار کارڈ کے لئے بیدارنہیں کیاگیا۔جس کی وجہ سے لوگوں کوآدھار کارڈ بنوانے کیلئے بھٹکناپڑرہاہے۔
محکموں تک رہتی ہے سیٹنگ:ذرائع کے مطابق روپے لے کرآدھار کارڈ بنانے والوں کی سیٹنگ اندرتک ہے جہاں آدھار سے متعلق تصدیق کاکام ہوتاہے۔ان تصدیق کرنے والوں کوبھی یہ لوگ وصولی گئی رقم کابیس سے تیس فیصد دیتے ہیں۔یہ کھیل بدستور جاری ہے۔ ایسانہیں کہ ان سب باتوں کاعلم محکمہ کے افسران کونہیں ہے۔لیکن محکمہ کے افسر آنکھ بندکرکے اس کھیل کودیکھ رہے ہیں۔


سی پی آئی نے کنہیا کو مکمل سکیورٹی دینے کامطالبہ کیا

نئی دہلی۔17اپریل(فکروخبر/ذرائع )کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی )کے جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین کے لیڈر کنہیا کمار کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے کو فوراًگرفتار کرنے اور کنہیا کو مکمل سکیورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔مسٹر ریڈی نے آج خط لکھ کر مسٹر سنگھ سے کہا کہ کنہیا کے معاملے میں گزشتہ پندرہ روز میں وہ دوبارہ خط لکھ رہے ہیں۔جس طرح جے این یو کی ایک بس میں دیسی پستول اور کہنیا اور عمر خالد کو جان سے مارنے کی دھمکی کے خط ملے ہیں وہ باعث تشویش ہے۔اس خط پر یوپی نو نروان سمیتی کے صدر امت جانی کے دستخط ہیں۔جو پہلے بھی پوسٹر چپکا کر اور فیس بک پر کنہیا کومارنے کی دھمکی دے چکا ہے لیکن اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔انہوں نے خط میں مزید کہا''میں نے تب بھی ا?پ کو خط لکھا تھا اور میری اور میری پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈی راجہ نے آپ سے ملاقات بھی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پولیس آج تک کنہیا کو قصوروار ثابت نہیں کرسکی ہے لیکن ملک بھر میں کنہیا کے خلاف زہر افشانی کی جارہی ہے۔اس پر حملے کئے جارہے ہیں۔ہم آپ سے کنہیا اور عمر خالد ہی نہیں دیگر طلباکو بھی مکمل سکیورٹی دینے اور امت جانی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا