English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندو راشٹرواد کے نام پر برہمنیت کو مسلط کرنے کی کوشش(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

مہاتما پھولے مساوات ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انھوں نے کہاکہ ملک میں اقلیتیں جس ماحول میں زندگی گزار رہی ہیں اُسے ہم خوف و دہشت قرار دیں اور اس کی تشریح کیلئے لفظ 146عدم تحمل145 بھی ناکافی ثابت ہوگا۔ نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے یہ الزام عائد کیاکہ ہندو راشٹرواد کی آڑ میں برہمنیت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ بہترین ناول نگار کا ایوارڈ (Booker Prize) حاصل کرنے والی اروندھتی رائے نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ بی جے پی ملک میں سماجی مصلحوں کو عظیم ہندوؤں کے طور پر پیش کرتے ہوئے ان کی عظمت بیان کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ان میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ایک ہیں جنھوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرلیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ تاریخ کو اب ایک مخصوص نقطہ نظر سے دوبارہ قلمبند کیا جارہا ہے اور قومی اداروں کو حکومت اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ وزیراعظم کے خلاف ریمارکس پر تقریب میں موجود اے بی وی پی کارکنوں نے شور شرابہ اور نعرے بازی کی اور اروندھی رائے کو قوم دشمن، پاکستان نواز اور مخالف ہندوستانی فوج قرار دیا۔ بعدازاں پولیس نے احتجاجی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ اے بی وی پی نے مہاتما پھولے سمتا پریشد کے منتظمین کو پیش کردہ ایک میمورنڈم میں الزام عائد کیاکہ وہ ہمیشہ قوم دشمن بیانات دیتی ہے جس کے باعث ہندوستانیوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی لیڈر اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر چھگن بھوجبل جو کبھی شیوسینا سے وابستہ تھے کہاکہ بی جے پی کو بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج سے سبق حاصل کرنا چاہئے اور وزیراعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ عدم تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پارٹی کے جنونی کارکنوں کو قابو میں رکھیں۔


نتیش اور لالو کو اسداویسی کی مبارکباد

کشن گنج 29نومبر (فکروخبر/ذرائع)کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بہار میں عظیم سیکولر اتحاد کی شاندار فتح پر نتیش کمار اور لالو پرساد یادو کو مبارکباد دی اور نئی حکومت پر زور دیا کہ دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔ انھوں نے یہاں اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 146146اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی پر ہمیں عظیم سیکولر اتحاد کو مبارکباد دیتے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف حکمراں کوئی امتیازی سلوک نہیں کریں گے کیوں کہ اس (امتیازی سلوک) کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ ان کی پارٹی کو شکست ضرور ہوئی ہے لیکن حوصلے ہنوز بلند ہیں۔ مجلس نے علاقہ سیمانچل سے اپنے چھ امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جو آر جے ڈی، جے ڈی (یو) اور کانگریس پر مشتمل عظیم سیکولر اتحاد کی کامیابی کی لہر میں شکست فاش ہوگئے تھے۔ مجلس کے شعلہ بیان صدر نے جو حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، اپنی پارٹی کے امیدواروں کی تائید میں شب و روز مہم چلائی تھی۔بہار کے اسمبلی انتخابات میں جنتادل (یو) اور آر جے ڈی کے ساتھ کانگریس نے سکیولر اتحاد کیا تھا۔ اس گروپ کو سب سے زیادہ اکثریت حاصل ہوئی ہے۔


پرشانت بھوشن نے کیجری پر کی تنقید ، کہا آپ کا لوک پال ہے جوک پال

نئی دہلی،29نومبر (فکروخبر/ذرائع) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سابق رہنما اور سوراج ابھیان (مہم)سے منسلک پرشانت بھوشن نے آج دہلی حکومت کے جن لوک پال بل کو 'جوك پال' قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی اروند کجریوال کا استعفی طلب کیا جبکہ آپ نے ان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لئے کام کرنے کا الزام لگایا۔مسٹر بھوشن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ انہیں دہلی لوک پال بل کو دیکھ کر حیرانی ہوئی۔اس کا مسودہ اس جن لوک پال بل سے مختلف ہے جس کا مسودہ انا ہزارے کی قیادت میں کرپشن تحریک کے دوران تیار کیا گیا تھا۔


کونسا پہاڑ ٹوٹ گیا ہے ملک پر:عدم رواداری پرعامر خان کے بیان پر اداکارہ نغمہ کا بیان

وڈودرا29نومبر (فکروخبر/ذرائع) اداکارہ اور کانگریس کی رکن نغمہ آج 'بڑھتی ہوئی عدم رواداری ' پر عامر خان کے بیان کو لے کر ان کی حمایت میں آگے آئی ہیں اور کہا ہے کہ سپر اسٹار نے ہندوستان چھوڑنے کے لئے کبھی نہیں سوچا. اداکارہ نے یوگی آدتیہ ناتھ جیسے بی جے پی کے رہنماؤں کی تبصرے کو لے کر ان کو آڑے ہاتھ لیا.انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ عدم رواداری پر ان کے بیان کو لے کر اتنا شور شرابہ کیوں کیا جا رہا ہے. نامہ نگاروں کی طرف خان کے بیان پر تبصرہ کرنے کے لئے کہے جانے کے بعد اداکارہ نے کہا، 'کون سا پہاڑ ٹوٹ گیا ہے ملک پر (ان کے بیان سے کون سی بڑی مصیبت آ گئی ہے)؟


پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہندوستان سیریز کیلئے حکومت سے ملی منظوری

کراچی،29نومبر (فکروخبر/ذرائع) پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے جمعہ کو تصدیق کی کہ انہیں روایتی حریف ہندوستان کے خلاف اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والی سیریز کے لئے حکومت سے ہری جھنڈی مل گئی ہے.پی سی بی نے بیان میں کہا، 'پی سی بی کو پاکستان حکومت کا فیصلہ ملا گیا ہے جس میں دسمبر 2015 میں پاکستان ہندوستان کرکٹ سیریز بحال کرنے کے لیے تسلیم کیا گیا ہے.' پی سی بی افسر نے کہا، 'وزیر اعظم نواز شریف نے اگلے ماہ سری لنکا میں محدود اوورز کی سیریز کھیلنے کی منصوبہ بندی کی منظوری دے دی ہے. 'افسر نے کہا کہ وزیر اعظم نے کل منظوری دی لیکن پی سی بی کو سرکاری تصدیق کا انتظار تھا.پی سی بی نے کہا کہ بی سی سی آئی کو نئی دہلی سے منظوری ملنے کے بعد مجوزہ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا. بورڈ کے ایک ذرائع نے کہا کہ پی سی بی نے پہلے ہی منظوری کے لئے بی سی سی آئی کو عارضی پروگرام بھیج دیا ہے اور اس میں 17 دسمبر سے چار جنوری کے درمیان کولمبو اور کینڈی میں تین روزہ بین الاقوامی اور دو ٹی 20 میچوں کے انعقاد کا پروگرام ہے.انہوں نے کہا، 'بی سی سی آئی چاہتا تھا کہ سیریز کی منصوبہ بندی اس طرح بنائی جائے کہ ان کی ٹیم سری لنکا سے براہ راست سیریز کے لئے آسٹریلیا چلے جائے.'



محمد فیروز نے ایم ٹیک میں امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کی

بیدر۔29؍نومبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)محمد فیروز بن محمد عبدالرحمن مرحوم مؤظف ملازم بی وی بی کالج بیدر نے ایم ٹیک (اسٹراکٹچر) پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری ڈسٹنکشن میں حاصل کی ۔محمد فیروز کا رجسٹر نمبر3kb13cse11ہے۔ محمد فیروزاس سے قبل بی ای (سیول) میں بھی امتیازی کامیابی حاصل کرکے سی ای ٹی میں امتیازی کامیابی کے کے ذریعے ایم ٹیک میں داخلہ لیا۔ایم ٹیک (اسٹراکچر ) میں (ڈسٹنکشن ) امتیازی کامیابی حاصل کرنے پر ان کی والدہ محترمہ ‘بڑے بھائی اور تمام اہلِ خاندان ان اس امتیازی کامیابی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے دعا کی ۔***


اسلام فرائض کی تعلیم دیتا ہے اور حقوق کو متعین کرتاہے۔ بہاجت فاطمہ

بیدر۔28؍نومبر29نومبر (فکروخبر/ذرائع)۔اسلام فرائض کی تعلیم دیتا ہے اور حقوق کو متعین کرتاہے۔ اور کبھی کبھی حقوق العباد حقو ق اللہ پر ترجیح پاجاتے ہیں ۔ اس لئے ہمیں یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ اسلام نے بندوں کو کن کن حقوق سے نوازا ہے۔ تب ہی ہم عدل و قسط پر قائم رہ سکتے ہیں۔ اور سکون اور اطمینان کی سانس لے سکتے ہیں‘ کیونکہ قرآن میں ہے اللہ تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتاہے ، سختی کرنا نہیں چاہتا۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ بہاجت فاطمہ نے ’’اسلام میں عورتوں کے حقوق ‘‘پر اپنے خطاب کے دوران خواتین کے نورخاں تعلیم بیدر میں منعقدہ دینی واصلاحی اجتماع سے کہا ‘ اور مزید بتایا کہ ہم آسانی تبھی حاصل کرسکتے ہیں جب ہمیں وہ تمام حقوق حاصل ہوں‘جو ہماری روحانی اور مادی زندگی کیلئے ضروری ہوں ، ان حقوق میں اسلام نے مرد اور عورت کے درمیان امتیاز سے کام نہیں لیاہے‘ بلکہ عادلانہ بنیادوں پر یہ حقوق ہر فرد کو فراہم کرتاہے۔ عورت کو بھی اسلام نے تمام احوال میں مالکانہ حقوق کے علاوہ حق تصرف بھی عطاکیاہے۔ اور عورت کو اس معاملے میں مکمل آزادی دی ہے ۔اور حق وراثت کے بارے میں سورہ نساء:۷ میں اللہ کا فرمان ہے کہ ’’اور عورتوں کیلئے بھی اس مال میں حصہ ہے جو ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں نے چھوڑا ہے خواہ تھوڑا ہو یا بہت اور یہ حصہ اللہ کے طرف سے مقرر شدہ ہے۔ اور مہر ایک ایسا معاوضہ ہے جس کے نتیجہ میں ایک مرد کو ایک عورت پر حقوق زوجیت حاصل ہوتے ہیں۔ اور نکاح کے نتیجے میں بیوی کانفقہ شوہر پر واجب ہو جاتاہے۔ جو عورت کی خواہشات کے بجائے مرد کی استطاعت پرمنحصر ہے‘ کیونکہ سورہ طلاق ۷ میں ہے ۔’’خوشحال آدمی اپنی خوشحالی کے مطابق نفقہ دے اور جسکا رزق نپا تلا ہو اسے اللہ نے جتنا کچھ دیا ہوا س میں سے وہ خرچ کرے۔‘‘ حق متاع اداکرے ۔ متاع وہ سامان ہے جو جدائی کے وقت مطلقہ کو دیا جائے تاکہ فوری طور پر کسی حد تک عورت کی دل جوئی ہوسکے۔ اور حق اجرت ،رضاعت وحضانت کا مطلب یہ ہے کہ وہ مطلقہ عورت جو عدت گزر نے کے بعد اپنے بچے کو دودھ بھی پلارہی ہو اور پر ورش بھی کررہی ہو، اسے بچے کے باپ سے اُجرت رضاعت اور اجرت حضانت بھی ملے گی اور مدت رضاعت گزر نے کے بعد صرف اجرت حضانت ملے گی۔ اور اگر بروقت بچے کا باپ مفلس ہے تو یہ حق اس پر قرض ہے۔ اور غربت اور افلاس کی بنیاد اسلامی بیت المال ان کی کفالت کرنے کا مکلف ہوتاہے۔اللہ ہم سب کو ان باتوں پربھی عمل کی توفیق عطافرمائے۔ اور محترمہ نے توکل اختیار کرنے کی صلاح دی اور اُس کا یہ مطلب سمجھایا کہ توکل در حقیقت دنیا اور آخرت کے امور میں مضرتوں کے دفع کرنے اور مصالح کے حصول میں صدق دل سے اللہ پراعتماد اور بھروسہ کا نام ہے اور آنحضرت ؐ متوکلانہ زندگی گزار تے تھے لیکن کسب بھی آپؐ کی ہی سنت تھی۔ محترمہ قصیر سلطانہ نے بتایا کہ نبی کریمؐنے عورتوں کو جہنم جانے کی ایک بڑی وجہ اپنے شوہروں کے ساتھ نہ شکری بتائی ہے۔ اسی لئے جنت کے حصول کیلئے ضروری ہیکہ ہم شوہروں کے شکر گذار بن کر زندگی گذاریں اور قناعت پسندی کی روش اختیار کریں جو سب سے بڑی دولت ہے۔ محترمہ زاہدہ بیگم نے بتایا کہ اسلام نے مہمانوں اور پڑوسیوں کے بہت سے حقوق اداکرنے کے احکامات دئے ہیں جن کی ادائیگی سے ہی خاندان اور پڑوس پھر محلہ اور آخیر میں معاشرہ میں امن و سکون نصیب ہوسکتاہے اور آخرت میں اللہ رحمت کے مستحق بن سکتے ہیں محترمہ عالیہ سلطانہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور اجتماع کے اختتام پر خواتین کو نصیحت کی کہ بچوں کی تربیت میں غفلت بر تنا د راصل اپنے پیر پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے اسی لئے بچوں کو چھ سال کی عمر ہونے سے پہلے پہلے ہی انہیں اسلام سے متعارف کرائیں اور ریاستی زبان ،قومی زبان، بین الاقوامی زبان بھی اپنی مادری زبان کے ساتھ لکھنا پڑھنا سکھائیں۔***


وزڈم تعلیمی ادارہ جات بیدر کی جانب سے صحافی علی بابا کو تہنیت

بیدر۔28؍نومبر۔29نومبر (فکروخبر/ذرائع)ناب الحاج محمد آصف الدین ماہرِ تعلیم سکریٹری وزڈم تعلیمی ادارہ جات بیدر نے دفتر سُرخ زمین و بیدر کی آواز پہنچ کر معروف سنئیر صحافی جناب قاضی علی الدین عرف علی باباسب ایڈیٹر سفرخ زمین و بیدر کی آواز سے ملاقات کی اور انھیں کرناٹک میڈیا اکاڈیمی کی جانب سے صحافتی خدمات کے عوض ایوارڈ پیش کئے جانے پر مبارکباد دی اوران کی شال پوشی و گُلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔اس موقع پر دی ہندو کے نامہ نگار مسٹر رشیکیش بہادر دیسائی‘سائنیوکت کرناٹک کے نامہ نگار مسٹر کلکرنی محمد امین الدین امان اور محمد صلاح الدین فرحان موجود تھے ۔جناب محمد آصف الدین نے اپنے مُختصر خطاب میں بتایا کہ جناب قاضی الدین عرف علی بابا صحافتی دنیا غیر جانبدار‘ بے باک و نڈر صحافی کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت بنائے ہیں ۔وہ صحافی ہی نہیں بلکہ صحافی ساز ہیں جنھوں نے کئی صحافیوں صحافتی میدان میں تیار کیا ہے ۔ صحافت میں ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا