English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار کے وزیر اعلیٰ کا اہم انتخابی وعدہ پورا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اور اس کیلئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت شراب پر مکمل طور پابندی عائد کرے گی تاکہ بہار ریاست کو شراب سے مکمل طور پاک کیا جائے گا۔ حالیہ اسمبلی انتخاب کے دوران بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا یہ بڑا اور اہم انتخابی واعد تھا جبکہ اس واعدے کو انہوں نے اس کو چناو ی منشور میں بھی شامل کیا تھا۔اس ضمن میں جمعرات کو راجدھانی پٹنہ میں ایک تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے اس بڑے اور اہم انتخابی واعدے کو عملی جامہ پہنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں شراب کے ہر طرح کے استعمال پر ان کی حکومت مکمل پابندی عائد کرے گی ۔ انہوں نے اس موقعے پر اعلان کیا کہ ریاست میں اگلے سال کے اپریل ماہ سے شراب پر پابندی کا قانون نافذ کیا جائے گا۔ واضح رہے بہار کی خواتین کا یہ مطالبہ رہا ہے کہ ریاست میں شراب پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور اس کیلئے نتیش کمار نے انتخابی مہم کے دوران واعدہ بھی کیا تھا جبکہ اس واعدے پر بہار کی خواتین نے ان کی قیادت والے عظیم اتحاد میں ووٹ ڈالے ۔


 

عامرخاں کے بیان کی مخالفت بی جے پی کا ناٹک

لکھنؤ۔26 نومبر(فکروخبر/ذرائع)اشٹر لوک دل کے ریاستی جنرل سکریٹری وسیم حیدر نے فلم اداکار عامر خاں کے بیان پر چل رہے ہنگامہ کو بی جے پی اور اس کی ہم خیال پارٹیوں کا بے سر پیر کا ڈرامہ بتایاہے۔ وسیم حیدر نے کہاکہ آخر عامرخاں نے کون سی ایسی بات کہہ دی کہ اس پر بی جے پی اور اس کے ساتھیو ں نے اتنا ہنگامہ کررکھاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عامرخاں نے جوبھی کہاہے وہ مسلم ہونے کی وجہ سے نہیں ۔ بلکہ ملک کے ایک اچھے شہری ہونے کی وجہ سے انہوں نے جو گزشتہ چند ماہ سے محسوس کیا وہ بیاں کردیا ۔ اس پر ان کے خلاف نازیبا گفتگو طرح طرح تبصرے قطعی مناسب نہیں ہے۔ 


گومتی ایکسپریس میں تاخیر ہونے پر مسافروں کا ہنگامہ 

لکھنؤ۔26 نومبر(فکروخبر/ذرائع)گومتی ایکسپریس اور فیض آباد ۔ لکھنؤ پسنجر میں تاخیر ہونے پر مسافروں نے چار باغ ریلوے اسٹیشن پر ہنگامہ کیا ۔ اسٹیشن پر موجود ریلوے ملازمین نے مسافروں کو کسی طرح سمجھا بجھاکر گاڑی کو روانہ کیا ۔ لکھنؤ سے دہلی جانے والی گومتی ایکسپریس ایک تو بدھ کو اپنے مقررہ وقت سے تاخیر سے چارباغ اسٹیشن پہنچی اور اوپر سے شنٹنگ اورصفائی کے سبب مزید تاخیر ہوئی ۔ اس کے بعد ٹی ایس آر ملازمین کے ذریعہ جان کے دوران ایک کوچ میں ٹوٹ پھوٹ پائے جانے پر اسے بدلنے کا حکم جاری کیا ۔ کوچ تبدیل کئے جانے سے اس گاڑی میں مزید تاخیر سے اپہنے مقررہ ووقت سے پون گھنٹہ تاخیرسے روانہ ہوئی ۔ اسی طرح فیض آباد سے لکھنؤ آنے والی ۳ایف بی ایل اپنے مقررہ وقت سے تاخیرسے پہنچی۔


دس سالہ طالب علم اغواکاروں کے چنگل سے ہوا آزاد

کانپور۔26 نومبر(فکروخبر/ذرائع)جوہی تھانہ علاقے سے دس سالہ طالب علم اکاش کا اغوا کرکے پانچ لاکھ روپئے کا مطالبہ کرنے والے اغواکاروں کو دیہی باشندوں نے پکڑلیا اور پیٹنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے اغوا کاروں کو جیل بھیجتے ہوئے بچے کو کنبہ والوں کے حوالے کردیا ۔ دراصل جوہی ڈپو کے پاس رہنے والا وجے کا دس سالہ بیٹا پانچویں جماعت کا طالب ہے ۔ گزشت سنیچر کو اسکول سے آتے وقت اغواکاروں نے طالب علم کا اغوا کرکے اسے کاس گنج لے گئے ۔ بیٹے کے گھر نہ پہنچنے پر کنبہ والوں نے کہرام مچ گیا ۔ اس کی نہ ملنے پر گھر والوں نے تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی ۔ دوشنبہ کو صبح ہوتے ہی اغواکاروں نے متاثر والد کے پاس فون کرکے پانچ لاکھ روپئے زریرغمال کا مطالبہ کیا ۔اغوا کاروں کا فون آتے ہی متاثر کنبہ نے پولیس کو اطلاع دی ۔ معاملے کی اطلاہو نے پر پولیس الرٹ ہوگئی اور پورے کنبہ کے موبائل کوسرویلانس پر لگاکر وجے کے موبائل سے آئے نمبر کو ٹریس کرنے لگے۔ ادھر اغوا کار آکاش کودرخت سے باندھ کر بے رحمی سے پیٹتے تھے اور کھانا بھی نہیں دیتے تھے ۔ جس سے آکاش بیمار ہوگیا تھا ۔ آکاش کے مطابق دوشنبہ کو جب اغواکار اسے پیٹ رہے تھے تو مدد کے لئے وہ شورمچارہاتھا ۔ شور کی آواز سن کر دیہی باشندے لاٹھی ڈنڈے لیکر آگئے ۔ انہیں دیکھ کر اغواکاروں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن گاؤں والوں نے اسے دوڑا کر پکڑلیا اور اسے جم کر پٹائی کی ۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ موقع پر پہنچی کاس گنج پولیس نے اغواکاروں کو حراست میں لیکر طالب علم سے پوچھ گچھ کر کے جوہی پولیس کی مدد سے بچے کو کنبہ والوں کے حوالے کردیا ۔ 


ریاست تلنگانہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے سیاحتی یونیورسٹی قائم کی جائے گی

حیدرآباد ۔ 26 نومبر (فکروخبر/ذرائع) ریاست تلنگناکے دارالحکومت میں سیاحت کے فروغ کے لئے سیاحتی یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت ازمیرا چندولعل نے سیاحت بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ یونیورسٹی میں میزبانی اور سیاحت کی منیجمنٹ کے بارے میں تعلیم دی جائے گی۔ ریاست کے منصوبہ بندی بورڈنے ٹورزم یونیورسٹی کے قیام کے لئے تجویز حکومت کو بھجوادی ہے


لڑکی سے چھیڑ خانی کررہے فوجیوں کو جی آرپی نے پکڑلیا

کانپور۔26 نومبر(فکروخبر/ذرائع) سینٹرل اسٹیشن پر فوجی کے ذریعہ لڑکی سے چھیڑخانی کی شکایت پر جی آرپی پولیس نے فوجی کو حراست میں لے لیا ۔ کلیان پور تھانہ کی رہنے والی لڑکی بدھ کو اپنے آبائی گاؤں باندہ جارہی تھی ۔ سنٹرل اسٹیشن کے سٹی سائڈ پر کھڑی ہوکر ٹرین کا انتظار کررہی تھی ۔تبھی دو نوجوان آئے اور اس کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگے ۔ لڑکی نے جی آرپی پولیس کو اطلاع دی ۔ لڑکی کے ذریعہ بتائے گئے نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جس پر بدمعاشوں نے فوجی ہونے کی بات کہہ کر سپاہیوں کو اردب میں لینے لگے ۔ اس ساہیوں نے اسے پکڑ لیا ۔ جی آر پی انسپکٹر ترپراری پانڈے کا کہناہے کہ فوجیوں کے ذریعہ کئے گئے کام قابل مذمت ہے ۔ ان کی شکایت کمانڈر سے کی گئی ہے ۔ اگر متاثرہ کی طرف سے کوئی تحریر آتی ہے تو کارروائی کی جائے گی ۔ 


موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے ٹریفک سپاہی کو پیٹا 

کانپور۔26 نومبر(فکروخبر/ذرائع)نومبرماہ کے ٹریفک ماہ کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو ٹریفک کی معلومات اور صحیح طریقے سے چلنے کے قانون بتارہے ایک ٹریفک سپاہی کو موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے چوارہے پر جم کر پیٹ دیا ۔ مارپیٹ کرکے بھاگ رہے موٹرسائیکل سواروں کوپولیس نے پکڑ لیا اور تھانے لے آئی ۔ سپاہی کی تحریر پر ایس او نے ملزمین کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔ دراصل بدھ کی صبح ٹریفک سپاہی بشیر احمد کینٹ تھانہ کے تحت راکٹ تراہے پر ڈپٹی کررہے تھے ۔تقریباً۲۱ بجے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان مخالف سمت سے موٹرسائیکل لے کر جارہے تھے تبھی سامنے آرہی موٹرسائیکل میں ٹکر ہوگئی ۔ جس کو لیکر موٹرسائیکل سوار نوجوان دوسرے موٹرسائیکل سواروں سے ہاتھا پائی شروع کردی ۔مارپیٹ دیکھ کر چوراہے پر کھڑا سپاہی بیچ بچاؤ کرنے ان کے پاس پہنچا۔ تبھی موٹرسائیکل سواروں نے سپاہی سے گالی گفتاری کرتے ہوئے مارپیٹ شروع کردی ۔ سپاہی سے مارپیٹ کی اطلاع ہونے پر کینٹ تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور بدمعاشوں کوحراست میں لیکر تھانے لے آئی ۔ پولیس نے زخمی سپاہی میڈیکل کرایا اور تحریرلے لی ۔ تھانہ انچارج رمیش کمار کا کہناہے کہ تحریر کی بنیاد پر ریل بازار کے رہنے والے نتن کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 


مسکان چوراہے پر دھماکہ سے افراتفری کا ماحول

کوشامبی۔26 نومبر(فکروخبر/ذرائع)تھانہ چروا کے تحت سید سراواں گاؤں کے مسکان چوراہا پر گزشتہ شب تقریباً ساڑھے بارہ بجے جب لوگ چوکی پر منعقد پروگرام کا لطف لے رہے تھے جس میں لوگ بڑی تعداد میں شامل تھے ۔ تبھی اچانک افراتفری کا ماحول ہوگیا ۔جب زوردار دھماکہ کی آواز ہوئی تو لوگ سمجھ بھی نہیں پائے کی آواز بم کی ہے یا پٹاخے کی ۔دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔جس میں رام اوتار اور پی اے سی کا جوان چتربھج یادو کے پیر میں چوٹ آئی ۔ دو دیگر لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں ۔اطلاع کے مطابق لوگوں نے بتایاکہ یہ دیسی بم کا دھماکہ تھا ۔ جس میں کانچ کے ٹکڑے اور لوہے کی کیلیں پائی گئیں ۔ جبکہ پولیس کا کہناہے کہ یہ بم نہیں تھا یہ پٹاخہ تھا ۔ لیکن موقع پر ملے ثبوت بتارہے ہیں کہ یہ دیسی بم تھا۔ دھماکہ کی اطلاع پر سی او چائل ، چروا ایس او اورپورا مفتی ایس او سمیت پی اے سی کے جوان موقع پر پہنچے اور بے قابو بھیڑ کو قابو میں کیا ۔


کہرے کے اندیشے کے سبب متعدد ٹرینیں منسوخ

بریلی ۔26 نومبر(فکروخبر/ذرائع) سردی میں گھنے کہرے اور خراب موسم کے مدنظر شمال مشرقی ریلوے کے عزت نگر بورڈ کی طرف سے کئی گاڑیاں رد، تعداد میں کمی اور راستے تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ریلوے کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ ۷۰۱۵۱/۸۰۱۵۱ چھپرہ متھرا۔چھپرہ ایکسپریس ۸جنوری سے ۹۲فروری تک نہیں چلیں گی جبکہ ۹۱۰۳۱ ہاوڑہ کاٹھ گودام باگھ ایکسپریس ۹ جنوری سے ۷۲ فروری کے درمیان ہر منگل اور ہفتہ کو منسوخ رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی ۰۲۰۳۱ کاٹھ گودام ہاوڑہ باگھ ایکسپریس ۱۱جنوری سے ۹۲فروری کے درمیان ہر پیر اور جمعرات کو نہیں چلے گی۔ترجمان نے بتایا کہ کانپور سینٹرل ۔بھواني کے درمیان چلنے والی ۳۲۷۴۱کالندي ایکسپریس ۳۱ جنوری سے ۴۲فروری کے درمیان ہر بدھ کو جبکہ ۴۲۷۴۱ بھوانی۔کانپور سینٹرل کالندي ایکسپریس ۲۱جنوری سے ۳۲ فروری کے درمیان ہر منگل کورد رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ۳۱۰۵۱ جیسلمیر۔ کاٹھ گودام رانی کھیت ایکسپریس ۳۱جنوری سے ۲مارچ کے درمیان ہر بدھ اور ہفتہ کو نہیں چلے گی۔ اس کے علاوہ ۴۱۰۵۱کاٹھ گودام۔ جیسلمیر رانی کھیت ایکسپریس ۱۱جنوری سے ۹۲فروری کے درمیان ہر پیر اور جمعرات کو منسوخ رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ ۵۳۰۵۱ دہلی جنکشن ۔کاٹھ گودام اترانچل سمپرک کرانتی ایکسپریس ۳۱ جنوری سے ۴۲فروری کے درمیان ہر بدھ کو اور کاٹھ گودام اور دہلی جنکشن کے درمیان چلنے والی ۶۳۰۵۱ اترانچل سمپرک کرانتی ایکسپریس ۳۱جنوری سے ۴۲فروری کے درمیان ہر بدھ کو بند رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ ۱۹۱۸۱چھپرہ جنکشن فرخ آباد اتسرگ ایکسپریس ۹ جنوری سے ۷۲فروری کے درمیان ہر بدھ اور ہفتہ کو اورفرخ آباد ۔ چھپرہ ۲۹۱۸۱ اتسرگ ایکسپریس ۰۱ جنوری سے ۸۲فروری کے درمیان ہر جمعرات اور اتوار کو نہیں چلے گی۔انہوں نے بتایا کہ ۳۱۰۵۲جیسلمیر ۔ مرادآباد۔رام نگر کاربیٹ پارک لنک ایکسپریس ۳۱ جنوری سے ۲ مارچ کے درمیان ہر جمعرات اور اتوار کورد رہے گی۔



انجمن ترقی اردو (ہند) سے اخترالایمان صدی تقریبات کا آغاز

نئی دہلی۔26نومبر (فکروخبر/ذرائع /جاوید رحمانی)انجمن ترقی اردو (ہند) کے مرکزی دفتر اردو گھر میں اردو نظم کے عہد ساز شاعر اخترالایمان کی صدی تقریبات کے سلسلے میں آج 27 نومبر 2015 کو شام ساڑھے چار بجے ایک اہم جلسے کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں عہدِ حاضر کے ممتاز محقق اور ناقد جناب شمس الرحمن فاروقی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ جلسے کی صدارت انجمن ترقی اردو (ہند) کے صدر پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی فرمائیں گے جب کہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر شمیم حنفی تشریف فرما ہوں گے۔ اس موقعے پر معروف اسکالر جناب دیویش ورما، اخترالایمان کی منتخب نظموں کی بلند خوانی کرکے ناظرین کو محظوظ کریں گے۔
اخترالایمان کی پیدائش 12 نومبر 1915 کو اترپردیش کے ضلع بجنور کے ایک قصبے میں ہوئی۔ ان کی زندگی ابتدا ہی سے صعوبتوں سے عبارت ہوگئی اور جدوجہد کرتے کرتے وہ دریاگنج کے یتیم خانے ’’بچوں کے گھر‘‘ پہنچ گئے، وہاں سے فتح پوری ہائی اسکول، پھر دہلی کالج ہوتے ہوئے وہ علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی پہنچ گئے مگر جہنم کی طرح دہکتا قلبِ فن کار انھیں پونے لے گیا جہاں وہ فلموں کے لیے مکالمے اور منظرنامے لکھنے لگے اور آخرش ہندی فلموں میں ڈائیلاگ رائٹنگ کو انھوں نے معیار کی نئی بلندیوں سے ہم کنار کیا۔ انھوں نے دوسرے فلم سازوں کے علاوہ بی آر چوپڑہ اور یش جوہر کی زیادہ تر فلموں کے مکالمے لکھے۔ ان کی نظموں میں جو اعلا مکالماتی انداز پایا جاتا ہے اس کا پرتو ان کے فلمی کالموں میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی زندگی میں ہی اُن کی نظموں کے 9 مجموعے اور ان کی خود نوشت سوانح ’’اس آباد خرابے میں‘‘ شائع ہوگئی تھی۔ انھیں اُن کے شعری مجموعے ’یادیں‘ پر ساہتیہ اکادمی کا اعزاز بھی ملا۔ غرض یہ کہ نظمیہ شاعری کے میدان میں اخترالایمان نے اپنی ایک الگ شناخت قائم کی اور اُن کی شاعری کو برِّصغیر ہند و پاک کے معتبر اور مقتدر ناقدین نے سراہا بھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا