English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی پر عامر کا تبصرہ(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

بی جے پی مخالفانہ آوازوں کو دھمکیوں ، گالیوں اور تشدد کے ذریعے بند کرنے کا سلسلہ ختم کرے۔ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بھارت کی مرکزی حکومت اپنے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ مرکز میں حکمران اتحاد کی سربراہ بی جے پی کے ایک رہنما منوج تیواڑی نے عامر خان کے تبصرے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ بھارت میں موجود صورتحال سے اتنے ہی خوفزدہ ہیں تو ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔ دریں اثناء انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر اپنے تبصرے میں عامر خان سے سوال کیا کہ کیا وہ لاکھوں بھارتی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیں گے یا انہیں حکومت کی تبدیلی تک انتظار کرنے کو کہیں گے۔ انہوں نے عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھارت میں درپیش منفی صورتحال کا ذکر تو کردیا لیکن ساتھ ہی ساتھ نا امید بھی ہوگئے۔ آپ کو مشکل وقت میں خوف کی بجائے امید پھیلانا چاہئے تھی۔ انوپم کھیر نے عامر خان سے مزید پوچھا کہ انہوں نے اپنے خدشات کا اظہار اس سے پہلے کیوں نہ کیا۔ انہوں نے اپنی بیوی کرن راؤ سے یہ کیوں نہ پوچھا کہ وہ بھارت کو چھوڑ کر کون سے ملک جانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ سے یہ کیوں نہ پوچھا کہ آپ کو کس ملک نے سٹار بنایا۔


سارے رانگ نمبرز بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے پیچھے پڑگئے

نئی دہلی ۔ 24 نومبر (فکروخبر/ذرائع)انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانے پر ملک کے سارے رانگ نمبرز بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے پیچھے پڑگئے،مودی کے حامیوں کی توپوں کا رخ عامر خان کی طرف ہو گیا۔عامر خان نے ملک میں مسلمانوں اور اقلیتوں سے ہونےوالے نارروا سلوک پر آواز اٹھائی تومودی کے حمایتی بھڑک گئے، اشتہارات میں کام نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔سوشل میڈیا پر اداکار انوپم کھیر بھی بولے کہ بھارت نے ہی آپ کو عامر خان بنایا ہے۔بی جے پی رہنما بھی بالی وڈ اداکار پربرس پڑے۔ دوسری جانب دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے عامر خان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کے ایک ایک لفظ کوسچ قرار دیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان Sambit Patra نے کہا کہ عامر خان کے بیان سے بھارتیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔کانگریس بھی عامرخان کی حمایت میں سامنےآ گئی ،پارٹی ترجمان ابھیشیک منیو نے کہا کہ عامر کا بیان لاکھوں بھاریتوں کے احساسات کی ترجمانی ہے۔دہلی میں منعقدہ رام ناتھ گوئنکا صحافت ایوارڈ کی تقریب میں عامر نے کہا تھا کہ  جب میں گھر پر اپنی اہلیہ کرن سے بات کر رہا تھا تو انھوں نے کہا کیا ہمیں ملک چھوڑ دینا چاہیے؟  عامر کا کہنا تھا کہ یہ کرن کی جانب سے دیا گیا بڑا بیان ہے۔ وہ بچوں کے بارے میں فکرمند ہیں۔ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے ڈرتی ہیں۔ وہ ہر دن اخبار کھولتے ہوئے خوفزدہ رہتی ہیں۔عامر خان نے کہا کہ انھیں لگتا ہے کہ ملک میں بےچینی بڑھ رہی ہے۔ عامر خان کے اس بیان کے بعد مودی کا مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے رویے کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔


بنارس کے شی وشواناتھ مندر کی انتظامیہ نے غیر ملکی زائرین کے لیے مخصوص لباس پہننے کی ہدایات جاری کر دیں 

نئی دہلی ۔24نومبر(فکروخبر/ذرائع) بھارت میں بنارس کے مشہور کاشی وشواناتھ مندر کی انتظامیہ نے غیر ملکی زائرین کے لیے مخصوص لباس پہننے کی ہدایات جاری کر دیں برطانوی کے مطابق بنارس کے مشہور کاشی وشواناتھ مندر کی انتظامیہ نے غیر ملکی زائرین کے لیے مخصوص لباس پہننے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ کاشی وشواناتھ مندر کی ایگزیکٹو آفیسر پی این دویدی نے کہا کہ یہ قوانین ہفتہ سے ہی نافذ کر دیے گئے۔دویدی کے مطابق عقیدت مند زائرین کی شکایات کے بعد ہی نئے ضابطے نافذ کیے گئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ غیر ملکی مردوں اور خواتین کے لیے دھوتی اور ساڑھی کا انتظام کیا گیا ہے جو مندر کے احاطے میں موجود کاؤنٹر پر دستیاب ہوں گے۔انتظامیہ کے مطابق نئے ’ڈریس کوڈ‘ سے مندر میں آنے والے تمام زائرین کے پاؤں مکمل طور ڈھکے ہوں گے اور اسے پہننے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔تاہم انھوں نے کہا کہ یہ شرائط بھارت کے شہریوں پر نافذ نہیں ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی باشندے پہلے سے ہی پورے بدن کو کپڑے پہن کر مندر آتے ہیں۔کاشی وشواناتھ مندر کی انتظامیہ کے اس فیصلے پر حیرت انگیز طور پر غیر ملکی سیاح ناراض نہیں ہیں بلکہ اس کے برعکس وہ پرجوش اور خوش نظر آ رہے ہیں۔پولینڈ کی سیاح روسا کے مطابق مجھے اس کیلئے ساڑھی پہننا قبول ہے۔ بھارتی خواتین کا ساڑھی پہن کر مندر جانا یقینی طور پر قابل احترام عمل ہے ٗمیں بہت خوش ہوں کہ مجھے ساڑھی پہننے کا موقع ملے گا۔


بادام میں موجود قدرتی اجزاء انسانی جسم کو امراض قلب سے محفوظ رکھتے ہیں ۔طبی ماہرین

نئی دہلی۔24 نومبر(فکروخبر/ذرائع)طبی ماہرین کے مطابق بادام میں موجود قدرتی اجزاء انسانی جسم کو امراض قلب سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ علاج بالغذا کے ماہر طبیب حکیم مولانا غلام صادق میمن سادات والونے کہا کہ بادام وٹامن ای ‘میگنیشیم اور پروٹین حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں اور بادام میں موجود قدرتی اجزاء ذہن کو تیز کرنے میں مددگارثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بادام کا استعمال ویسے تو پورا سال کرنا چاہیے لیکن سردیوں میں باداموں کے استعمال اور کھانے کا مزہ زیادہ ہوتا ہے ۔یہ پھل غذائیت سے بھر پور اوراسکے کھانے سے صحت پر انتہائی مثبت و صحت بخش نتائج مرتب ہوتے ہیں۔حکیم امرتسری نے کہ باداموں کا استعمال شوگر یعنی ذیابیطس کے ہر قسم کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔علاوہ ازیں بادام بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرنے میں معاون و اہم کردار ادا کر تا ہے۔انہوں نے کہا کہ بادام کھانے سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔ باداموں میں موجود غذائی اجزاء دل کو تقویت بخشتے ہیں اور بادام کھانے سے کولیسٹرول بھی کنٹرول رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکا استعمال ہڈیوں کے امراض بالخصوص ہڈیوں کا بھربھرا پن سے محفوظ رکھتا ہے جبکہ یہ جلد کو نکھارتا ہے اور جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باداموں کو چھلکوں سمیت کھانا زیادہ سودمند ہے اور بادام ہر عمر کے فرد کے لیے مفید ہیں اور اس کے استعمال سے انسانی جسم بے شمار فوائد حاصل کرسکتا ہے۔


خواتین پر تشدد کے خاتمہ کا عالمی دن آج منایا جائیگا

نئی دہلی۔24 نومبر(فکروخبر/ذرائع)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ کا عالمی دن آج 25نومبر بروزبدھ کو منایا جائیگا۔اس دن کو منانے کامقصد خواتین پر گھریلو جسمانی تشدد ، جنسی طور پر ہراساں کرنے ، دفاتر ، نیم سرکاری، صنعتی، کاروباری ، تجارتی و دیگر اداروں میں کام کے دوران مسائل کے متعلق آگاہی اور شعوربیداری پیدا کرناہے ۔یونیسیف انڈیا کے ترجمان نے کہاکہ خواتین پر تشدد تہذیب یافتہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 6میں سے 1عورت کو کسی نہ کسی طرح مردکے تشد د کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔ متعلقہ ادارے بھر پور مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ خواتین کو ان کے حقوق سے روشناس کروانے سمیت صنفی عدل و مساوات کو یقینی بنایا جا سکے۔ 


کاشتکار جو کی کاشت رواں ہفتے مکمل کریں۔ محکمہ زراعت

چنڈی گڑھ۔24 نومبر(فکروخبر/ذرائع)کاشتکاروں کو پنجاب کے آبپاش علاقوں میں جو کی کاشت رواں ہفتے کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ کلراٹھی زمینوں کو بھی جو کی فصل کیلئے موزوں قرار دے دیا گیاہے ۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ جو کی فصل اتنی سخت جان ہوتی ہے کہ اسے تمام قسم کی زمینوں بشمول کمزور ، ذرخیز ، ریتلی ، کلراٹھے رقبوں پر بھی آسانی سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار وں کو جو کی اچھی افزائش نسل کیلئے زمین کی تیاری کی جانب خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔ کاشتکار اچھی پیداوار کیلئے صاف ستھرا اور صحت مند 30سے35کلوگرام فی ایکڑ ایسا بیج استعمال کریں جس کے اگاؤ کی شرح 85فیصد سے زیادہ ہو ۔ جو کی فصل پر کنگھی ، کانگیاری ، اکھیڑا اور پتے کے ساڑ جیسی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں اس لئے کاشتکار محکمہ زراعت کی مشاورت سے بیج کو پھپھوند کش دوائی لگا کر کاشت کریں۔


انصاف کیلئے خاتون نے شروع کی بھوک ہڑتال 

لکھنؤ۔24نومبر(فکروخبر/ذرائع)مخالفین کے استحصال سے ناراض بارہ بنکی ضلع کی خاتون دوشنبہ کو بچوں کے ساتھ حضرت گنج واقع گاندھی مجسمہ کے سامنے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئی ۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ مخالفین اس کی زمین پر جبراً قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ وہیں تین برس سے انتظامیہ کے چکر کاٹنے کے باوجود ابھی انصاف نہیں ملاہے ۔ بارہ بنکی کے سراہی گاؤں کی سنیتا سنگھ زوجہ نورنگ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شہ زور اس کے گھر سے ملحق ۶ بسوا زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔ مخالفت کرنے پر مارپیٹ اور پریشان کرتے ہیں۔ اس بابت کئی مرتبہ وزیر اعلیٰ کو مکتوب ارسال کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوا ۔اتناہی نہیں پولیس انتظامیہ کے افسران سے بھی کوئی مدد نہیں ملی ۔متاثرہ نے اپنے دونوں بچوں کے لئے انصاف کی فریاد کرتے ہوئے کہاکہ ان سے اپنی نہیں بچوں کے مستقبل کی فکر ہے ۔ خاتون نے انصاف نہ ملنے پر سخت قدم اٹھانے کا انتباہ دیاہے ۔ 


کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لوہیا نے بنائی تھی پارٹی

لکھنؤ۔24نومبر(فکروخبر/ذرائع) سماجوادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو نے آج ایک مرتبہ پھر سے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈاکٹر لوہیا نے سماجوادی خیالات کو آگے بڑھایا اور پارٹی بنی ۔ مسٹر یادو نے کہاکہ ڈاکٹر لوہیا ہمیشہ غریبوں ، کسانوں ، اور پسماندہ لوگوں کی فکر کرتے تھے ۔ بہارمیں عظیم اتحاد سے رشتہ توڑ نے کے بعد سے کانگریس پر مسلسل حملہ ور سماجوادی سربراہ نے کہاکہ پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کی پالیسیوں پر نااتفاقی کے سبب سماجوادیوں نے الگ راستہ اپنایا تھا ۔ سماجوادی ہمیشہ ، گاؤں ، غریب اور کسانوں کے مسائل کیلئے جدوجہد کی ہے ۔ آج یہاں سماجوادی ریاستی ہیڈکوارٹر پر پارٹی رہنما اور کارکنان کو مخاطب کرکے ملائم سنگھ نے کہاکہ انہوں نے اپنے گاؤں کبھی یوم پیدائش نہیں منایا تھا ۔ اس مرتبہ علاقے کے لوگوں کی ضد پر وہ گاؤں میں یوم پیدائش منانے پر راضی ہوگئے ۔ مسٹریادو نے کہاکہ وہ پہلے کبھی یوم پیدائش نہیں مناتے تھے ۔ ایک مرتبہ انہوں نے کارکنان کو یوم پیدائس منانے سے روک دیا تھا ۔لیکن چھوٹے لوہیا جنیشور مشر انے کہاکہ ملائم سنگھ یادو آپ جدوجہد کرکے آگے بڑھے ہو لوگوں کو آپ کی جدوجہد جاننی چاہئے ۔ پارٹی کے لوگ یوم پیدائش منائیں گے تو گاؤں ، غریب ، کسانوں اور نوجوانوں کو آپ کی زندگی سے سبق ملے گا ۔
اس موقع پر پارٹی کے جنرل سکریٹری اور رکن راجیہ سبھا کرن مے نندا اور نریش اگروال ، سابق وزیر ، رکن اسمبلی نارد رائے ، نریش اتم سمیت سیکڑوں کی تعداد میں رہنما اور کارکنان موجود تھے ۔ چودھری چرن سنگھ کی ستائش کرتے ہوئے ملائم سنگھ نے کہاکہ ایک بہترین رہنما تھے ۔ انہوں نے کسانوں کے لئے بہت کام کئے ہیں ۔چودھری صاحب ہمارے اوپر بہت اعتماد کرتے تھے ۔ اپنے یوم پیدائش تقریب پر ہوئے پروگراموں کیلئے لوگوں کا شکریہ ظاہر کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ لوگوں کے اعتماد نے ہماری ذمہ داریاں بڑھادی ہیں۔ انہوں نے کارکنان سے کہاکہ آپ کے تعاون سے میں لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا ۔ انہوں پارٹی رہنما اور کارکنان سے کہاکہ وہ غریب کسانوں ، خواتین اور بے سہارا لوگوں کی مدد کا عہد لیکر جائیں ۔جہاں ناانصافی ہووہاں مخالفت کرو اور انصاف کاساتھ دو ، یہی سچاسماج واد ہے ۔ 


فرار انعامی جعلساز گرفتار 

لکھنؤ۔24نومبر(فکروخبر/ذرائع)فرضی دستاویز کی مدد سے قرض لیکر گاڑی خرید کر ان کو بیچنے والے ایک جعلساز کو وکاس نگر پولیس نے اتوار کو گرفتار کیا ۔ پکڑے گئے جعلساز کے سر پر پانچ ہزار روپئے کا انعام تھا ۔ایس او مہانگر ابھے ناتھ تیواری نے بتایا کہ وکاس نگر واقع کینرا بینک کے منیجر نے کچھ ماہ قبل فرضی دستاویز کی مدد سے قرض پر کار لیکر اس کو بیچنے والوں کے خلاف فریب دہی کی رپورٹ وکاس نگر تھانہ میں درج کرائی تھی ۔ اس معاملہ میں ازندرانگر کے فریدی نگر باشندہ وجے کمار شرما اور اس کے بھائی برجیش کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی تھی ۔ اس معاملہ میں وکاس نگر پولیس نے برجیش کمار کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاتھا ۔ جب کہ وجے کمار فرار چل رہاتھا ۔ ایس ایس پی نے وجے کمار کی گرفتاری پر پانچ ہزار روپئے کے انعام کا علان کیاتھا ۔ اتوار کو وکاس نگر پولیس سرویلانس کی مدد سے فرار جعلساز وجے کمار کو گرفتار کرلیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا