English   /   Kannada   /   Nawayathi

نتیش کمار کی جمعہ کو بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

لالو پرساد یادو جن پر چارہ اسکام مقدمہ میں ماخوذ کئے جانے کی وجہ سے انتخابی مقابلے پرپابندی ہے، آج اس اجلاس میں شریک تھے۔ یہاں تینوں جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ایک خوشگوار ماحول دکھائی دے رہا ہے۔نتیش کمار 20 نومبر کو تیسری میعاد کیلئے بحیثیت چیف منسٹر اپنی نئی کابینہ کے ہمراہ حلف لیں گے۔ انہوں نے آج گورنر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور بتایا کہ 20 نومبر کو دوپہر 2 بجے گاندھی میدان میں وہ حلف لیں گے۔ راج بھون کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ اتحاد میں شامل تمام تینوں جماعتوں جنتا دل (یو)، آر جے ڈی اور کانگریس کو نئی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وزراء کی تعداد کیا ہوگی ، انہوں نے کہا کہ بہار ایوان کیلئے زیادہ سے زیادہ حد 36 مقرر کی گئی ہے۔


سیاچن گلیشئرپر برفانی تودہ گرنے سے ایک بھارتی کیپٹن جاں بحق ٗ پندرہ کو بحفاظت نکال لیا گیا 

نئی دہلی۔15نومبر(فکروخبر/ذرائع )دنیا کے بلند ترین جنگی میدان سیاچن گلیشئرپر برفانی تودہ گرنے سے ایک بھارتی کیپٹن جاں بحق ہوگیا جبکہ تودے میں دبے ہوئے 15فوجیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا مرنے والے کا نام کیپٹن اشوینی کمار بتایا جاتا ہے ۔اودھم پور میں دفاعی ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے بتایا کہ برفانی تودہ جنوبی علاقے میں ایک فوج کی گشتی پارٹی پر گرا جس میں کیپٹن اشوینی اور پندرہ دیگر فوجی اہلکار دب گئے تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے فوجیوں کو نکال لیا گیا مگر کیپٹن کی جان نہ بچائی جاسکی ۔کیپٹن کمار کا تعلق پنجاب کے علاقے پٹیالاسے بتایا جاتا ہے ۔


دہشتگردی جہاں کہیں بھی ہو قابل مذمت ہے، تکفیری عناصر کا خاتمہ ہی اس فتنے سے راہ نجات ہے، مسلم یونٹی کونسل

نئی دہلی۔15نومبر(فکروخبر/ذرائع ) انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل نے فرانس کی دارالاحکومت پیرس میں ہوئے تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں وحشی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، کونسل نے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کا سرے سے خاتمہ ہی اس فتنے سے راہ نجات ہے، کونسل کے چیئرمین مولانا تقی رضا عابدی نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے لئے تمام دنیا خاص طور سے مسلم امہ کو متحد ہونا چاہیے، دہشت گردی جہاں کہیں بھی،جس کسی حلیے میں ہو قابل مذمت ہے اور امن عالم کے لئے بڑی رکاوٹ بھی، عالم اسلام میں انسانیت کو شرمسار کرکے اب یہی تکفیری عناصر یورپ تک پہونچ گئے ہیں، مسلم یونٹی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ داعش کے مظالم شام و عراق میں جاری تھے تو دنیا اس جانب توجہ نہیں دے رہی تھی لیکن اب وقت آن پڑا ہے کہ تمام ذی شعور افراد ان تکفیری عناصر کے خلاف کمر بستہ ہوجائیں، اس دوران مسلم یونٹی کونسل کے جنرل سکریٹری جاوید عباس رضوی نے کہا کہ داعش کے خلاف اگر عالم اسلام متحد نہیں ہوتا ہے تو یہ وبا مزید پھیل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے جزوی اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے مشترکات پر متحد ہوکر اسلام کی بقا اور اسلام ناب محمدی کے خلاف ہونے والے حملوں کے مقابلے میں سینہ سپر ہونا چاہیے۔انہوں نے پیرس میں قریب 200 جانبحق ہونے والوں کے ساتھ ساتھ شام اور عراق اورلبنان میں داعش (آئی ایس ائی ایل)کے ہاتھوں لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کے جانبحق ہونے پر دلی صدمے کا اظہار بھی کیا۔


فرانس کی راجدھانی پیرس کا حملہ انتہائی گھناؤنا،مذموم اور غیر انسانی عمل: محمد اظہر مدنی

نئی دہلی۔15نومبر(فکروخبر/ذرائع ) اقرا گرلس انٹرنیشنل اسکول ،جیت پور، نئی دہلی فرع جامعہ ابوبکر صدیق الاسلامیہ ،بہار کے ڈائرکٹر مولانا محمد اظہر مدنی نے اخبار کے نام جاری اپنے ایک بیان میں فرانس کی راجدھانی پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کو انسانیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فرانس کی راجدھانی پیرس کا حملہ انتہائی گھناؤنا، مذموم اورغیر انسانی عمل ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے اس کی ذمہ داری لی ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ پوری دنیا مل کر بھی اس دہشت گرد،تشدد پسند اور انسانیت مخالف تنظیم کو کیفرکردار تک نہیں پہنچاسکی۔اس حملے کے بعدضرورت اس بات کی ہے کہ پوری دنیا متحد ہوکر منظم طور پر اس کی سرکوبی کرے تاکہ دوبارہ کبھی ایسی صورتحال پیدا نہ ہوسکے اور پھر کبھی کسی ملک اور کسی مقام پر معصوم شہریوں کو نشانہ نہ بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو اس امر پر بھی غور کرنا چاہئے کہ اس طرح کی تشددپسند اور دہشت گرد تنظیموں کو خطرناک اور جدید ترین اسلحے کیسے اور کہاں سے مل جاتے ہیں جبکہ دنیا کے اکثر ممالک ان تنظیموں کے خلاف محاذجنگ کھولے ہوئے ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا محمد اظہر مدنی نے کہا کہ ہم اس حملے میں مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور فرانسیسی عوام کے اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


مڈیکیری میں حضرت ٹیپو ؒ کی یومِ پیدائش کے موقع پر ہوئے تشدد پر رپورٹ کے بعد کارروائی ۔وزیر داخلہ 

بیدر۔15؍نومبر(فکروخبر/ذرائع)میڈکیری میں حضرت ٹیپو سُلطان شہید ؒ کی یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدپروگرام کی مُخالفت کرنے کے دوران ہوئے تشدد کے معاملہ میں حکومت کی انکوائری رپورٹ ملنے کے بعد کارروائی کرے گی۔یہ بات کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور اور ضلع انچارج وزیر مسٹر دنیش گنڈوراؤ کے ساتھ میڈکییری دورہ کرنے کے بعد کہی۔ دورہ کے بعد ڈاکٹر پرمیشور نے سنئیر پولیس افسران کے ساتھ ملاقات کرکے ضلع میں قانون کے علاوہ حالات کا جائزہ بھی لیا۔بعدازاں انھوں نے کہا کہ حکومت پہلے کیس کو مجسٹریٹ کی انکوائری کا حکم دے چکی ہے اور رپورٹ ملنے کے بعد حکومت اس معاملہ میں کارروائی بھی کرے گی۔انھو ں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے تمام اضلاع میں امن کمیٹیوں کو دوبارہ منظم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میڈکیری ضلع انچارج وزیر مسٹر دنیش گنڈوراؤ نے تشدد کے واقعہ کیلئے ضلع انتظامیہ کوموردِ الزام ٹھرایا ہے‘ اس بات کی بھی تحقیقات کرائی جائے گی ۔ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ میڈکیری میں ہوئے تشدد کی صورت میں دیوار گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے وشواہندوں پریشد کے کارکن کٹیپا کے اہلِ خانہ کو حکومت نے فضل رقم دیا ہے مسٹر پرمیشور نے کہا کہ سداپور تحصیل کے ایک نوجوان شاہ الحمید کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا ۔آئی جی (جنوبی علاقہ) مسٹر وجئے کمار سنگھ کی قیادت میں تحقیقات چل رہی ہیں ۔شاہ الحمید کے اہلِ خانہ کو حکومت نے پانچ لاکھ روپیے کا معاوضہ دیا ہے۔ 


بچوں کے دل میں ملک کی خدمت کرنے ‘بھائی چارہ ‘خیر سگالی کا احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔کرناٹک گورنر

بیدر۔15؍نومبر(فکروخبر/ذرائع)گورنر مسٹروجو بھائی والا نے کہا کہ بچوں میں ملک کی خدمت ‘اتحاد‘ خیر سگالی اور بھائی چارہ کا احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔انھو ں نے یومِ اطفال پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اور ذات کو لے کر بچوں کے ذہنوں میں نفرت کا بیج بونے کی کوشش کی جارہی ہے ‘جو ملک کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس لئے بچوں کے دل میں ملک کی خدمت کرنے ‘بھائی چارہ ‘خیر سگالی کا احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ جس طرح بچوں کو تعلیم دی جائے گی ‘آگے چل کر وہ اسی پر چلیں گے ۔گونر نے کہا کہ ایک دوسرے سے نفرت اور دشمنی کرنے لگے تو ملک کی ترقی نہیں ہوگی۔ ملک کو باہر سے نہیں اندر سے ہی خطرہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ آج ہر انسان اپنے مفاد کیلئے تمام تعلقات ملک کیلئے کچھ کرنے اور دیگر باتوں کو بھول چکا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین کو بااختیار بنانے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ گورنر نے کہا کہ ملک کا مستقبل بچوں کے ہاتھوں میں ہے ۔اور Talents کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ امیر بچوں کے اندر ہی کئی طرح کے Talents ہوتے ہیں ۔یہ غلط ہے اور مزدوروں اور قلیوں کے بچوں میں بھی ٹیلنٹ ہے‘ بس اسے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ دیہی علاقے کے بچے شہری بچوں کے مقابلہ میں صحت مند اور زیادہ با صلاحیت ہوتے ہیں ۔غریبوں کے بچے بھی اعلی تعلیم حاصل کرنے اور کسی بھی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انھو ں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم تو مل رہی ہے لیکن اچھے اخلاق سکھاناضروری ہے اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بچوں میں اخلاق و کردار کو بنانے پر ملک کو مزید فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ تمام والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کو ٹی وی اور انٹرنیٹ سے دور رکھیں ۔ دونوں چیزوں سے بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑسکتا ہے ۔بچوں کو کھیل کود کیلئے زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔ بچوں کا جسم اور دماغ طاقتور ہو تو ان کے خیالات بھی بہترین ہوں گے ۔بچوں کو تیار کرنے میں والدین اور اچھا شہری بنانے میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے۔


کنڑا ادیب دیونور مہادیو نے بھی پدم شری اور مرکزی ساہتیہ اکاڈیمی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے

بیدر۔15؍نومبر(فکروخبر/ذرائع)ملک میں بڑھتی عدم رواداری (Intolerance)کے خلاف ایوارڈ واپس کرنے والے ادیبوں کی فہرست میں ایک اور نام جُڑ گیا ہے۔ کنڑا ادیب دیونور مہادیو نے بھی پدم شری اور مرکزی ساہتیہ اکاڈیمی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادب کی دنیا میں ریبے کے نام سے مشہور 76سالہ مہادیو نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ میں نے پدم شری اور مرکزی شاہتیہ اکاڈیمی ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ کیونکہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت (Intolerance)سے مایوں ہوں ۔ مسٹرمہادیو کو2011ء میں ملک کے چوتھے اعلی ترین شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا تھا ۔مہادیو کو1990ء میں ناول KUSUMA BALE کیلئے انھیں مرکزی ساہتیہ اکاڈیمی ایوارڈ ملا تھا ۔***


ضلع بیدر میں تین نئے ضلع پنچایت حلقے بنائے گئے 

بیدر۔15؍نومبر(فکروخبر/ذرائع)ضلع بیدر میں تین نئے ضلع پنچایت حلقے بنائے گئے ہیں ۔ایکمبا ‘ہوڑگی‘بیدر تعلقہ میں اوراد (ایس)کو نیا ضلع پنچایت حلقہ بنایا گیا ہے ۔اوراد (ایس) بیدر ضلع پنچایت حلقہ میں بہرنلی‘کھینی رنجہول‘ ریکوڑگی‘بمبلگی‘نڑونچہ‘ اور دیگر مواضعات شامل کئے گئے ہیں۔بگدل بیدر ضلع پنچایت حلقہ میں مرکندہ ‘باپور‘مُگدل‘تڑ پلی‘ پاتر پلی‘ سندول‘راجگیرہ‘ سندول ٹانڈہ‘ بگدل ٹانڈہ کو شامل کیا گیاہے۔ نئے تعلقہ پنچایت حلقوں کی فہرست ابھی جاری نہیں ہوئی ہے ۔


بیدر شہر کی سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ

بیدر۔15؍نومبر(فکروخبر/ذرائع)مسٹر بی جی شیٹھکار صدر بیدر چیرمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز نے ڈپٹی کمشنر بیدر کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بیدر میں ڈرینیج کی تعمیر کیلئے سی سی راستوں کو تباہ کیا گیا ہے۔راستے خراب ہونے سے عوام کو پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔یادداشت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈیرینیج اور مسلسل پانی سپلائی کے کامکمل ہونے کے ساتھ ہی راستوں کی تعمیر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔***


ریاستِ کرناٹک میں بی جے پی اقتدار پر آئے گی تو ٹیپوسُلطان ؒ کی یومِ پیدائش کو رد کرایا جائے گا۔جگدیش شٹر

بیدر۔15؍نومبر(فکروخبر/ذرائع)اگر بی جے پی ریاست میں اقتدار پر آتی ہے تو ٹیپو سُلطان ؒ جینتی کی تقریب رد کروادے گی۔یہ بات ریاستی اسمبلی میں قائدِ اپوزیشن مسٹر جگدیش شٹار نے ہی۔ مسٹر جگدیش شٹر نے کہا کہ ٹیپو سُلطان ؒ کی یومِ پیدائش کے موقع پر میڈکیری میں جو فساد ہوا اس کیلئے ریاستی حکومت ہی راست ذمہ دار ہے ۔ریاست میں بی جے پی نے حکومت کے اس رویہ پر سخت احتجاج کرے گی۔***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا