English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلورو ایئرپورٹ کا نام ٹیپو سلطان کے نام پررکھنے کی تجویز ڈرامہ نگا ر کے گلے پڑ گئی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

تاہم ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ’یوم ٹیپو سلطان‘ کے موقع پر یاست کرناٹک کے ضلع کوداگو کے علاقے مدیکری میں مسلمانوں اور ہندو انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کا ایک کارکن ہلاک ہوگیا تھا۔معرف ڈرامہ نگار کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے سینئر پولیس 
آفیسر نے کہا کہ گریش کرناد کو جان سے مارنے کی دھمکی ٹوئٹر کے ذریعے کی گئی، پولیس ٹوئٹ کرنے والے سے آگاہ ہے اور اگر اس حوالے سے کوئی شکایت درج کی جاتی ہے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ اگر گریش کرناد نے کیم۔پیگودا ایئرپورٹ کا نام بدل کر اسے ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب کرنے پر زور دیا، تو ان کا حال بھی وہی ہوگا جو ایم ایم کلبرگی کا کیا گیا تھا۔بعد ازاں جننپیتھ ایوارڈ یافتہ گریش کرناد نے معاملہ گھمبیر ہونے پر اپنے بیان پر عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معذرت خواہ ہیں۔خیال رہے کہ ہندوستانی ادیب ایم ایم کلبرگی کو رواں سال اگست میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے انتہا پسندی کے خلاف بولنے پر قتل کردیا گیا تھا۔


نریندر مودی کی برطانیہ آمد، شاندار استقبال اور احتجاج بھی

نئی دہلی ۔12نومبر(فکروخبر/ذرائع) گبھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے مہمان کے طور پر تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔مودی کو برطانوی پارلیمان کے دورے کے پہلے برطانیہ کی رائل ائیر فورس کی جانب سے سلامی دی جائے گی جس کے بعد وہ پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔نریندر مودی اپنے دورے کے پہلے دن ملکۂ برطانیہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ بھارت کے قومی ہیرو مہاتما گاندھی کے پارلیمان سکوائر میں نصب مجسمے کی جگہ کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مودی کے دورے سے دونوں ممالک کے لیے ترقی کا اہم موقع ہوگا۔کیمرون کا مزید کہنا تھا:  یہ دونوں ممالک کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اِس دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں، دونوں ملک تاریخ، عوام اور روایات کے ذریعے سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔انھوں نے کہا  وزیراعظم نریندر مودی اور میرا عزم ہے کہ اِس موقعے کو اپنے دونوں ہاتھوں سے تھام لیں۔ادھر مودی کا کہنا تھا کہ اُن کے دورے کا مقصد  روایتی دوستوں کے ساتھ تعلقات  کو مضبوط کرنا ہے۔


معیاری تعلیم تربیت یافتہ اساتذہ کے بغیر نا ممکن۔۔منصور آغا

نئی دہلی ۔12نومبر(فکروخبر/ذرائع) گرین سرکل کی جانب سے کوالٹی ایجوکیشن کی مہم جاری ہے ۔آج گرین سرکل ایجو ویژن لمینتیڈ کی جانب سے چھ ہفتہ کا مفت اساتذہ کے لئے ٹریننگ کیمپ منعقد کیا گیا ہے ۔اس کے افتتاح کرتے ہوئے مشہور صحافی منصور آغا نے کہا کہ آج ایک معمولی نوکری کے لئے بڑی بڑی ڈگریوں والے لوگ درخواست دیتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈگریاں حاصل کرنے کے با وجود ان میں لیاقت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے انہیں نوکری نہیں مل پاتی ۔ معیاری تعلیم کے لئے تربیت یافتہ قابل اساتذہ کی ہر سطح پر ضرورت محسوس کی جا رہی ہے گرین سرکل نے آج یہ چھوٹی سی شروعات کرکے اس ضرورت کو پورا کرنے کا جو قدم اٹھایا ہے اس سے تعلیم میں نکگار پیدا ہوگا اور کل پورا ملک اسے جانے گا ۔یہ تربیتی پروگرام ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اور مولانا وبولکلا م آزاد کے تعلیمی کارناموں کی روشنی میں منعقد کیا گیا ہے جس میں 24اساتذہ نے اندراج کرایا ہے جبکہ اور اساتذہ اندراج کراسکتے ہیں ۔ گرین سرکل کے ڈائریکٹر کلیم الحفیظ نے بتایا کہ گرین سرکل قائم کرنے کا مقصد مسلم سماج کی ترقی ہے کوئی بھی سماج بغیر تعلیم کے ترقی نہیں کر سکتا ۔سرسید تحریک کو آگے بڑھانے میں ہمارے دونوں کلام بزرگوں نے بڑی محنت کی ہے جبکہ مسلم زیر انتظام جو رضاکارانہ بنیاد پر اسکول چلائے جا رہے ہیں ان میں معیاری تعلیم کا فقدان پیدا ہو گیا ہے ۔ گرین سرکل چار سطح پر معیاری تعلیم کے لئے اپنی خدمات پیش کریگا ۔ گرین سرکل کا منصوبہ ہے کہ 400اسکولوں کو وہ تعلیمی سپورٹ سرویسیز فراہم کریگا ان میں سے ایک ہیومن ریسورس ہے جو اساتذہ کی شکل میں تربیت دینے کے بعد فراہم کئے جائیں گے ۔دوسری کوشش یہ ہوگی کہ جو ہمارا دخل نہیں چاہتے انہیں تعلیم کو معیاری بنانے کے لئے ٹکنالوجی اور دوسری تکینکی معلومات فراہم کی جائے گی تیسرے گرین سرکل اپنی سرپرستی میں این سی آر میں ایک موڈل اسکول قائم کریگا تاکہ وہ بتا سکے کہ کس طرح معیاری تعلیم کا ٹارگیٹ حاصل کر سکتے ہیں چوتھے گرین سرکل نئے اسکول بنانے والوں کو کنسلٹنسی فراہم کریگا ۔
گرین سرکل ایک خودکفیل تعلیمی ایجنسی کے طور پر کام کررہا ہے جس کی شروعات دس کروڑ روپے سے کی گئی ہے ۔ کلیم الحفیظ کا ماننا ہے کہ تعلیم کو چیریٹی سے ہٹا کر کاروبار کی شکل میں کرنے کی ضرورت ہے اور اس سے حاصل ہونے والے منافع سے غریب بچوں کو امیر بچوں کے ساتھ اعلیٰ معیار کی تعلیم دی جائے اور اداروں کو خود کفیل بنایا جائے ۔اس موقع پر مہر الدین ریٹائیرڈ انسپکٹر آف اسکول نے بتایا کہ کوئی بھی بچہ غیر صلاحیت مند نہیں ہوتا بچوں میں آٹھ قسم کی صلاحتیں ہوتی ہیں اساتذہ کو یہ پہچاننا پڑتا ہے کہ بچے کی کس صلاحیت کو ابھارا جائے یہ کام تربیت کے بغیر نا ممکن ہے ۔ واضح کہ مہر الدین صاحب گرین سرکل میں اساتذہ کی تربیت کے ذمہ دار بنائے گئے ہیں ۔ 
اس موقع پر ڈاکٹر مظفر حسین غزالی نے کہا کہ شوٹ کٹ سے کچھ بھی نہیں مل سکتا ملت کے لوگ اپنے آلس کی وجہ سے شوٹ کا راستہ اختیار کرتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹارگیٹ مقرر کیا جائے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے دل وجان سے کوشش کی جائے اگر انسان کوشش کرتا ہے تو پوری کائنات اس کی مدد کرتی ہے ۔گرین سرکل کے نائب صدر ڈاکٹر ایف ایم شمشی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور عوام سے تعاون کی امید جتائی ۔ 


مسلم یونٹی کونسل کے زیر اہتمام سرینگر میں اپنی نوعیت کی منفردحجاب کمپین

سرینگر۔12نومبر(فکروخبر/ذرائع) انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے زیراہتمام ایم اے روڑ سرینگر پر ایک عظیم الشان و منفرد ’’حجاب مہم‘‘ منعقد ہوئی، جس میں مسلم یونٹی کونسل سے وابستہ خواہران نے راہ چلتی باحجاب طالبات کو مختلف انعامات سے نوازا اور انہیں با حجاب رہنے پر انکی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے طالبات کو پھول، اسٹیکر،اسکارپ اور دیگر انعامات سے بھی نوازا، یہ وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی و منفرد ’’حجاب کمپین‘‘ تھی جس کے ذریعے کونسل نے حجاب کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جسکو عوام اور معزز خواتین نے سراہا اور مختلف مقامات پر اسے انجام دینے کی دعوت بھی دی،کونسل نے کہا کہ ابھی مغرب اپنی ثقافت کے ذریعہ مسلم معاشرے سے حجاب کو ختم کرکے عریانیت عام کرنا چاہتاہے، وہ اپنی سازش کے ذریعہ مسلم خواتین کا تقدس پائمال کرنے کے درپے ہے، اسلام کی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اہم اقدامات اٹھائے گئے اور خاص طور سے کشمیرکہ جو اولیاء خدا کی سرزمین ہے یہاں پر بے حجابی عقل و دانش سے باہر ہے، انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل نے کہا کہ کشمیر کی مقدس سرزمین پر آئندہ بھی اسلامی حجاب کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر مختلف مقامات ، کالجزاور یونیورسٹیزمیں’’حجاب کمپین‘‘ جاری رکھی جائے گے، حجاب کے حوالے سے آگہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہمارے مسلم معاشرے سے بے حجابی و بے پردگی کامکمل طور پر خاتمہ ہوسکے۔


مولانا ابوالکلام آزاد کا یوم پیدائش مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں اور شخصیات کی جانب سے جوش وخروش سے منایا گیا

رامپور۔12نومبر(فکروخبر/ذرائع) ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا یوم پیدائش مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں اور شخصیات کی جانب سے جوش وخروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر اترپردیش کانگریس اقلیتی شعبہ کے صوبائی کوآرڈی نیٹر فیصل خاں لالہ نے ستون سنگ واقع رہائش گاہ پر مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش پر قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد کیا۔ بعد قرآن خوانی مولانا کے لئے ایصال ثواب کر کانگریس کارکنان خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر فیصل خاں لالہ نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد ہندوستان پہلے وزیر تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ رامپور کے پہلے منتخب رکن پارلیمنٹ بھی تھے۔ انھوں نے کہا کہ مولانا ملک کی تقسیم کے سخت خلاف تھے ، وہ صرف ایک سیاسی لیڈر ہی نہیں بلکہ ماہر تعلیم بھی تھے۔ انھیں کئی خارجی زبانوں پر عبور تھا۔ مولانا نے اپنی زندگی کا آغاز ایک صحافی کے طور پر کیا تھا ۔وہ انگریزی حکومت کے خلاف اپنی تحریروں کے سبب متعدد بار جیل بھی گئے۔ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو مولانا آزاد کا انتہائی احترام اور ان پر اعتماد کرتے تھے۔ وہ مولانا کو اپنے بڑے بھائی کی طرح مانتے تھے۔ فیصل خاں لالہ نے کہا کہ آج ملک جن حالات سے گذر رہا ہے اس میں ہمیں مولانا ابوالکلام آزاد جیسے قائد کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ اس نورانی محفل کے اختتام پر قاری مہتاب احمد خاں نے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر مولانا سید اویس، صفت علی خاں، شہزادے علی، انیس پاشا ، احفاظ خاں، اکرم پاشا، سید ارحم میاں، عظیم خاں، غفران خاں، مونس قریشی، وسیم ہمایوں خاں، ماجد خاں، وسیم خاں وغیرہ موجود رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا