English   /   Kannada   /   Nawayathi

رکنِ پارلیمان ششی تھرور کی اہلیہ زہر دیے جانے کی وجہ سے ہلاک نہیں ہوئیں ٗ ایف بی آئی کی رپورٹ (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

طمنچہ کے ساتھ ایک ملزم گرفتار

کوشامبی۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع ) ایس پی کے ذریعہ چلائی گئی مہم میں تھانہ سرائے عاقل پولیس کے ذریعہ اسلحہ ایکٹ میں ملزم راجیندر پرساد ولد شیو نارائن تیواری باشندہ میارام کا پوروا دھارو پور تھانہ سرائے عاقل ضلع کوشامبی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک طمنچہ برآمد کیاگیا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ۔ 


غیر ملک میں نوکری دلانے کے نام پر جعلساز رقم اورپاسپورٹ لیکر فرار

گورکھپور۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع )کشی نگر کے اہرولی کا رہنے والا جعلسازبیرون ممالک نوکری دلانے کے نام پر ۳۵ بے روزگار نوجوانوں سے ۷۳لاکھ روپئے اور پاسپورٹ لیکر فرار ہوگیا ۔ نوجوانوں نے ڈی آئی جی کو عرضی دے کر جعلساز پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ متاثرین دیوریا اور مہاراج گنج ، سیوان ، کشی نگر اور چھپرا کے رہنے والے ہیں ۔ ڈی آئی جی دفتر پہنچے اہرولی کے گھوگھرا کے رہنے والے بیس نوجوانوں نے جعلساز پر کارروائی کے لئے عرضداشت دی ۔ سبھی نے گاؤں کے ہی رہنے والے ونود ، دھننجے اور اس کے ساتھی جاوید پر غیر ملک بھیجنے کے نام پر ۳۵ لوگوں کے ساتھ جعلسازی کرنے کی اطلاع دی ۔ نوجوانوں کا الزام ہے کہ ہر نوجوان سے ستر ہزار روپئے کے ساتھ پاسپورٹ لینے کے بعد جعلساز نے انہیں دہلی لے گئے تھے ۔ ہوٹل میں ٹھہرانے کے بعد وہ روپئے کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ لیکر فرار ہوگئے ۔ جعلسازی کی اطلاع ہونے پر یکم نومبر کو جعلساز کے ایک ساتھی کو وہ لوگ پکڑ کر گورکھپور پہنچے ۔فون پر بات چیت کرکے جعلساز نے روپئے اور پاسپورٹ واپس کرنے کے لئے اہرولی کے جگدیش پور میں بلایا ۔ یہاں پہنچنے پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے متاثرین کو بھگانے کے ساتھ ہی ان کے آٹھ ساتھیوں کا نقض امن میں چالان کردیا اور پولیس کی مدد سے جعلساز بھاگ نکلے ۔ اس کے بعد متاثرین نے ڈی آئی جی سے فریاد کی ہے۔ ڈی آئی جی آر کے چترویدی نے کارروائی کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ ہی ایس او اہرولی کو فون کرکے جعلسازوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 


صحت محکمہ نے اسپتالوں میں بستر محفوظ رکھنے کی دی ہدایت 

لکھنؤ۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع )دیوالی کے پیش نظر صحت محکمہ کی جانب سے جاری ہدایت کے پیش نظر اسپتالوں میں اضافی بستروں کا بندوبست کیاگیاہے ۔ آتش بازی کے دوران ہونے والے حادثوں کو دیکھتے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کردیاگیا ہے۔ دیوالی کی رات ڈاکٹروں کو آن کال دستیاب رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ جب کہ سی ایم او نے تمام اسپتالوں کے فون نمبر جاری کردیئے ۔ راجدھانی کے صرف ایک برن یونٹ والے سول اسپتال میں بسترپہلے سے ہی بھرے ہوئے ہیں ایسے میں ایمرجنسی وارڈ میں اضافی بستروں کا بندوبست کیاگیاہے ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آشوتوش کا کہناہے کہ وارڈ کے ۶۵ بیڈمیں سے ۷۱بیڈ منگل کو خالی ہوگئے ہیں ۔ ڈاکٹر دوبے نے بتایاکہ اس مرتبہ آنکھ وارڈ میں ۵۲ بستر الگ سے محفوظ کئے گئے ہیں۔ جس سے جلنے والے مریضوں کا علاج ہوسکے ۔ انہوں نے بتایاکہ پلاسٹک سرجن ، آنکھوں کے سرجن ، آرتھو پیڈک سرجن کی ۴۲ گھنٹے آن کال ڈیوٹی دیوالی کے پیش نظر لگائی گئی ہے ۔ بلرام پور میں بھی ہیں کئی مریض: بلرام پور اسپتال کے پوسٹ آپریٹیو برن وارڈ کے سبھی ۰۲ بستروں پر مریض پہلے سے ہی بھرتی ہیں ۔ اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر پرمود کمار نے بتایا کہ تہوار کے پیش نظر ڈاکٹروں کو الرٹ کردیاگیاہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ اگر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا تو ایمرجنسی میڈیکل افسر بڑھائے جائیں گے۔ دیگر ماہرین بھی آن کال دستیاب رہیں گے ۔ اسپتال میں ۶۲۷ بستروں کی صلاحیت ہے ۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں ۴۲ بستر محفوظ ہیں۔ 
کے جی ایم یو اور ایس جی پی جی آئی میں بھی سہولت: دیوالی پر برن کے مریضوں کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے کے جی ایم یو کے ٹراما سینٹر میں بنے ڈیزاسٹر مینجمنٹ وارڈ میں ۲۰ بستر ہیں ۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر مزید بیڈ بڑھائے جانے کا بندوبست ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر وجے کمار کا کہناہے کہ ضرورت پڑنے پر بستروں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا ۔ ایس جی پی جی آئی میں پلاسٹک سرجری شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر راجیو اگروال نے بتایا کہ ایسے مریض کے آنے پر فوری علاج ہوگا ۔ ہنگامی حالات میں ان نمبروں پر کریں فون : آتش بازی کے سبب ہونے والے حادثہ کے پیش نظر ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں۔


نواز دیو بندی اورفرقان سنبھلی ’’عالمی یوم اردو ایورڈ‘‘ سے سرفراز

سنبھل۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع )معروف افسانہ نگار اور اردو ادیب انجینیر فرقان سنبھلی کو مظفر نگر میں آل انڈیا اردو ڈیولپمنٹ آرگینائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ پروقار تقریب میں ’’عالمی یوم اردو ایوارڈ۔۲۰۱۵ سے نوازا گیا ہے۔ایوارڈ سے نوازے جانے پر سنبھل کی مختلف ادبی تنظیموں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا۔مظفر نگر ضلع کے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ’’ عالمی یوم اردو تقریب ‘کا پروقار انعقاد کیا گیا تھا۔جس میں عالمی شہرت یافتہ شاعر نواز دیوبندی کے ساتھ فرقان سنبھلی کو بھی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ڈاکٹر نواز دیوبندی کو ’’نشان امتیاز‘‘ سے اور فرقان سنبھلی کو ’’عالمی یوم اردو ایوار ڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ڈاکٹر نواز دیوبندی کو حال ہی میں’’ دکتور ادب‘‘کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔مصور سبزواری میموریل اردو سوسائیٹی ، ڈاکٹر عندلیب شادانی میموریل اردو اکادمی اور شبلی اتحاد سوسائٹی وغیرہ نے دونوں حضرات کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے ان کی اردو زبان و ادب کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر معروف صحافی سعد نعمانی نے کہا کہ نواز دیوبندی اور فرقان سنبھلی کو ایوارڈ ملنا اہل سنبھل کے لئے قابل مسرت بات ہے ۔دونوں کا سنبھل سے گہرا رشتہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر نواز دیوبندی نے اتر پردیش اردو اکادمی کے چیرمین بننے کے بعد سے بہت اہم کام انجام دیے ہیں جس سے اردو داں طبقہ میں خوشی کا ماحول ہے۔ڈاکٹر سبحان عادل نے کہا کہ فرقان سنبھلی نے سنبھل کی تاریخ و ادب کے تعلق سے نمایاں کام انجام دیے ہین۔انکی دس کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں اور حال ہی میں شائع افسانوی مجموعہ ’’ طلسم‘‘ بھی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔انکی فلکیات ۔ادب ۔صحافت اور تاریخ پر لکھی کتابین اہمیت کی حامل ہیں۔اس موقع پر فرقان سنبھلی نے اہل سنبھل کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ایوارڈ کے ملنے سے حوصلہ بڈھتا ہے۔میری کوشش ہے کہ اردو زبان و ادب کے فروغ مین جو کچھ ممکن ہو تعاون کیا جائے۔انھوں نے اردو ڈیولپمنٹ آرگینائزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ یہ نہایت فعال تنظیم ہے جو کہ اردو کے فروغ میں نمایان کارنامے انجام دے رہی ہے۔


ڈاکٹر(حکیم )اسلم جاوید کا آر ایم ایل میں یونانی فزیشین کے طورپرتقرر 

نئی دہلی ۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع) دارالحکومت دہلی کے معروف سپراسپیشلیٹی شفاخانہ رام منوہر لوہیا اسپتال کے تحت یونانی یونٹ کے اوپی ڈی سیکشن میں حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے بانی جنرل سکڑیٹری وہائی ٹیک یونانی فزیشین ڈاکٹر( حکیم) اسلم جاوید نے اپنی خدمات دینی شروع کردی ہیں۔موصوف رام منوہرلوہیا اسپتال کے یونانی سیکشن میں ہرمنگل کو صبح 9بجے سے 12بجے دوپہرتک مریضوں کی تشخیص کے فرائض انجام دیں گے۔اطلاعات کے مطا بق سی سی آ ر یو ایم کے تحت چلائے جانے والے یونانی شعبہ میں ڈاکٹر(حکیم)اسلم جاوید کی خدمات حاصل کرنے کایہ فیصلہ خود سی سی آر یو ایم نے کیاہے۔چونکہ ڈاکٹر(حکیم)اسلم جاوید نے طب یونانی کو جدید اطلاعاتی تکنالوجی سے لیس کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ان کی اسی کوشش کی وجہ سے آج دنیا کے ان تمام علاقو ں میں طب یونانی کی افا دیت کا شہرہ پہنچ چکا ہے،طب کی افادیت کو جہاں تک پہنچانا بہت آسان نہیں تھا۔اسے مزید فعال اور سرگرم بنانے کیلئے ڈاکٹر(حکیم)اسلم جاوید مسلسل کوشش میں لگے ہیں۔ان کی اس اہم قربانی کو داد تحسین دینا طب یونانی کیلئے کام کرنے والے تمام اداروں اور افراد کا اخلا قی فریضہ ہے۔ان کو دی جانے والی حالیہ ذمہ داری کو ان کی کارکر د گی کے اعتراف کے طور پر بھی دیکھا جا رہاہے۔اس موقع پرڈاکٹر(حکیم)اسلم جاوید کوعالمی شہرت یافتہ یونانی و آیورویدک دواسا ز ادارہ ریکس ریمیڈیز کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد شعیب اکرم ،معروف اردو صحافی وطنزو مزاح نگار سالک دھامپوری ، جاویداختروغیرہ نے مبار کباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ 


یس ڈی پی آئی کی جانب سے شہید ٹپو سلطان ؒ کا عظیم الشان جلسہ کا انعقاد

گلبرگہ۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع)SDPI سو شیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیاکے جانب س شہر میں ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد ہوا ۔جس میں SDPIریاستی صدر ڈاکٹر محبوب شریف عواد کے علاوہ شہرکے مختلف تنظیموں کے لیڈران نے عوامالناس سے خطاب فرمایا۔افتتاحی کلیمات میں شاہد نصیر ضلعی جنر ل سیکریٹری SDPI گلبرگہ نے حکومت کرناٹک کے جانب سے شہید ٹیپو سلطان ؒ کی یوم پیدائش کو سرکاری طور پر منانے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں ۔ٹیپو سلطان شہیدؒ کو صیح خراجِ عقیدت اسوقت ہی ہوگی جب بنگلور ائر پورٹ جوٹیپو سلطان ؒ کے آبائی وطن میں بنا ہے اسکانام شہید ٹیپو سلطان ؒ ائر پورٹ رکھا جائے ۔اور ٹیپو یونورسٹی جو سررنگا پٹنہ میں قائم ہونی ہے اسکو بحال کیا جائے ۔ SDPIاسکا مطالبہ کرتی ہے اور اسکے لئے مسلسل جدوجہد کرتی رہیگی۔جو لوگ ٹیپو سلطان ؒ کو ہندو مخالف بتاتے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جو جنگ آزادی لڑنے والوں کو تماشہ کے طور پر دیکھ رہے تھے ۔ایسے جھوٹے محب وطنوں سے ہمیں ٹیپو سلطان ؒ کے سیکولر ہونے کا سرٹیفیکٹ نہیں چاہئے۔SDPIسوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا یہ جلسہ انعقاد کرنے کا مقصد صرف ٹیپو سلطان ؒ کی یاد تازہ کرنا ہی نہیں بلکے ٹیپو سلطان شہید ؒ کے کارناموں کو اجاگر کرنا اور آنے والی نسل کو ٹیپو سلطانؒ کے خوابوں کے پورا کرنے کے لئے تیار کرنا ہے۔
کرنا ٹکا ریاستی صدار ڈاکٹر محبوب شریف عوادنے اپنے خطاب میں کہا ٹیپو سلطان ایک ایسے حکمراں تھے جہنوں نے انگریزوں کے خلاف سب سے پہلے آزادی کی جنگ کی شروعات کی اور ملک کو انگریزوں کی غلامی سے بچانے کیلئے اپنے بچو ں کو تک گروی رکھ دیاتھا۔ تاریخ میں ایسا کوئی حکمران ہمیں نہیں مل سکتا۔ اس کی علاوہ ایک ولفیر اسٹیٹ کو قائم کرنے کی سب سے پہلی بنیا د بھی شہید ٹیپو سلطانؒ نے رکھی انکے دور میں رعایا بھی بہت خوش تھی اور جنگی مہارت رکھتے تھے۔ وہ پہلے بادشاہ تھے جنہوں نے بہری جنگی جہاز اور میزایل ایجاد کیا ۔ آج جو لوگ ان خلاف بات کرتے ہیں انہیں تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے ۔مولانا عیتق الرحمٰن صدر آل انڈیا امامس کونسل گلبرگہ نے کہاکے شہید ٹیپو سلطان ؒ ایک محب وطن باداشاہ تھے جہنوں نے ہر مذہب کے ماننے والوں کو آزادی دی اور انکی مندروں کے لئے سالانہ خرچ بھی دیا کرتے تھے۔کسانو ں کے لئے انہوں نے جاگیردارو ں کی زمین کو ضبط کر کے کسانوں دیا اور سلطنت میں زر خیز زمین بنائے اور بارش نہ آنے پر انہوں نے کسانوں کوریشم کے کاروبار میں مشغول رکھا ۔جوآج بھی چنپٹن کے کسان ٹیپو سلطان ؒ کو یاد کرتے ہیں۔ڈاکٹر مناکشی بالے نے اپنے مخصوص انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کے شہید ٹیپو سلطان صرف مسلمانوں کے حکمرا ں نہی تھے ۔بلکہ وہ ہر مذہب کے ماننے والوں کے لئے بادشاہ تھے۔اسکی مثال یہ کے انکے وزیروں میں اکثر تعداد ہندؤں کی تھی یہ انکے سیکولر ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے ۔آج وقت کی ضرورت ہے ہم لوگ انسانیت کی بنیاد پر متحد ہو کر فرقہ سرستی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔اس ملک میں اب مذہبی رواداری بڑ ھ چکی ہے ۔ہم سب کو ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہے ہم کبھی اس ملک کو فرقہ پرستوں کے حوالے ہونے نہیں دینگے ۔ڈاکٹر حبیب الرحمٰن رکن جماعت اسلامی گلبرگہ نے اپنے خطاب میں کہا کے The Sword of Tipu Sultanلکھے والا شخص ہندو مہا سبھا کا صدرتھا ۔جب وہ انگلینڈ گیا اس کی ملاقات ایک فرانس کے تاریخ داں سے ہوئی اس نے کہا کے کیا آپ ٹیپو سلطانؒ کو جانتے ہیں؟ مجھے ہندوستان کی تاریخ میں ایک بہادر اور دلیر جس نے انگریزوں کی غلامی قبول نہیں کی۔ یہ سن کر تعصب بھرا شخص ٹیپو سلطانؒ کی تاریخ کی عظیم کتاب لکھا ہے جسمیں ٹیپو سلطان ؒ کی مادر وطن سے محبت اور بہادری کا ایک نمونہ اس کتاب میں پیش کیا۔
محمد محسن ضلعی صدر پاپولر فرنٹ نے اپنے ٰخطاب میں کہا ٹیپو ایک دھرتی پُتر تھے جو اپنے وطن سے محبت کرتے تھے مگر جو لوگ انکی مخالفت کر رہے ہیں۔ وہی لوگوں کے سربراہ گوالکر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انگریزوں سے لڑ کر اپنی قوت زائع نہ کریں ۔ہمیں یہاں کی اندرونی دشمن سے لڑنا ہے ۔بتاؤ دھرتی کو ماں کہنے والے دھرتی کے لئے شہید ہونے والے اور رعایا کو ملک کے لئے قربانی کا جذبہ دلانے والے دھرتی پُتر کو ہندو مخالف کہنے والے یہ فرقہ پرست جھوٹے محب وطن مادرِ وطن کے سچّے سپوت کی مخالفت کرتے گھوم رہے ہیں۔ کیا انکو حق ہے ؟عبدالرحیم پٹیل SDPIریاستی سیکریٹری کے شکریہ کلیمات سے اس جلسہ کا اختتام سے ہوا۔اس جلسہ میںSDPIضلعی صدر سید ذاکر،نائب صدرعبدالرحیم خان اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔


مولانا ابو الکلام آزاد کو MRMکا خراج عقیدت

نئی دہلی۔11نومبر(یو این این)مسلم راشٹریہ منچ نے آج ملک بھرمیں مولانا ابو الکلام آزاد رحمہ اللہ کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اور جامع مسجد پر واقع ان کی قبرستان پر گلہائے عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ اس بات کی جانکاری مسلم راشٹریہ منچ کے قومی تنظیمی کنوینر جناب گریش جویال نے دیا۔ خراج عقیدت پیش کرنے میں جناب خورشید راجکا، عمران چودھری ، حافظ محمد صابرین، عرفان مرزا، فیروز بخت ، گریش جویال، نواب الدین نبو، یاسر جیلانی سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔ جناب مولانا ابو الکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک چھوٹے سے جلسے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں تمام حاضرین نے مولانا ابو الکلام آزاد کی دور اندیشی ، ملک سے ان کی محبت، امن کے سپاہی ہونے پر اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا۔ جس میں سے جناب گریش جویال نے کہا کہ ہم نے آزاد صاحب کی تعلیم اور پیغام کو بھلا دیا ہے، آپ ایک دور اندیش صحافی تھے۔ اردو کے سب سے بڑے متوالوں میں سے ایک تھے۔ نیز آپ ہمارے آزاد ملک کے سب سے پہلے وزیر تعلیم بھی تھے۔ اسی لئے ہمارے ملک میں 11نومبر کو ان کی یوم پیدائش کے دن قومی یوم تعلیم کے نام سے منایا جاتا ہے۔ آئیے ہم عہد کریں کہ مولانا کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ملک میں تعلیم اور بے روزگاری سے نجات کیلئے کام کریں گے۔


قدیم اور قانونی مساجدوعبادت گاہوں کو غیر قانونی زمرہ میں شامل کئے جانے کے خلاف 

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ایک وفد کی مولانا ندیم صدیقی کی قیادت میں وزیر اعلی دیویندر فڑ نویس سے ملاقات 

ممبئی۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع)مہا راشٹر کے مختلف شہروں میں غیرقانونی عبادت گاہوں کے سروے کے نام پر سالہا سال قدیم مساجد و دیگر عبادت گاہوں کو غیرقانونی قرار دئے جانے کے خلاف جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ایک سات رکنی وفد نے مولانا ندیم صدیقی ( صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر ) کی قیادت میں ۹؍ نومبر بروز پیر بوقت ساڑھے بارہ بجے و زیر اعلی دیویندر فڑ نویس سے سیادری گیسٹ ہاؤس ممبئی میں ملاقات کی اور میمورنڈم پیش کیا۔اس وفد میں مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی، جناب سراج الدین اجمل ممبر پارلیمنٹ،جناب بوئن کیندرے ایم ایل ۔اے ،مولا نا بر ہان الدین قاسمی ودیگر شامل تھے ۔ وفد نے وزیر اعلی کو میمورنڈم پیش کر تے ہوئے انتظامیہ کے اس متعصبانہ رویہ کی شکایت کی کہ مہاراشٹر کے مختلف شہروں کی برسہا برس کی قدیم مساجد کو بھی سروے کے نام پر غیر قانونی عبادت گاہوں میں شامل کیا جا رہا ہے، جو کہ سراسر نا انصافی اور زیادتی ہے۔ جب کہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق انہی عبادت گاہوں کو غیر قانونی زمرے میں شامل کیا جس سکتا ہے جسکی تعمیر۲۰۰۹ ء کے بعد سرکاری زمین پر غیر قانونی طریقے پر ہو ئی ہو ۔ 
وا ضح رہے کہ ۲۰۱۱ میں ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق اس وقت کی ریاستی حکومت نے چیف سکریٹری مہاراشٹر کی نگرانی میں سکریٹریز کی کمیٹیاں تشکیل دی تھی جسے ریاست کے ۲۰۰۹ء کے بعد سرکاری اراضی پر ان لیگل تعمیر کر دہ تمام غیرقانونی عبادت گاہوں کا سروے کرکے حکومت کو رپورٹ پیش کرنا تھا۔ لیکن ان کمیٹیوں نے تمام ضلعی حکام کو سروے کا حکم دیا جنہوں نے سہولت کی بنیاد پر اپنے ہی دفاترکے لوگوں کو سروے کا یہ کام سونپ دیا اور ان افراد نے بجائے غیرقانونی عبادت گاہوں کی نشاندہی کرنے کے تمام ہی عبادت گاہوں کی فہرست بناکر حکام کو سونپ دیا اور یہ فہرست حکومت کو پہونچادی گئی۔ اس فہرست میں ان مساجدکو بھی شامل کیا گیا ہے جو آزادی سے قبل کی ہیں اور تین ،چار سو سال پرانی ہیں یہ۔ ان میں سے ایک اورنگ آباد شاہ گنج کی مسجد بھی ہے جس کو غیرقانونی عبادت گاہوں کے زمرے میں شامل کردیا گیا ہے ، جو تقریباً چارسو سال پرانی ہے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ریاستی صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی کے مطابق غیرقانونی عبادت گاہوں کے سروے کے نام پر تمام عبات گاہوں کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں مساجد کے ساتھ دیگر مذاہب کی بھی عبادت گاہیں شامل ہیں۔سروے کرنے والوں نے تمام عبات گاہوں کو غیرقانونی عبادت گاہوں کے زمرے میں رکھ دیا ہے ، جبکہ ہائی کورٹ کی ہدایت صرف غیرقانونی عبادت گاہوں کے متعلق تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے جس پر حکومت کو فوری توجہ دینی چاہئے ، کیونکہ اس سے ایک نئی دھاندلی کا دروازہ کھل جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے کے وزیر اعلی دیو ویندر فڑ نویس سے ملاقات کرکے معاملے کی سنگینی ان کے سامنے رکھ دیا ہے اور اس سروے کو کالعدم کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سروے کے لئے جو کمیٹیاں تشکیل دی تھیں ، اس میں وقف بورڈ کو شامل ہی نہیں کیا گیا تھا جس کے پاس تمام قدیم مساجد کا ریکارڈ موجود ہے۔ نیز گورنمنٹ آف مہا راشٹر کی گزٹ کے اندر بھی ان تمام عبادت گاہوں کا اندراج ہے اس کے با وجود انہیں غیر قانونی شمار کرنا سراسر دھاندلی ہے ۔
انہوں نے بتا یا کہ وزیر اعلی نے وفد کی باتوں کو بغور سنا اور تیقن دیا کہ اس میں نا انصافی نہیں کی جائے گی ۔اور ہم اس سلسلے میں سروے کرنے والی کمیٹوں اور وقف بورڈ کے عہدیداروں سے بھی بات کریں گے ۔اور بغور جائزہ لیکر اس سلسلے میں مناسب اقدام کریں گے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا