English   /   Kannada   /   Nawayathi

نتیش بہار چلائیں گے اور میں مودی کے خلاف تحریک چلاؤں گا: لالو پرساد یادو(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اور اس طرح ایک بار پھر سیکولر عوام نے بی جے پی کا پتہ صاف کردیا اور نئی دہلی کے بعد بہار میں بھی نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ جیت درج کرنے کے بعد لالو پرساد نے نتیش سے گلے مل کر مبارکبادی لینے کے بعد پریس کانفرنس میں صاف کہا کہ نتیش بہار چلائیں گے اور میں مودی کے خلاف تحریک چلاؤں گا، جب کہ کانگریس کے راہل گاندھی نے نتائج کے بعد کہا کہ فرقہ واریت کو کرارہ جواب ملا ہے ، . اس کے علاوہ نتیش کمار کو ٹویٹس اور فون پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے. خود وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے بھی نتیش کو مبارک باد دی.بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج کے اپنے پہلے ٹویٹ میں بہار کے لوگوں کا زبردست حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد مبارکباد دینے والے سرکردہ رہنماؤں کا فردا فردا شکریہ ادا کیا۔جبکہ کانگریس رہنما احمد پٹیل نے کہا: ’بہار کی قیادت اور کارکنوں کو مبارک باد، راشٹریہ جنتا دل اور جنتا دل یونائٹیڈ کو بھی۔ سب نے محنت کی اور این ڈی اے کے جھوٹے دعووں کو شکست دے دی۔‘جے ڈی یو کے سرکردہ رہنما شرد یادو کا کہنا ہے کہ یہ جیت عوام میں پائی جانے والی بے چینی کی جیت ہے۔کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بہار کے نتائج نے وزیر اعظم مودی کو یہ پیغام دیا ہے کہ بی جے پی اور آرایس ایس ملک کو تقسیم نہیں کر سکتے۔پی ٹی آئی کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتیش کمار کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ رواداری کی جیت اور عدم رواداری کی ہار ہے۔خیال رہے کہ بہار میں مقابلہ جے ڈی یو، آر جے ڈی اور کانگریس کے وسیع اتحاد اور بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کے درمیان ہے۔


میانمار میں 25 سال بعد پہلے آزادانہ انتخابات کا انعقاد ، ووٹنگ شروع ہو گئی

نئی دہلی ۔08نومبر(فکروخبر/ذرائع )میانمار میں کئی دہائیوں تک فوج کی حکومت رہی اور اس سے قبل تمام انتخابات فوج ہی کی نگرانی میں ہوتے رہے ہیں۔میانمار میں 2011ء سے حکومت کرنے والی جماعت یونین سولیڈیریٹی ڈیویلپمنٹ پارٹی (یو ایس ڈی پی) جسے فوج کی حمایت حاصل ہے ان انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) سے آج ہونے والے انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کی توقع کی جا رہی ہے، اگرچہ برما کے آئین کے تحت آنگ سان سوچی ملک کی صدر نہیں بن سکتیں۔
ادھر میانمار کے موجودہ صدر تھین سین نے کہا ہے کہ حکام آج ہونے والے انتخابات کے نتائج کا لحاظ کریں گے۔
انھوں نے جمعے کو کہا: ’میں انتخابی نتائج کے تحت قائم ہونے والی نیی حکومت کو تسلیم کر لوں گا۔‘
ایک اندازے کے مطابق میانمار، جسے برما بھی کہا جاتا ہے، میں 30 ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
میانمار کی پارلیمان 664 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں 90 جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 6,000 سے زائد امید وار حصہ لے رہے ہیں۔
ان انتخابات کے لیے پارلیمان کی 25 فیصد نشستیں فوج کے نمائندوں کے لیے مختص ہوں گی۔


پر اسرار طور پر لڑکی چھت سے گری 

لکھنؤ۔08نومبر(فکروخبر/ذرائع )وبھوتی کھنڈ علاقے میں ایک لڑکی پر اسرار طور پر چھت سے گر گئی کنبہ والوں نے اسے زخمی حالت میں رام منوہر لوہہیا استپال میں داخل کرایا جہاں سے اسے ٹراما سینٹر میں منعقتل کر دیا گیا پولیس کاکہنا ہے کہ لڑکی کی دماغی حالت ٹھیک نہ ہونے کے سبب وہ چھت سے نیچے گر گئی ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق تو وبھوتی کھنڈ کے واستو کھنڈ ۱؍۵۷۱کے رہنے والے بی ایس چوہان کی بیٹی شویتا چوہان جو کافی عرصہ سے بیمار چل رہی ہیں اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کا علاج چل رہا ہے جمعہ کی صبح پانچ بجے کنبہ کے سبھی لوگ سو رہے تھے اچانک کسی کے گرنے کی آواز سنائی پڑی باہر نکل کر دیکھاتو شویتا زخمی حالت میں پڑی تھی۔ کنبہ والے اسے فوراً رام منوہر لوہیااسپتال لے کر پہنچے جہاں اس کی حالت میں بہتری نہ ہونے پراسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔


دودھ اور کھویا کے بھرے گئے نمونے

لکھنؤ۔08نومبر(فکروخبر/ذرائع )تہواروں پر ہو رہی ملاوٹ کے کاروبار پر پابندی لگانے کیلئے جمعہ کو غذا تحفظ اور ادویات انتظامیہ نے جمعہ کو دوبگا واقع دود ھ منڈی پر چھاپے ماری کی ۔ ٹیم نے یہاں سے تین کھوے کے نمونے اور دو بڑے دودھ کے کاروباریوں کے نمونے بھرے اس کے علاوہ موقع پر پچاس کلو ملاوٹی کھویا سیل دیا۔ یہ اطلاع خصوصی غذا تحفظ افسر نے دی ۔ انہوں نے بتایاکہ دیوالی کے تہوار پر سب سے زیادہ ملاوٹ دودھ سے بنی اشیاء میں کی جاتی ہے۔ اسی بات کے پیش نظر انتظامیہ کی ہدایت پر مسلسل چھاپے ماری کر کے نمونے بھرے جا رہے ہیں۔


وزیر سماجی بہبود نے سنبھالی اپنے عہدے کی ذمہ داری

لکھنؤ۔08نومبر(فکروخبر/ذرائع )وزیر سماجی بہبود رام گووند چودھری نے سماجی بہبود محکمہ کا کام کاج آج سنبھال لیا ہے انہوں نے محکمہ جاتی اسکیموں اور بہبودی پروگراموں کو نافذکرنے میں شفافیت لانے ، اسکیموں کو چلانے میں تیزی لانے اور ان میں عدم مساوات دور کرنے کی ہدایت پرنسپل سکریٹری سماجی بہبود کو دی ۔ مسٹر چودھری نے کہاکہ اسکیموں کو موثر ڈھنگ سے نافذ کیاجائے گاتاکہ اس کا فائدہ غریب اوراہل لوگوں کو وقت پر مل سکے ۔ اور ان کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکے ۔ مسٹر چودھری نے آج اپنے دفتر کے کمرے میں عوامی نمائندوں کے ساتھ جلسہ کیا۔ انہوں نے محکمہ جاتی افسران اور ملازمین کو حکومت کی منشا کے مطابق مفاد عامہ میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ہدایت دی۔


ارہر کی دال کے نام پر دیہی باشندوں سے جعلسازی

شاہ جہاں پور۔08نومبر(فکروخبر/ذرائع )سستی قیمتوں میں ارہر کی دال دکھا کر ٹھگوں نے دیہی باشندوں کو بوریوں میں گیہوں دے کر ہزاروں روپئے ٹھگ لیا۔ بدھ کی شام کو خیر پور گاؤں میں ایک ٹرک ڈرائیور گاؤں میں پہنچا اور کہاکہ اس کے پاس ارہر کی دال ہے جو ۰۹ روپئے کلوں میں فروخت کرے گا۔ اور اس نے ایک بورے میں پرکھی سے دال نکال کر دکھائی۔ دیہی باشندوں کو یقین ہو گیا اور کئی لوگوں نے ایک ایک بوری دال خرید لی۔ ادل فروخت کر کے ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ خریداروں نے جب گھر پہنچ کر جب بوری کھولی تو اس میں دال کی جگہ گیہوں بھرا تھا۔ 


شراب بنانے والے آلات کے ساتھ تین ملزمین گرفتار

کانپور۔08نومبر(فکروخبر/ذرائع ) ناجائز شراب کی کالا بازاری کے خبر ملنے پر گووندنگر پولیس نے علاقے میں گھیرا بندی کر کے جسونت کے مکان میں چھاپے ماری کی۔ پولیس میں مکان میں موجود تین لوگوں کے ساتھ شراب کی بوتل میں لگائے جانے والے ڈھکن اور ریپر بڑی مقدار میں برآمد کیا ہے۔ پولیس نے مال ضبط کرتے ہوئے ملزمین پر کارروائی کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ سی او گووند نگر وشال کمار پانڈے نے بتایا کہ جنوبی حلقہ میں ناجائز شراب کاروباریوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ جمعہ کو مخبر کی اطلاع پر انپکٹر نے اجے کمار شری واستو پولیس فورس کے ساتھ نوریہ کھیڑا میں رہنے والے جنونت کے مکان کی گھیرا بندی کر کے چھاپہ ماری کی۔جہاں پولیس نے جسونت کے ساتھ برج بھان ، سراج الدین اور روی کو گرفتار کر کے گھر کی تلاشی لی۔


گناقیمت کی ادائیگی نہ کرنے والے ہوں گے گرفتار

لکھنؤ۔08نومبر(فکروخبر/ذرائع )مغربی اتر پردیش کی شکر ملیں پندر ہ نومبر تک اور پوری ریاست کی شکر ملوں میں ۳۲نومبر سے پیرائی سیشن شروع ہو جائے گا اس کے علاوہ ۷۱ نومبر تک سابقہ گنا قیمت کی ادائیگی بھی ہو جائے گی۔ جو شکر مل مالک ادائیگی نہیں کرے گا اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔یہ یقین دہانی جمعہ کو گھیرا و کرنے پہنچے راشٹریہ لوک دل کے صدر منا سنگھ چوہان کو گنا کمشنر نے کرائی ۔ گھیرا و میں خاص طور سے ریاست کی شکر ملوں میں بلا تاخیر پیرائی سیشن شروع کرا نے ، آئندہ سیشن کیلئے گنے کی قیمت ۰۵۳ روپئے فی کوئنٹل کرنے ، گزشتہ برس کی گنا بقایا قیمت کی ادائیگی بلا تاخیر کئے جانے اور سابقہ ادائیگی نہ کرنے والے مل مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ شامل تھا۔ آج صبح سے ہی کسانوں کا جتھا گنا کمشنر دفتر پہنچنا شروع ہو گیا ۔ گھیراو کی صدارت کرتے ہوئے ریاستی صدر منا سنگھ چوہان نے کہاکہ موجودہ وقت میں ریاست کا گنا کسان اپنے مسائل کے سلسلے میں کافی پریشان ہے۔ جس سے اس کے اوپر مالی بحران کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ابھی تک زیادہ تر شکر مل میں پیرائی شروع نہیں ہو سکی ہے جبکہ پندرہ اکتوبر تک مغربی اترپریش کی اور پندرہ نومبر تک مشرقی اتر پردیش کی سبھی شکر ملوں میں پیرائی شروع ہو جاتی تھی ۔ شکر ملیں نہ چلنے کے سبب کسان اپنا گنا ۰۷۱ روپئے سے دو سو روپئے فی کوئنٹل کریشر پر فروخت کرنے کو مجبور ہے۔ وقت سے ملوں میں پیرائی شروع نہ ہونے سے پیڑی گنا فروخت کرکے گیہوں بونے والے کسانوں کے سامنے گنا فروخت کرنے کا بحران ہے۔ جس سے گیہوں کی بوائی بھی متاثر ہو گی ۔اور گنے کے ساتھ ساتھ گیہوں کی فصل پر منفی اثر پڑے گا۔ قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر مسعود عالم نے کہاکہ کسانوں کو اپنے مسائل کے تصفیہ کیلئے ذات مذہب کی دیواروں کو گرا کر متحدہو کر اپنے مالی مفاد کے لئے راشٹریہ لوک دل کی حکومت بنانا ہو گی۔ راشٹریہ لوک دل رکن اسمبلی ویر پال راٹھی نے کہاکہ آج کسانوں کیلئے کوئی پارٹی لڑائی نہیں لڑ رہی ہے۔ اگر کوئی پارٹی کسانوں کی لڑائی لڑ رہی ہے تو اس کا نام ہے راشٹریہ لوک دل ۔پروگرام کو قومی لوک دل کے شیو کرن ، اوم کار سنگھ ، انل دوبے ، رام آسرے ، وشو کرما ، لارتا یادو، اقبال احمد راعین ،وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا