English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ’’دین بچاؤ دستور بچاؤ‘‘(مزید خبریں)

share with us

انھوں نے کہا کہ ہمارا ملک جمہوری ‘آزاد ‘خودمُختاری اور سیکولر ملک ہے ‘اس کا خاص امتیاز یہ ہے کہ یہاں مُختلف مذاہب اور الگ ا لگ تہذیبوں سے جُڑے ہوئے افراد ملتے ہیں ۔اور یہاں کے ہر ایک شہری کو اپنے عقیدے اور مذہب پر عمل کی بھر پور آزادی حاصل ہے ۔اور اختلافِ مذہب و تہذیب کے باوجود اتحاد و کثرت میں وحدت کا حسین منظر یہاں دیکھنے کو ملتا ہے ۔انھو ں نے ملکی سطح پرطائرانہ نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کی دوسری بڑی اکثریت مسلمان ہیں سب سے بڑی دولت ان کا دین اور عقیدہ توحید ہے جس سے وہ کسی قیمت پر بھی دسبردار نہیں ہوسکتے ۔انھوں نے دینی ملی ‘سماجی اور مُختلف سیاسی جماعتوں اور نوجوانوں سے پُرزور مطالبہ کیا کہ وہ اپنے آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کلمہ کی بنیاد پر متحد ہوتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ کی دین بچاؤ دستور بچاؤ تحریک کو مستحکم کرنے آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا۔جناب محمد حبیب الرحمن سرپرستِ مجلس بیدرنے کہا کہ پولیس ایکشن کے نام پر دو لاکھ سے زائد مسلمانوں کا قتلِ عام کیا گیا ۔اورملک میں60ہزار سے زائد مرتبہ فسادات ہوئے۔انھوں نے کہا کہ یکساں سیول کوڈکا سیدھا سیدھا مقصد یہ ہے کہ شیر کوپنجرے میں بند کرکے اُسے بھوکا رکھا جائے ۔12 بچے پیدا کریں یا5بچے پیدا کریں یہ ہمارے اختیار کی بات ہے ۔آر ایس ایس اور اس کی ہمنوا تنظیموں کی جانب سے ایک بڑے عرصہ سے بیان بازی اور شرانگیزی کا سلسلہ جاری ہے ۔جو بند ہونا چاہئے۔جناب سید منصور احمد قادری انجینئر صدر مجلس بیدر و رکن بلدیہ بیدر نے اپنے ابتدائی کلمات میں اجلا س کے انعقاد کا مقصد مسلمانوں اور دیگر سیکولر ابنائے وطن میں اس شعور کو پیدا کرنا ہے کہ مرکز میں موجود بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں (این ڈی اے ) کی جانب سے دستور اور ملک کی سلامتی کو لائق خطرہ سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو ایک ہوکر ٹھوس اقدام کرنا ہے ۔ملکی کی سطح پرمسلم پرسنل لا بورڈ جو ہندوستان کے سارے مسلمانوں کا بلا لحاظ مسلک و عقیدہ و جماعتوں کا متفقہ پلیٹ فارم ہے بورڈ کی جانب سے ملک کو درپیش سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے دین بچاؤ دستور بچاؤ مہم کا آغاز کیا ہے ‘ اور یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ہندوستان کے تمام سیکولر عوام کا مسئلہ ہے۔ملک میں دستور کے مغائر کام ہورہے ہیں اس کے خلاف مسلم پرسنل لاء بورڈ نے جو مہم چھیڑی ہے ہم تمام کا فرض ہے کہ ہم دیگر اقلیتی فرقوں کو بھی اپنے ساتھ لے کراس مہم کو مزید طاقتور بنانے کیلئے آگے آنے کی ضرورت ہے ۔مولانامفتی سید سراج الدین نظامی کامل فقہ بانی ناظم جامعہ روضۃ البنات بیدر‘ جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدرکاروانِ ادب و مرکزی رحمتِ عالم کمیٹی‘محمد مبشر علی سیندھے‘شاہ موسی محی الدین قادری ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر دین بچاؤ دستور بچاؤ مہم کیلئے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دستور کا تحفظ اور دین تحفظ بھی ہوگا ۔میسرس سید شاہ فیض اُللہ حسینی المعروف بہ سردار حسینی ‘ شاہ سعید الحسن قادری مدیر اعلی اُردو روزنامہ ادبی عکاس بیدر‘عبدالرشید صدر‘ محمد ظہور سکریٹری باغبان کمیٹی ‘جناب الحاج اختر محی الدین مؤظف اسسٹنٹ ایکزیٹیو انجینئر ‘محمد عبدالعزیز منامجلسی رکن بلدیہ بیدر ‘منور تاج ایڈوکیٹ ‘محمد عبدالرشید پٹیل‘سید شاہ اکبر حسینی ایڈوکیٹ ‘سید نظام الدین قادری‘سید رحمت اُللہ ‘محمد محبوب پٹیل‘محمد خواجہ پٹیل‘ڈاکٹرسید سیف الدین ‘ونود کمار ایڈوکیٹ ‘پردیپ کمار ایڈوکیٹ‘محمد امین الدین نواز ‘اختر رحمن ‘محمد عبدالصمد منجووالا صحافی کے علاوہ معززینِ شہرکی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنی قیمتی آراء پیش کی ۔اجلاس کی کارروائی کا آغاز محمد رفیع الدین نوری صدر مرکزی تنظیم اہل و جماعت کی قراء تِ کلام پاک سے ہوا۔سید اکبر حسینی ایڈوکیٹ نے تمام معززین کا استقبال کیا اور ان ہی کے اِظہار تشکر پر اجلا س تکمیل پذیر ہوا ۔


یو پی ایس سی کے امتحان میں ٹاپ100میں چار مسلم طلباء نے کامیابی کا پرچم لہرایا

بیدر۔8؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔ملک کے معروف شاہین تعلیمی ادارہ جات کی جانب سے ریاست کے دارالخلافہ بنگلور میں واقع شاہین سیول سروس اکاڈیمی میں آئی اے ایس اور آئی پی ایس کی تیاریوں کے مدِ نظر اُمیدواروں کے ٹسٹ امتحان میں کی تیاری کیلئے تربیت دی جاتی ہے ۔شاہین ادارہ جات نے تعلیم کے فروغ اور مُختلف شعبوں میں بہتر نمائندگی کے مقصد سے جن مُختلف محاذوں پر کام شروع کیا ہے ان میں آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے خواہشمند طلباء کی رہنمائی و تربیت کیلئے ہر ممکن کوشش کررہاہے ۔یہ بات جناب محمد عبدالسبحان سیٹھ انچارج شاہین سیول سروس اکاڈیمی بنگلور نے اکاڈیمی ہذا میں فوزیہ ترنم آئی اے ایس کے دورہ اور طلباء سے ملاقات کے سلسلہ میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جناب عبدالسبحان سیٹھ نے کہا کہ یونین پبلک کمیشن2014ء کے نتائج میں جس طرح سے مسلم طلباء نے کامیابی کا مُظاہرہ کیا ہے اسے ہم ایک بہتر دور کا آغاز کہہ سکتے ہیں ‘ہر سال یو پی ایس سی میں مسلم طلباء کی تعداد میں تھوڑا ہی سہی لیکن اضافہ ہورہا ہے ‘خصوصی طورپر مسلم لڑکیاں اس امتحان کے تئیں اپنی دلچسپی ‘لگن اور محنت کا مُظاہرہ کررہی ہیں وہ یقیناًقابلِ تعریف ہیں ۔ 2014کے یو پی ایس سی کے امتحان میں ٹاپ100میں چار مسلم طلباء نے کامیابی کا پرچم لہرایا وہ ملک و ملت کیلئے فخر کی بات ہے ۔آج ہمارے اکاڈیمی میں طلباء سے خصوصی طورپر دورہ کرنے کیلئے آئیں آئی اے ایس آفیسر جنھوں نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے1236اُمیدواروں میں ریاستِ کرناٹک سے تعلق رکھنے والی فوزیہ ترنم نے31واں رینک لاکر ایک مثال قائم کی ہے۔اس موقع پرشاہین سیول سرویس اکاڈیمی بنگلور کے طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے فوزیہ ترنم آئی اے ایس نے نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستِ کرناٹک میں شاہین سیول سرویس اکاڈیمی نے جس طرح سیول سرویس کے خواہشمند اُمیدواروں کیلئے تربیت کا جو بیڑہ اُٹھایا ہے وہ قابلِ تقلیدو قابلِ ستائش کا م ہے ۔آج کے اس دور میں اکثر ہم دیکھ رہے ہیں کہ طلباء پروفیشنل کورسس میں اپنا مستقبل تلاش کررہے ہیں ‘مگرآج کی تاریخ میں تعلیم کو آگے بڑھانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ملک کے نظام کو چلانے کیلئے آئی اے ایس اور آئی پی ایس کا بہت اہم رول ہوتا ہے ۔فوزیہ ترنم نے کہا کہ انھیں جو کامیابی حاصل ہوئی ہے ‘اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین کو دیتی ہیں اور ان کہنا ہے کہ اگر میرے والدین میری حوصلہ افزائی نہ کرتے تو آج میں اس مقام پر نہیں ہوتی۔انھوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی آئی اے ایس بننے کے خواب دیکھا کرتی تھی‘ جو شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔انھوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ سخت محنت ہی انسان کے بلند مقاصد کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔اپنے حوصلوں کو شاہین پرندے کی طرح اونچا رکھیں گے تو یقیناًکامیابی کی منزلیں آپ سے دور نہیں جائیں گی۔سخت محنت و لگن اگر ایمانداری سے کسی بھی فیلڈ میں کی جائے تو کامیابی کی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ۔انھوں نے نہایت ہی فخر کے ساتھ کہا کہ جس طرح آج مسلم لڑکیاں اس امتحان کے تئیں اپنی خصوصی دلچسپی ‘لگن اور محنت کا مُظاہرہ کررہی ہیں وہ یقیناًقابلِ تعریف ہیں ۔اس موقع پر شاہین سیول سرویس اکاڈیمی کے طلباء نے فوزیہ ترنم آئی اے ایس سے اپنی رہنمائی و معلومات پر مبنی کچھ سوالات کئے جن کا فوزیہ ترنم نے تشفی بخش جواب دیا ۔آخرمیں جناب عبدالسبحان سیٹھ انچارج شاہین سیول سرویس اکاڈیمی کے اِظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔


بی جے پی ریاستی حکومت سے ریاستی مقننہ کا خصوصی طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے

بیدر۔8؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔ریاست میں مانسون ناکام رہنے سے خشک سالی کے حالات ہیں ۔ان حالات پر بحث کیلئے بی جے پی ریاستی حکومت سے ریاستی مقننہ کا خصوصی طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بی جے پی لیڈروں کا کہا ہے کہ خاص اجلاس کے دوران خشک سالی پر بحث کو ترجیح دی جاانی چاہئے ۔اس کے بعد کرپشن کے الزامات سے گھرے لوک آیوکت کو ہٹانے پر بحث ہونی چاہئے ۔بی جے پی کے ریاستی صدر مسٹر پرہلادجوشی نے بتایا کے ریاست میں خشک سالی کے حالات ہیں ۔ اس سے کسانوں کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ان حالات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت ریاست میں مقننہ کا خصوصی اجالاس طلب کرنے اور کسانوں کے مسائل اور خشک سالی سے نمٹنے پر بحث کرے۔ انھوں نے کہا کہ ‘اس سال مانسون کمزور رہنے کے باوجود وزیر اعلی سدارامیا نے کسانوں کے مسائل پر توجہ دینے اور خشک سالی کے متاثرین کی مددمیں دلچسپی نہیں لی ۔انھو ں نے الزام لگایا کہ اضلاع انچار ج وزیر ‘ضلع انچارج سکریٹری نے بھی اپنے علاقوں میں خشک سالی کے امدادی کام شروع کرنے میں کوئی تیاری نہیں دکھائی ۔ حکومت کی غفلت کی وجہ سے کسان خودکشی پر مجبور ہیں ۔ مسٹر جوشی نے کہا کہ حکومت نے وقت پر برقی کی کمی کے عین مطابق اندازہ نہیں لگایا اس ریاست میں شدید برقی بحران ہے ۔ دیہی علاقوں کو ایک گھنٹہ بھی برقی نہیں دی جارہی ہے ۔توانائی کے وزیر مسٹر ڈی کے شیو کمار کا برقی کی کمی نہیں ہونے کی یقین دہانی بھی ٹوٹتی دکھائی دے رہی ہے ۔برقی نہیں ملنے سے دیہی عوام بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست کے کسانوں میں اعتماد پیدا کرنے اور ان کے مسائل کی طرف حکومت کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے ’’رعیت چیتنا یاترا ‘‘ نکالی ہے‘ جسے اچھی کامیابی ملی ہے۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی نائب صدر بی ایس یدی یورپا کی قیادت میں نکالی گئی یہ یاتارا 13؍ستمبر کو میسور میں اختتام کو پہنچے گی ۔یہاں پارٹی کے قومی کے صدر امیت شاہ پروگرام سے خطاب کریں گے۔خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کے مفاد میں بی جے پی کی جانب سے شروع کئے گئے پروگراموں کو بھی وسیع حمایت حاصل ہے۔ جلداس یاترا کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا۔یاتارا کی تاریخ کا متوقع اعلان کیا جائے گا۔غور طلب بات ہے کہ بارش کی کمی کی وجہ سے سب سے زیادہ علاقے خشک سالی کی گرفت میں ہیں ‘ریاستی حکومت نے176میں سے135تعلقہ جات کو خشک سالی سے متاثرہ ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔اس ماہ کے آخر تک خشک سالی سے متاثرہ تعلقہ جات کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا