English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے نتیجہ میں ایک 17سالہ لڑکی سنگیتا کی موت (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اس احتجاج کی اطلاع پاکر اسسٹنٹ کمشنر بیدر اور بیدر میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر نے امبیڈکر سرکل پہنچ کر احتجاجیوں سیاس ضمن میں مسئلہ کی مساعی کیلئے آئے تو احتجاجیوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر متعلقہ ڈاکٹر کو معطل کرتے ہوئے اس پر مقدمہ دائر کرکے سخت ایکشن لیا جائے ۔احتجاجیوں نے سرکاری دواخانہ کے نظام کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔ا سکی اطلاع ڈپٹی کمشنر کو موصول ہوتیہی ڈپٹی کمشنر مسٹر انوراگ تیواری نیایس پی بیدر مسٹر سدھیر کمار ریڈی کے ہمراہ احتجاجیوں سے بات کرنے آئے اور کہا کہ وہ اس سلسلہ میں بیدر گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر سے بات کی ہے جس پر ڈائریکٹر نے بتایا کہ وہ اس ضمن میں اجلاس طلب کرکے مثبت اقدام اُٹھائیں گے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایڈیشنل ایس پی ‘شریمتی سنگیتا اور دیگر عہدیداران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کے اس تیقن کے بعد رشتہ داروں اور احتجاجیو ں نے لاش کو سرکاری دواخانہ بیدر لے گئے ۔بیدرگورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال کے اطراف و اکناف کسی بھی احتجاج کو روکنے کیلئے راستے بند دیکھے گئے ۔نظم و ضبط کی برقراری کیلئے پولیس کے وسیع تر انتظامات دیکھے گئے ۔ ***


مجلس کی جانب سے بیدر ضلع کے عازمینِ حج کی وادعی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ رہے گا

بیدر۔3؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔ ضلع بیدر کے تمام عازمینِ حج قافلہ 6؍ستمبر کو جامع مسجد بیدر سے روانہ ہونے جارہا ہے ۔کُل ہندمجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر کی جانب سے بھی حسبِ روایت قدیم اس مرتبہ عازمینِ حج کی خدمات کیلئے مجلس کے والینٹرس موجود رہیں گے ۔مجلسی والینٹرس کی رہنمائی جناب محمد حبیب الرحمنسپرستِ اعلی مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر کریں گے ۔روبرو درگاہ حضرت واصل خاں شہید ؒ مجلس کا استقبالیہ کیمپ رہے گا ۔جناب حبیب الرحمن نے مجلسی قائدین و کارکنان سے وقتِ مقررہ پر حاضر رہنے کی گزارش کی ہے ۔ ***


مانکیشور شوگر فیکٹریپر ڈی کے سدرام کے الزام کی چیرمن کی جانب سے وضاحت 

بیدر۔3؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔سابق رکن اسمبلی بھالکی چیر من مانکیشور شوگر فیکٹری پر کاش کھنڈرے نے یہاں پریس کانفریس میں اس بات کی وضاحت کی کہ ڈی کے سدرام نے ان پر جو الزامات عائد کئے ہیں اورانکی شوگرفیکٹری کی سرگرمیوں کو تنقید کانشانہ بنایا ہے اس کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان کی فیکٹری کو 280کروڑروپئے حکومت کی جانب سے امداد جاری ہوئی ہے تواس کو وہ ثابت کریں۔ بصورت ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے سے بھی وہ گریز نہیں کریں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ سیاست میں اوچھی حرکتیں کرناسدرام کاطررہ امتیاز رہا ہے کیونکہ انھوں نے ایک جانب بی جے پی کے قومی لیڈر یڈورپا کے پاس ہاتھ جوڑکرکھڑے ہوتے ہیں اوردوسری جانب اخبارات میں ان کے خلاف الزامات عائد کرتے ہیں۔ مسٹرپرکاش کھنڈرے نے بتایا کہ یڈیورپا مورخہ8؍ ستمبر کواوراد اوربھالکی کادورہ کرکے یہاں کے کسانوں کے مسائل کی جانکاری حاصل کریں گے۔ اورجہاں تک سدرام نے مرکزی حکومت پر کسانوں کے بارے میں ہمدردی کے جذبہ سے عاری ہونے کی بات کہی ہے سدرام کومعلومات کی کمی ہونے کی وجہ سے ایسی باتیں نکل جاتی ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ ریاستی حکومت کو ہی کسانوں کے مسائل سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اورخودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کیلئے اس کے پاس کوئی جامع پالیسی تک نہیں ہے۔ ریاستی حکومت اگرمرکزی حکومت کے پاس اس بارے میں کوئی جامع پالیسی تیار کرکے امداد حاصل کرنے کی کوشش کرتی تب کچھ بات ہوتی لیکن یہاں پر کسانوں کے اموات پر بھی سیاست ہورہی ہے جو اچھی بات نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ انکی شوگرفیکٹری میں ا یک لاکھ15ہزار کیونٹل شکر موجود ہے جوتالہ بندی کی شکاربن کے رہ گئی ہیانھوںں نے کہا کہ صرف9 کروڑروپے ادا شدنی ہے ‘اگرحکومت کی جانب سے تالہ بندی ختم کردی جاتی ہے ایسی صورت میں شکر فروخت کرکے کسانوں کے بقایاجات ادا ہوسکتے ہیں بدقسمتی کی بات ہے کہ ریاستی حکومت نے شوگرفیکٹریز کی تالہ بندی کرکے مزیدمسائل کھڑاکردے ہیں اب جبکہ مارکٹ میں شکر کی خاطرخواہ قیمت مل رہی ہے اس کو فروخت کرکے کسانوں کے معاشی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ ایک سوال پر کہ سدرام نے ان کی ہی فیکٹری کو کیوں الزامات کے دائرے میں رکھا ہے جواب میں کہاکہ موصوف کابیاں اورانداز بیاں سے ظاہر ہورہا ہے کہ یہ سب نادانی کی باتیں ہیں جوان کی زبان سے ظاہر ہورہی ہے۔ جہاں تک ہماری فیکٹری کے بارے میں ان کے عائد کردہ الزامات سب بے بنیاد ہیں۔اوربتایاکہ گزشتہ موسم کریشنگ کے دورآن ان کی فیکٹڑی میں تین لاکھ80 ہزا ر ٹن گنا کریش کیا گیا ہے اورکسانوں کوگنے کی قیمت خرید کے طورپر9 لاکھ روپئے باقی ہیں جو تالہ بندی کے خاتمہ کے ساتھ ہی ادا کردے جائیں گے۔ اب جبکہ ضلع کے تمام شوگرفیکٹریز پرتالہ لگادیا گیا ہے ۔ اس کو توڑ کراگر سدرام کسانوں کی فلاح کرنے کی بات کرتے ہیںیہ نادانی ہوگی کیونکہ تالہ بندی ضلع ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ہوئی ہے اوران کو ہی اختیار ہیکہ اس کو ختم کریں کوئی دوسراکرتاہے تویہ غیر قانونی بات ہوگی۔ جہاں تک موصوف کسانوں سے ہمدری کی بات کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ کئی سالوں سے کسانوں کے درمیاں رہ کرہزاروں مسائل کو حل کیا ہے۔ اوراب ضلع بیدر میں شوگرفیکٹریز کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کوچاہئے کہ وہ مشاورتی اجلاس طلب کرکے اس کی تالہ بندی ختم کردیں تاکہ شوگرفروخت کرکے کسانوں کے بقایا جات کوادا کرسکیں۔ 


حفظ القُرآن پلس میں داخلہ جاری 

بیدر۔3؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔ شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے حفظ مکمل کرنے والے طلباء کیلئے 4سالہ انٹی گریٹیڈ کورس حفظ القُرآن پلس کے ذریعہ مکمل قُرآنِ مجید حفظ کرنے والے طلباء کو عصری تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے ۔12 تا15سال کے حفاظ طلباء کیلئے خصوصی طورپر یہ کورس شروع کیا گیا ہے ۔4 سالہ اس کورس کو 4مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلا مرحلہ 6ماہ کا فاؤنڈیشن کورس‘ دوسرا مرحلہ 6ماہ کا بریج کورس ‘تیسرا مرحلہ جماعت دہم‘ اور چوتھا مرحلہ پی یو سی سائنس (12 ویں)پر مشتمل ہے۔ اس کورس کے ذریعہ حفاظ طلباء ڈاکٹر ‘انجینئر‘ پروفیسر ‘سائنسدان ‘ منیجمنٹ گرایجویٹ اور دیگر کورسیس و مسابقتی امتحانات IT,NEETوغیرہ کے ذریعہ داخلہ لے سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے حفظ القرآن پلس کو مکمل طورپر اپناآئیڈیا قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ اس کورس سے استفادہ کرنے کے نتیجے میں مسلمانوں کے حفاظ طبقہ کی تعلیمی اور معاشی پسماندگی دور ہوگی ۔ بیدر شہر کی آب و ہوا طبعی و جغرافیائی اعتبار سے بہت ہی بہتر ہے ۔شہر بیدر حیدرآبا و سکندرآباد سے کافی قریب یعنی130کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے جہاں سے بس اور ٹرین کے سفر کی سہولیات ہیں ۔شاہین حفظ القُرآن پلس کورس میں داخلہ جاری ہیں ۔مزید تفصیلات کیلئے www.shaheengroup.orgیا موبائیل نمبر9341111560پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔***


بی پی ایل راشن کارڈ میں درج تمام خاندان کے ارکان کو اجناسِ خوردنی تقسیم کی جارہی ہے

بیدر۔3؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔مسٹر ایس ایس پٹن شیٹی ریاستی کمشنر برائے محکمہ فوڈاینڈ سیول سپلائی نے بتایا ہے کہ بی پی ایل راشن کارڈ میں درج تمام خاندان کے ارکان کو اجناسِ خوردنی تقسیم کی جارہی ہے ۔بعض راشن شاپ والے بی پی ایل کارڈ میں بچوں کا نام درج ہے ‘انھیں اجناس نہیں دیا جاسکتا کہکر دھوکہ دے رہے ہیں ۔عوامی تقسیم نظام کے تحت بی پی ایل کارڈ میں جتنے ارکان کے نام ہیں انھیں فی یونٹ پانچ کیلو گرام کے حساب سے اور انتودیا راشن کارڈس پر فی کارڈ35کیلو گرام اناج تقسیم کیا جارہا ہے ۔انا بھاگیہ اسکیم کے شروع ہونے سے بی پی ایل اور انتودیا کیلئے دئییجانے والے اجناس پر راشن کارڈ گیرندوں سے صرف 40تا50روپیے ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔حکومت کی جانب سے دئیے جانے والے اجناسِ خوردنی ‘چاول‘گیہوں‘راگی‘شکر ‘کیروسین‘نمک‘میٹھا تیل چھوڑ کر دوسرے کوئی بھی سامان جو مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں وہ راشن شاپ میں خریدنا ضروری نہیں ہے ۔اور خریدنے کیلئے دباؤ بھی نہ ڈالا جائے ۔***


اقلیتی طبقے کیلئے سال حال2015-16ایجو کیشن لون

بیدر۔3؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔کرناٹک مائناریٹیز ڈیولپمنٹ کی جانب سے سال حال2015-16ایجو کیشن لون مائناریٹیز طبقہ کیلئے مسلم ،کرسچن، جین ، بدھ، پارسی ، سکھ،درخواستیں مطلو ب ہیں۔ پروفیشنل کورس جیسے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی ای، بی سی اے، ایم سی اے ، ایم بی اے ، بی ایڈ ،ڈی ایڈ، نرسنگ ،ڈپلو ما ، آئی ٹی آئی ، بی ایچ ایم ایس، ڈی اے ایم ایس، کورسیس وغیرہ۔ سی ای ٹی میں جو طالب علم کا سلیکشن ہوگا ایسے طالب علم یا طالبات کو 50ہزار روپیئے تک لون دیاجائیگا۔ طالب علم یا طالبہ دلچسپی رکھنے والے اپنے کالج کے پرنسپل سے آپنے سر ٹیفکیٹ اور کاسٹ اینڈانکم سر ٹیفکیٹ آٹسٹیڈ کرواکر جس کی سالانہ آمدنی (4,50,000/-) چارلاکھ پچاس ہزار روپیئے سے کم ہو ) ایسے طالب علم درخواست دے سکتے ہیں۔ جو لون دیاجائیگااس کو2% سرویس چارج کے ساتھ واپس کرنا ہوگا۔ فارم انٹرنیٹ پر حاصل کرسکتے ہیں جس کا نمبر www.kmdc.inاوراس کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے زائد معلومات حاصل کرنے کیلئے ضلع منیجر کرناٹک مائناریٹیز ڈیولپمنٹ پرانہ سرکاری دواخانہ میں ربط پیدا کریں۔ 


حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سےآج TETکوچنگ کلاسس کا انعقاد

بیدر۔3؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔DIETپرنسپل بیدر کی ہدایت کے مطابق BEOبیدر جناب ڈاکٹر محمد گلسین صاحب نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ جونیر کالج (بائیز کیامپس) بیدر میں حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے4؍ستمبر2015ء کو TETکوچنگ کلاسس کا انعقاد کیا جارہاہے۔اس لئے تمام خواہش مند طلباء و طالبات سے گذارش کی گئی ھیکہ4؍ستمبر2015ء کو صبح10:00بجے سے گورنمنٹ جونیر کالج(بائیز کیامپس) پہنچ کر رجسٹریشن کروائیں اور دوپہر 2:00بجے افتتاحی تقریب میں شرکت فرمائیں۔ مزید معلومات کے لئے 9480695084,9986878856,9740475864 نمبرات پر ربط کریں۔ کی ‘آج کئی افراد انہی کی بدولت برسرِ روزگار سرکاری خدمات انجام دے رہے ۔مرحوم تعلقہ بھالکی کے موضع نڑیبن کے پٹیل خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے انتقال پر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز اسو سی ایشن شاخ بیدر اور کرناٹک اسٹیٹ انجینئرس اسو سی ایشن شاخ بیدر ‘کرناٹک مسلم ایمپلائز کلچرل اسو سی ایشن شاخ بیدر کی جانب سے انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات اور ان کے خلوص و ہمدردی کو سراہا ۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا