English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجستھان کے 'چورو' میں گئو کشی کی افواہ کے بعد کشیدگی؛(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

شہر میں دفعہ نافذ کردی گئی ہے۔ اسکول اور بازار بند ہیں۔ صورتحال کشیدہ مگر قابو میں ہے۔قابل ذکر ہے کہ چورو میں ایک گھر میں گائے کی کچھ باقیات ملنے کی خبر کے بعد جمعرات کی رات کو پیدا ہوئے تنازعہ نے پورے شہر کو اپنی زد میں لےلیا ۔ شرپسند عناضر پورے شہر میں جم کر ہنگامہ مچارتےہے ۔ مشتعل لوگوں نے پرانے بس اسٹینڈ پر تقریبا ایک درجن گمٹیوں کو آگ کے حوالے کر دیا جبکہ پٹرول پمپ کے پاس کھڑی ایک پرائیویٹ بس اور ایک ٹرک کو بھی نذر آتش کردیا ۔ علاوہ ازیں مارکیٹ میں کھڑی دیگر گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کر کے انہیں نقصان پہنچا یا ۔ پورا شہر دہشت کے سائے میں ہے۔پولیس کی آنکھوں کے سامنےشرپسند عناصر ہنگامہ آرائی کرتے رہے اور توڑ پھوڑ کی وارداتوں کو انجام دیتے رہے مگر پولیس نے کوئی کاررائی نہیں کی۔ یہی نہیں پولیس کے اعلی حکام کی موجودگی میں بھی شرپسندوں نے فساد مچایا ۔سوشیل میڈیا کے ذریعے یہ خبر آگ کی طرح چاروں طرف پھیل گئی ۔سوشیل میڈیا میں خبر آنے کے بعد آس پاس کے علاقوں سے بھی لوگ بازاروں میں جمع ہونے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے حالات بگڑ گئے اور مجمع بے قابو ہو گیا ۔ جب تک پولیس کچھ سمجھ پاتی اس سے پہلے ہی حالات بے قابو ہو چکے تھے اور ہجوم دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے لگے ۔جمعہ کی صبح صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ریاستی وزیر راجندر راٹھور چور و پہنچے اور پولیس اور متعلقہ حکام سے صورتحال کا جائزہ لیا ۔ راٹھور نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔


مسلح افرادکروڑوں مالیت کا سات کلوسونا لوٹ کرفرار

احمد آباد۔30اگست(فکروخبر /ذرائع) ریاست اترپردیش کے علاقے احمد آباد میں مسلح افرادنے کوریئرسروس کی گاڑی کے ڈرائیورکو فائرنگ کرکے قتل جبکہ کروڑوں مالیت کاسات کلو سونا لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پرجائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی، ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتہ کومعمول کے مطابق کورئیرکمپنی سیکول لوجسٹک پرائیویٹ لمیٹیڈ(ایس ایل پی)کی گاڑی احمد آباد سے لکھنوجارہی تھی کہ بجیرہ گاؤں کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے گاڑی کو روک کرتیس سالہ ہری چند یادویواورمحافظ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیااورکروڑوں روپے مالیت کا سات کلو سونا جس میں سونے کے بسکٹ اورطلائی زیورات تھے لوٹ کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔


سورج مکھی کی کاشت سے کسان آمدن میں اضافہ کرسکتے ہیں ،نظامت زرعی اطلاعات

چنڈی گڑھ۔30اگست(فکروخبر /ذرائع )نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کہاہے کہ سورج مکھی کی فصل تیلدار اجناس میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس سے حاصل ہونے والا تیل انسانی صحت بالخصوص امراض قلب سے بچاو کے لئے نہایت مفید ہے جبکہ اس کے بیجوں میں تیل کی مقدار 40 سے 45 فیصد ہوتی ہے اور اس میں 20 فیصد لحمیات اور حیاتین اے اور بی کی مناسب مقدار ہوتی ہے۔ترجمان نے اتوار کو یہاں جاری بیان میں کہاکہ سورج مکھی 100 سے 120 دن میں پک کر تیار ہو جاتی ہے۔ اس لیے یہ فصل سال میں باآسانی دو دفعہ لگائی جا سکتی ہے جس سے کسان اپنی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔


ثانیہ نے کھیل رتن ایوارڈ ملنے پر بے حد خوش

نئی دہلی۔30اگست(فکروخبر /ذرائع)ہندوستان کی مایہ ناز ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے وزارت کھیل کی جانب سے انہیں باوقار راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ دیئے جانے کی تصدیق کے بعد خوشی کا اظہار کیا ہے ۔یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوے ثانیہ نے کہا ‘‘یہ میرے لئے باعث افتخار ہے کہ مجھے ملک کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایوارڈ دیا جارہا ہے ۔’’ثانیہ کھیل رتن ایوارڈ حاصل کرنے والی لینڈر پیس کے بعد دوسری کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا ‘‘میں وزارت کھیل کی شکرگذار ہوں جس نے اس باوقار ایوارڈ کے لئے میرے نام کی سفارش کی۔’’صدر پرنب مکھرجی آج راشٹریہ بھون میں ہونے والی تقریب میں کھیل رتن اور دیگر ایوارڈ دیں گے ۔ہندوستان ہاکی کے عظیم کھلاڑی دھیان چند کے یوم پیدائش 29 اگست کو کھیلوں کے دن کے طور پر بناتا ہے ۔


دو ستمبر کی ہڑتال میں بھارتیہ مزدور سنگھ شامل نہیں ہوگا

نئی دہلی۔30اگست(فکروخبر /ذرائع) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ مزدور سنگھ (بی ایم ایس) نے دو ستمبر کی مجوزہ ملک گیر مزدوروں کی ہڑتال سے خود کو علیحدہ کرلیا ہے ۔بی ایم ایس کے جنرل سکریٹری برجیش اپادھیائے نے آج یہاں یو این آئی کو بتایا کہ مرکزی ایکزیکیوٹیو کمیٹی میں دو ستمبر کی مجوزہ ہڑتال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس پر رضامندی ظاہر کی گئی کہ سرکار نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جنہیں نافذ کرنے کے لئے حکومت کو وقت دیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ دو ستمبر کی مجوزہ مزدوروں کی ہڑتال میں بھارتیہ مزدور سنگھ شامل نہیں ہوگا۔ سنٹر آف ٹریڈ یونین (سیٹو)نے نریندر مودی حکومت پر مزدورمخالف پالیسی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دو ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیاہے ۔بھارتیہ مزدور سنگھ مزدوروں کی تنظیم ہے جس میں پورے ملک کی چھ ہزار سے زائد مزدور تنظیموں کے تقریباََ تین کروڑ مزدور شامل ہیں۔مسٹر اپادھیائے نے کہاکہ سرکارنے چند مثبت اقدامات کئے ہیں اور کچھ کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ان میں سے چند یقین دہانی قوانین میں ترمیم کرنے سے متعلق ہے ۔ اس لئے حکومت کو کم از کم چھ مہینے کا وقت دیا جاناچاہئے ۔سیٹو کی کل تقریباََ تین گھنٹے تک چلی ہنگامہ خیز میٹنگ میں ہڑتال کے تعلق سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔ میٹنگ کے بعد نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس کے صدر جی سنجیو ریڈی نے بتایا کہ مختلف تنظیموں نے ہڑتال کو موثر بنانے کے طورطریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ بھارتیہ مزدور سنگھ کو چھوڑکر تمام مزدوروں کی تنطیمیں ہڑتال کے لئے تیار ہیں۔


ریلوے زیرو ایکسیڈنٹ مشن شروع کرے : سریش پربھو

نئی دہلی۔30اگست(فکروخبر /ذرائع) ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے ریلوے کے انجینئروں سے آ ج اپیل کی کہ وہ مکمل طورپر محفوظ ریل سفر کو یقینی بنانے کے لئے مختلف محکموں کے درمیان تال میل قائم کرکے زیروایکسیڈنٹ مشن شروع کریں۔مسٹر پربھو نے یہاں ریلوے کے کمانڈ ،کنٹرول اینڈ کمیونکیشن سسٹم فار مین لائن، میٹرو اینڈ ہائی اسپیڈ ٹرانزٹ سسٹمس کی دو روزہ کانفرنس کے اختتام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے کے سامنے محفوظ آمدورفت کا چیلنج ہے ۔ لوگ بغیر کسی حادثہ کے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ سکیں اس کے لئے ہمیں ریلوے اور مختلف شعبوں میں دستیاب سائنس و تکنیک کا استعمال کرکے ملک میں زیروایکسیڈنٹ مشن شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسی تنیک کی ضرورت ہے جو انسانی غلطیوں کو بھی کنٹرول کرسکے ۔مسٹر پربھو نے ریلوے میں جیوپوزیشننگ اور ریموٹ سنسنگ تکنیک کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں ریلوے سے علاحدہ مختلف شعبوں میں کام آنے والی تکنیک کو بھی ریلوے میں استعمال کرنے کے امکانات کا پتہ لگانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ بے پہرہ ریلوے کراسنگ مسئلہ کو حل کرنے کیلئے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی مدد سے کوشش کی جارہی ہے ۔


مبینہ لوٹ مار کے واقعات پر کشمیر بند کی اپیل

سری نگر۔30اگست(فکروخبر /ذرائع) جموں وکشمیر کی راجدھانی سری نگر میں تاریخی جامع مسجد کے آس پاس کے کئی علاقوں میں پولیس کے مبینہ مظالم ، رات میں چھاپہ ماری اور گھروں میں لوٹ مار کے واقعات پر مقامی لوگوں نے آج مکمل بند کی اپیل کی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقہ میں متنازعہ جھنڈے لہرانے اور جمعہ کی نماز کے دوران پتھراؤ کرانے کے الزام میں شہر کے نشیبی علاقوں سے کل دیر رات کئی نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ مشتبہ افراد کی تلاش کے دوران پولیس نے ان کے گھروں میں لوٹ مار کی۔ ان کا الزام ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں فرار نوجوانوں کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس دوران جامع مسجد کے بوہری کدل، صراف کدل، راجوری کدل،نوہٹا، خواجہ بازار اور گوجواڑہ میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طورپر بند رہیں۔ لوگوں نے حراست میں لئے گئے لوگوں کی رہائی کے مطالبہ پر اہم شاہراہوں کوبند کردیا۔


سابق فوجی 31اگست کو حصار میں مظاہرہ کریں گے 

حصار۔30اگست(فکروخبر /ذرائع) ون رینک ون پنشن کے مطالبہ پر سابق فوجی 31اگست کو ہریانہ کے حصار میں مظاہرہ کریں گے ۔سابق فوجی دیوان سنگھ پونیا نے بتایا کہ مقامی فوجی چھاونی کے سامنے سابق فوجیوں کادھرنا جاری ہے اور اب وہ اپنی آواز کو مزید بلند کرکے سرکار تک پہنچانے کے لئے 31اگست کو صبح دس بجے مظاہرہ کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ سابق فوجی مقامی کرانتی مان پارک میں جمع ہوں گے اور احتجاجی میٹنگ کرنے کے بعد مکمل نظم و ضبط کے ساتھ مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے ذریعہ مرکزی حکومت کوایک میمورنڈم دیکر اس سے پنشن کا مطالبہ پورا کرنے کی درخواست کریں گے ۔خیال رہے کہ ون رینک ون پنشن کے مطالبہ پر سابق فوجی ملک گیر پیمانہ پر تحریک چلا رہے ہیں جس میں ملک کی راجدھانی دہلی کے جنترمنتر پر جاری ان کی بھوک ہڑتال اور دھرنا بھی شامل ہے ۔


ٹرین سے گر کر دو لو گوں کی موت

بلندشہر۔30اگست(فکروخبر /ذرائع) اترپردیش میں بلندشہر کے چولا ریلوے اسٹیشن علاقہ میں موری ایکسپریس سے گر کر آج دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔خورجہ جنکشن کے اسٹیشن ماسٹر بھرت رام نے یہاں بتایا کہ آج صبح 11 بجے موری ایکسپریس خورجہ اسٹیشن سے نئی دہلی کے لئے روانہ ہوئی تھی اسی دوران اس گاڑی پر سوار دو افرا د چولا ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں ٹرین سے گرگئے جس سے دونوں کی موقعہ ہی پر موت ہوگئی ۔


سالانہ امرناتھ یاترا پُر امن طور پر اختتام پزیر ، 3 لاکھ52 ہزار سے زائد یاتریوں نے درشن کئے 

سری نگر۔30اگست(فکروخبر /ذرائع) جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گپھا میں انسٹھ (59) دنوں پر محیط سالانہ امرناتھ یاترا ہفتہ کے روز رکھشا بندھن کے موقع پر خصوصی پوجا کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔ بم بم بھولے اور ہر ہر مہادیو کے فلک شگاف نعروں کے بیچ چھڑی مبارک شراون پورنیما (رکھشا بندھن) کے موقع پر امرناتھ گپھا پہنچائی گئی۔ روایتی طور پر ہر سال بھگوان شیو کے چاندی کے ڈنڈ کو رامیشور مندر سے پوتر گپھا لے جایا جاتا ہے جہاں اختتامی پوجا کے ساتھ امرناتھ یاترا اپنے اختتام کو پہنچتی ہے ۔ اس سال 3 لاکھ52 ہزار سے زائد یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے ۔ تاہم سال 2014 میں 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد یاتریوں نے پوتر گپھا میں حاضری دی تھی۔شری امرناتھ شرائن بورڈ کے مطابق سال 2011 میں 6 لاکھ 35 ہزار یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے تھے ۔ تاہم سال 2012 میں ریکارڈ توڑ 6 لاکھ 21 ہزار یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے تھے ۔ سال 2013 میں 3 لاکھ 54 ہزار یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے تھے ۔یاترا کے دوران ایک بار پھر کشمیری مسلمانوں نے مذہبی بھائی چارہ کا ثبوت پیش کرتے ہوئے یاتریوں کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔


وادی کشمیر میں ‘رکھشا بندھن’ کا تہوار جوش وخروش سے منایا گیا

سری نگر۔30اگست(فکروخبر /ذرائع) ملک بھر کی طرف وادی کشمیر میں بھی ہندو برادری نے بھائی بہن کی محبت کے لازوال انسانی جذبے کے عکاس ‘رکھشا بندھن’ کے تہوار کو زبردست جوش وخروش کے ساتھ منایا۔ دریں اثنا ریاستی گورنر این این ووہرا، وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ گرمائی درالحکومت سری نگر میں خاص طور پر خواتین کو اپنی پسند کی راکھیاں خریدنے میں مصروف دیکھا گیا جہاں مسلمان دکانداروں نے راکھیوں کے اسٹال لگائے تھے ۔ مارکیٹ میں روایتی راکھیوں کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک راکھیاں بھی دستیاب رکھی گئی تھیں۔ جو سیکورٹی فورسز اہلکار اپنے گھروں سے دور یہاں کشمیر میں تعینات ہیں کو اپنی بہنوں نے ڈاک اور کورئیر کے ذریعے راکھیاں بھیجی تھیں۔ شہر کے سیول لائنز علاقے میں تعینات ایک سیکورٹی فورسز اہلکار نے کہا کہ ہم میں سے بیشتر اہلکاروں تک راکھیاں کچھ روز قبل ہی ڈاک اور کورئیر کے ذریعے پہنچیں تاہم ہم نے آج یعنی رکھشا بندھن کے موقع پر ہی باندھیں۔جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرا نے رکھشا بندھن کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تہوار ریاست میں امن و امان ،ترقی ، خوشحالی اور اخوت کاایک نیادور لائے گا۔ اپنے پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ ملک کے ثقافتی ورثے کا ایک اہم جُز ہے جو بھائیوں اور بہنوں کے درمیان مضبوط رشتے کی عکاسی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تہوار کو ریاست جموں وکشمیر کے لئے اس لحاظ سے بھی خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ اسی دِن سالانہ شری امرناتھ جی یاترا بھی اختتام کو پہنچتی ہے او راس دِن شردھالوؤ شراون پورنیما کے موقعے پر پوتر گپھا میں حاضری دیتے ہیں۔ گورنر نے اس موقعہ پر ریاستی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی دعا کی۔ ریاستی وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے ریاستی عوام کو رکھشا بندھن کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ مبارک تہوار جموں وکشمیر میں امن،بھائی چارے اورخوشحالی کی ایک نئی صُبح لے کر آئے گا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں مفتی محمد سعید نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافت کے عظیم ترین علامات میں سے ایک ہے جو بھائی اور بہن کے مابین ایک مخصوص رشتہ کو ظاہر کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست کے لئے یہ تہوار مخصوص اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا اسی دن اختتام پذیر ہوتی ہے ۔ اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے ریاستی عوام کی خیر و عافیت اور فلاح و بہبود کے لئے دُعا کی۔نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے رکھشا بندھن کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ یہ تہوار ریاست میں امن ، بھائی چارے اور ترقی کا ضامن ثابت ہوگا۔ اپنے پیغام میں نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ رکھشابندھن کا تہوار ہندوستان کی تاریخ او رثقافت کا عکاس ہے جو بھائیوں او ربہنوں کے رشتوں کو اُستوار کرتا ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ نے رکھشابند ھن کے موقعہ پرتمنا کی کہ یہ تہوار ریاست کی ترقی اور سلامتی کا ضامن ثابت ہوگا۔ رکن پارلیمنٹ و پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ریاستی عوام کو رکھشا بندھن کے موقعہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے امن اور خوشحالی کی تمنا ظاہر کی ہے ۔ مبارکبادی کے اپنے ایک پیغام میں محترمہ مفتی نے کہا کہ رکھشا بندھن بھائی اور بہن کے مابین محبت اور شفقت کے رشتہ کو مضبوط بناتا ہے ۔یہ تہوار ہمارے سماج میں خواتین کے لئے مخصوص اعلیٰ درجے کا عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار محض ایک رسم نہیں ہے بلکہ یہ سماج میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سماج کے ہر فرد کو ذمہ دار بنانے کا عہد ہے ۔جموں اور کشمیر میں امن و آشتی، بھائی چارے کی فضا میں منائے جاتے تہواروں کو ایک اعلیٰ روائت قرار دیتے ہوئے انہوں نے ان روایات کو مزید پروان چڑھا کر مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ محترمہ محبوبہ مفتی نے اُمید ظاہر کی کہ رکھشا بندھن کا تہوار ریاست کیلئے امن اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا