English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماؤ نواز باغیوں کا بی ایس ایف پر حملہ،3 ہلاک، 6 زخمی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us


رکشہ کے نیچے دب کر مزدور کی موت

دیگر سواریاں زخمی، گوسائیں گنج میں ایک شخص ہلاک

لکھنؤ۔27اگست(فکروخبر/ذرائع)کاکوری علاقہ میں تیز رفتار وکرم پلٹنے سے اس کے نیچے دب کر مزدور کی موت ہوگئی جبکہ وکرم میں سوار دیگر سواریاں شدید طور پر زخمی ہو گئیں۔ حادثہ ہوتے ہی آس پاس کے لوگوں نے کسی طرح زخمیوں کو باہر نکالا اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا جہاں مزدور کو مردہ قرار دے دیا گیا۔اس کے علاوہ گوسائیں گنج میں موٹر سائیکل سوار تین لوگوں کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ زخمیوں میں سے علاج کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ٹھاکر گنج کے بھراون کلا کا رہنے والا مزدور لکشمی نرائن عرف چھوٹو روز کی طرح مزدوری کرنے دوبگا کی طرف وکرم سے جا رہا تھا جیسے ہی وکرم دوبگا پولیس چوکی کے نزدیک پہنچی رفتات تیز ہونے کے سبب اچانک پلٹ گئی جس کے نیچے دب کر لکشمی کی موت ہو گئی جبکہ دیگر سواریاں زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمیوں کو وکرم سے نکالا اور اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے لکشمی کو مردہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب گوسائیں گنج کے پہاڑ نگر ٹکریا باشندہونود (۲۳) پیشہ سے سوفا کی مرمت کا کام کرتا تھا۔ بدھ کی صبح ونود اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ موٹرسائیکل سے جا رہا تھا۔ گنگا گنج کے نزدیک پہنچتے ہی اس کی گاڑی میں کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ ٹکر لگتے ہی تینوں گر پڑے۔ آس پاس موجود لوگ زخمیوں کو اسپتال لے گئے جہاں ونود کی موت ہو گئی۔ ونود کن دو لوگوں کے ساتھ تھا ان کا نام پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ خطرہ سے باہر ہے۔ 


پٹیل سماج کی حمایت کا اعلان 

لکھنؤ۔27اگست(فکروخبر/ذرائع)پچھڑا سماج مہا سبھا کے قومی صدر احسان الحق ملک و قومی جنرل سکریٹری شیو نارائن کشواہا نے ایک بیان میں مرکزی و ریاستی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ پچھڑوں دلتوں مسلمانوں عیسائیوں و آدیواسیوں کو ان کی آبادی کے تناسب نیائے پالیکا،کارے پالیکا ،ودھایکا، ملیٹری ،پیرا ملیٹری،نجی چھیتر بین الاقوامی کمپنیاں زراعت زمین بھون میں حصہ داری دئے جانے مساوی تعلیم کئے جانے آئین کی دفعہ۳۴۱سے مذہبی پابندی ہٹائے جانے پچھڑوں دلتوں کو ریزرویشن میں پرموشن دئے جانے مرکز وریاست واضلاع میں کسان آیوگ کا قیام کئے جانے نشاد کشیپ سمیت ۷۱ذاتوں کو دلت سماج میں شامل کئے جانے جیسے مطالبات کو لیکر مہا سبھا پورے ملک میں عوامی بیداری تحریک چلا رہی ہے۔اگر مرکزی وریاستی حکومریں آبادی کے تناسب میں حصہ داری نہیں دیتی ہیں تو جلد ہی بڑے پیمانے پر تحریک چلائی جائے گی۔


بچاؤ اور راحتی کاموں کی ماک ڈرل جمعہ کو 

لکھنؤ۔27اگست(فکروخبر/ذرائع) ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ مغربی جے شنکر دوبے کی صدارت میں ۸۲؍اگست کو سہ پہر چار بجے ورلڈ پبلک اسکول تروینی نگر سوم نزد پرنیا چوراہا پر آفات راحت کے سلسلہ میں بچاؤ اور راحت کے کاموں کی ماک ڈرل کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ اطلاع ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس انیتا پرتاپ نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ماک ڈرل میں سول ڈیفنس کے وارڈن کے ذریعہ راحتی کام کیا جائے گا جس میں سول ڈیفنس میں تقریباً ایک ہزار رضاکار اور ریگر لوگ موجود رہیں گے۔


بھیگا اور گندہ گیہوں لینے سے صارفین کا انکار 

لکھنؤ۔27اگست(فکروخبر/ذرائع)اے پی ایل تقسیم کیلئے کوٹیداروں کو پہنچایا گیا گیہوں بھیگا اور گندہ ہونے کی وجہ سے تقسیم میں کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ یہ اطلاع سستا غلہ فروخت کنندگان کونسل کے صدر اشوک ملہوترا نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ شہر کے آٹھوں علاقوں میں اے پی ایل تقسیم کیلئے بھیجا گیا گیہوں کافی خراب ہے اور پھولاہوا ہے جس کے سبب کوٹیداروں کو تقسیم میں کافی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔ کارڈ حاملین گندہ گیہوں لینے سے انکار کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں جب ریاستی لازمی اشیاء کارپوریشن کے گودام انچارج سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اشیاء ہمیں ایف سی آئی اے حاصل ہوئی وہے وہی ہم آپ کو دیتے ہیں۔ 


قتل کے ملزم کی لاش گھر میں ملی

لکھنؤ۔27اگست(فکروخبر/ذرائع)تالکٹورہ علاقہ میں رہنے والے ایک قتل کے ملزم کی لاش گھر میں لٹکتی ہوئی ملی۔ کنبہ والوں کا کہنا ہے کہ اس نے پھانسی لگاکر اپنی جان دی ہے۔ قتل کے ملزم کی خودکشی کے بارے میں مقامی پولیس کو اطلاع نہیں ہے کیونکہ کنبہ والے اسے علاج کیلئے ٹراماسینٹر میں لے گئے جہاں اس کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ 

آس پاس کے علاقوں میں گندگی کا انبار، بچوں اور مریضوں کو آمد و رفت میں پریشانی 

لکھنؤ۔27اگست(فکروخبر/ذرائع) ٹھاکر گنج روڈ واقع ڈاکٹر منجو ٹنڈن کے نزدیک سڑک پر پھیلا سیوا کا گندہ پانی، کوڑے کے ڈھیر اور ان پر جانوروں کی زیادتی سے راہ گیر خوفزدہ رہتے ہیں۔ یہاں ہر روز درجنوں آوارہ جانور کوڑے پرآپس میں لڑتے رہتے ہیں اس سے کئی مرتبہ راہ گیر جانوروں سے زخمی بھی ہو چکے ہیں، یہاں خاص سڑک کے علاوہ آس پاس کے کئی علاقوں میں بھی بجبجاتی نالیاں، مچھروں کی بھرمار، محلہ کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں لوگوں کو دقتیں پہنچا رہی ہے۔ محلہ کی حالت یہ خود بیان کرتی ہے کہ متعلقہ محکمہ کے افسران کام کم کر کرتے ہیں اور بیان بازی زیادہ۔ کئی برسوں سے محلے اور سڑک پر پھیلی گندگی کو جھیل رہے ٹھاکر گنج کے باشندوں نے کئی مرتبہ زون چھ کے زونل افسر کو تحریری شکایت دی لیکن حالات بہتر نہیں ہوئے بلکہ مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں خاص کر سڑک پر لگے کوڑے کے انبار سے ہر روز ٹھاکر گنج چوراہے پر طویل جام لگتا ہے۔ وہیں آوارہ جانور بھی گندگی پھیلائے ہوئے ہیں۔ سڑک پر گندگی کوڑے کا ڈھیر بن چکی ہے اس کی بدبو لوگوں کی صحت کو متاثر کر رہی ہے اور مقامی باشندے جانوروں سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ یہاں اندرونی محلہ کی سڑکوں پر سیور کا گندہ پانی پھیلا رہتا ہے۔ صفائی ملازمین کے نہ آنے کے سبب کوڑے کا ڈھیر لگا رہتا ہے اور نالیوں کا پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جس کے سبب سڑکوں پر چلنا دشوار ہے۔ صفائی ملازمین کے نہ آنے سے نالیاں بھی گندگی سے پٹی رہتی ہیں۔ محلہ میں چاروں طرف گندگی کا انبار لگا رہتا ہے۔ گندگی کے سبب محلہ میں مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے اندھیرا ہوتے ہی مقامی لوگوں کو مچھروں کی یلغار جھیلنی پڑتی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ تقریباً ڈھائی ماہ سے اس مسئلہ کے بارے میں کئی مرتبہ زونل افسر اور جل سنستھان محکمہ کے افسران کو تحریری شکایت دی جا چکی ہے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ لوگوں نے بتایا کہ وارڈ کے کارپوریٹر سے شکایت کی گئی لیکن انہوں نے بھی مسئلہ کی سماعت نہیں کی جس سے محلہ میں مسائل کا انبار لگا ہے جبکہ بقرعید کا تہوار نزدیک ہے اور اس موقع پر علاقہ میں صفائی کرانے کیلئے افسران ماتحتوں کو شکایت دے رہے ہیں لیکن کوئی کارروائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔
سیکڑوں لوگوں کی گزر:۔ ٹھاکر گنج کی اس خاص سڑک سے یومیہ سیکڑوں لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے۔ دو پہیہ گاڑیوں سے سیکڑوں لوگ سڑک سے ہوکر گزرتے ہیں جس سے پیدل چلنے والوں کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑک پر پھیلے گندے کوڑے کے چند قدم دور زون چھ کے زونل افسر کا دفتر بھی ہے اس کے باوجود یہاں کے حالات نہیں بدلے۔


تیز رفتار سٹی بس ہوٹل میں گھسی ، ایک شخص کی موت

موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار کر بھاگتے وقت ڈرائیورسے ہوا حادثہ

کانپور ۔27اگست(فکروخبر/ذرائع)چوبے پورمیں صبح کوچنگ جاتے وقت تیز رفتار اسکولی بس نے سائیکل سوار سگے بھائیوں کو ٹکر ماردی ۔ حادثہ میں ایک کی موت ہوگئی ۔ اس حادثہ کو ابھی کچھ ہی گھنٹہ گزرے تھے کلیان پور تھانہ علاقے میں بے قابو سٹی بس موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مارنے کے بعد ہوٹل میں جاگھسی ۔ جس میں ہوٹل میں بیٹھے نصف درجن سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہوٹل ملازم کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کراتے ہوئے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔ مندھنا سے راما دیوی کے درمیان چلنے والی سٹی بس دوپہر تقریباً ڈھائی بجے مکڑی کھیڑا واقع سی این جی ڈلوانے پمپ پر گئی تھی ۔یہاں سے سی این جی لینے کے بعد ڈرائیور بس لیکر نکلا تھا کہ کچھ دوری پر پہنچتے ہی موٹرسائیکل سواردو نوجوانوں کو ٹکر ماردی ۔ حادثہ کے ڈرائیور بس لیکر بھاگنے لگا ۔ بھاگنے کے چکر میں ڈرائیور بس سے قابق کھو بیٹھا اور بس راکیش کے ہوٹل میں جاگھسی ۔ وہاں بیٹھے تقریباً نصف درجن لوگوں پر چڑھ گئی جس سے افراتفری مچ گئی ۔ بس سے کچل کر ہوٹل میں کام کرنے والا اناؤ کے بیگھا پور کا رہنے والا سکھ رام کا بیٹا انوج (۵۲) کی موت ہوگئی جبکہ وہاں بیٹھے چھوی رام ، جوکھن لال ، سجیت سمیت چار دیگر لوگ زخمی ہوگئے ۔ حادثہ دیکھ کر موقع سے ڈرائیور بس چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ حادثہ سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اس درمیان مشتعل بھیڑ نے بس میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی کوشش کرنے لگے تبھی سی او جتیندر شریواستو اور انسپکٹر اجے پرکاش شری واستو فوج کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے اور بس میں آگ زنی نہ کرنے کیلئے بھیڑ کو سمجھایا ۔ کسی طرح لوگ مان گئے اور پولیس نے سبھی زخمیوں ہیلٹ اسپتال پہنچایا جہاں تین لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ 


چوبیس گھنٹے میں پولیس نے کیا قتل کا پردہ فاش 

سوتیلے بیٹے نے ہی متوفیہ کو گھر میں تنہا پاکر واردات کودیاانجام 

کانپور۔27اگست(فکروخبر/ذرائع)بابو پوروا تھانہ علاقے میں ریلوے ملازم کی بیوی کا گلا ریت کر بہیمانہ قتل کی ۔ واردات اس کے سوتیلے بیٹے نے ہی انجام دی تھی ۔ پولیس نے ۴۲ گھنٹے میں ہی قتل کا پردہ فاش کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ بابو پوروا کے بیگم پوروا میں رہنے والے سلیم ریلوے میں ٹیکنیشین کے عہدے پر تعینات ہیں ۔انہوں نے پہلی بیوی کی موت کے بعد آمنہ خاتون (۵۴) سے دوسری شادی کی تھی ۔ پہلی بیوی سے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں جبکہ دوسری بیوی سے ایک بیٹی ہے ۔منگل کو دن دہاڑے ریلوے ملازم کی بیوی کا گھر میں ہی گلا کاٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔ گنجان آبادی میں لوٹ کے بعد قتل کئے جانے کے بعد پولیس کے گلے نہیں اتررہی تھی ۔ پولیس نے کنبہ والوں سے پوچھ گچھ کی تو سعودی عرب سے نوکری چھوڑ کر لوٹے سوتیلے بیٹے شہنشاہ کا متوفیہ سے گھر کے لاکھوں روپئے اور جائداد کے سلسلے میں تنازعہ ہوا ۔جس پر متوفیہ نے کہاکہ وہ پوری جائداد لیکر مائکے چلی جائے گی یہیں سے شہنشاہ سوتیلی ماں آمنہ کو راستے سے ہٹانے کی بات ٹھان لی ۔ منگل کو گھر سے سبھی لوگ کام پر چلے گئے تھے اور آمنہ تنہا تھی ۔ تبھی قاتل نے واردات کو انجام دیکر گھر میں رکھے ۱۱ لاکھ روپئے نقد اور چار لاکھ کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ 


مڈڈے میل میں نکلا بچھو کا ڈنک

کانپور۔27اگست(فکروخبر/ذرائع) مڈڈے میل بناے والی تنظیمیں مسلسل بچوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔ گوبندنگر واقع ڈی ایم یو انٹر کالج کے جونیئر کے بچوں کیلئے بدھ کو مڈڈے میل کے تحت کڑھی ، چاول بچوں کودیاگیا ۔اسکول میں تقریباً ۴۰ بچے آئے تھے ۔اسکول میں کھانے کی تقسیم کے دوران بچوں کو چاول کے بھگونے میں بچھو کا ڈنک دکھا اس کے بعد بچوں نے کھانا کھانے سے انکار کردیا اور ہنگامہ کرنے لگا ۔ بچوں کو ہنگامہ کرتے دیکھ کر اسکول میں موجود ٹیچر بھی آگئے ۔ٹیچروں نے بچوں کو بتایاکہ چاول میں بچھو کا ڈنک ہے ٹیچروں نے جب وہ ڈنک دیکھا تو حیران رہ گئے ۔ اس معاملے کے سلسلے میں بی ایس اے سے ایم ڈی ایم سپلائی کرنے والے تنظیم سبھاش چلڈرن سوسائٹی کی شکایت کی ۔ ایس اے کا کہناہے کہ پہلے بھی تنظیم کے ذریعہ کھانے کو لے شکایتیں آئی ہیں ۔ آج کھانے میں بچھو کا ڈنک نکلنے کی بات سامنے آئی ۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ 


اب ریلوے اسٹیشنوں پر ملے گاپانچ روپئے لیٹرآر او کا پانی

شمال مشرقی ریلوے کے اسٹیشنوں پر لگائی جائیں گی وینڈنگ مشینیں

گورکھپور۔27اگست(فکروخبر/ذرائع) ریلوے اسٹیشن پر اب پانچ روپئے ایک لیٹر آر او کا پانی ملے گا ۔ گورکھپور اسٹیشن پر مشین لگ گئی ہے ۔وہیں دوسرے اسٹیشنوں پر بھی مشین لگائے جانے کا کام شروع ہوگیاہے۔ این ای آر کے سی پی آر او سنجے یادو نے بتایاکہ شمال مشرقی ریلوے نے پہلے مرحلے میں اے ۔ ۱ اور بی زمرے کے اسٹیشنوں پر واٹر وینڈنگ مشین لگے گی ۔ عزت نگر منطقہ میں ۱۱ اسٹیشنون پر ۵۳ ، لکھنؤ منطقہ میں ۱۱اسٹیشنوں پر ۶۴ اور وارانسی منطقہ میں ۴۱ اسٹیشنوں پر ۸۴ واٹروینڈنگ مشین لگائی جائے گی ۔ آئی آر سی ٹی سی میں مشینوں کو لگانے کا کام شروع کرادیا ہے ۔ سی پی آر او نے بتایاکہ مشین لگانے کے لائسنس کی مدت پانچ برس کی ہوگی جسے آئندہ تین برسوں تک کیلئے بڑھایا جاسکے اس سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی ملے گا ۔


کسان کی لاش کو کلکٹریٹ گیٹ پر رکھ کر مظاہرہ 

بریلی۔27اگست(فکروخبر/ذرائع) بینک سے قرض لینے کے بعد ادا کرنے میں مجبور کسان کی امین نے جم کر سرزنش کی ۔ جس سے کسان صدمہ میںآکر بے ہوش ہوکر گر پڑا ۔ کنبہ والوں نے علاج کیلئے اسے اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اس نے دم توڑدیا ۔ کسان کی موت خبر سنتے ہی سیکڑوں دیہی باشندے وہاں جمع ہوگئے اور لاش کو کلکٹریٹ گیٹ پر رکھ کر ہنگامہ کرنے لگے ۔ انہوں نے کسان کی موت کیلئے بینک منیجر اور امین کو قصور وار بتاتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ سٹی مجسٹریٹ نے کارروائی کی یقین دہانی دلاتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ کینٹ تھانہ حلقہ کے لال پور گاؤں کے رہنے والے رام بہادر آج صبح موت ہوگئی ۔ اس کی موت کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں دیہی باشندے اور کئی گاؤں کے پردھان جمع ہوگئے اور لاش لیکر ضلع ہیڈ کوارٹر پہنچے اور دھرنا دینا شروع کردیا۔ متوفی کی اہلیہ نے بتایاکہ اس کے شوہر نے چار برس قبل بڑودا گرامین بینک سے چھ بیگھا زمین پر ۰۲ ہزار روپئے کا قرض لیا تھا ۔ لیکن فصل برباد ہونے کے سبب قرض ادا نہیں کرسکا ۔ ۲۲؍اگست کو امین انہیں بلاکر بینک لے گئے تھے اور بتایاکہ ان کا قرض معاف نہیں ہوا اور وہ ۵۵ ہزار روپئے جمع کرادیں ۔ 


علی گڑدھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع

علی گڑھ۔27اگست(فکروخبر/ذرائع)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج میں بی اے ( آنرس) اور بی ایس سی ( آنرس) کی داخلہ تاریخ بڑھا کر۲؍ستمبر کردی گئی ڈپٹی کنٹرولر داخلہ مسٹر سلمان صدیقی نے بتایا کہ ان کورسیز میں طالبات کے اپگریڈیشن کے لئے۱۳ ؍اگست ۵۱۰۲ کو ویمنس کالج میں دوپہر ایک بجے تک رپورٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بی اے ( آنرس) میں صرف سی۔۰۰۶تک کا رینک حاصل کرنے والی طالبات رپورٹ کریں گی جبکہ بی ایس سی ( آنرس ) میں سبھی زمروں کی طالبات کو رپورٹ کرنا ہوگا۔ مسٹر سلمان صدیقی نے بتایا کہ عام زمرے میں بی اے ( اانرس) میں۶۸اور بی ایس سی ( آنرس) میں۰۱سیٹیں خالی ہیں۔مسٹر سلمان صدیقی نے بتایا کہ بی اے ( آنرس) اور بی ایس سی ( آنرس) میں داخلہ کے لئے۲؍ستمبر کو رپورٹنگ اور کاؤنسلنگ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ کاغذات کی تصدیق صبح۸بجے سے۰۱بجے تک ہوگی۔


اپنی ہی رہائش گاہ پرایس ڈی ایم کی پٹائی 

فتحپور۔27اگست(فکروخبر/ذرائع) ریاست میں افسران اور ملازمین کے پیٹے جانے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہاہے ۔آج بندکی تحصیل کے نائب ضلع مجسٹریٹ کی ان کی رہائش گاہ پر ہی آلودگی محکمہ کو اسسٹنٹ انجینئر نے جم کر پٹائی کی ۔ افسر کو پیٹتا دیکھ کر بچانے گئے اردلی کو بھی اسسٹنٹ انجینئر نے پیٹا ۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسسٹنٹ انجینئر کو حراست میں لے لیا۔ اطلاع کے مطابق بندکی تحصیل کے ایس ڈی ایم نے آج اپنی رہائش گاہ پر آلودگی محکمہ کے اسسٹنٹ انجینئر کو کسی معاملہ میں بلایا تھا ۔ ایس ڈی ایم اور اسسٹنٹ انجینئر کے درمیان بحث ہونے لگی اس پرناراض ہوکر انجینئر نے ایس ڈی ایم کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی ۔ مارپیٹ میں زخمی ایس ڈی ایم کو بندکی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔ 


اسکولی وین پلٹی ، پانچ بچے زخمی

کوشامبی۔27اگست(فکروخبر/ذرائع)سینی تھانہ کے تحت چل رہے یوبی ایس کاونٹ اسکول دیوی گنج کمال پور کی ایک وین ظفر پور گاؤں سے بچوں کو لیکر اسکول جاتے وقت اچانک ظفر پور گاؤں کے نزدیک پلٹ کر دھان کے کھیت میں جا گھسی ۔ جس میں سوار پانچ بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا