English   /   Kannada   /   Nawayathi

دربھنگہ میں اقلیت ادھیکار ریلی میں شرکت کی اپیل،اسدالدین اُویسی کی شرکت متوقع(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ریلی میں صرف اور صرف اقلیتوں کے حقوق کی بازیابی سے متعلق ہی بات ہونی ہے۔ مسٹرنظرعالم نے بتایاکہ بہار میں جتنی بھی حکومتیں اب آئی ہیں ان سبھوں نے مسلمانوں کا استحصال ہی کیا ہے ساتھ ہی مسلمانوں کو ووٹ بینک سمجھ رکھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے ہرمحاذ پر اقلیتوں خاص کر مسلمانوں کو کمزور کرنے کی حکومتی سازش بڑے زور و شور سے چل رہے جس سے پیچھے نہیں بھاگا جاسکتا ہے اس لڑائی میں اقلیتی طبقہ کو کھل کر آگے آناہوگا تبھی ان پر ہورہے حکومتی ظلم اور سازش سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔مسٹر عالم نے ریلی سے متعلق بتایا کہ اس ریلی کا کوئی سیاسی تعلق نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کے حقوق کے لئے یہ ریلی کاانعقاد کیا گیا ہے اور اس ریلی میں مسلمان بڑی تعداد میں اپنی حصہ داری دکھائیں گے۔مسلمانوں کو مجبور نہیں بلکہ مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے سبھی بھائیوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ کارواں تمام اقلیتی طبقہ خصوصاً مسلمانوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس ریلی کو کسی کے مفاد سے نہ جوڑیں بلکہ اس ریلی میں مسلک اور ذات پات سے اُوپر اٹھ کر صرف ایک مسلمان بن کر ریلی میں شرکت کریں تاکہ حکومت پر اس کا خاصہ اثر پڑسکے اور مسلمانوں کو ووٹ بینک سمجھنے والی پارٹی کو اپنی اوقات سمجھ میں آسکے ساتھ ہی اقلیتی طبقہ کو ان کے جائز حقوق بھی مل سکے۔کارواں کی ٹیم میں شامل انجینئر فخرالدین قمر، شمس تبریز فرحان، مقصود عالم خان عرف پپو خان، انجینئر جمال ناصر، جاوید کریم عرف ظفر،شکیل احمد سلفی، اسد ندوی، ہمایوں خان، زبیرعالم، ڈاکٹر عقیل صدیقی، ڈاکٹر انتخاب ہاشمی، شاہ عماد الدین سرور، دیدار حسین چاند، سیف اللہ انصاری، رستم،خادم حسین، امان اللہ خان (مدھوبنی)وغیرہ لوگ اس ’’اقلیت ادھیکار ریلی‘‘ کو تاریخ ساز بنانے اور مسلمانوں اُن کے جائز حقوق دلانے ساتھ ہی کثیرتعداد حکومت کو دکھانے کی غرض سے دن رات محنت میں مصروف ہیں اور عوامی رابطہ مہم میں لگے ہوئے ہیں۔


پروفیسراعجاز احمد بھاجپا میں شامل2460 مدارس اور اساتذہ کو ٹھگنے کا لگایا الزام

دربھنگہ۔20اگست (فکروخبر/ذرائع) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سابق چیئرمین پروفیسرمولانا محمداعجاز احمد نے کل بی جے پی کے ریاستی صدر منگل پانڈے اور بھاجپا کے سینئر لیڈر کے درمیان بھاجپا پارٹی کی رکنیت اختیار کرلی ہے۔مسٹر اعجاز احمد نے بتایا کہ بہار میں نتیش کمار نے اقلیتی طبقہ کو صرف اور صرف ٹھگنے کا کام انجام دیا ہے۔ انہوں نے بالخصوص 2460 مدارس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے عہدہ سے سبکدوشی کے بعد بھی کئی بار نتیش کمار سے ملا اور کہا کہ سر اس معاملے پر دھیان دیجئے اور مدارس کے پیمنٹ کے بارے میں سوچئے۔ مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ وقت پر نہیں ملتی ہے اس پر بھی دھیان دیجئے لیکن نتیش کمار اپنی تاناشاہی اور اقلیتوں کو ہمیشہ ٹھگتے رہنے کا جو سلسلہ چلا رکھاہے اس کے آگے کچھ سننے کو تیار نہیں اورنہ ہی اقلیتی طبقہ کے ساتھ انہوں نے کبھی انصاف کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلے وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے اپنی پارٹی کارکنان کو کبھی کسی لائق نہیں سمجھا اور نہ ہی پارٹی کارکنان کو کبھی عزت دینے کا کام کیا ہے ۔ آج انہیں لالو پرساد یادو کی ضرورت اگر پڑی ہے تو وہ صرف پارٹی کارکنان کو نظرانداز کئے جانے کی وجہ سے۔ اگر نتیش کمار نے پارٹی کارکنان کو عزت کے ساتھ انہیں ان کے جائز حقوق دیتے تو آج پارٹی کارکنان اُنہیں بہار میں دکھادیتے کی آپ اکیلے کافی ہیں لیکن نہیں انہوں نے صرف اور صرف عوام کو ٹھگنے کا کام شروع کررکھا ہے یہی وجہ ہے آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخاب میں انہیں بڑی شکست کا سامنا کرناپڑے گا۔


تاج کا دیدار اب مہتاب باغ سے بھی

آگرہ۔20اگست(فکروخبر/ذرائع )ملکی و غیرملکی سیاح اب چاندنی رات میں مہتاب باغ سے تاج محل کا دیدار کرسکیں گے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سیاحوں کے لئے مہتاب باغ کو چاندنی رات میں جلد از جلد کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ اس دوران سیاحوں کی سلامتی کے لئے مہتاب باغ کے اندر اور باہر پولس کا پہرہ بھی رہے گا تاکہ سیاحوں کے ساتھ رات میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ رات میں مہتاب باغ سے تاج محل کا دیدار کرانے کے ساتھ ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہیریٹیج کوریڈو رکی 22 ہیکٹر زمین کو بھی سر سبزوشاداب کرنے کی تیاری ہے ۔اس اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ 


اسکول میں عشق فرما رہاٹیچر جوڑا معطل اور گرفتار

بجنور۔20اگست(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش کے بجنورمیں باگڈپور علاقہ کے ایک پرائمری اسکول میں وقت سے پہلے چھٹی کرواکر عشق فرمانے کی سزا ٹیچر جوڑے کو معطلی اور گرفتار ہونے کی صورت میں بھگتنی پڑی۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ ایک سرکاری اسکول میں طلبا کی وقت سے قبل چھٹی کرانے کے بعد ٹیچر تسلیم حمیدی اور خاتون ٹیچر ایک کلاس کو بند کرکے عشق فرمارہے تھے ، جس کا پتہ گاوں والوں کو چل گیا اور انہوں نے کمرہ بند کرکے اس کی اطلاع گرام پردھان کو دے دی۔گرام پردھان کی شکایت پر پولیس نے دونوں ٹیچروں کو تعزیرات ہند کی دفعہ 294کے تحت گرفتار کرلیا۔ اس کے بعد موقع پر پہنچے ضلع بسیک ایجوکیشن افسر راجیش کمار نے ان دونوں کو معطل بھی کردیا۔


ایل ڈی اے کو دو کروڑ روپئے کی تجویز دی گئی 

لکھنؤ۔20اگست(فکروخبر/ذرائع )نئے جائے دھرنا کیلئے بنسل کی بغیا بنگلہ بازار میں جگہ نشانزد کر لی گئی ہے یہ اطلاع ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے دی۔ انہوں نے بتا یاکہ بنسل کی بغیا کے نزدیک بنگلہ بازار کو نئے جائے دھرنا کی شکل میں فروغ دیئے جانے کیلئے تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے حتمی آرڈیننس جاری کرنے کیلئے انتظامیہ کے داخلہ محکمہ کو تجویز بھیجی جا چکی ہے۔ نئے جائے دھرنا میں بنیادی سہولیات جیسے کمرے، شیلٹر، بیت الخلاء کے راستے ، سی سی ٹی وی کیمرا، پینے کے پانی کی سپلائی، پبلک ایڈریس وغیرہ مہیا کرائے جانے کیلئے لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کے ذریعہ دو کروڑ روپئے کی اسکیم کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ یہ کام ایل ڈی اے کے ذریعہ کرایا جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ اس کام کو پورا ہونے میں چار سے پانچ ماہ کا وقفہ لگے گا۔انہوں نے بتایا کہ دھرنا اور مظاہرہ کے بڑھتے دباؤ کو دیکھتے ہوئے فوری ضرورتوں کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے لکھنؤ ترقیاتی اتھارٹی کو نئے جائے دھرنا میں غیر مستقل طور سے لازمی بندوبست کو ۵۱؍ستمبر تک دستیاب کرانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بغیر اجازت کے دھرناومظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دھرنا کو مناسب طریقہ سے کرانے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آپس میں تال میل کر کے دھرنے اور مظاہرہ میں ہونے والی ٹریفک رکاوٹوں کو کم کرنے کی کوشش کریں۔ 


منڈی میں زلزلے کے جھٹکے 

نئی دہلی۔20اگست(فکروخبر/ذرائع ) ہماچل پردیش کے منڈی میں گزشتہ شب زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریخترپیمانے پر اس کی شدت 4.0 درج کی گئی۔ ہندستانی محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی ہے ۔اس زلزلہ کا مرکز 31.7 ڈگری شمالی عرض البلد اور 77.0 ڈگری مشرقی طول البلد میں دس کلو میتر کی گہرائی میں تھا۔


دو بچیوں کے ساتھ منہ کالا کرنے کے بعد قتل

ہردوئی۔20اگست(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں آبروریزی کے بعد دو بچیوں کے قتل کر دیے جانے کے واقعہ سے پورے ضلع میں دہشت کا ماحول ہے ۔ پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سرسا علاقے کے پھتیاپور گاؤں کے مجرا لکتانا کی رہنے والی تیرہ سالہ بچی کل والد کے لئے پاس کے سیمرا چوراہا سے دوا اور کچھ اشیاء لینے نکلی تھی۔ بچی دوا نہ لانے کی بات کہہ کر دوبارہ چلی گئی۔ کافی دیر بعد جب بچی گھر نہیں لوٹی تو اس کی تلاش کی گئی لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ شام کو گاؤں سے دور ایک کھیت میں اس کی لاش پڑی ملی۔ اہل خانہ کے مطابق بچی کی آبروریزی کے بعد قتل کرکے درندوں نے اس کی آنکھوں کو چاقؤں سے گود دیا۔ قاتلوں نے اس کے نازک اعضاء کو بھی چاقو سے گود دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ بلگرام کوتوالی کے نورپور ہتھوڑا گاؤں کے ایک چار سالہ معصوم لڑکی کو کل سوتے وقت گھر سے نامعلوم شخص اٹھاکر کھیت میں لے گیا اور آبروریزی کے بعد اس گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ بچیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع اس کی ماں کو اس وقت ہوئی جب وہ صبح سوکر اٹھی اور بچی کو نہ پاکر اس نے تلاش شروع کی۔ بچی کی لاش گاؤں سے کچھ دور مکا کے کھیت میں ملی۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے ۔


پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش مارا گیا

چترکوٹ۔20اگست(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش کی چترکوٹ ضلع پولیس کے ساتھ کل رات مؤ علاقے میں ہونے والے تصادم میں ایک انعامی بدمعاش مارا گیا۔پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ مؤ علاقے کے دانو باب پہاڑی پر ہونے والے پولیس تصادم میں ایک بدمعاش مارا گیا۔ جس کی شناخت اشوک کول عرف چھوٹا کول (32) تیاسي کے گاؤں چمرودھا مانکپور کے باشندے طور پر ہوئی۔ بدمعاش کے پاس دو رائفل اور کچھ کارتوس برآمد ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ اشوک کول کے خلاف قتل، ڈکیتی وغیرہ کے کئی معاملے درج تھے ۔ اس کی گرفتاری پر پولیس نے 12 ہزار روپے کا انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔


گرام پردھان کا گولی مار کر قتل

سلطان پور۔20اگست(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش میں سلطان پور ضلع کے پنچایت کے مجلس نمائندگان کے چیرمین اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر گرام پردھان مہیش سونی کا کل رات نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے ذرائع کے مطابق کورے بھار علاقے کے بھرتھي پور کے گرام پردھان مہیش سونی (45) کل رات سلطان پور سے گھر جا رہے تھے ۔ راستے میں سددھنیش پور سیؤر گاؤں کے پاس پہلے سے گھات لگائے بیٹھے مسلح حملہ آوروں نے انہیں روک لیا اور مار پیٹ کرنے کے بعد گولی مار دی جس سے ان کی موت ہو گئی۔اس سلسلے میں کیس درج کرا دیا گیا ہے ۔ قتل کا سبب رنجش بتایا گیا ہے ۔ اہل خانہ کے مطابق سال 2011 میں مہیش نے ساڑھو کے قاتلون کو سزا دلانے کے لیے پیروی کر رہا تھا۔ پولیس نے چھان بین شروع کر دی۔ قاتلوں کی تلاش کی جا ہی ہے ۔


قتل کے معاملے میں تین ملزمان کو عمر قید

سلطان پور۔20اگست(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش کے سلطان پور ضلع دیوانی کورٹ نے قتل کے دس سال پرانے معاملے میں ایڈیشنل سیشن جج نے تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی اور 25۔ 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔استغاثہ کے مطابق ضلع کے ولدي رائے تھانے کے پور سجان کے ششی کانت مشر، کھٹھن کے ارون پانڈے اور پریم نارائن پاٹھک پر 18 جون 2005 کو رام اچل مشرا کے بیٹے مگن چندر کے قتل کا الزام تھا۔ قتل کے بعد مگن کی لاش دوسرے دن محمودپور میں واقع بندھوا کے پل کے پاس پڑی ملی تھی۔ نامزد ایک ملزم رماکانت مشرا کی مقدمے کے دوران موت ہو گئی تھی۔اس معاملے میں وکیل رمیش چندر سنگھ نے ثبوت کے طور پر آٹھ گواہ پیش کئے ۔ جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج اجے ترپاٹھی نے کل شام تین قصورواروں کو قید کی سزا سنائی اور سب پر 25-25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔


دکانیں دیئے جانے کے سلسلے میں کمشنر نے دی یقین دہانی 

کانپور۔20اگست(فکروخبر/ذرائع )پنکی ویاپار منڈل کے عہدے داروں نے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ مجوزہ ۶۸۳ دکانوں کا ابھی تک کوئی تصفیہ نہ کئے جانے پر دھرنا و مظاہرہ کرکے اپنا غصہ ظاہر کیا۔ واضح ہوکہ ۰۰۰۲ میں بی جے پی کی حکومت میں وزیر شہری ترقیات پریم لتا کٹیار کے وقت اس اسکیم کی منظوری دی گئی تھی لیکن موجودہ وقت میں کاروباریوں کو ان کی دکانوں کا میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تصفیہ نہیں کیاجارہاہے جن کے سبب دکاندار برسوں سے میونسپل کارپوریشن اور افسران کے چکر لگارہے ہیں ۔ اس کے باوجود ان کو کوئی راحت نہیں مل رہی ہے ۔ نہ تو انتظامیہ نہ افسران اس معاملے کو لیکر سنجیدہ ہیں ۔ پنکی ویاپار منڈل کے کاروباری کشمکش میں ہیں کہ آخر میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ ان کی دکانیں کیوں نہیں الاٹ کی جارہی ہے ۔ جہاں وہ گزشتہ ۸۱ برسوں سے اپنی روزی روٹی کمارہے تھے ۔ اس معاملے میں ۱۲؍اگست کو کمشنر کے ذریعہ کاروباریوں کے مسائل کے سماعت کرنے کی یقین دہانی دی گئی ۔ 


لاٹھی چارج کے خلاف کانگریسیوں نے گورنر کو دی عرضداشت 

کانپور۔20اگست(فکروخبر/ذرائع )لکھنؤ میں کانگریس پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان پر ہوئے لاٹھی چارج کے خلاف کانپور مہانگر کانگریس کمیٹی کے ذریعہ بڑا چوراہا پر دھرنا دیاگیا اور کہاگیا کہ کانگریسی اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ کانگریس رہنماؤں نے کہاکہ ریاست کے موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوگئے ہیں اور ریاست میں خوف وہراس کاماحول ہے ۔ زمین مافیاؤں اور کانکنی مافیاؤں کے تحفظ کے ساتھ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کانگریسی رہنماؤں نے کہاکہ کانپور کے کانگریسی ریاستی حکومت جو بنیادی سہولیات کا تصفیہ کرنے کے بجائے محض اپنے نجی مفاد کیلئے عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ اس کی گورنر سے ہم برخاست کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔اس موقع پر صدر ہر پرکاش اگنی ہوتری ، سنجے شاہ ، پون گپتا ، رام پال ، کے کے تیواری ، کرپیش سمیت دیگر کانگریس رہنما ،عہدے دار ، کارکنان موجود تھے ۔ 


عازمین حج کے قافلے جانب حرم رواں دواں

نئی دہلی20؍اگست(فکروخبر/ذرائع )دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے 16؍اگست کو عازمین حج کی پہلی پرواز کے ساتھ ہی عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور عازمین حج جوق در جوق فریضۂ حج کی دائیگی اور روضۂ اطہر کی حاضری کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔آج ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبرAI-5117سہہ پہر تین بجے مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوئی اس پہلی فلائٹ میں184مرد156خواتین سوار ہوئے یعنی کل 340عازمین حج روانہ ہوئے جبکہ اب تک مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج میں سے 1664مرد اور1387خواتین کل3052 شامل ہیں ان میں دہلی سے جانے والے عازمین حج کی تعداد955ہے۔حج2015 ؁ء کے تمام کام بحسن و خوبی چل رہے ہیں۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز میاں نے بتایا کہ وہ عازمین حج کی خدمت کے لیے ہر فلائٹ پر بذات خود موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حج منزل ، مسجد سید فیض الٰہی اور رام لیلا میدان میں حج کمیپ میں بھی عازمین حج کی سہولیات کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ عازمین حج کے ٹھہرنے کے لیے واٹرپروف پنڈال کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔پہلی بار فائر پروف ٹینٹ اور رام لیلا میدان میں ہی بازار کا انتظام کیا گیا ہے۔ رام لیلا میدان میں دہلی سرکارکے محکمۂ صحت اور جماعت اسلامی ہند کے زیر انتظام الشفاملٹی اسپشلیٹی ہاسپیٹل کی ایمبولینس، فائر بریگیڈ، دہلی پولیس اور سول ڈیفینس کے لوگ عازمین حج کی خدمت اور حفاظت کے لیے موجود ہیں۔ عازمین حج کو ائر پورٹ لے جانے کے لیے فری بسوں کا انتطام کیا گیا ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کا دفتر بھی 24گھنٹے کام کر رہا ہے۔ انجکشن و پولیوڈراپ پلانے کا عمل بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ تمام کاموں پر نظر رکھنے اور کسی بھی پریشانی کے ازالے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی چوبیس گھنٹے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہلی کے تعاون سے تمام امور بہت اچھے طریقے سے انجام دیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ سعودی عربیہ میں دہلی کے عازمین حج کی مدد کے لیے دہلی سے خادم الحجاج بھی جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک خادم الحجاج مدثر عثمانی پہلے ہی جا چکے ہیں اور آج دوپہر کی فلائٹ سے دو خام الحجاج محمد اشرف اور محمد واسق روانہ ہوئے۔


’’اعلیٰ تعلیم میں صنفی اور سماجی امتیاز کا تدارک‘‘

ورکشاپ کا 24؍ اگست کو اہتمام

حیدرآباد، 20؍ اگست ( فکروخبر/ذرائع) وزارتِ فروغِ انسانی وسائل کی تجویز پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی بعنوان ’’ اعلیٰ تعلیم میں صنفی اور سماجی امتیاز کا تدارک‘‘ پر ایک ورکشاپ 24؍ اگست 2015 کو صبح 10:30بجے تا 5 بجے شام کانفرنس ہال، ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ، یونیورسٹی کیمپس میں اہتمام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر آمنہ تحسین، ڈائرکٹر مرکز برائے مطالعاتِ نسواں کے بموجب پروفیسر جے بی جی تلک، وائس چانسلر انچارج، نیشنل یونیورسٹی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن (نیوپا)، نئی دہلی کلیدی خطبہ دیں گے اور جناب عابد رسول خان، صدر نشین، اقلیتی کمیشن مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر خواجہ محمد شاہد، وائس چانسلر انچارج، مانو صدارت کریں گے۔ 


کتاب ’’خورشید الاسلام، ایک شاعر ایک ناقد‘‘

اُردو یونیورسٹی میں تقریب رسم اجراء 

حیدرآباد 20؍اگست (فکروخبر/ذرائع) مولاناآزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے مرکز برائے اُردو زبان‘ ادب و ثقافت کے زیر اہتمام ممتاز نقاد اور شاعر ’’خورشید الاسلام ‘‘پر تحریر کردہ تحقیقاتی کتاب کی 25؍اگست 2015ء بروز منگل رسم اجراء عمل میںآئے گی۔ پروفیسر محمد ظفر الدین ڈائرکٹر مرکز کی اطلاع کے بموجب ڈاکٹرظفر گلزار ، سیکشن آفیسر، مانو کے تحقیقاتی مقالے کی کتابی شکل کی رسم اجراء پروفیسر خواجہ محمد شاہد‘ کا رگزار وائس چانسلر انجام دینگے اورتقریب کی صدارت کرینگے ۔ یہ تقریب اُردو مرکز کی پہلی منزل پر واقع سمینار ہال میں سہ پہر 3:30بجے منعقد ہوگی ۔ پروفیسرا یس ۔ایم ۔رحمت اللہ رجسٹرار انچارج اور پروفیسر وہاب قیصر مہمانان اعزازی ہوں گے ۔پروفیسر بیگ احساس‘ پروفیسرمجید بیدار ‘ ڈاکٹر حبیب نثار اور ڈاکٹر شمس الہدیٰ دریابادی کتاب پر تبصرہ کرینگے ۔ باذوق اور دلچسپی رکھنے والے افرادسے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا