English   /   Kannada   /   Nawayathi

مستی میں ڈوبی تصاویر سامنے آنے پر 2طالبات کو کالج سے معطل کر دیاگیا (مزیدا ہم ترین خبریں )

share with us

طالبان نے اسے حوالے سے موقف اختیارکیا ہے کہ یہ تصاویر دو سال پرانی ہیں اور مڈی کیری میں لی گئی تھیں جبکہ کالج کے پرنسپل نے کہا ہے کہ انھیں اس پر شک ہے کہ یہ فوٹومڈی کیری میں ہی لی گئیں یا کہیں اور۔بی جے پی کے نظریات کی حامل طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی وے شاخ کے سربراہ جے پرکاش نے کہا کہ پولیس میں ان کی شکایت کے بعد ہی کالج نے کارروائی کی ہے۔


کافی سے بڑی آنت کا کینسردورکرنے میں بہت مدد ملتی ہے، ماہرین

نئی دہلی۔19اگست(فکروخبر/ذرائع)ماہرین نے کہا ہے کہ کافی سے بڑی آنت کے کینسر کے علاج میں مدد ملتی ہے ۔ جو مریض بڑی آنت کے کینسر کا علاج کرارہے ہیں اگر وہ روزانہ تین سے چار کپ کافی پیئیں تو اس سے بہت ذیادہ فائدہ ہوتا ہے جب کہ اس بات کا انکشاف ان مریضوں کے مطالعے کے بعد کیا جو بڑی آنت کے سرطان (قولون کینسر) کا علاج کرارہے تھے۔امریکی شہر بوسٹن کے ڈانا فاربر کینسر انسٹی ٹیوٹ میں کی گئی تحقیق کے دوران ماہرین نے بڑی آنت کے سرطان میں مبتلا ایک ہزار مریضوں کا مطالعہ کیا جو کینسر کے تیسرے اسٹیج پر تھے ۔ ان کا کینسر لمفی نالیوں (لمف نوڈز) میں پھیل چکا تھا لیکن پورے جسم میں نہیں اور وہ سرجری اور کیموتھراپی کراچکے تھے۔ انہیں روزانہ ورزش اور کھانے پینے کی ڈائری رکھنے کو کہا۔جن مریضوں نے روزانہ تین سے چار کپ کافی پی تھی ان کی 42 فیصد تعداد میں کینسر لوٹ کر نہیں آیا جبکہ کافی پینے والوں کی 33 فیصد تعداد مطالعے کے دوران موت کا شکار نہیں بنی۔ ماہرین کے مطابق روزانہ کافی پینے سے آنتوں کے کینسر میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ تاہم کیفین والے تمام مشروبات اس کینسر کو نہیں روکتے صرف کافی پینے سے ہی بہتر فرق دیکھا گیا۔اس سے قبل ہونے والی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ کافی سے ذیابیطس، کینسر اور پارکنسن جیسے امراض کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔


شاعر و ادیب اور22کتابوں کے خالق جناب نثار احمد کلیم کا کل شب بعمر85سال انتقال

بیدر۔20؍اگست۔(فکروخبر/ذرائع)۔یہ خبر ادبی دنیا میں انتہائی دُکھ کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ضلع بیدر کے ممتاز معروف کہنہ مشق شاعر و ادیب اور22کتابوں کے خالق جناب نثار احمد کلیم کا کل شب بعمر85سال انتقال پُر ملال ہوگیا۔ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر جامع مسجد بیدر ادا کی گئی۔ اور تدفین آبائی قبرستان عقب مسجد حسینی تکیہ موضع بگدل شریف (باغِ عدل)میں ہزاروں سوگواروں کی موجود گی میں عمل میں آئی۔مرحوم کے انتقال کی خبر جیسے ہی عام ہوئی مرحوم کے مکان پر دینی ‘ملی ‘سماجی‘ تعلیمی و ادبی اور مُختلف سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران نے مکان پہنچ کر دیدار کرتے ہوئے اپنے محبوب محبِ اُردو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پسماندگان کو پُرثہ دیا ۔ جلوسِ جنازہ نماز اور تدفین کے موقع پرمہاراشٹرا ‘کرناٹک ‘تیلگانہ ‘آندھرا پردیش کے اضلاع کے ممتاز علمامشائخین ‘ متولیان وسجادگان ‘ حکماء ‘شعراء و ادباء ‘ صحافی‘وکلاء ثور ان کے بہی خواہوں کے علاوہ دو ست احباب ‘رشتہ داروں اور بلا لحاظ مذہب و ملت ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔مرحوم نثار احمد کلیم اپنی حیات میں حکومت اورمُختلف تنظیموں کی جانب سے ادبی خدمات پر اعزازات و ایوارڈ سے نوازہ گئے ہیں جن قابلِ ذکر یہ ہیں دہلی میں2012ء میں بیسٹ سٹیزنس آف انڈیا ایوارڈ‘2012ء میں دہلی میں راج بھاشا ایوارڈ‘ گوگن رام ایجوکیشنل اینڈ سوشیل ویلفیر سوسائٹی بوحل ہریانہ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔گوشہ ماہنامہ ادبی محاذ کٹک کی جانب سے 2013ء میں اعزاز سے نوازا گیا ‘دکشن بھارت ہندی پرچار سبھا کی جانب سے سنئیر پرچارک ایوارڈ پیش کیا گیا‘دکشن بھارت ہندی پرچار سبھا دھارواڑ کی جانب سے تہنیت و ایوارڈ‘بی ڈی جٹی بی ایڈ ٹریننگ کالج بیجاپور کی جانب سے پرچارک سمیلن ایوارڈ‘ہندی ساہتیہ سمیلن الہ آباد منعقد پونا میں اعزاز‘گُلبرگہ یونیورسٹی گُلبرگہ پرسار رنگ ایوارڈ ‘بیدر ضلع انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی خدمات پر اعزاز و ایوارڈ‘بیسٹ سٹیزن آف انڈیا ایوارڈ دیگلور‘ادبِ اسلامی دیگلور کی جانب سے اعزاز ‘ادبِ اسلامی ظہیر آباد کی جانب سے بیسٹ سٹیزن ایوارڈ‘ہیومن رائٹس ویلفیربورڈ بیجاپور سے قومی یکجہتی ایوارڈ ‘تنظیم تحفظ ِ اُردو آندھراپردیش سے بیسٹ شاعر ایوارڈ کے علاوہ کرناٹک اُردو اکاڈیمی کی جانب سے ان کی تخلیقات پر ایوارڈ عطا کئے گئے تھے ۔مرحوم نثار احمد کلیم محکمہ تعلیمات میں ایک عرصہ دراز تک مُختلف اعلی عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد زائد از 50سال تک دینی ‘ملی ادبی‘ اور سیاسی اور انجمن ترقی اُردو ہند کے پرچم تلے اُردو کی بقا و فروغ کیلئے تادمِ آخر اپنے آپ کو وقف کردیا تھا ۔15؍اگست 2015کو انہی کے زیرِ اہتمام تہنیتی تقریب و بین الریاستی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا تھا ۔مرحوم کے فاتحہ سیوم 21؍اگست بعد نمازِ جمعہ تا عصر ختم القُرآن مجید بمقام مسجدِ حسینی بگدل مقرر ہیں جناب سعید احمد کلیم‘ رفیق احمد کلیم‘ شفیق احمد کلیم نے شرکتِ فاتحہ و دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے ۔***


اونچے عزائم اور نوجوانوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مقصد سے پوری توجہ کے ساتھ

محنت و لگن اور جدوجہد سے امتحانات کی تیاریوں پر توجہ دیں

بیدر۔20؍اگست۔(فکروخبر/ذرائع)۔اونچے عزائم اور نوجوانوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مقصد سے پوری توجہ کے ساتھ محنت و لگن اور جدوجہد سے امتحانات کی تیاریوں پر توجہ دیں ۔یہ نصیحت بھرے کلمات سرو شکھشنا ابھیان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر پی سی جعفر نے پیش کئے ۔وہ شیواجی نگر بنگلورمیں واقع شاہین ادارہ جات کی سیول سرویس اکاڈیمی کے زیرِ اہمتام یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی ) اور کرناٹک پبلک کمیشن (کے پی ایس سی ) امتحانات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کی رہنمائی کیلئے ایک ماہ کے مفت فاونڈیشن کورس کاافتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ انھو ں نے کہا کہ ملت کے نو نہالوں میں اکثر یہ شکایت سننے کو ملتی ہے کہ مذکورہ امتحانات کے دوران ان کے ساتھ متعصبانہ رویہ اپنایا جاتا ہے ‘لیکن یہ تمام باتیں غلط اور من گھڑت ہیں کیونکہ جو امتحانات لکھے جاتے ہیں ان میں کسی کا چہرہ نہیں دیکھا جاتا ‘بلکہ تعلیمی قابلیت اور حاصل شدہ نمبرات دیکھے جاتے ہیں ۔اس لئے محنت و لگن کے ساتھ اعلی نمبرات حاصل کرنے کیلئے انھیں جدوجہد جاری رکھنی چاہئے ۔جناب جعفر نے ایک ماہی فاونڈیشن کورس کے نگرانکار بھی ہیں نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران اُمیدواروں کو مذکورہ امتحانات میں حصہ لینے کے قابل بنانے کی ہر ممکنہ کوشش کی جاتی ہے ۔اس کے بعد بہتر سے بہتر انسٹی ٹیوشنس میں داخلہ لینے کی صلاح دیتے ہوئے ان کی رہنمائی کی جاتی ہے ۔ انھو ں نے اس اکاڈیمی میں داخلہ لئے اُمیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ باہری دنیا کو بھلا کر جتنے دن یہاں مقیم رہیں گے اتنے دن پوری توجہ پڑھائی پر دیتے ہوئے اپنے ہر خواب کو شرمندہ تعبیر کریں۔ انھوں نے سیول سروس امتحان ملک کا سب سے بڑا مشکل امتحان ہے ۔ان امتحانات کیلئے جملہ 7لاکھ اُمیدواردرخواست داخل کرتے ہیں ۔لیکن مرحلہ وار ٹسٹ کے دوران یہ تعداد گھٹ کر12ہزار ہوجاتی ہے ۔اس میں بھی آئی اے ایس امتحان پاس کرنے والے اُمیدواروں کی تعداد صرف200ہواکرتی ہے۔ ایسے امتحان کی تیاری کیلئے اپمی عام خواہشات کو بالائے طاق رکھ کر پڑھائی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انھو ں نے کہا کہ اُمیدواروں کو روزانہ اخبارات کے مطالعہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنالینا چاہئے۔ جس سے کئی معلومات کے علاوہ حالات سے باخبر رہ سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ ایک گھنٹہ انٹر نیٹ پر بیٹھ کر کافی معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ مذکورہ امتحانات میں حصہ لینے کیلئے اس اکاڈیمی میں40 اُمیدوار داخلہ لیتے ہیں لیکن درمیان میں چھوڑ کر واپس لوٹ جاتے ہیں ۔ایسے اُمیدواروں کو انھوں نے مشورہ دیا کہ وہ داخلہ لینے کے بجائے ہونہار طلباء کو داخل کا موقع فراہم کریں ۔ا س موقع پر روزنامہ سالار کے مدیر کے افتخار احمد شریف ‘شاہین ادارہ جات کے سکریٹری ڈاکٹر عبدالقدیر ‘جناب رحمن سکریٹری یتیم خانہ اہلِ اسلام‘نے اپنے زرین مشورہ سے طلباء کو نصیحت کی و مشورہ دیا ۔شاہین اداہر جات بنگلور کے انچارج جناب عبدالسبحان نے ایک ماہ کے تربیتی کورس کے متعلق تفصیلات پیش کیں ۔ اور تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ہدیہ تشکر پیش کیا ۔اس موقع پر علامہ اقبال ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر جناب عبدالمنان سیٹھ بھی موجود تھے ۔***


موٹر سائیکل سوار کا گولی مار کر قتل

پرتاپ گڑھ۔19اگست(فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ کے باگھرائے علاقے میں کل رات ایک موٹر سائیکل سوار کی معمولی بات پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ سرائے ببوھن کے لالہ رام سروج (42) موٹر سائیکل کو لاپرواہی سے چلاتے ہوئے غلط سمت سے آ کر اوور ٹیک کرنے لگا۔ اس پر گگور کے موٹر سائیکل سوار پنکج سروج نے اسے غلط طریقے سے موٹر سائیکل چلانے پر ٹوک دیا۔ اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور بات بڑھنے پر سنجے نے لالارام کو طمنچے سے گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتار کر کے اس سے قتل میں استعمال طمنچہ بھی برآمد کر لیا۔


زہر خورانی کا شکار سپاہی اسپتال میں داخل

بھرت پور۔19اگست(فکروخبر/ذرائع ) راجستھان کے بھرت پور میں زہر خورااني کے شکار سی آر پی ایف کے سپاہی پرتھوی سنگھ شیخاوت کی حالت میں اب بھی بہتری نہیں ہے ۔سپاہی کو بیہوشی کی حالت میں سیور تھانہ پولیس نے یہاں آروي ایم اسپتال میں داخل کرایا ہے ۔ سپاہی یہاں آگرہ۔ جے پور قومی شاہراہ نمبر 11 پر لدھاوي ٹول پلازہ کے پاس پڑا ملا تھا۔ ضلع ناگور کے موررا گاؤں کا یہ سپاہی چھٹی سے لوٹتے وقت ریل میں رہ جانے والے بیگ کو لینے کے لئے ضلع بھرت پور کے کسی گاؤں میں آیا تھا۔ اسی وقت نامعلوم شخص نے نشہ آور اشیاء کھلا کر تیس ہزار روپے اڑا لیا ۔


ناجائز تعلقات کی وجہ سے پھوپھا نے بھتیجے کا قتل کیا

بھنڈ۔19اگست(فکروخبر/ذرائع ) مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں پانچ دن پہلے لاپتہ ہونے والے ایک اسکولی طالب علم کے قتل کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے اس کے پھوپھا کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم کے اپنی سالی سے ناجائز تعلقات تھے ، جن کا پتہ چلنے ہونے پر اس کے سالے نے ملزم پر اپنے گھرپر آنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس سے مشتعل ہوکر ملزم نے اپنے سالے کے بچے کو اغوا کرکے اس کا قتل کر دیا۔لھار کے سب ڈویژنل پولیس افسر اونیش بنسل نے آج یہاں بتایا کہ گرام موھن پورا کا ساتویں کلاس میں پڑھنے والے طالب علم وکرم دوھرے (13) کا 14 اگست کو اسکول سے گھر واپس آتے وقت اغوا ہوگیا تھا۔ اس کے اگلے دن اترپردیش کے ضلع جالون کے مادھوگڑھ تھانہ علاقے کے گرام ڈکولي کے پاس سڑک کنارے ایک کنویں سے اس کی لاش برآمد کی گئی۔ مادھوگڑھ پولیس نے لاش نامعلوم ہونے کی وجہ سے لھار پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ لھار پولیس نے لاش کو دیکھا تو وہ مغویہ طالب علم وکرم کا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرواکر اس کے اہل خانہ کو سونپ دیا اور جانچ پڑتال شروع کردی۔ ایس ڈي اوپي مسٹر بنسل نے بتایا کہ معاملے کی جانچ میں پتہ چلا کہ متوفی طالب علم کے والد کملیش دوھرے کا اپنے جیجا کملیش دیواکر سے اپنی سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے سلسلے میں آئے دن جھگڑا ہوتا تھا۔ ان تعلقات کی وجہ سے اس نے جیجا کے گھر آنے پر بھی پابندی لگا دی تھی، جس کی وجہ سے وہ اپنی معشوقہ سے نہیں مل پا رہا تھا۔ غصے میں آکر کملیش دواکر نے وکرم کااغوا کر لیا اور اس کا قتل کرکے لاش کوکنویں میں پھینک دیا۔ پولیس نے منگل کو ملزم کو گرفتار کر لیا۔


مودی کے وارانسی دورے کا اشارہ، بہار کے بعد اتر پردیش میں ‘تحفوں کی بارش’کا امکان

وارانسی۔19اگست(فکروخبر/ذرائع ) وزیر اعظم نریندر مودی کل بہار پر ترقی کے منصوبوں پر سوا لاکھ کروڑ روپے کے ‘ تحفوں کی بارش’ کے بعد اب اتر پردیش کو اربوں روپے کی ترقی کے منصوبوں کا تحفہ دینے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی جلد آ سکتے ہیں۔ توانائی کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) پیوش گوئل نے کل شام یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی کے جلد وارانسی دورے کے امکان ظاہر کیا ۔ لیکن انہوں نے وزیر اعظم کے دورے کی کسی ممکنہ تاریخ بتانے سے صاف طور پر انکار کردیا۔ چوبیس گھنٹے بجلی فراہم والی انتہائی اہم منصوبہ‘انٹی گریٹیڈ پاور ڈیولپمنٹ اسکیم’ (آءي پي ڈي ایس) کے کئی ماہ سے معلق رہنے کے سوال پر مسٹر گوئل نے کہا کہ جلد ہی نئی تاریخ طے کی جائے گی اور وزیر اعظم مسٹر مودی ہی اس آغاز کریں گے ۔


رکشابندھن پر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسي کی 51 ہزار ماں بہنوں کو انشورنس کا تحفہ

وارانسی۔19اگست(فکروخبر/ذرائع ) وزیر اعظم نریندر مودی کی غریب خواتین کو رکشابندھن پر انشورنس کا تحفہ دینے کی ہم وطنوں سے اپیل ان کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے قبول کرتے ہوئے آئندہ 10 دنوں میں 51 ہزار ماں بہنوں کا بیمہ کرانے کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ توانائی کے مرکزی وزیر مملکت(آزاد چارج) اور بی جے پی لیڈر پیوش گوئل نے کل دیر شام یہاں پارٹی کارکنوں کی میٹنگ کے بعد یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی حکومت نے غریب اور نظرانداز لوگوں کی سستی اقتصادی تحفظ کی اسکیم بنائی اور اس پر عمل کیا۔مسٹر گوئل نے کہا کہ بھائی بہن کے مقدس رشتے کا تہوار رکشابندھن پر بی جے پی کارکن ذات، مذہب اور فرقے سے اوپر اٹھ کر تحفے کے طور پر وزیر اعظم کے جیون سرکشا یوجنا کے تحت انشورنس کے لئے 201 روپے اپنی طرف سے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انشورنس کے طور پر سیکورٹی مہم پارٹی کارکنوں کے عام لوگوں سے جڑنے اور انہیں پارٹی سے جوڑنے کا مضبوط ذریعے بھی بن سکتا ہے ۔


بہار میں دلتوں کے قتل عام کا معاملہ : ایس ڈی پی آئی نے کیاجسٹس امیر داس تحقیقات پینل کی بحالی کا مطالبہ 

نئی دہلی ۔19اگست(فکروخبر/ذرائع)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے اس مبینہ انکشاف پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے ، جس میں ملک کے ایک سابق وزیر اعظم سابق مرکزی وزیر خزانہ اور دیگر معروف سیاستدانوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ رنویرسینا جن کو بہار میں کئی دلتوں کے قتل معاملہ میں منسلک بتایا جارہا ہے ان کی سیاسی سرپرستی ،روپیہ اور اسلحہ فراہم کرنے میں سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خزانہ نے اور ریاستی سیاستدان نے مدد کی تھی۔ قومی صدر اے سعید نے اپنے ایک اخباری اعلامیہ میں اس معاملہ پر سخت تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ " Cobra Post"جو ایک تحقیقاتی صحافتی تنظیم ہے اس کے رپورٹ کے مطابق رنویر سینا کے 6کمانڈرس نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 1995اور 1997کے درمیان مرکزی بہار میں 144دلتوں کا قتل عام میں ملوث رہے ہیں۔ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے مطالبہ کیا ہے کہ لکشمن پور قتل عام معاملہ میں بہار کی آر جے ڈی حکومت نے 27دسمبر1997کو جسٹس امیر داس کمیشن تحقیقاتی پینل قائم کیا تھا اس کو دوبارہ بحالی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو اتحاد نے 2005میں انتخابات جیت کر اقتدار میں آنے کے بعد کمیشن کی رپورٹ پیش کرنے نہیں دیا گیا اور رپورٹ کو اچانک تحلیل کردیا گیا ۔قومی صدر اے سعید نے کہا کہ جسٹس امیر داس ( ریٹائرڈ) کمیشن رپورٹ کافی مستند تھا ، اس رپورٹ کو اس لیے سرد خانے میں ڈال دیا گیا کیونکہ اس رپورٹ کے ذریعے رنویر سینا جیسے نجی آرمی کی حمایت کرنے کے جرم میں ملوث کچھ ممتاز سیاستدان قانون کی پکڑ میں آسکتے تھے۔ قومی صدر اے سعید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی حالات اس قدر گرچکی ہیں کہ وہ اپنے سیاسی مفاد کے خاطر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اور اس طرح کے جرائم میں ملوث افراد کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات بڑے ہی تشویشناک ہے کہ آرمی جوان جو چھٹی پر ہوتے ہیں یا ریٹائرڈ ہوچکے ہیں انہوں نے رنویر سینا کے کارکنان کو تربیت دی ہے۔ رنویر سینا کے کارکنان AK-47، لائٹ میشن گنس، SLRsاور Mousersجیسے جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔ ان میں کچھ ہتھیار کا حصہ 17دسمبر 1995کو پرولیامیں گرائے گئے اسلحہ کی کھیپ سے خریدا گیا تھا۔ 


ناسک میں منعقد ہونے والے کمبھ میلے کیلئے 128 خصوصی ٹرینیوں کا انتظام 

نئی دہلی ۔ 19 اگست(فکروخبر/ذرائع )مرکزی ریلوے نے ناسک میں منعقد ہونے والے کمبھ میلے میں جانے والے مسافرین کے لئے ناسک کے درمیان غیر ریزرو 128 خصوصی ٹرینوں کو ناسک روڈ ، اورنگ آباد ،ناسک سڑک۔امراوتی ، ناسک سڑک۔ڈؤنڈ، ناسک سڑک ۔ اٹارسی اور دیوالی وردھا کے لئے انتظام کیا گیا ہے۔ 16 خصوصی ٹرینیں وردھا۔ دیوالی سیکشن پر دوڑیں گی۔ یہ ناسک سڑک ، اوڈھا ، لاسل گاؤں ، منماڑ، نند گاؤں، چالیس گاؤں، پچور ا ، جلگاؤں ، بھساول ، ورن گاؤں ، بوڈواڈ ،ملکاپور، نندورا، جلامب ، شیگاؤں، اکولہ ، مرتضی پور، باندرہ، چندور ،دھامن گاؤں اور پلگاؤں اسٹیشنوں پر رکیں گی۔ 16 ٹرینوں کے علاوہ خصوصی ٹرینیں ناسک سڑک۔ اورنگ آباد سیکشن سمیت اوڈھا ، لاسل گاؤں ، منماڑ ، ناگا سول، روٹ گاؤں اور لاسور اسٹیشنوں پر رکیں گی۔ 24 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں ناسک سڑک ۔ اورنگ آباد سیکشن ،24 ناسک سڑک ۔ ڈونڈ پر دوڑیں گی اور 24 خصوصی ٹرینیں ناسک سڑک ۔ اٹارسی سیکشن پر چلے گیں۔ 16 سے زائد خصوصی ٹرینیں ناسک سڑک ۔ اٹارسی سیکشن پر دوڑیں گی جبکہ آٹھ ٹرینیں ناسک روڈ۔ امراوتی روٹ پر چلیں گی۔ 


جے ڈی یو سے نکالے گئے 4 ممبران اسمبلی نے آج بی جے پی میں شامل

پٹنہ ۔ 19 اگست(فکروخبر/ذرائع )بہار انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں، سیاسی سرگرمیاں تیزی سے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہنماؤں میں پارٹی تبدیل کرنے کا سلسلہ اورپارٹیوں کے درمیان انضمام بھی تیز ہو گیاہے۔ اسی مرحلے میں جے ڈی یو کے نکالے گئے چار ممبران اسمبلی آج بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ یہ ممبر اسمبلی گانیندر سنگھ گانو، سریش چنچل، راجیشور راج اور دنیش کشواہا ہیں۔31 جولائی کو پٹنہ ہائی کورٹ نے جے ڈی یو کے چار باغی ممبران اسمبلی کی رکنیت بحال کرکے وزیر اعلی نتیش کمار کو زور کا جھٹکا دیا تھا۔ جے ڈی یو نے ان ممبران اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ پارٹی نے اپنے خلاف سیاسی سرگرمیوں کا الزام لگایا تھا۔نتیش کمار کو وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار بنا کر جے ڈی یو نے آر جے ڈی اور کانگریس کے ساتھ مل کر بی جے پی کے خلاف انضمام کیا ہے۔ وہیں بی جے پی حکومت ترقی کے ایجنڈے پر الیکشن لڑنے کی تیاری میں ہیں۔ اگرچہ کبھی آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کے معتمد خاص رہے پپو یادو اور نتیش کمار کے خاص رہے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی اب این ڈی اے کے خیمے میں دکھائی دے رہے ہیں۔


صدرجمہوریہ کی اہلیہ کی آخری رسوم ادا ئیگی

نئی دہلی۔ 19 اگست(فکروخبر/ذرائع )صدرجمہوریہ کی اہلیہ کی آخری رسوم ادا کانگریس کے صدر سونیا گاندھی نے بھی شرکت کی ، بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ ان کے آخری رسومات میں شمولیت کرنے کے لئے آج ایک خصوصی طیارے سے یہاں پہنچی اور وہ سیدھے شمسان گھاٹ روانہ ہوئیں۔ اس موقع پر صدرپرنب مکھرجی کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔ آخری رسومات کے وقت لوگوں کی بڑی بھیڑموجود رہی۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال ، مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کے علاوہ ایل کے اڈوانی بھی وہاں موجود تھے۔ آنجہانی سروا کے اجسام کو راشٹرپتی بھون میں اہل خانہ کے درشن کے لئے رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد کل رات ان کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی کی رہائش گاہ پر لیا گیا۔جہاں سے آج سویر ے انہیں آخری رسوم ادا کرنے کے لئے شمسان گھاٹ لایا گیا ۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے صدر پرنب مکھرجی کے اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ بعد میں وہ ابھیجیت مکھرجی کی رہائش گاہ پر گئیں اور ان کی گل پوشی کی ۔شیخ حسینہ صدر پرنب مکھرجی کے اہل خانہ کے بہت ہی قریبی تھیں اور اپنے والد کے شہادت کے بعد وہ ہندوستان میں رہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا