English   /   Kannada   /   Nawayathi

نندور بار کے تلودہ شہر میں فرقہ وارانہ فساد (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اور کئی لوگوں کو زد و کوب کیا اور جب پولس موقع واردات پر پہنچی تو فرقہ پرستوں پر کارروائی کرنے کے بجائے مسلمانوں کی یک طرفہ گرفتاریاں شروع کر دی ۔اس فساد کی اطلاع ملتے ہی جمعےۃ علماء مہاراشتر کے صدر ر مولانا حافط ندیم صدیقی نے ضلع کے پالک منتری گریش مہاجن،ضلع کلکٹر ،ایس پی اور متعلقہ پولس افسران سے بات کی اورحالات کے قابو میں آنے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جس پر انہوں نے تیقن دیا کہ اس سلسلے میں بھر پور کوشش جاری ہے ۔حافظ ندیم صدیقی نے مقامی جمعےۃ علماء کے ذمہ داران کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرین کی امداد کرنے کی ہدایت دی چنانچہ جمعےۃ علماء نندور کے صدر مولانا محمد زکریا رحمانی اور ان کے احباب نے تلودہ شہر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور شدید متاثرین و زخمیوں کے درمیان پانچ پانچ ہزار روپئے تقسیم کیا۔جمعےۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی نے خاطیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے اور فرقہ پرستوں کی حمایت کرنے والے پولس اہلکاروں کو معطل کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کی فضاء کو قائم رکھیں ۔


لکھنؤ اور دیگر اضلاع میں معیاری کھانا مہیا کرانے کیلئے

اکشئے پاتر فاؤنڈیشن کو ریاستی حکومت نے مجازبنایا

لکھنؤ۔18اگست(فکروخبر/ذرائع)یاست کے وزیر بیسک تعلیم جناب رام گووند چودھری نے بتایاکہ پرائمری اور ہائر سکنڈری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے جسمانی اور ذہنی صحت کے نظریہ ’دوپہر مقوی غذائی اسکیم‘ کا بندوبست کیا گیا ہے، جس کے تحت بچوں کو اسکول میں تیار گرم اور مقوی غذا مہیا کرائی جارہی ہے۔مذکورہ کو مد نظررکھتے ہوئے ریاستی حکومت کے ذریعہ اکشئے پاتر فاؤنڈیشن .کو لکھنؤ اور دیگر اضلاع میں معیاری کھانا مہیا کرانے کیلئے مجاز کیا گیا ہے۔ جناب چودھری نے بتایاکہ بچوں کو با عزت کھانا کھانے کیلئے تھالی، گلاس اور چمچے کا بندوبست عبوری بجٹ کے توسط سے کیا جارہا ہے۔ حکومت بچوں کے تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ صحت کے تئیں پوری طرح سے بیدار ہے تاکہ ریاست کو اچھے اور صحتمند شہری حاصل ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ اس بندوبست کے ساتھ ساتھ بچوں کو ہفتہ میں ایک بار (بدھ) کو ۲۰۰؍ایم.ایل.دودھ کی تقسیم کی جا رہی ہے۔ مذکورہ اسکیم کو متواتر مستحکم کیا جا رہا ہے اور یومیہ نگرانی کی جا رہی ہے۔


۳۴۸عازمین سفر حج پر روانہ:کل دو پروازیں

لکھنؤ۔18اگست(فکروخبر/ذرائع)حج ۲۰۱۵ کیلئے لکھنؤ ایمبارکیشن سے آج عازمین حج کی صرف ایک پرواز تھی۔ پرواز نمبر۔ایس.وی.۵۲۱۳ میں ۳۴۸ عازمین روانہ ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک بچہ اشہر عابدین جو لکھنؤ ضلع کا ہے، اپنے والدین کے ساتھ روانہ ہوا۔ اس پرواز سے سب سے زائدہ ۲۳۷عازمین لکھنؤ اور ۹۶ عازمین امبیڈکر نگر ضلع کے ہیں۔ لکھنؤ ساکن کور نمبر۔یو.پی.ایف.21614-2-0کے عازمین جناب خضر احمد طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اپنی اہلیہ محترمہ نونیہال بیگم سمیت رپورٹ نہ کر سکے۔
ریاستی حج کمیٹی سے موصولہ اطلاع کے مطابق کل ۱۹؍اگست کو جانے والی پہلی پرواز نمبر۔ایس.وی.۵۳۱۳ میں ۳۵۰ عازمین حج کی بُکنگ پوری ہو گئی ہے، جس میں ۱۸۰؍مرد اور ۱۷۰؍خواتین شامل ہیں۔ اس پرواز سے سب سے زائد عازمین کانپور، لکھنؤ، انّاؤ او ر بارہ بنکی ضلع کے ہیں۔ دوسری پرواز نمبر۔ایس.وی.۵۳۱۵ میں بھی ۳۵۰عازمین حج کی بُکنگ پوری ہو گئی ہے، جس میں ۱۸۹؍مرد اور ۱۶۱؍خواتین شامل ہیں۔ اس پرواز سے سب سے زائد عازمین بہرائچ، امبیڈکرنگر اور سلطانپور ضلع کے ہیں۔ آئندہ ۲۰؍اگست کو صرف ایک پرواز جائیگی۔ اس پرواز نمبر۔ایس.وی.۵۴۲۳سے ۳۵۰ عازمین جائیں گے، ابھی تک ۳۱۶؍عازمین کی بُکنگ ہو چکی ہے۔


اردو کو اس کا جائز مقام دلانا اور اردو زبان و ادب کا فروغ سماجوادی پارٹی کے اولین ترجیح: محبوب علی

علی گڑھ 18؍اگست(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان کے معتبرترین اشاعتی ادارہ ’’ علیشا پبلیکیشنز پرائیویٹ لمیٹید‘‘ کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر محمد فاروق خاں کی ترتیب کردہ کتاب ’’ تاریخ ادب اردو‘‘ کاامروہہ میں واقع اپنی رہاش گاہ پراجراء کرتے ہوئے اتر پردیش کے صوبائی وزیر برائے مادھیہ مک شکشا جناب محبوب علی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی روزِ اول سے اردو زبان و ادب کے فروغ کے تعلق سے سنجیدہ رہی ہے اور اردو کو اس کا جائز مقام دلانا پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی سیکولرازم کی علمبردار ہے اورتمام طبقات، مذاہب اور فرقوں کو مساوی اہمیت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے دور میں صوبہ میں اردو کی ترقی کے لئے جتنا کام ہوا وہ کسی حکومت کے دور میں نہیں ہوا اور حکومت اردو زبان کو روزگار سے جوڑنے کی سمت میں بھی اہم اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر بہت مسرت ہوئی کہ علیشا پبلیکیشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ دیگرمعیاری کتب کے ساتھ ہی بچوں کے لئے کم قیمت معیاری کتب اور طلبأ و طالبات کے لئے درسی کتب کے ساتھ ہی نیٹ اور جے آر ایف اورا سی قبیل کے دیگر باوقار امتحانات کی تیاری کے لئے بھی کم قیمت معلوماتی کتب شائع کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شہر کو علیشا پبلیکیشنز جیسے ادارے کی سخت ضرورت ہے اور ان کی حکومت ایسے اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔نوجوان سماجوادی لیڈر پرویز علی نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ جناب اکھلیش یادو اردو زبان سے بے حد پیار کرتے ہیں اور اردو کے فروغ کے لئے نہ صرف وہ بلکہ ان کی حکومت کا ہر ذمہ دار فرد حد درجہ سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈ اکٹر فاروق خاں نے جو کتاب ترتیب دی ہے وہ اردو کی تاریخ کو سمجھنے میں معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سماجوادی پارٹی کی حکومت میں ہی اردو زبان و ادب کا مستقبل محفوظ ہے۔علیشا پبلیکیشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مینیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے صوبائی وزیر جناب محبوب علی اور نوجوان سماجوادی لیڈر جناب پرویز علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علیشا پبلیکیشنز کا مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں بلکہ عوام میں تعلیم کی ترویج و اشاعت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان نے ملک کی آزادی میں جو قابلِ ذکر رول انجام دیا وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اسے روزگار سے نہ جوڑا جائے۔ انہوں نے صوبائی وزیر سے اپیل کی کہ وہ اپنی حکومت سے اردو کو روزگار سے جوڑے جانے ا ور صوبے میں اردو میڈیم اسکولوں کے قیام کی سفارش کریں تاکہ اردو کے بہتر مستقل کی ضمانت دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جناب محبوب علی کی عوامی خدمات اور مقبولیت کا اندازہ صرف اسی امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی سیٹ سے گذشتہ20سال سے ایم ایل اے چلے آرہے ہیں۔انہوں نے علیشا پبلیکیشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ کی خدمات کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی ان کا پبلیکیشن تعلیم کے فروغ میں اہمیت کی حامل معیاری کتب کی اشاعت کرتا رہے گا ۔ کتاب کے مرتب ڈاکٹر محمد فاروق خاں نے صوبائی وزیرجناب محبوب علی، نوجوان سماجوادی لیڈر جناب پرویز علی اور ڈاکٹر جسیم محمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کتاب میں انہوں نے اردو زبان کی تاریخ کو نہایت مؤثر انداز میں ترتیب دینے کی کوشش کی ہے اور یقین ہے کہ اردو کے طلبأ کے لئے زیرِ نظر کتاب ایک اہم تحفہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے علیشا پبلکیشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ کی کارکرگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پبلیکیشنز نے نہایت کم عرصہ میں علمی دنیا کی جو خدمات انجام دی ہیں وہ آج کے پر آشوب دور میں کسی معجزے سے کم نہیں ہیں۔


تعلیم، صحت ،روزگاراور اتحاد کیلئے ہوگا ملک سماج کا تاریخی جلسہ

لکھنؤ۔18اگست(فکروخبر/ذرائع)اکھل بھارتیہ مسلم ملک سماج مہا سبھا کے قومی صدر احسان الحق ملک کی صدارت میں آج ملک سماج کی میٹنگ لکھنؤ واقع دفتر میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر احسان الحق ملک نے کہا کہ ملک سماج آزادی کے 69سال بعد بھی تعلیم سے محروم ہے اس سما ج میں تعلیم صحت روزگار کا فقدان ہے۔جبکہ ملک سماج سخت جدو جہد کرنے والی قوم ہے اور اپنے کام کے تئیں کبھی کوتاہی تساہلی نہیں کرتی ہے۔اس کے باوجود یہ سماج تعلیم میں پچھڑ گئی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سماج کو کبھی کسی نے تعلیم کی طرف مائل نہیں کرایا ۔احسان الحق ملک نے مزید کہا ملک سماج کو متحد کرکے تعلیم کے تئیں بیدار کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔اس کے لئے جلد ہی لکھنؤ میں ایک تاریخی جلسہ کا انعقاد کرکے گاؤں گاؤں یونٹ بنا کر ہر گھر تک تعلیم کی افادیت سے لوگوں کو واقف کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ملک نے مزید کہا کہ ملک سماج کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے تمام پسماندہ طبقات کے لئے بھی مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ابھی بھی توجہ نہیں دیا گیا تو آنے والے وقت میں مسلمانوں کی حالت نہایت بدتر ہو جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تمام سیاسی پارٹیاں ہم سے انتخاب کے وقت صرف وعدہ کرتی ہیں اور انتخاب کے بعد اپنے تمام وعدوں سے مکر جاتی ہیں وہ ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ دو رخی پالیسی اختیار کرتی آئی ہیں اس لئے اب ان پر مزید بھروسہ کرنا اپنے آپ کو پسماندگی میں لے جانا ہے۔اس لئے ضرورت ہے کہ خود بخود اپنے آپ کو مضبوط کریں پسماندہ طبقہ کو تعلیم کی طرف توجہ دلائیں تاکہ مسلمان ترقی کر سکیں اور قومی دھار ے میں شامل ہو سکیں۔ملک نے کہا کہ مسلمانوں میں تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے نشہ خوری ،جوا ،اور دیگر برے افعال بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے مسلمانوں کی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے ۔آج غریب مسلم بستیوں میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اس لئے پرزور انداز میں تعلیم کے لئے ممکنہ جلسہ میں مہم چلانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔میٹنگ کو خطاب کرنے والوں میں علی حسن ملک ،مطلوب ملک،محبو ملک،رضوان ملک،معراج ملک،امتیاز ملک،فاروق ملک،محمد عظیم ملک شامل رہے۔


صدر پرنب مکھرجی کی اہلیہ چل بسیں

نئی دہلی۔ 18اگست(فکروخبر/ذرائع ) ہندوستان کے صدر پرناب مکھرجی کی اہلیہ کا منگل کی صبح انتقال ہوگیا. ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پرناب مکھرجی کی اہلیہ سروا مکھرجی دل کی مریض اور کچھ عرصے سے علیل تھیں.انھیں گذشتہ ہفتے سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج تھیں.مسز سروا مکھرجی کی وفات کی تصدیق صدارتی محل کی جانب سے بھی کی گئی ہے.


سپریم کورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا ای میل ملا

نئی دہلی۔ 18اگست(فکروخبر/ذرائع ) بم حملے کی دھمکی والے ای میل پیغامات کے بعد سپریم کورٹ نے ہائی سیکورٹی والے احاطے میں قانون اٹرن سمیت مہمانوں کے داخلہ پر پابندی لگا دی اور وکلاء پر زور دیا کہ وہ اس احاطے میں کسی مشتبہ سرگرمی کے فی انتہائی توجہ رہیں. یہ ہدایات سپریم کورٹ پر بم حملے کی دھمکی سے متعلق دہلی پولیس کو کل ملے گمنام ای میل پیغام کے بعد جاری کئے گئے. کچھ ہی دن پہلے سپریم کورٹ کے جج جسٹس دیپک مشرا کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی.اس کے بعد سپریم کورٹ کے احاطے میں اور اس کے ارد گرد سیکورٹی سخت کر دی گئی. سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا، '' سپریم کورٹ کو پیش خطرے کے پیش نظر بھارت کے وزیر جج نے ہائی سیکورٹی زون میں سیاحوں کی تعداد پرتبدھتس?مت کرنا چاہا ہے اور اعلی سیکورٹی زون میں اٹرن۔قانون کے طالب علموں اور ?سلٹیشن کے مقصد سے آنے والے سیاحوں کی داخل پوری طرح روکنے کی تجویز کیا ہے. ''بار ایسوسی ایشن کی سیکرٹری ایشوریا بھاٹی نے کہا کہ وزیر جج ایچیل دتتو کی رہائش گاہ پر پیر کی شام منعقد ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ '' حادثاتی اور بائنڈنگ حالات '' کے چلتے سپریم کورٹ کی زیادہ مضبوط سیکورٹی کے لیے یہ قدم لازمی ہیں. بار کے ارکان کو توجہ کرتے ہوئے سرکلر میں کہا گیا ہے، '' ارکان اضافی توجہ رہنے اور کسی مشتبہ سرگرمی، سامان کی رپورٹ فوری طور پر سپریم کورٹ کی حفاظت کے پولیس ڈپٹی کمشنر کے دفتر کو کرنے کی اپیل کی جاتی ہے. ''اس سے پہلے، 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے مجرم یعقوب میمن کو پھانسی کی سزا دینے کی آخری درخواست ٹھکرا دینے والے سپریم کورٹ کے تین ججوں میں شامل جسٹس دیپک مشرا کو دھمکی بھرا خط ملا تھا. اس کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا