English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ میں جشن یوم آزادی پُر جوش منایا گیا (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اس سے قبل ابوالحسن علی نے حب الوطنی پر بہترین نظم پیش کی ، مولانا محمد تصدق ندوی مہتمم نے مہمانوں کا استقبال کیا ، محمد محسن پاشاہ لکچرار کمپیوٹر ڈپلومہ ، حافظ محمد شریف ، مولانا محمد بابر پاشاہ رحمانی، محمد خواجہ پاشاہ ، سیدقائد علی عمران، اورمدرسہ کے طلباء موجود تھے ،آخر میں محمد اسلم میاں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔***


جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کے زیر اہتمام ضلع بیدرکے عازمین حج کیلئے

جامع مسجد بیدر میں ایک روزہ تربیتی حج کیمپ کا کامیاب انعقاد

بیدر۔18؍اگست (فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔ جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کے زیر اہتمام ضلع بھر کے عازمین حج کیلئے جامع مسجد بیدر میں ایک روزہ تربیتی حج کیمپ منعقد کیا گیا اس موقع پر مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حجاج کرام روئے زمین پر اللہ کے چنندہ محبوب بندے ہوتے ہیں اللہ جس کی بخشش کرنا چاہتے ہیں اس کو اپنے گھر بلواتے ہیں ہمارے گناہوں اور نافرمانیوں کے باوجود اس پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر کے دیدار اور اپنے حبیب ﷺ کے روزئے اطہر کی زیارت کیلئے بلوایا یہ قابلِ رشک بات ہے اس پر ہم جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ،نیکیوں سے بھرا یہ بڑا قیمتی سفر ہے اس سفر کے سامنے دنیا کے سارے اسفار ہیج ہیں ،سفر حج تربیت کے بنا بیکار ہے اس لئے سفر سے قبل دعوتوں اور گلپوشیوں میں اپنی اوقات کو ضائع کرنے کے بجائے حج کے دوران پیش آنے والی دعاؤں کو یاد کریں بعض حاجی تو وہ ہوتے ہیں جن کو کلمہ بھی پڑھنا نہیں آتا ہے اسلئے تربیت بہت ضروری ہے اس سے قبل مفتی عبدالجیل قاسمی امام و خطیب مسجد رٹکل پورہ نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز فرمایا بزرگ نعت خواں محمد شفیع الدین نے بارگاہ رسالت ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ،الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد انجمن خدام الحجاج بیدر نے افتتاحی کلمات میں عازمین حج کا استقبال فرمایا اور حج کی سعادت نصیب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے پُرخلوص مبارکبادی پیش کی مہاراشٹر پونہ شہر سے تشریف لائے مہمانِ خصوصی مولانا مفتی رئیس احمد اشاعتی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حج اللہ تعالیٰ کا حق ہے اس قبل حقو ق العباد کی ادائیگی ضروری ہے جیسے قرض کی ادائیگی ،مہر کی ادائیگی ،وراثت کی تقسیم ،تجارتی معاملات کی یکسوئی، ہمسایہ عزیزو اقارب دوست احباب سے معافی تلافی بہت ضروری ہے ،مفتی صاحب نے سامان سفر سے متعلق فرمایا کہ ضرورت کا سامان ہی اپنے ساتھ رکھیں غیر ضروری سامان لے کر اپنے آپ کو مصیبت میں نہ ڈالیں یہ مشقت بھرا سفر ہے قدم بہ قدم صبر سے کام لیں بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں تنقید و تبصروں سے اجتناب کریں عوامی جگہوں پر موجودہ عالمی حالات پر سیاسی گفتگو نہ کریں ہر نما ز حرم میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کریں ، اپنے اوقات کو قیمتی جانیں ،بازاروں میں خرید و فروقت ،سیر و تفریح میں اپنا وقت ضائع نہ کریں ، تلاوت ذکر و اذکار میں اپنا وقت زیادہ لگائیں ،مفتی صاحب نے حج کے اقسام پر بھی روشنی ڈالی اور حج تمتع کو آسان بتایا ،احرام باندھنے ،مسجد حرام میں داخل ہونے ،طواف کعبہ ،سعی صفا ء مروہ ، اسی طرح ایام حج کے خصوصی اعمال پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عملی مشق کے ذریعے سمجھایا اسی طرح مدینہ منورہ روزہ اطہر پر حاضری کے آداب بیان فرماتے ہوئے کہا کہ یہ عقیدت و محبت بھرا سفر ہے اس لئے یہاں کثرت سے درود شریف کا اہتمام کریں، عازمین حج نے حضرت مفتی صاحب کے انداز افہام وتفہیم کو خوب سراہا اور بڑی خوشی کا اظہار کیا ،اس موقع پر انجمن خادم الحجاج بیدر کے متحرک رکن ونوجوان کانگریسی قائد غلام متین سیٹھ مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی اور ان کے کارہائے نمایاں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری جمعیت علماء بیدر اور الحاج عبدالماجد شمیم ایڈوکیٹ صدر خدام الحجاج نے بھی خطاب کیا الحاج محمد فیاض الدین مالک ایج کے جی ین فنکشن ہال نے بھر پور انتظامات فرمائے ، مولانا فرید الدین حسامی ،حافظ معز الدین اشاعتی ، حافظ عبدالحکیم اور حافظ عمر قریشی و ذمہ داران جمعیت نے مہمانوں کا استقبال کیا نماز عصر تک تربیت جلتی رہی بعد نماز عصر سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی مہمانِ خصوصی مفتی رئیس اشاعتی کی دعا پر تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوا ۔ 


سرکاری دواخانہ بیدر میں سنئیر ڈاکٹرس کی خدمات کا مطالبہ 

بیدر۔18؍اگست (فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال بیدر میں آئے دن ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔خصوصی طورپر حاملہ خواتین اور زچگیوں کیلئے جونئیر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مریض کو دیکھا جارہا ہے ‘اگر پیچیدہ معاملہ سامنے آجاتا ہے تو یہ جونئیر ڈاکٹرس اپنے ناتجربہ کاری کی وجہ سے مریضوں کو یا تو خانگی دواخانہ کو رجوع ہونے کا مشورہ دیتے ہیں یا شولا پور یا حیدرآباد کی تجویز لکھ دیتے ہیں‘اور مریضوں کے احباب سے کہتے ہیں کہ مریض میں خون کمی وغیرہ جیسے حیلہ و حوالہ دیتے ہوئے ڈرادیتے ہیں ۔اسی طرح مذکورہ دواخانہ میں ڈیلاسیس کا باقاعدہ طورپر سرکاری سطح پر معقول انتظام ہونے کے باوجود متعلقہ مریضوں کو بیدر کے ایک خانگی دواخانہ جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے یا حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال جانے کی تجویز دی جاتی ہے ۔اور یہ بات بتائی جاتی ہے کہ یہاں کِٹ اور ڈائیلاسیس میں استعمال ہونے والی اشیاء دستیاب نہیں ہیں ‘ڈائیلاسیس کے مریض کو ڈائیلاسیس کروانا ضروری ہے کہکر ایک تحریری چھٹی مریض کے ہاتھ میں تھما دی جاتی ہے ۔ایک وقت کے ڈائیلاسیس کیلئے مقامی خانگی دواخانہ میں 28سوتا تین ہزار روپیے کا خرچ آرہا ہے ۔اور گُلبرگہ ‘حیدرآباد اور شولا پور کے دواخانوں میں سفری خرچ کے علاوہ 5ہزار سے زائد خرچ آرہا ہے۔کل شام ظہیرآباد کی ایک حاملہ خاتون بغرض زچگی کیلئے بیدر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل رجوع ہوئی جس کو خون کی کمی بتاکر دوخانہ میں شریک کرنے سے انکار کررہے تھے اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر شہر کے نوجوان قائد جناب سید وحید لکھن صدر مسلم ہیومن رائٹس اسو سی ایشن بید رنے فوری دواخانہ پہنچ کر ڈیوٹی ڈاکٹر اورڈسٹرکٹ سرجن و دیگر عہدیداران سے احتجاج کرتے ہوئے بھر پور نمائندگی کی ‘اس کے فوری بعد عملہ دواخانہ نے حرکت میں آتے ہوئے خاتون کو دواخانہ میں شریک کرلیا گیا‘ نارمل ڈیلوری ہوگئی ۔جناب سید وحید لکھن نے بیدر کے میڈیکل کالج ہاسپٹل میں بیدر ضلع کے علاوہ ا س کے اطراف پڑوسی ریاستوں کے غریب و مجبور مریض بغرضِ علاج رجوع ہوتے ہیں دواخانہ ہذا میں دن ہو کے رات جونئیر ڈاکٹر ہی مریضوں کی تشخیص کررہے ہیں۔انھوں نے ضلع انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر بیدر پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ صبح و شام کم از کم دو دو باصلاحیت تجربہ کارڈاکٹرس موجود رہنے احکامات جاری کریں ۔ ادویات باہر لانے پر بھی مجبور کیا جارہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے تازہ ترین تمام تر ادویات فراہم کئے جانے کا بلند بانگ دعوی ریاستی وزیر صحت جناب یو ٹی قادرایک عرصہ سے کرتے آرہے ہیں ۔ **


25؍اگست کوبیدر ضلع ویجلنس کمیٹی کا اجلاس 

بیدر۔18؍اگست (فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔چیف ایکزیکٹیو آفیسر بیدر ضلع پنچایت نے بتایا کہ 25؍اگست بروز منگل بوقت 11بجے صبح بیدر ضلع پنچایت کے اجلاس ہال میں بیدر کے رکن پارلیمنٹ کی زیر صدارت بیدر ڈسٹرکٹ ویجلنس اور نگران کمیٹی کی ایک مٹینگ منعقد کی گئی ہے ۔***


علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں پولیس کانسٹیبل سیول( مرد و خواتین)کی مخلوعہ جائیدادوں پر خصوصی راست تقررات 

بیدر۔18؍اگست (فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔بیدر کے ایس پی مسٹر سدھیر کمار ریڈی نے بتایا کہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں پولیس کانسٹیبل سیول( مرد و خواتین)کی مخلوعہ جائیدادوں پر خصوصی راست تقررات کے تعلق سے 74CPCاور18خواتین پی سی کے فزیکل ٹسٹ 27؍ اگست تک بیدر پولیس پریڈ گراؤنڈ پر لئے جارہے ہیں ۔درخواست داخل کرنے والے اُمیدوارصبح7بجے ڈسٹرکٹ پولیس گراؤنڈ پر حاضر رہیں اور اس وقت371(j)اور درخواست داخل کرتے وقت پیش کردہ ریکارڈ بھی ساتھ لائیں ۔


الحاج غلام متین سیٹھ کے انتقال پر آئیٹاکی جانب سے تعزیت 

بیدر۔18؍اگست (فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن(آئیٹا) بیدر یونٹ کی مقامی مشاورتی کمیٹی کے ممبران کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں شہر بیدر کے نوجوان قائد جناب غلام متین سیٹھ ولدغلام حسین صاحب مالک ساگر ٹینٹ ہاؤس بیدر و صدرکانگریس کمیٹی بیدر (شمال) کے اچانک انتقال پرتمام ممبران کی جانب سے اظہارِ تعزیت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے مرحوم کی اوصاف اور خدمات کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نیک نیت اور بڑے ہی ہمدرد انسان تھے، مِلّت کے کسی بھی کام میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتے تھے، جب کبھی مدعو کیا جاتا تو بالکل بلا تعامل مدد کے لئے حاضر ہوجاتے تھے، ایسے بے لوث انسان کی بے وقت موت پر سب دم بخود ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دُعاگو ہیں کے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں داخل فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔(آمین)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا