English   /   Kannada   /   Nawayathi

پرزور مطالبہ پر ایماندار آئی اے ایس آفیسر کے مشتبہ موت کی جانچ اب سی بی آئی کرے گی: وزیرِ اعلیٰ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کبھی بھی معاملہ پر لیپا پوتی نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی کسی کو بچانے کا ارادہ رکھتی تھی ۔اس معاملہ میں بے حد شفاف ہیں ۔ہم چاہتیہیں کہ سچ سامنے آئے ۔کرناٹک کی عوام سچ جاننا چاہتی ہے ۔مسٹر سدارامیا نے اپوزیشن جماعتوں خاص طورپر جنتادل(ایس) پر نشانہ لگاتے ہوئے واقعہ پر سیاسی فائدہ لینے کی کوشش کاالزام لگایا ۔انھو ں نے کہا کہ جنتادل(ایس) کا یہ الزام ہے کہ حکومت سچ سامنے لانے میں دلچسپی نہیں رکھتی ‘سیاست سے حوصلہ افزائی ہے ۔مسٹر سدارامیا نے جنتادل(ایس) قائد و سابق وزیر اعلی مسٹر کمار سوامی کو تنقیدکانشانہ بنایا ۔


 کرناٹک کے عازمینِ حج کی قرعہ اندازی 2؍اپریل بروز جمعرات 11بجے

بیدر۔23؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر معتمد خادم الحجاج ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کرناٹک کے عازمینِ حج کی قرعہ اندازی 2؍اپریل بروز جمعرات 11بجے دن وکا سودھا بنگلور میں مقرر ہے۔ کرناٹک میں اسمبلی سیشن کے چلتے اور درخواستوں کی تنقیح مکمل نہ ہونے سے قرعہ کی تاریخ کو مؤقر کیا گیا ہے ۔ضلع بیدر سے کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کو موصول ہونے والی جملہ 536درخواستوں میں 42 درخواستوں کو محفوظ زمرے میں منتخب کرلیا گیا ہے‘اور اُن کے پاسپورٹ بھی طلب کرلئے گئے ہیں ۔ماباقی 494درخواست گزاروں میں سے 217(سالِ گزشتہ کے اعتبارسے) عازمین کے انتخاب قرعہ کے ذریعے ہوگا۔ اگر حکومتِ سعودی عربیہ کی جانب سے ہندوستان کے کوٹہ میں اِضافہ کیا جاتا ہے یا پھر گزشتہ دو سالوں سے سابق کوٹہ میں ہورہی 20فیصد کٹوتی کو بحال کردیا جاتا ہے تو اِ س کے اعتبار سے ضلع بیدر کو272کا کوٹہ ملے گا۔بہرحال 2؍اپریل کو ہی معلوم ہوگا کے ضلع بیدر اور کرناٹک کے کون کونسے خوش نصیبوں کو امسال حج کی سعادت نصیب ہوگی۔ جناب سید منصور احمد قادری نے بتایا کہ ضلع بیدر کے درخواست گزاروں میں سے تاحال اگر کسی کا کور نمبر نہیں آیا تو وہ فورا دفتر انجمن خادم الحجاج سے ربط قائم کریں ۔قرعہ کا نتیجہ اُسی دن شام تک بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس ہر ایک کو معلوم کردیا جائے گا۔یا پھر دوسرے دن دفترِ انجمن پر بھی معلوم کیا جاسکتا ہے ۔جن خوش نصیبوں کا قرعہ کے ذریعے انتخاب ہوگا اُنھیں ایک مہینے کے اندر اوریجنل پاسپورٹ اور پہلی قسط کی رقم مبلغ 81ہزار روپیے فی کس بذریعہ چالان اداکرنا ہوگا ۔دوسری قسط کی رقم کا تعین حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے تاحال نہیں کیا گیا ہے ۔ مزید جانکاری کیلئے دفترِ انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر موقوعہ متصل جامع مسجد نزد چوبارہ بیدر پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔***


بھگت سنگھ کے جنم دن کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کی گئی

بیدر۔23؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔آج بیدر شہرمیں واقع بیدر ضلع کانگریس کمیٹی (آئی) دفتر میں یوتھ کانگریس کی جانب سے بھگت سنگھ کے جنم دن کے موقع پر انھیں خراج پیش کیا ۔اس موقع پر حلقہ لوک سبھا بیدریوتھ کانگریس کے صدر جناب ارشاد علی پہلوان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ملک کیلئے بھگت سنگھ نے جو قربانی دی ہے‘ اس کو بھلایا نہیں جاسکتا ۔بھگت سنگھ نے ملک کے عوام کے دلوں میں آزادی کا شعلہ جلانے کی مہم چھیڑی تھی ۔ملک کو غلام بنانے والے انگریزوں کو ہندوستان سے بھگانے کیلئے بھگت سنگ جیسے کئی عظیم سپوتوں نے اپنی جانیں قربان کردے کر شہید ہوگئے جس کی وجہ سے آج ہم آزادی کی سانس لے رہے ہیں ۔ملک کے کئی ایسے عظیم سعادت مند ہوئے ہیں جنھو ں نے اپنے مفاد اور لالچ ضائع کر کے ملک کیلئے اپنی جان دی ہیں۔انھو ں نے کہا کہ آر ایس ایس کی طرح ہمیں مگر مچھ کے آنسوں بہانا نہیں آتا ہے ‘ہم تو اس دیش کیلئے اپنی جان قربان کرنے والوں کیلئے زبردست خراج پیش کرتے ہیں اور شہید ی دن مناتے ہیں۔یوتھ کانگریس کی جانب سے آج سارے ملک میں بھگت سنگھ کے جنم دن کے موقع پر شہیدی دن منایا جارہا ہے۔ا س موقع پر مشیر الدین قریشی نے بتایا کہ ملک کیلئے مرمٹنے کا کا اعزاز حاصل کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ انھو ں نے یوتھ کانگریس عہدیداران و کارکنان سے اپیل کی کہ شہیدوں کے احترام کیلئے کام کیا جائے ۔شہیدوں کا احترام کرتے ہوئے ان کی قیمتی جانیں جو ملک کیلئے دی گئیں ہیں یاد رکھتے ہوئے انھیں زبردست خراج پیش کریں ۔اس موقع پر راج شیکھر پاٹل ‘شیخ حاجی ‘رگھویندر برادر‘محمد محسن پٹیل‘ تکارام ورما کے علاوہ سینکڑوں یوتھ کانگریس کے کارکنان موجود تھے۔***


ایک عظیم الشان نعتیہ محفل کا انعقاد 

بیدر۔23؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔جناب محمد عبدالقیوم کی اطلاع کے بموجب حسب روایت بروز جمعہ مورخہ 27؍مارچ بعد نمامِ عشاء جناب الحاج محمد ابراہیم سابق مجلسی رکن بلدیہ بیدر کی زیر نگرانی ایک عظیم الشان نعتیہ محفل کا بعد نمازِ عشاء بمقام روبرو مسجد چندا شاہؒ ؒ بمکان محمد ابراہیم سابق رکن بلدیہ انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس نعتیہ محفل میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد امیر الدین امیر ‘ جناب محمد فضل احمد‘جناب نثار احمد کلیم شرکت کریں گے۔اور بیدر شہر کے ممتاز نعت خواں اس موقع پر ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ ان کے علاوہ بیدر شہر میں معروف معصوم نعت خواں گروپ بھی اس موقع نعتیہ کلام نہایت ہی عقیدت کے ساتھ پیش کریں گے ۔عاشقانِ رسولؐسے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر ثوابِ دارین حاصل فرمائیں ۔***


دیہی علاقو ں میں پندرہ نکاتی منصوبہ کے تحت بنیادی سہولیات کا آغاز عنقریب 

بیدر۔23؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔ریاستی وزیر ترقیات و پنچایت راج مسٹر ایچ کے پاٹل نے بتایا کہ دیہی علاقو ں میں پندرہ نکاتی منصوبہ کے تحت محکمہ دیہی ترقیات و پنچایت راج کی جانب سے دیہی علاقوں میں بیت الخلاء ‘پینے کے پانی کی سہولت ‘کھیل کے میدان ‘قبرستان و دیگر بنیادی سہولیات کیلئے عنقریب کاموں کا آغاز کیا جائے گا ۔اس منصوبہ کو دیہی سطح پر ہی نافذ کرکے ان علاقوں عوام کی معیارِ زندگی کو بہتر کرنا ہے ۔ مذکورہ منصوبہ کے تحت 5600گرام پنچایتوں میں بیک وقت کام شروع کیا جائے گا۔دیہاتوں میں مدارس میں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ کھیل کا میدان نہیں ہوتا جبکہ کھیل کا میدان ہونا چاہئے اسی کے پیشِ نظر ریاستی وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے خود زور دیا ہے کہ ایسے علاقوں میں کھیل کے میدان کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔*** 


نورخاں تعلیم ، بیدرمیں وابستگانِ آئیٹا کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا

بیدر۔23مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔مولانا مودودیؒ ہال، نزد ممتاز فنکشن ہال، نورخاں تعلیم ، بیدرمیں وابستگانِ آئیٹا کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کا آغاز جناب سیّد منور حُسین رکنِ مقامی شوریٰ آئیٹا بیدر یونٹ کی تذکیر بالقرآن کے ذریعہ ہوا۔آنجناب نے سورۂ انفال کی منتخب آیتوں کا درس دیا۔ جناب عبدالمجید رکنِ مقامی شوریٰ آئیٹا بیدر یونٹ نے حاضرین مجلس کا استقبال کیا اورپروگرام کے انعقاد کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔ جناب محمد اسماعیل پٹیل رکنِ مقامی شوریٰ آئیٹا بیدر یونٹ نے مرکزی پالیسی و پروگرام کو پیش کیا۔جناب محمد نجیب الرحمن خان صدر مقامی آئیٹا بیدر یونٹ نے پاور پوئنٹ پریزنٹیشن (PPT)کے ذریعہ سال 2015ء کے مقامی پروگرام کی تفصیلات کو وضاحت کے ساتھ پیش کیا۔ شرکائے پروگرام کے لئے سوالات کا موقع فراہم کیاگیا۔ معززریاستی صدر آئیٹا کرناٹک جناب محمد نظام الدین صاحب نے شرکاء کے سوالات کے مفصل و اطمینان بخش جوابات دئیے۔ جناب محمد افتخار احمد صاحب ضلعی صدر آئیٹا بیدر نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ" ایک مومن دوسرے مومن کا آئینہ ہوتا ہے"۔ لہٰذا ہمیں ایک دوسرے کی اصلاح کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ اور اپنے پیشۂ تدریس کو نہایت محنت، خلوص و دیانت داری سے انجام دینا چاہیئے۔ پروگرام کے اختتام پر آئیٹا بیدر یونٹ کے لئے خواتین کنوینرس اور دیگر ذمہ داران کاانتخاب عمل میں آیا۔ جس میں محترمہ بلقیس فاطمہ معلمہ سرکاری اُردو ہائیر پرائمری اسکول بگدل کو اس میقات کے لئے خواتین کنوینر منتخب کیا گیا۔ محترمہ عائشہ حمیرہ معلمہ سرکاری اُردولوئیر پرائمری اسکول بودھیرہ کو معاون کنوینر اور محترمہ شاہین فاطمہ معلمہ سرکاری اُردو ہائیر پرائمری اسکول چٹّہ کو سکریڑی کے طور پرمنتخب کیا گیا۔جناب محمد خورشید احمد رکنِ مقامی شوریٰ آئیٹا بیدر یونٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر جناب محمد معظم کے دُعائیہ کلمات پر اس تربیتی پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔اس پروگرام کی نظامت جناب محمد خلیل احمد خان سکریٹری مقامی آئیٹا بیدر یونٹ نے کی۔


اسلام کے سادہ عقائد اور دلکش عبادات ذوق تبلیغ کیلئے منفرد مقام رکھتے ہیں

بیدر۔23مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔اسلام سادہ عقائد اور دلکش عبادت مسلمانوں کی زندگی میں اسکی تعلیم کے حیرت انگیز نتائج اور تبصرے مسلمانوں کا ذوق تبلیغ کیلئے منفرد مقام رکھتا ہے اورتبلیغ ایک ایسا عمل ہے جو مشفق رہنما کی طرح بھولے بھٹکوں کو راہ راست پر لگاتا ہے‘ لیکن آج ہمارا یک مخصوص طبقہ شریعت اسلام سے ناوقف ہے ۔ دوسرے self emlymenteکے بجائے قیمتی جوانی بیکار میں گزار کر ہر قسم کا کام کر کے روزگار حاصل کرنے سے جی چراتا ہے تیسرے دوسرے مذاہب کی مشنریوں میں روز گار کے آسان حصول کے مواقع حاصل کرنا نہیں چاہتا جس کی وجہہ سے آج مسلم خاندان اس قدار کے خطرے میں مبتلا ہیں جس کے سدباب کے لئے اصلاحی عمل کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار اے ایم انجینئر نے مسجد حضرت شاہ خاموش ؒ بیدر میں منعقدہ درس قرآن کے اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنا محاسبہ کرتے ہوئے زندگی بسر کریں ۔ غیر مسلموں میں اپنے حرکات سے دین اسلام کی بیزاری کا سبب نہ بنتے ہوئے تعلقات رکھیں ۔ اور قرآن آسان زبان میں سمجھیں اور سمجھائیں کہ قرآن تمام پچھلے اور آگے والے حالات کی خبریں بھی دیتا ہے ۔ جناب ایے ایم اقبال انجینئر نے طالوت اور جالوت کے واقعہ سے داوُّد کا قُرآنی قصہ سنایا کہ داوُّد بنی اسرائیل میں عیسیؑ سے ایک ہزار سال پہلے پیدا ہوئے اور جالوت بادشاہ جو بنی اسرائیل پر ظلم و ستم کررہا تھا اُس کا خاتمہ کیا۔اور اللہ نے داوُّد کو رسالت سے نواز کر دعوت و تبلیغ کی خدمت کے ساتھ ساتھ اجتماعی زندگی کی نگرانی کے فرائض پر مامور کیا۔اورابوالبشر حضر ت سید نا آدم ؑ کے بعد داوُّد کو ہی خلیفہ کا لقب عطاکیا۔اور جب داوُّد زبور کی تلاوت کرتے تو جنات و انسان‘ جنگلی جانوراور پرندے جھومنے لگتے تھے۔ اور ان کے ساتھ خدا کی تسبیح و حمد و ثناء میں مصروف ہوجاتے ۔اور اللہ نے انھیں پرندوں کی بولیاں سکھائی ۔لوہے کو ان کیلئے نرم کردیا۔اور سلیمانؑ کو اللہ نے ان کا وارث بنایا ۔اور ایسی حکومت عطا فرمائی کہ قیامت تک کسی اور کو ایسا موقع نہیں ملے گا۔کیونکہ سلیمان ؑ کو جانوروں کی بولیاں سکھائیں ۔ جنات اور ہوا کو ان کے تابع کردیا۔آپ آدھے دن میں ایک مہینے کا سفر پورا کرلیا کرتے تھے ۔جنات کے ذریعے مسجدِ اقصی کی تعمیر کروائی ۔سمندروں سے غوطہ لگات کر ہیرے جواہرات نکالنے کا کام جنات سے لیا کرتے تھے۔ یہ سب چیزیں اللہ نے انعام و احسان کے طورپرعطافرمائی تھی۔لیکن پھر بھی بہت سارے لوگوں نے ایمان نہیں لایا۔اسی لئے اللہ نے اُمتِ محمدی ؐ کو بغیر معجزات کے بھروسہ کے پیارے نبی کریم ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے دینی پر قائم رہنے اور دین کی تبلیغ کرکے اُس کو غالب کرنے کی تلقین کی ۔اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں ایمان کے ساتھ پیارے نبی کریم ؐ نے نیک اعمال بتائیں ہیں اُس کے حساب سے ہی زندگی گزارنے کی توفیق اور ہدایت عطا فرمائے دنیا میں بھی سرخرو کرے اور آخرت میں جنت الفردوس نصیب کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا