English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہر قوم کی تعلیم و ترقی کا انحصار ا سکی تعلیم پر ہوتا ہے:منور رانا(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

شاہین ادارہ جات کی جانب سے شاہین گرلس کیمپس میں جناب منوررانا کو ساہتیہ اکاڈیمی ایوارڈ دئیے جانے کے ضمن میں منعقدہ کردہ تہنیتی تقریب میں جناب منور رانا نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت کی گھریلو ذمہ داریا ں بھی ہوتی ہیں لیکن ا سکا مطلب یہ نہیں کہ عورت کیلئے اُمور خانہ داری کے علاوہ دنیا کے باقی کام ممنوع ہیں ‘بلکہ خانگی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے بعد وہ اپنے ذوق اور رحجان کے لحاظ سے علمی ‘ ادبی‘ اور اصلاحی کاموں میں حصہ لے سکتی ہے مسلمان عورت ڈاکٹر ‘پروفیسر ‘انجینئر‘عالمہ ‘مورخ ‘شاعرہ ‘ادیبہ اور محقق وغیرہ ہوسکتی ہے ‘کیوں کہ ایک خود مُختار فرد کی حیثیت سے ا سکا یہ پیدائشی ورثہ ہے ۔انھوں نے شاہین ادارہ جات کے سکریٹری جناب عبدالقدیر اور صدر عبدالمنان سیٹھ کی تعلیمی ترقی کی کاویشوں کو خوب سراہا اور کہا کہ مستقبل میں ریاستِ کرناٹک یہ ادارہ علی گڑھ یونیورسٹی کی طرح تعلیمی میدان میں کام کرنے کی سمت بڑھے گا۔ ا سموقع پر جناب منور رانا نے طالبات کے اسرار پر چند اشعار کہے جسے طالبات نے خوب داد و تحسین دی ۔جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات نے جناب منور رانا کی گُلپوشی وشالپوشی کرتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی ۔ جناب عبدلمنان سیٹھ نے تما م شرکا ء اِظہار تشکر کیا ۔


وزیر اعلی ریاستِ تلگانہ مسٹر چندر شیکھر راؤ قابلِ تعریف

بیدر۔21؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔جناب الحاج محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ سابق چیرمن وقف بورڈ کرناٹک اسٹیٹ ‘و سابق رکن اسمبلی بیدر نے اپنے ایک خیر مقدمی صحافتی بیان میں بتایا کہ وزیر اعلی ریاستِ تلگانہ مسٹر چندر شیکھر راؤ کے اس جرائتمندانہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے 9.60کروڑ روپیے رقم جی او کے کی اجرائی مورخہ17؍مارچ 2015کے تحت سرزمینِ دکن کی سب سے قدیم اسلامی عربی یونیورسٹی جامعہ نظامیہ حسینی علم حیدرآباد کو آڈیوٹیوریم کی تعمیر کیلئے جاری کرتے ہوئے جی او پا س کرکے شیخ الجامعہ نظامیہ مولانا مفتی خلیل احمد کے حوالے کیا ۔اور اس کے علاوہ انھو ں نے یہ بھی تیقن دیا ہے کہ اقلیتوں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔ایک نہایت ہی خوش آئند بات ہے کہ انھوں نے حکومت سنبھالنے کے فوری بعدپہلے بجٹ میں اس کا اعلان کیا ہے ۔یقیناًمسلمان اقلیتوں کیلئے ان فیصلو ں کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جانا چاہئے ۔میرا ذاتی خیال ہے کہ دیگر ریاستوں میں بھی اس قسم کے اعلانات کے ذریعے مسلم اقلیتوں کی مدد کی جانی چاہئے ‘کیونکہ مسلمان اِس وقت اس قسم کی امداد کے مستحق ہیں ۔اُردو کے ضمن میں جو اعلانات چندر شیکھر راؤ نے کیا ہے وہ نہایت ہی قابلِ تعریف ہیں۔ اُردو ہی ایک ایسی زبان ہے جو سارے ہندوستان میں ہندی کے ساتھ برابر بولی جاتی ہے بلکہ یہ کہنا غیر واجبی نہ ہوگا کہ اُردو کا چلن نا صرف ہندوستان بلکہ پاکستان ‘ بنگلہ دیش ‘سعودی عربیہ ‘برطانیہ اور امریکہ اور دنیا کے کونے کونے میں اس کا چلن ہے ۔اور اس کی اشاعت اور ترویج میں وہاں کے اُردو طبقے کا ساتھ وہاں کی حکومتیں دے رہی ہیں ۔جناب محمد لئیق الدین نے کہا کہ مسٹر چندر شیکھر راؤ کے ان ہی معقول اقدامات کی وجہ سے ریاستِ تلنگانہ میں کامیابی حاصل ہوئی ‘ہمیں اُمید ہے کہ وہ مسلمانوں کی جان و مال ‘ عزت و آبرو ‘تعلیمی ‘معیشت کی از روئے دستور ہند یقینی بنانے میں معاون و مددگار رہیں گے۔***


بیدر میں یومِ عالمی خواتین و قانونی معلومات پروگرام کاانعقاد

بیدر۔21؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔محکمہ خوتین و اطفال بہبود و ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کے اشتراک سے بیدر میں یومِ عالمی خوتین و قانونی معلومات پروگرام کامحکمہ ہذا کی استری شکتی بھؤن میں انعقاد عملمیں آیا۔ پروگرام کی صدارت محکمہ خوتین و اطفال بہبود کی ڈپٹی ڈائریکٹر شریمتی سریکھا نے کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خواتین کیلئے بھاگیہ لکشمی کے بشمول مفختلف اسکیمات کا اعلان کیا ہے ۔ فرسٹ ایڈیشنل سیول جج اور جے ایم ایف سی مسٹر پروین ڈنکا پور نے تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے یومِ عالمی خواتین سے واقف کروایا۔مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے سلنڈ ایڈیشنل سیول جج اور جے ایم ایف سی شریمتی اوجولا ویر نا نے مُخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین آج تمام شعبہ جات میں اپنے وجود کو ظاہر کررہے ہیں۔مسٹروی ایل وی بی ایس پاٹل نے بھی خطاب کیا ۔اشوک کلواڑی نے اس موقع پر سیر حاصل لیکچر دیا ۔اطفال بہبود آفیسر مسٹر سرینواس بلورے نے خیر مقدم کیا ۔بے بی نندا نے پروگرام کی نظامت کی ۔


عصری مدارس کے طلباء کیلئے گرمائی تعطیلات میں یکم ؍ اپریل تا یکم ؍ جون دو ماہی دینی کلاسیس کا آغاز

بیدر۔21؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر)۔مولانا محمد تصدق ندوی مہتمم کے بموجب جامعہ نور الاسلام چٹگوپہ ضلع بیدر عصری مدارس کے طلباء کیلئے گرمائی تعطیلات میں یکم ؍ اپریل تا یکم ؍ جون دو ماہی دینی کلاسیس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں طلباء کو ابتدائی دینی معلومات مثلاًکلمات اسلام ، مسنون دعائیں، احادیثِ مبارکہ ، اذکارِ نماز، سیرت طیبہ ؐکے چند اہم جزئیات یاد دلائے ہیں اور ساتھ ہی طہارت ،وضو ،غسل کے مسائل اور نماز کی عملی مشق بھی کرائی جاتی ہے اسلام کے یہ و ہ بنیادی اور اہم احکامات ہیں جس کا جاننا ہر مسلمان پر فرض عین ہے اولیائے طلباء سے گذارش ہے کہ وہ اس زرین موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کو اس دو ماہی دینی کورس میں شریک کرائیں اور اپنے نو نہالوں کی آخرت سنواریں ،داخلے اقامتی وغیر اقامتی جاری ہیں جمعہ کے علاوہ ہر روز صبح 9تا 12بجے داخلہ دلایا جاسکتا ہے مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر: 9343296372پر ربط فرمائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا