English   /   Kannada   /   Nawayathi

کولار کے’’ ہیرو ‘‘آئی اے ایس افسرکی بنگلور کے اپنے گھر میں مشکوک حالت میں موت

share with us

ہمیشہ کی طرح وہ اپنے ساس کے گھر جو کہ ناگر باوی میں ہے آج اپنے دفتر گئے ہوئے تھے۔ شبہ کیا جارہاہے کہ یہ مشکوک موت صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش آئی ہے ، جب کہ موت کی خبر گھروالوں کی جانب سے بار بار فون نہ اُٹھانے جانے پر ان کی اہلیہ کے گھر پہنچنے کے بعد سامنے آئی ہے ۔ بنگلور پولس کے بیان کے مطابق ابھی تک خودکشی ہے یا قتل کیا گیاہے اس کے بارے میں بیان دینا قبل ازوقت ہے ، تحقیقات کئے جانے کے بعد ہی موت کے حقائق سامنے آسکتے ہیں۔ ان کا گھر کورمنگلا کہ سینٹ جانس ووڈ نامی اپارٹمنٹ میں ہے۔ نویں منزل پر واقع ان کے اپارٹمنٹ میں یہ لاش دریافت ہوئی ۔ ڈی کے روی 2009بیاچ کے آئی اے اس افسر ہیں۔انہوں نے بڑے بڑے بلڈرس کے غیرقانونی کارروائیوں کو منظر عام پر لانے کے بعد اخباروں کی سرخیوں میں آئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا