English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیدر مجلس بلدیہ کیلئے کرناٹک میونسپل قانون 1964ء کے مطابق 5ارکان بلدیہ کی نامزدگی (مزید خبریں )

share with us


محمد آصف الدین داونگیرہ کو تعلقہ صدر AIITAبھالکی کی حیثیت سے منتخب

بیدر۔15؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔میڈیا سکریٹری AIITAضلع بیدر کے بموجب محمد آصف الدین داونگیرہ کو تعلقہ صدر AIITAبھالکی کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔جبکہ مولانا سراج الدین سکریٹر ی کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔ ضلعی صدر AIITAجناب محمد افتخار احمد کی زیر نگرانی انتخابی عمل کی کاروائی منعقد ہوئی۔مقامی یونٹ کے ممبران کی اتفاق رائے سے یہ انتخاب عمل میں آیا ۔اس موقعہ پر محمد آصف علی ضلعی سکریٹری نے AIITAکے اغراض و مقاصد اور اساتذہ اکرام کی ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ ضلعی صدرمحمد افتخار احمد نے اساتذہ کو اپنے پیشہ سے انصاف کرنے کی پر زور تلقین کرتے ہوئے نئی نسل کی ترقی و تنزل کا ذمہ دار اساتذہ کو ٹہرایا اور کہا کہ اساتذہ کو طلبہ کی اسلامی طرزِ تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ دعا پر نشست کا اختتام ہوا۔***


جمعیت القریش بیدر کے زیرِ اہتمام جلسہ سیرت طیبہ کانفرنس و حالاتِ حاضرہ کا انعقاد

بیدر۔15؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔مدرسہ صدیقیہ حفظ القُرآن میں جناب محمد احمد حسین لیکچرر کی زیرِ نگرانی انعاماتی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام یزدانی اشاعتی خطیبِ جامع مسجد بیدر نے کہا کہ دنیا صرف اور صرف حافظِ قُرآن و قاری قُرآن ہی سب سے بڑے عالم ہوتے ہیں ۔ گزشتہ ماہ جمعیت القریش بیدر کے زیرِ اہتمام جلسہ سیرت طیبہ کانفرنس و حالاتِ حاضرہ جس کو معروف عالم دین غلام محمد وستانوی نے اپنے عالمانہ خیالات سے فرزندانِ توحید کے دلوں کو گرمایا ۔اسی اسٹیج سے مدرسہ صدیقیہ کی طالبات نے تعلیمی مُظاہرہ پیش کیا تھا ۔مدرسہ ہذا میں مہمانوں کے ہاتھوں سے توصیف نامہ بطور انعام تقسیم کئے گئے ۔مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے محمد نبی قریشی رکن بلدیہ‘محمد عبدالوحید قریشی اور حافظ و قاری محمد ضمیر الدین ناظم فلاح دارین میلور موجود تھے ۔مدرسہ ہذا کے ان طالبات نے انعامات حاصل کیا قراء تِ کلام پاک میں ثانیہ مسکان بنتِ غوث قریشی ‘حمد باری تعالی میں تمکین فاطمہ بنت عبدالمتین ‘نعت شریف میں ادیبہ انجم بنت محمد نہال پاشاہ اور محمد فیضان پاشاہ بن محمد جمال پاشاہ اور تقریر میں عائشہ سُلطانہ بنت محمد محبوب خان اور اذکارِ نماز میں تحرین بانو بنت محمد شفیع قریشی ہیں ۔


کرناٹک اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس اساتذہ یونین کی جانب سے یونین ہذا کی ڈائری کا رسم اجراء 

بیدر۔15؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔کرناٹک اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس اساتذہ یونین کی جانب سے یونین ہذا کی ڈائری کا رسم اجراء پروگرام کا انعقاد عمل میںآیا ۔ اس موقع پرڈاکٹر چندرے گوڑا ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیماتِ عامہ نے بیدر شہر کے معروف قومی ہاکی کھلاڑی جناب شیخ مسیح الدین میر معلم سرکاری اردو اسکول املا پور توسیع کو ان کی بہتر تعلیمی و اسپورٹس خدمات پر دونوں میدانوں میں کارہائے نمایاں کو سراہاتے ہوئے ان کی گُلپوشی و شالپوشی کی ۔ا س موقع پر بلاک ایجوکیشن آفیسر تعلقہ بیدر ڈاکٹر گُلسین ‘ محمد اعجاز احمدخازن گورنمنٹ ایمپلائز اسو سی ایشن ضلع بیدر کے علاوہ اسو سی ایشن ڈائریکٹر س اورسرکاری پرائمری ٹیچرس اسو سی ایشن کے صدر مسٹر رویندر ریڈی اورمسٹر شیورا کپلا پورے تعلقہ صدر موجود تھے ۔ڈاکٹر چندرے گوڑا ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیماتِ عامہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ تعلیم میدان مںے خدمات انجام دیتے ہوئے اپنے آپ کو اور طلباء کو بھی کھیل کود کے میدان میں آگے آنے کی بات کہی۔ اور انھوں نے کہا کہ ایک چرواہا بھی اپنی زندگی میں ایک منصوبہ بناکر جانوروں کی حفاظت و نشو نما کرتا ہے اور انھیں اپنی منزل تک پہنچاتا ہے ۔ہم تو اساتذہ کرام ہیں ‘اور ہمیں سماج کو بہتر ماحول مہیا کرنے کی ذمہ داری ہے۔بیدر کی تاریخ گوا ہے کہ یہاں ایشیا کی سب سے پہلی یونیورسٹی مدرسہ محمود گاوان جہاں تعلیم چراغ روشن ہوا تھا اس تعلیم کی روشنی سے بیرون ممالک کے طلباء حاصل کرنے کیلئے بیدر آتے تھے ۔مگر آج افسوس ہے کہ بیدر تعلیمی اعتبار سے بہپت پچھڑا ہوا ۔ہمیں اس جانب غور و فکر کرتے ہوئے بہتر تعلیمی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔جناب شیخ مسیح الدین نے تمام مہمانانِ خصوصی و صدر جلسہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی شرکت پر اِظہار تشکر کیا ۔***

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا