English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھا رت کے شدید احتجاج کے بعد ذکی الرحمٰن لکھوی دوبارہ نظر بند(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ہائی کمشنر عبدالباسط کو ہندوستانی وزارت خارجہ نے طلب کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ممبئی حملوں کے ملزم کو رہا کرنے کے فیصلے پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔یاد رہے کہ ذکی الرحمن لکھوی پر ہندوستان کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہممبئی حملہ کیس کے ماسڑ مائنڈ لکھوی ہیں۔جس پر پاکستان نے چند سال قبل انہیں مظفر آباد سے آتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا اور مظفر آباد کے قریب ایک پہاڑی پر ذکی الرحمن لکھوی کے مدرسے کو بھی مسمار کر دیا گیا تھا۔ذکی الرحمن لکھوی دیگر 6 ملزمان کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں قید تھے،18دسمبر 2014 کو وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔اس کے اگلے ہی روز ان کو نظر بند کرکے رہائی کے حکم کو حکومت نے عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔30 دسمبر کو ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا اور ان پر ایک شہری کے اغواء کا الزام لگایا گیا۔رواں برس 3 جنوری کو ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم کی ضمانت کی منظوری کو حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹرز چوہدری اظہر اور حسنین پیرزادہ نے درخواست کی تھی کہ ٹرائل کورٹ نے شہادتوں کو نظر انداز کر کے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظور کی۔ان کی نظر بندی کی پہلی مدت جنوری کی18 تاریخ کو مکمل ہوتے ہی حکومت نے ان کی نظر بندی میں (خدشہ نقص امن) کے تحت مزید توسیع کا حکم جاری کیا۔ذکی الرحمن لکھوی نے حکومت کی جانب سے متواتر نظر بندی کے احکامات جاری کیے جانے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے ان کی رہائی کی اپیل منظور کی تھی۔


رام نگر سیکٹر میں گو لہ باری کا تبا دلہ

سرینگر۔14مارچ( فکروخبر/ذرائع)جموں کے رام نگر سیکٹر میں ہند وپاک افوج کے درمیان ایک مرتبہ پھر گو لہ باری کا تبا دلہ ہواہے تاہم طرفین کے مابین کسی بھی جا نی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطا بق فا ئرنگ کا یہ تبادلہ جمعہ کی شب دس بجکر آ ٹھ منٹ پر جموں کے رام نگر سیکٹر میں اس وقت پیش آ یا ہے جب پا کستانی رینجرس نے بی ایس ایف کی کئی پکٹوں پر گو لہ باری کی ہے جس دوران پا کستانی فوج نے بی ایس ایف کی چوکیوں کو نشانہ بنانے کیلئے مارٹرشیل کے گولے داغے جس کے بعد بی ایس ایف اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی ۔ جموں میں بی ایس ایف کے ترجمان نے بتا یاکہ پاکستانی فوج نے بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی اور مارٹرشیل کے گولے داغے۔ان کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی اور طرفین کے مابین گولہ باری کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا تاہم اس دوران کو ئی جا نی نقصان نہیں ہو اہے۔


بھارت پڑوسی ملک پاکستان کو اپنا بہترین دوست بنانے کا متمنی 

غلط حرکتوں کے لیے سزا بھگتنے کے لیے بھی تیار رہنا ہو گا/ وزیر دفاع منوہر پریکر 

نئی دہلی ۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع) وزیر دفاع منوہر پریکر نے کہا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ملکوں خاص کر پاکستان کے ساتھ اچھے رشتوں کے لیے کام کرتا آیا ہے اور اسے ایک بہترین دوست بنانے کا متمنی ہے تاہم اگر پڑوسی نے کوئی غلط حرکت کی تو اسے سزا بھگتنے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں انڈیا ٹوڈے گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران وزیر دفاع منوہر پریکر نے کہا کہ چین ہو یا پاکستان ہم اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو دفاع کے لحاظ سے مضبوط کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پہلے ہی کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔یو این این کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کئی ہائیوں سے بھارت مخالف کاروائیوں میں مصروف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیردفاع نے کہا کہ وہ درندازی کے لیے نئے راستوں کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو اپنی غلط حرکتوں سے باز رکھے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جہاں پہلے صرف لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ہو رہی تھی لیکن چند ماہ قبل انٹرنیشنل بورڈر پر بھی بندوقوں کے دہانے کھول دئے گئے ۔ایک سوال کے جواب میں منوہر پریکر نے کہا کہ ہر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھر پور اور صحیح ڈھنگ سے جواب دیا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور اس کے اندر مختلف طاقتیں بہتر رشتوں کے متمنی نہیں ہیں اور وہ لگاتار حالات خراب کرنے کے درپے رہتی ہیں۔یو این این کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہم مسلح افواج کو جدید آلات سے لیس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خاص کر پاکستان کے ساتھ قریبی رشتوں کا خواہاں ہے اور اسے اپنا بہترین دوست بنانا چاہتا ہے۔ تاہم اگر پڑوسی ملک نے کوئی غلط حرکت کی تو اسے سزا بھگتنے کے لیے بھی تیار رہا ہو گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت ایک ذمہ دار ملک ہے اور وہ کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت میں یقین نہیں رکھتا ہے۔ 


تنخواہ کے معاملے میں مودی 11 نمبرپر:پہلا نمبر اوبامہ کا

نئی دہلی۔14 مارچ(فکروخبر/ذرائع ) ویسے تو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ہر کام میں نمبر ون رہتے ہے، لیکن تنخواہ کے معاملے میں مودی 11 نبر ہے، جی ہاں وزیراعظم نریندر مودی دنیا کے وزیر اعظم، صدر، سربراہوں کو ملنے والے تنخواہ کے معاملے میں 11 ویں نمبر پر ہیں. یہ انکشاف ایک امریکی چینل نے ایک آر ٹی آئی کی بنیاد پر کیا ہے. اس کے علاوہ دوسرے لیڈروں کو ملنے والے تنخواہ کا بھی انکشاف کیا گیا ہے.وزیر اعظم نریندر مودی کو سالانہ 19 لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے اور وہ 11 ویں نمبر پر ہیں. جبکہ امریکی صدر باراک اوباما پہلے نمبر پر ہیں اور انہیں دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ ملتی ہے. اوباما کو قریب سالانہ ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ ملتی ہے. اس کے علاوہ انہیں 30 لاکھ روپے الگ سے ملتے ہیں، جس پر ٹیکس نہیں لگتا، مودی کا کا سالانہ تنخواہ تقریبا 30,300 ڈالر ہے جو قریب 19 لاکھ روپے بیٹھتا ہے. ان کا اصل تنخواہ 50 ہزار روپے ہے. روزانہ بھتے کے حساب سے پی ایم مودی کو ہر ماہ 62 ہزار روپے اور ایم پی بھتے کے طور پر 45 ہزار روپے ملتے ہیں. سرکاری رہائش اور سفر کی سہولیات کے علاوہ انہیں ذاتی عملے کے طور بھی بھتے ملتے ہیں .آپ کو بتا دے کہ مودی کے ہم منصب مانے جانے والے چین کے صدر شی جیپنگ کی تنخواہ مودی سے بھی کم ہے، انہیں 13.73 لاکھ روپے سالانہ ملتے ہیں. پہلے انہیں اور کم تنخواہ ملتی تھی. اسی سال ان کی تنخواہ میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے. جیپنگ تنخواہ کے معاملے میں 12 ویں نمبر پر ہیں، اوباما کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر جنہیں سالانہ 2.6 ملین ڈالر یعنی 1.62 کروڑ روپے تنخواہ ملتی ہے. تیسرے نمبر پر ہیں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل، جن کا تنخواہ 2.34 لاکھ ڈالر یعنی 1.46 کروڑ روپے ہے. جنوبی افریقی صدر جیکب جمعہ قریب 1.4 کروڑ تنخواہ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں. پانچویں نمبر پر برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ہیں جنہیں 1.34 کروڑ روپے ملتے ہیں.1.26 کروڑ روپے تنخواہ کے ساتھ جاپان کے وزیر اعظم شجو ابے چھٹے نمبر پر ہیں، فرانس کے صدر پھراسوا اولاد 1.21 کروڑ روپے تنخواہ کے ساتھ ساتویں نمبر ہیں. روسی صدر ولاد مر پوٹن کو قریب 85 لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے اور وہ آٹھویں نمبر ہیں. 10 ویں نمبر پر ہیں برازیل کیصدر ڈلما روسیپھ جنہیں 75 لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے.


نامی وکیل کریں گے منموہن کی پیروی

نئی دہلی۔14 مارچ(فکروخبر/ذرائع ) کوئلہ بلاک الاٹمنٹ معاملے میں ملزم بنائے گئے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے معاملے کی پیروی ملک کے نامور وکلاء کی طرف سے کی جائے گی. وکلاء کو یاگرییس کی طرف سے تیار کیا گیا ہے. کانگریس ذرائع کے مطابق یاگرییس نہ صرف سپریم کورٹ کی پناہ لے گی بلکہ پیروی ملک کے نامی گرامی وکیل کپل سبل ایو کیٹی یس تلسی طرف کی جائے گی. تلسی راجیہ سبھا کے بھی رہنما ہے، جنہیں منموہن سنگھ نے راجیہ سبھا میں نامزد کیا تھا.ادھر کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی پییدل چل کر منموہن سنگھ کے گھر پہنچی. سونیا نے منموہن سے قریب آدھے گھنٹے گفتگو کی. اس دوران سونیا کے ساتھ کپل سبل، سابق وزیر قانون اشونی کمار سمیت دیگر کئی قانون کے ماہر موجود تھے. بتایا گیا ہے کہ کانگریس نے طے کیا ہے کہ منموہن سنگھ کو ملے سمن کے خلاف سپریم کورٹ کی پناہ لی جائیں گی. اس کے علاوہ منموہن سنگھ کے معاملے کی پیروی کپل سبل و کیٹییس تلسی سے بھی کرانے کا فیصلہ کانگریس صدر نے لیا ہے.واضح رہے کہ حال ہی میں دہلی کی ایک عدالت نے منموہن سنگھ کے خلاف سمن جاری کرتے ہوئے انہیں کورٹ میں حاضر ہونے کا حکم جاری کیا تھا. منموہن سنگھ کو ملزم بنائے جانے کے بعد کانگریس کھل کر ان کی حمایت میں آ گئی ہے. اسی کے چلتے جمعرات کو ہی کانگریس نے پیدل مارچ نکالا تھا. جو کانگریس ہیڈکوارٹر سے شروع ہوکر منموہن سنگھ کی رہائش گاہ مقام تک پہنچا تھا.ان سے بھی لی جائے گی صلاح منموہن سنگھ کے معاملے میں کانگریس نے وکلاء کی فوج تیار کر لی ہے. جو سمن اور دیگر معاملات پر نظر رکھے گی. کپل سبل اور تلسی تو منموہن سنگھ کیس کی پیروی کریں گے ہی قانون کے علم پی چدمبرم، سلمان خورشید وغیرہ سے بھی وقت وقت پر مشورہ لیا جائے گا. ادھر ملک کے جانے مانے وکیل رام جیٹھ ملانی نے منموہن سنگھ کی حمایت کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ منموہن سنگھ کی ایمانداری پر شک نہیں کیا جا سکتا.


روز نامہ ہندوستان ایکسپریس( اردو) کی خبر سے طالبات ناراض

اخبار کی کئی کاپیاں جلائی گئیں

سہارنپور۔14مارچ(فکروخبر/ذرائع)روز نامہ ہندوستان ایکسپریس کی اس خبر پر کہ’’ تعمیر ملک و ملت کانفرنس سے عوام کی ناواقفیت‘‘اورکانفرنس کے ذریعہ چندہ جمع کرنے کی تحریک جاری ہے ۔ ناراض طالبات نے مذکورہ خبر کے خلاف سخت ناراضی جتاتے ہوئے اخبار کی کاپیاں نظر آتش کی۔ جامعۃ الطیبات کی معلمات و طالبات اس خبر کو لے کر سخت ناراض نظر آرہی تھی دوران احتجاج طالبات نے کہا کہ اخبار کی خبر’’ تحریک تعلیم کو عام کیجئے ‘‘کو بدنام کرنے کی سازش ہے اور وہ اس طرح کی ناپاک کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔جامعۃ الطیبات فروغ تعلیم نسواں تحریک ایک کھلی کتاب ہے ۔ ضمیر فروشوں اور ملت فروشوں کو اس تحریک کو نقصان پہچانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی چاہے اس کے لئے کئی بھی قربانی دینی پڑے ۔ 


وکاس نگر میں سرراہ دکان دار کو ماری گئی گولی

لکھنؤ۔14 مارچ(فکروخبر/ذرائع )وکاس نگر علاقے میں جمعہ کی شب ایک کارسوار لوگوں نے جنرل اسٹور دکان دار کو سرراہ گولی ماردی۔دکاندار کو ایک گولی پیٹ میں اور دوسری گولی کان کے پاس لگی ہے۔زخمی دکاندار کو علاج کے لئے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیاہے۔ اس معاملہ میں کچھ شہ زوروں کا نام سامنے آیا ہے۔فی الحال پولیس تفتیش کررہی ہے۔گڑمبا کے سیکٹر ایچ جانکی پورم کا رہنے والے ۸۲؍سالہ بھانو یادو اپنے کنبہ کے ساتھ رہتاہے ۔بھانو کی وکاس نگر کے ٹیڑھی پلیا کے نزدیک راج جنرل اسٹور کے نام سے دکان ہے۔ بتایا جاتاہے کہ جمعہ کی شب تقریباً سات بجے بھانو یادو پاس میں ہی ایک موٹر گیریج میں بن رہی اپنی کارلینے کے لئے پہنچا تھا۔موٹر گیریج کے نزدیک پہنچتے ہی ایک الٹوکار آکررکی۔ کار سوار لوگوں کو دیکھ کر بھانوکچھ سمجھ پاتا کہ ان لوگوں نے اسلحہ نکالا اور بھانو کو دو گولی ماردی۔ایک گولی بھانو کے پیٹ میں اور دوسری گولی اس کے کان کے پاس لگی۔گولی لگتے ہی وہ لہولہان ہوکر سڑک پر گرپڑا۔بیچ سڑک پر اچانک گولی چلنے سے وہاں افراتفری مچ گئی۔لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ اس افراتفری کے درمیان کارسوار حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے۔زخمی بھانو کو آس پاس کے لوگوں نے علاج کے لئے ٹراما سینٹر پہنچایا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔دکان دار کو گولی مارے جانے کی خبر پاکر وکاس نگر پولیس بھی پہنچ گئی ۔تفتیش کے دوران پولیس کو اس بات کا پتاچلا کہ کچھ دن پہلے دکان دار بھانوکا کچھ شہ زور نوجوانوں سے قرض کے سلسلے میں مارپیٹ ہوئی تھی۔آج دکان دار بھانویادو کو انہیں شہزوروں نے گولی ماری ہے۔فی الحال اس معاملے میں پولیس تفتیش کررہی ہے۔


ناراض وکلاء نے پولیس انتظامیہ کاپتلا کیا نذر آتش

فتحپور۔14 مارچ(فکروخبر/ذرائع )الہ آبادعدالت کے احاطہ میں داروغہ کے ذریعہ ایک وکیل کوگولی مار کر کئے گئے قتل کے معاملے میں وکلاء آج دوسرے دن بھی عدالتی کام سے الگ رہ کر ہڑتال کرکے پولیس انتظامیہ کے خلاف جم نعرے بازی کرتے رہے ۔انتظامیہ کاپتلا کلکٹریٹ میں نذرآتش کیا۔ جمعہ کوبارایسوسی ایشن کے صدر پریم شنکر ترویدی کی قیادت میں آج دوسرے دن وکلاء پوری طرح سے اپنے ساتھی کے قتل کے خلاف عدالتی کاموں سے الگ رہ کر ہڑتال کی ۔ناراض وکلاء نے انتظامیہ کاپتلابناکر کچہری کے چاروں جانب گھمانے کے بعد کلکٹریٹ چوراہے پرنذآتش کردیا۔ اورداروغہ کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔ اس موقع پرمنی پرکاش دوبے، دنیش پٹیل، راکیش یادو،دیپ چندر ترپاٹھی ،آصف مقصود وغیرہ شامل تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا