English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاستِ کرناٹک کے وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے2015-16کا بجٹ پیش کیا(مزید خبریں )

share with us

اقلیتی طلباء جو بیرون ملک میں اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے والدین کی سالانہ آمدنی 6لاکھ روپیے سے کم ہو ‘حکومت ان کی مکمل فیس 20لاکھ روپیے تک برداشت کرے گی۔انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کیلئے4مرارجی دیسائی اقامتی مدارس ‘ دو مرار جی دیسائی پی یو کالجس ‘5پوسٹ میٹرک ہاسٹلوں اور دو اقلیتی ماڈل اقامتی مدارس کی شروعات کا اعلان کیا ۔ اور کہا کہ اریوو تعلیمی قرضہ اسکیم جو اب تک سی ای ٹی کے ذریعہ منتخب ہونے والے طلباء کیلئے رائج تھی ‘آنے والے دنو ں میں کامیڈ COMEDKکے ذریعہ بھی منتخب ہونے والے طلباء کیلئے دی جائے گی۔کرناٹک میں 350اُردو مدارس ‘65اقامتی مدارس و کالجس کو ای گورننگ سہولت سے آراستہ کیا جائے گا۔وزیر اعلی نے پہلے مجاہدِ آزادی حصرت ٹیپو سُلطان ؒ کی یادگار شری رنگا پٹنم کے گنجِ عام شہید یادگار کی ہمہ جہت ترقی کیلئے 2کروڑ روپیے دینے کا اعلان کیا۔


مودی حکومت نے کرناٹک کیلئے سال2105-16میں جو رقم مُختص کرنے کا اعلان کیا ہے

بیدر۔14مارچ(فکروخبر/محمدامین نواز)ریاستِ کرناٹک کے سدرامیا واحد لیڈر ہیں جنھوں اب تک کرناٹک اسمبلی میں دسویں مرتبہ بجٹ پیش کیاہے ۔انھوں نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزکی مودی حکومت نے کرناٹک کیلئے سال2105-16میں جو رقم مُختص کرنے کا اعلان کیا ہے اس سے ریاست کو1987کروڑ روپیے کا نقصان ہوگا۔ انھو ں نے کہا کہ 14ویں فائنانس کمیشن کی سفارشات کی وجہ ریاست کو مرکز اسپانسر اسکیمات میں نقصان ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پسماندہ علاقہ گرانٹ رقم کو مکمل طورپر ختم کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل پینے کے پانی کی فراہمی ‘زراعت ‘مِڈ میل اور اطفال کی ترقی بشمول کئی دیگر اہم اسکیمات کیلئے جاری فنڈ میں مرکز نے بڑے سطح پر کمی کی ہے۔ انھو ں نے کہا کہ یہاں تک کہ مرکزی حکومت کی اسکیم صاف ہندوستان (سوئچھ بھارت)بھی اس سے اچھوت نہیں رہی ہے۔


شاہین ادارہ جات کے زیر اہتمام ’’ قومی یکجہتی کل ہند مشاعرہ 

بیدر۔14مارچ(فکروخبر/محمدامین نواز)جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات کے پریس نوٹ کے بموجب بیدر ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام ’’ قومی یکجہتی کل ہند مشاعرہ زیر صدارت مسٹر این ۔دھرم سنگھ سابق رکن پالیمنٹ وسابق وزیر اعلیٰ‘ زیر نظامت جناب شفیق عابدی بنگلور مورخہ 18؍مارچ بروز چہار شنبہ بو قت9 بجے شب بمقام مدرسہ محمود گاوان نزدگاوان چوک بیدر میں منعقد کیا جارہا ہے ۔جس میں ہندوستان کے مشہور و معروف شعراء کرام وسیم بریلوی ، منوررانا (لکھنو)، حبیب ہاشمی( کلکتہ ) منظر بھوپالی ، انجم بارہ بنکوی ، افضل منگلوری (اُتراکھنڈ) ، نعیم راشد برہان پور ، محترمہ نصرت مہدی (بھوپال)، کشش وارثی مُرادآبادی ، مبین منور (بنگلور)، سنیل پنوار (بنگلور) ، حامد بھوساولی ، ڈاکٹر خالد نیرّامراوتی ، مصداق اعظمی ، سراج شولاپوری وغیرہ اپنا کلام سنائیں گے ۔ ڈاکٹر پی.سی . جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر نے محبانِ اُردو و باذوق حضرات سے شرکت کی پرخلوص گذارش کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا