English   /   Kannada   /   Nawayathi

برقی سپلائی کے بدلے میں دی جارہی سبسِڈی سالانہ7200کروڑ روپیے تک پہنچ : شیو کمار(مزید خبریں)

share with us

انھوں نے کہا کہ سبسِڈی منافع کو یقینی بنانے کیلئے بنگلور شہر میں 28؍مارچ کو ایک کھلی بحث منعقد کی جائے گی۔’’پروٹیکٹ فارمرس سیو اینرجی ‘‘ نامی اس بجٹ سیشن میں کسان لیڈر ‘برقی فراہم کرنے والے کمپنیاں ‘زراعت یونیورسٹیوں کے سائنسی ٹیکنا لوجی ماہرین وغیرہ حصہ لیں گے۔مسٹر ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ ہم نے تمام آبپاشی پمپ سیٹوں کو باقاعدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور وہاں میٹر لگانے کو کہا ہے ۔ریاست میں فیس ٹو کو ریگولر کرنے کی آخری تاریخ 31؍مارچ مقرر کی گئی ہے اور جو صارفین اس مدت کے دوران میٹر نہیں لگوائیں گے ان کی فیس ٹو کی فراہمی کاٹ دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اب تک اعداد و شمار کے مطابق 60فیصد صارفین نے ا س کیلئے درخواست دے دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ریاست میں22لاکھ آبپاشی پمپ سیٹ ہیں لیکن 2.5سے3لاکھ پمپ سیٹ غیر قانونی طورپر چلنے کی خبر ہے۔ اور وہ بغیر کسی اطلاع کے چوری سے برقی کا استعمال کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ریاست میں پیدا کُل ریگولیٹری کمیشن کی فراہمی زراعت کاموں کیلئے کی جارہی ہے ۔مسٹر شیو کمار نے بتایا کہ کرناٹک برقی ریگولیٹری کمیشن نے حال ہی میں اس اسکیم کے اس تجویز کو نامنظور کردیا ہے۔ جس میں Ascom کے اس تجویز کو نامنظور کردیا ہے جس یں Ascom نے برقی خریداری کیلئے ریاستی حکومت سے730کروڑ روپیے جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ Ascom کو اپنا آڈٹ کرانے کو کہا گیا ہے اور انھوں نے اب تک جن مُختلف کمپنیوں سے برقی خریدنا ہے ان کا ادا کریں ورنہ برقی پیدا نہیں کرسکتے ہیں ۔***


( بی پی ایل) خاندانوں کو جلد ہی سستے اناج کے ساتھ ساتھ سستے کپڑے بھی ملیں گے

بیدر۔12؍مارچ (فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔ریاست میں غربت کی سطح سے نیچے زندگی بس کرنے والے ( بی پی ایل) خاندانوں کو جلد ہی سستے اناج کے ساتھ ساتھ سستے کپڑے کا بھی فائدہ مل سکے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی مسٹر سدارامیا اگلے بجٹ میں کپڑے بھاگیہ اسکیم کا اعلان کرسکتے ہیں ۔ مسٹر سدارامیا حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے ساتھ ہی عوای تقسیم کے نظام کے تحت مناسب قیمت کی دُکانوں کے ذریعہ بی پی ایل خاندانوں کو1روپیے فی کیلو گرام کی قیمت سے چاول تقسیم کرنے کیلئے انا بھاگیہ اسکیم جاری کی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ لباس کے سیکشن کے ساتھ بجٹ سابق اجلاس کے دوران جب وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے اگلے بجٹ میں کپڑے اسکیم شروع کرنے کا اشارہ دیا۔ ریاست میں جنتادل(ایس) کے دورِ اقتدار میں مناسب قیمت کی دُکانوں کے ذریعہ دھوتی و ساڑی تقسیم کی جاتی تھیں ۔لیکن بعد میں یہ منصوبہ بند ہوگیا۔ مسٹر سدارامیا حکومت اس منصوبہ کو ہی نئے طورپر نافذ کرنے کی تیاری میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبہ کا نام پریہ درشنی لباس بھاگیہ اسکیم ہوگا۔ اور اس سے تقریبا10لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ منصوبہ کے تحت بی پی ایل راشن کارڈ ہولڈر خاندانوں کے مردوں کوکم قیمت پر قمیص ‘لنگی ‘ جبکہ خواتین کو ساڑیاں و بلاؤز پیس تقسیم کئے جائیں گے۔***


ایمان کیلئے کوئی عبادت شرط نہیں لیکن عبادت کیلئے ایمان شرط ہے: مولانا مفتی خلیل احمد

بیدر۔12؍مارچ (فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔شیخ الاسلام حضرت علامہ مولانا حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ ؒ بانی جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے سرزمین دکن میں علم کی شمع کو ایسا روشن کیا کہ ہزاروں آندھیوں کے باوجود یہ شمع آج بھی روشن ہے۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے انسان کو صرف اپنے عبادت کیلئے پیدا کیا ہے۔ بے شمار مخلوقات میں تین مخلوقات جن میں فرشتے ، انسان اور جن کو پیدا کیا۔ انسان اور جنات سے ہدایت بھی ممکن ہے اور کفر و شرک بھی ممکن ہے۔ ایمان کیلئے کوئی عبادت شرط نہیں لیکن عبادت کیلئے ایمان شرط ہے ۔ ایک مسلمان کیلئے سب سے زیادہ عزیز ایمان ہے ۔ ایمان عقیدہ کا نام ہے۔حضور ﷺ نے تیرہ سالہ مکی زندگی میں ایمان کی تبلیغ کی ۔ تمام انبیاء عقیدہ میں سب ایک ہیں۔انبیاء کے احکام شریعت میں تبدیلیاں ہوتی رہیں لیکن عقیدہ تو ایک ہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار نگران جلسہ حضرت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ حیدرآباد نے کل شب جامعہ روضۃ البنات بیدر کے زیر اہتمام مغل گارڈن فنکشن ہال بیدر میں مرکزی جلسہ جشن شیخ الاسلام کانفرنس و تقسیم اسناد ات کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔مولانا نے کہا حضورﷺ نے یہ ارشاد فرمایا کہ جس نے میرے او ر میرے صحابہؓ کے طریقہ پر قائم رہا وہی ہدایت یافتہ ہوگا۔صحابہ کا طریقہ یہ تھا کہ آپؐ کی ہر بات پر عمل کرتے ۔ حضورؐ نے ایک یہودی سے قرض لئے پھر سرکاردو عالمؐ نے اُس یہودی کو قرض ادا کردیا ۔یہودی انکار کرنے لگا کہ آپ نے قرض ادا نہیں کیااور گواہ کا مطالبہ کیا جس کی گواہی حضرت خذیمہؓ نے دی حضرت خذیمہ سے آپ ؐنے سوال کیااے خذیمہؓ نہ تم لیتے وقت تھے اور نہ ادا کرتے ہوئے تھے پھر تم نے کیسے گواہی دے رہے ہو میں نے قرض ادا کردیا حضرت خذیمہؓ نے فرمایا کہ آپ ؐنے فرمایا کہ اللہ ایک ہے کتا ب ایک ہے اور آپ کے کہنے پر میں نے جنت و دوزخ کو مان لیا ہے ان سے بڑی بڑی چیزوں کو بغیر دیکھے آپ ؐ کے کہنے پر تصدیق کرلیاپھر مجھے اس میں کیا تعامل ہے حضور ؐ نے فرمایا کہ ائے خذیمہؓ آج سے جس کے حق میں تم گواہی دو گے وہ تمہاری گواہی دو گواہوں کے قائم مقام ہوگی۔ اور حضور ؐ کی اُمت میں حضرت خذیمہ کو یہ خصوصیت حاصل ہے اور قیامت تک یہ خصوصیت کسی اور کو حاصل نہیں ۔ مولان نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ باطل عقائد صحابہ اور تابعین کے زمانے میں موجود نہیں تھے اس کے بعد کے زمانے میں گمراہ فرقے زور پکڑے اُس کی بنیادی وجہ یہ ہیکہ جب تک عقل کو دین کے تابع رکھے تو ہدایت تھی اور جب دین کو عقل کے تابع کردیا گمراہی بڑھتی رہی ۔اُس کے رد بلیغ کیلئے حضرت شیخ الاسلامعلامہ مولانا حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ ؒ بانی جامعہ نظامیہ نے تصنیف و تالیف کے ذریعہ فطری عقائد و اعمال کی اصلاح فرمائیں۔ شیخ الاسلام ؒ ہمہ گیر شخصیت ہیں آپ مفسر بھی ہیں ۔ محدث ، صوفی باصفا بھی ہیں اور مجدد وقت بھی تھے ۔بانی جامعہ نظامیہ نے مسلمانوں کو کوئی مال و دولت نہیں دیا بلکہ جامعہ نظامیہ کو قوم کو دیا ہے ۔ اُن کے ایمان اور عقائد و اعمال کی اصلاح کیلئے ۔ جو آج بھی بانی جامعہ نظامیہ کے مقاصد پر کام کررہاہے۔ اور انشاء اللہ انہیں مقاصد کیلئے صبح قیامت تک کام کرتا رہیگا۔ مولانا سید عزیز اللہ قادری شیخ المعقولات جامعہ نے کہا اللہ رب العالمین نے سب سے پہلے اپنے نور سے نور رسول ﷺ کو پیدا کیا اور اسی نور کا جلوہ ساری کائنا ت کو روشن و منور کیا ہوا ہے ۔حضر ت شیخ الاسلام ؒ اللہ کے حبیب ﷺ کی ہدایت کی روشنی میں دکن تشریف لائے شیخ الاسلام نے جہاں بد عقیدگی کا رد بلیغ کیا وہیں آپ نے اپنی نورانی اور روحانی کتابوں کی دولت سے مالا مال کیا ان کتابوں کو اگر ہم عقیدت سے پڑھتے رہیں گے تو فیض پاتے رہیں گے ۔ مولانا سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ و بانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآباد نے کہا حضرت مولانا امام انوا را للہ فاروقی ؒ نے عقائد صحیحہ کا استحکا م کیا ۔ آپ نے قوم و ملت کی اصلاح اور فروغ تعلیم کیلئے جو خدمات انجام دئے ہیں مسلمانوں کیلئے عظیم سرمایہ ہیں اور آپ کے قائم کردہ ادارے اُمت کیلئے اثاثہ ہیں ۔ جناب سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی نے صدارت فرمائی۔مولانا عبید اللہ فہیم منتظم جامعہ ، سید شاہ نعمت اللہ قادری مؤدب جامعہ ،ڈاکٹر شیخ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا، سید لطیف الدین قادری خسروصدر قاضی بیدر وظہیرآباد، سید شاہ زین العابدین محمد محمد الحسینی متولی خانقاہ خواجہ ابو الفیضؒ ، محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ سابق رکن اسمبلی ، خواجہ ضیا ء الحسن جاگیردار شاہ منور چشتی ، شیخ مستان شاہ قادری الچشتی افتخاری، سید عزیز اللہ توکلی ، شاہ ابراہیم قادری الملتانی،شاہ زین الدین کنج نشین ،سید اسد صدر تنظیم کمیٹی ہلی کھیڑشہ نشین پر موجود تھے ۔محمد فراست علی ایڈوکیٹ اوردیگر ذمہ داروں نے مہمانوں کی شال وگلپوشی کی فرمائی۔ مسلم الدین انصاری قرأ ت کلام پاک ،غلام افروز متعلم جامعہ نظامیہ ، محمد اسمٰعیل طالب علم معھد انوارالقرآن ،نعت و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کی۔ مولانا مصطفیٰ کمال چیرمین ضلع کوپل وقف بور ڈ نے استقبالیہ خطاب فرمایا ۔مولا نا مفتی سید سراج الدین نظامی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔دینی وملی اداروں کے ذمہ داروں نے جلسہ کے وسیع تر انتظامات میں حصہ لیا۔رات دیر گئے مولانا کی دعا کے بعد جلسہ تکمیل پذیر ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا