English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسد الدین اویسی کی آگرہ میں ہوگی تاریخی ریلی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

 لیکن ایم آئی ایم نے بھی ان کے ووٹ بینک میں بڑی نقب لگائی. کیسیٹوں پر امیدوار اتارنے والی ایم آئی ایم کو دو سیٹوں پر کامیابی ملی جبکہ تین سیٹوں پر امیدوار بہت نزدیکی فرق سے ہارے. وہیں نو سیٹوں پر پارٹی کے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے تھے. مانا جا رہا ہے کہ اوویسی کی پارٹی نے کانگریس اور این سی پی (راشٹروادی کانگریس پارٹی) کے مسلم ووٹ بینک میں نقب لگائی.پارٹی ذرائع کے مطابق اب پارٹی اتر پردیش میں اس سے بھی بڑا سیاسی دخل کرنا چاہتی ہے. اسی حکمت عملی کے تحت پارٹی سربراہ اسدالدین اویسی کے دو جلسہ عام طے کیے گئے ہیں. 15 مارچ کو الہ آباد میں اور دوسری 29 مارچ کو آگرہ میں جلسے ہویں گے.پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کا زیادہ زور آگرہ کی ریلی پر ہے. اس ریلی میں زیادہ سے زیادہ بھیڑ جمع کرنے کو کہا گیا ہے. گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی نے کوٹھی مینا بازار میدان پر اجتماع کیا تھا اور اس میں ریکارڈ ہجوم تھا. پارٹی کا خیال ہے کہ اگر اویسی کی پبلک ساتھ ساتھ بھیڑ جٹتی ہے تو اس سے ان کو بہت بڑا فائدہ ہوگا.ایم آئی ایم کے آگرہ کنوینر محمد ادریس علی کے مطابق پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں پوری طاقت سے الیکشن لڑے گی. جلسہ عام اسی مہم کا آغاز ہے. اس کے ساتھ تنظیم توسیع کا کام تیزی سے چلے گا. مودی سے بڑی ریلی کے سوال پر ادریس علی کہتے ہیں کہ کسی سے موازنہ نہیں، صرف اتنا سوچئے ہم نے وہی میدان کیوں پسند کیا، جس پر انہوں نے ریلی کی تھی.


دنیا کا چکر لگانے والا سولر طیارہ پہلے مرحلے میں اومان پہنچ گیا

 مسقط۔11مارچ(فکروخبر/ذرائع)دنیا کا چکر لگانے کے لیے ابوظہبی سے اڑان بھرنے والا سولر طیارہ پہلے مرحلے میں عمان پہنچ گیا۔ شمسی توانائی سے چلنے والا ایس آئی 2نامی طیارہ اومان کے دارالحکومت مسقط پہنچا، جہاں برٹرینڈ پکارڈ اور آندرے بورش برگ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دونوں پائلٹوں نے عربوں کا روایتی لباس پہن رکھا تھا۔ جہاز نے ابوظہبی سے اومان کا فاصلہ 13 گھنٹوں اور 2 منٹ میں طے کیا۔ جہاز آج بھارت کے شہر احمدآ باد کے لئے پرواز کرے گا۔


آدھار کارڈ بنوانے کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت

 گورکھپور۔11مارچ(فکروخبر/ذرائع):شہر میں آدھارکارڈ بنوانے کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے سختی برتناشروع کردی ہے ۔آدھار کارڈ بنوانے کیلئے مسلسل روپئے مانگنے کی شکایت پر انہوں نے تمام ایجنسیوں کو انتباہ دیاہے کہ اگر کوئی بھی ایجنسی پیسہ کا مطالبہ کرتی ہوئی پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کلکٹریٹ میں منعقد آدھار کارڈ بنانے والی ایجنسی مالکان کے جلسہ میں مذکورہ کارروائی کی ہدایت دی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ایجنسی کوئی بھی علاقہ میں تبھی آدھارکارڈ بنانے کاکام شروع کرے گی جب تک وہ اس کی اطلاع متعلقہ ایس ڈی ایم اور تحصیل دار کونہ دے ۔انہوں نے ایس ڈی ایم اور تحصیل داروں کوبھی کیمپوں میں جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ 


سڑک حادثہ میں بیٹے کی موت ،والد زخمی

 بریلی۔11مارچ(فکروخبر/ذرائع): ٹریکٹر سے اترکر سڑک کے کنارے کھڑے باپ بیٹے کو کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس بیٹے کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور والد شدید طور زخمہ ہوگیا ۔ بھوجی پورا تھانہ حلقہ کے سید پورگاؤں کے رہنے والے رمیش کمار کی کل شام میر گنج گاؤں نل نگریہ کے موڑ پر ہوئے سڑک حادثہ میں موت ہوگئی جبکہ اس کے والد رام دلارے شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔پوسٹ مارٹم گھر موجود متوفی کے اہل خانہ نے بتایاکہ کل شام کھیت سے ٹریکٹر پر گنا لاد کر شکر مل لے جارہے تھے ۔ 


ریلوے کا تار کاٹتے تین نابالغ لڑکے گرفتار

 بریلی ۔11مارچ(فکروخبر/ذرائع)ریلوے جنکشن نے نزدیک ریلوے کاسگنل تار کاٹ رہے تین نابالغ لڑکوں کو آر پی ایف کے جوانوں نے پکڑ کر جیل بھیج دیا۔ کینٹ تھانہ حلقہ کے پال پورکمال پور گاؤں کے رہنے والے لالارام کالڑکا سونے لال ،تیج پال کالڑکا نمن اور اوم پرکاش بھرت سنگھ کو آج صبح آر پی ایف کے جوانوں نے ریلوے جنکشن کے قریب سنگل کاتار کاٹتے وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ پولیس کے مطابق پکڑے گئے تینوں نابالغ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریلوے کا سگنل تار کاٹ رہے تھے ۔ 


گھرسے ٹہلنے نکلنے حلوائی کی لاش برآمد 

 لکھنؤ۔11مارچ(فکروخبر/ذرائع)شام کے وقت گھر سے نکلے ایک حلوائی لاش آج صبح گھر سے دور سڑک کے کنارے پڑی ملی متوفی کی والدہ نے رنجش سے انکار کرتے ہوئے قتل کا اندیشہ ظاہر کیاہے ۔ پولیس نے لاش کو شناخت کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی ۔قلعہ تھانہ حلقہ کے محلہ کٹ گھر کے رہنے والے ۵۲سالہ چندن ولد رام نارائن گپتا کی لاش آج صبح صالح نگر میں سڑ ک کے کنارے پڑی ملی ۔پوسٹ مارٹم ہاؤ س پرموجود متوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ متوفی گھرکے نزدیک ہی حلوائی کی دکان چلاتاتھا اور کل رات ۹بجے کسی سے ملنے گھر سے باہر گیا تھا۔ لیکن دیر رات تک گھرنہیں لوٹاتو گھروالوں نے اس کی تلاش شروع کردی ۔ لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ اور آج صبح اس کی لاش پائی گئی ۔


ضلع مجسٹریٹ نے شکتی موبائل وین کوہری جھنڈی دکھاکر کیا روانہ 

 کانپور۔11مارچ(فکروخبر/ذرائع) ضلع مجسٹریٹ و ایس ایس پی نے دوشکتی موبائل وین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔یہ وین جی پی آر ایس سے کنٹرول روم سے منسلک رہ کر کنٹرول روموں میں ہونے والی وارداتوں پر قدغن لگائے گی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا جرائم کے وارداتوں کو روکنے اور متاثرہ خواتین اور لڑکیوں کو خود کفیل اور طاقت وربنانے کے لئے کثیر المقاصد ری ہیبلی ٹیشن سنٹر کا قیام کانپو کے تحت کیا جائے ۔جلد ہی اس جانب کام شروع کرایا جائیگا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے نواب گنج ،فضل گنج ،ارماپور میں خواتین استحصال کے معاملوں کو اول کے ساتھ سننے کی ہدایت دی ۔ ہمت کے ساتھ بدمعاشوں سے مقابلہ کرنے والی خواتین کو آج ضلع مجسٹریٹ نے پولیس لائن میں اعزاز سے سرفراز کیا ۔ ارچنا شکلا نے بڑی مستعدی اپنی چین نہیں لوٹنے دی ۔بلکہ اس نے بدمعاشوں سے مقابلہ کرکے پولیس کے حوالے کیا جس پر ضلع مجسٹریٹ نے انہیں بہادری کے انعام سے سرفراز کیا ۔ کلیان پور کی رہنے والی خوشبو کٹیار نے اپنے چین لوٹنے والوں سے مقابلہ کرکے انہیں پولیس کے حوالے کیا ۔ بدھینو کے ٹیچر روچی نے اسکول کی چھت گر جانے پر اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بچوں کو بچایا جس میں ان کو شدید چوٹیں بھی آئیں ۔ مذکورہ خواتین کو بھی ضلع مجسٹریٹ نے سرفراز کیا ۔ شوبھنا نشاد زوجہ پنکج کے خلاف مارپیٹ اور جہیز کی استحصال کے معاملے کی سبب شکایت پر ضلع مجسٹریٹ نے دونوں فریق کو بلاکر سمجھوتہ کرنے کی ہدایت دی ۔پوجا نے اپنے شوہر کے ذریعے مارپیٹ کرنے کی شکایت کی جس پر ضلع مجسٹریٹ نے سمجھوتہ کرانے کی ہدایت دی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا