English   /   Kannada   /   Nawayathi

،پٹنہ میں بھگڈر سے 33 یاتریوں کی ہلاکت ،تحقیقات کا حکم(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

حکومت نے سانحہ کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے،تفتیش کی ذمہ داری داخلہ امور کے چیف سیکریٹری عامر سبحانی اور اے ڈی جی ہیڈ کوارٹر گپتیشور پانڈے کو سونپی گئی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں اور ان میں دس بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کا علاج پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال میں کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک دروازہ کھولے جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔


کشمیر فلڈ رلیف فنڈ میں اسلام آباد کالونی کے عوام کا تعاون

گلبرگہ ۔04اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کی جانب سے کشمیر میں آئے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امدادلئے شہر گلبرگہ میں عوام سے حاصل کرکے پہنچانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ اسلام آباد کالونی کی اخلاص سوسیل ولفیر کمٹی کے ذمہ داروں نے اس کار خیر میں اپنے تعاون کا ہاتھ بٹاتے ہوئے اسلام آباد کالونی کے ایک ایک گھر و دکان کو پہنچ کر عوام سے اپیل کرتے ہوئے چندہ وصول کیا ہے۔ اس طرح کل ملا کر ان کی جانب سے 55500/= روپیئے جمعہ کئے گئے جس کو سوسائیٹی کے ذمہ داران مو ظف و بزرگ شہریوں نے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند گلبرگہ ذاکر حسین کوایک خصوصی نشست میں حوالے کیا اس یقین کے ساتھ کے جماعت اسلامی ہند کے کارکن متاثرہ علاقوں میں اپنے کارکنوں کے ذریعہ امدادی اکاموں میں لگی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد کالونی کی مسجد قباء41700/= ، مسجد محمدعلی 7481/= اور مسجد قاروقؓ سے5060/= جمعہ کئے جاکے ہیں۔ اس اہم امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ان بزرگ حضرات و امداد کرنے والی عوام کے حق میں دعاکی جاتی ہے کے اللہ تعالی انہیں دنیا و آخرت میں بہترین اجر سے نوازے۔

جماعت ہفتم و ہشتم کے لئے بورڈ امتحانات لئے جانے پر نظر ثانی کیا جائے

بورڈ اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کی حکومت کرناٹک سے اپیل

گلبرگہ۔04اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) ریاست کرناٹک نے اپنے حالیہ تعلیمی پالیسی کو جاری کرتے ہوئے اس بات کا انتبا دیا ہے کہ جماعت ہفتم و ہشتم کے طلباء کو اب بورڈ امتحان دینے ہونگے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاری ہے کہ طلباے کا معیار دسویں جماعت میں پہنچنے تک اتنا گر رہا ہے کہ بچے اپنا نام بھی نہیں لکھ پا رہے ہیں ۔ اگر بورڈ کی جانب سے امتحانات منعقد کئے جاتے ہیں تو ایک بڑی تعداد ااگلی جماعت میں جانے سے رہ جاتی ہے اور جو اگلی جماعت میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوتے ہیں انکا تعلیمی معیا ر بہتر ہوگا۔ اس ضمن میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک یہ احساس رکھتی ہے کہ پہلے ہی طلباء میں مسابقتی دوڑ کی وجہ سے کافی دباؤ پایا جاتا ہے۔ اور اگر ان جماعوں کے لئے بورڈ کی جانب سے امتحانات منعقد کئے گئے تو طلباء نفسیاتی طور پر پہلے ہی ڈپریشن کا شکار ہوسکتے ہیں اور ناکامی کو برداشت نہ کورت ہوئے سنگین اقدام بھی لے سکتے ہیں۔ اور یہ بھی ممکن ہوسکتا ہے کہ اس کی وجہ سے ڈراپ آؤٹ کی تعداد میں نمایا اضافہ ہوگا۔ ان تمام وجوہات کی بنا پر بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک حکومت کرناٹک بالخصوص وزیر تعلیم سے اپیل کرتی ہے کہ اس فیصلہ پر نظر ثانی کیا جائے۔ طلباء میں تعلیمی میعار کو بہتر بنانے کے لئے اور ذرایع کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔


امت شاہ کے خلاف فرد جرم دائر کرنے والے پولیس اہلکاروں کا تبادلہ 

مظفر نگر۔04اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)مبینہ طور پر نفرت پھیلانے والی تقریر کرنے کو لے کر بی جے پی صدر امت شاہ کے خلاف فرد جرم تیار کرنے میں شامل رہے اتر پردیش پولیس کے دو اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اگرچہ مقامی عدالت نے فرد جرم کو نا منظور کر دیا تھا۔پولیس ڈائرکٹر جنرل یوگیندر سنگھ اور کیس کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل بھرت لال کا کل تبادلہ کر دیا گیا ہے اگرچہ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ایچ این سنگھ نے اسے باقاعدہ تبادلہ بتایا ہے اور کہا کہ اس کا امت شاہ کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ڈائرکٹر جنرل یوگیندر سنگھ کا نیو منڈی سے پولیس لائن تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل بھرت لال کو نیومنڈی تھانے سے بھوراکلا تھانے بھیج دیا گیا ہے۔بھرت لال نے معاملے کی جانچ کی تھی جبکہ یوگیندر سنگھ نے عدالت میں فرد جرم دائر کیا تھا۔شاہ کے خلاف لوک سبھا انتخابات کے دوران مبینہ طور پر نفرت پھیلانے والی تقریر کرنے کو لے کر 10ستمبر کو فرد جرم دائر کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل میٹروپولیٹن جوڈیشل مجسٹریٹ سندر لال نے 11ستمبر کو اس کا نوٹس لینے سے انکار کر دیا تھا۔


درگا مورتی وسرجن کے لئے گئے تین نوجوانوں کی دریا میں ڈوبنے سے موت 

گنا۔04اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)شہر میں کل وردانون دریا میں مورتی وسرجن کے دوران تین نوجوانوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔شہر پولیس اہلکار لولی سونی نے آج بتایا کہ درگا پنڈال سے جڑے نوجوان کل شام مورتی وسرجن کے لئے وردانون دریا پر گئے تھے۔مورتی وسرجن کے بعد کچھ نوجوان وہاں نہانے کے مقصد سے رک گئے جبکہ پنڈال کے کئی نوجوان واپس لوٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ سات نوجوان دریا کی گہرائی میں چلے گئے اور ڈوبنے لگے۔ان میں سے راکیش نامدیو نے خود کو کسی طرح گہرائی سے نکالا اور ٹکو، منوں، سوتیا اور گنیش کو ہاتھ پکڑ کر کھینچا جس سے ان کی جان بچ گئی لیکن سنجے شرما، انکت شرما اور گورو چوہان کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔درگا پنڈال کے نوجوانوں نے دیہاتیوں کی مدد سے سنجے اور انکت کو پانی سے باہر نکالا اور ضلع ہسپتال پہنچایا لیکن اس وقت تک ان کی موت ہو چکی تھی۔تیسرے نوجوان گورو کی لاش بعد میں غوطہ خوروں نے دریا سے نکالی۔لولی نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس کے کئی اعلی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کام کو منظم کیا۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو ویران جگہوں کی طرف درگا مورتی وسرجن کے لئے جانے سے روکنے کا انتظام کیا گیا ہے۔شہر سے دور واقع پوکھر، تالاب اور دریا پر اب پولیس کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے۔غور طلب ہے کہ نو روزہ درگا جشن کے بعد دسہرے پر درگا مورتی کا وسرجن پوری رات اور اگلے دن بھی چلتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا