English   /   Kannada   /   Nawayathi

’بڑا بھائی‘ اور ’شدت پسندی‘ کا آپس میں گہرا رشتہ ہے۔آل انڈیا ملی کونسل

share with us

ملی کونسل جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ موہن بھاگوت نے اپنی تقریر میں جن ایشوز پر زور دیا ہے ان میں دیگر باتوں کے علاوہ ’بڑا بھائی‘ کی اصطلاح اور ’شدت پسندی‘ کی بات کا فی اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھاگوت نے کہا کہ وہ کسی کو دھرم بدلنے پر مجبور نہیں کرتے، بلکہ سب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتے ہیں۔ اس لحاظ سے ہندستان دنیا کے ملکوں کا بڑا بھائی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ اگر بھاگوت کی بات صحیح ہے تو مسلمانوں کی مساجد پر حملے کیوں کیے جارہے ہیں؟ ’لوجہاد‘ کے نام نہاد نعرے کی بنیاد پر انھیں پریشان کیوں کیا جارہا ہے؟ فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعہ ان کی جان ومال اور عزت وآبرو کیوں لوٹی جارہی ہے؟ کیا یہی ’بڑے بھائی‘ کا رول ہے کہ وہ چھوٹے بھائی کو ظلم وزیادتی کا نشانہ بنائے۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ان شدت پسند عناصر کو روکنا تو دور کی بات انھیں ٹوکا بھی نہیں جاتا۔
ڈاکٹر عالم نے کہا کہ ’بڑا بھائی‘ کی اصطلاح اور ’شدت پسندی‘ کا آپس میں گہر ارشتہ ہے کیونکہ ایک طرف وہ بڑا بھائی کہہ کر خود کو حاکم کے طور پر پیش کرتے ہیں جب کہ ان کی فکر سے وابستہ اشوک سنگھل، پروین توگڑیا، یوگی آدتیہ ناتھ وغیرہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی بات کرتے ہیں اور کھلے عام نہ صرف دھمکی دیتے ہیں بلکہ مسلمانوں کی املاک کو لوٹنے کا فرمان بھی جاری کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شدت پسندی کی بات کرنے والوں کو چھوٹ دینا اور پھر ’بڑا بھائی‘ ہونے کا تاثر دینا در اصل عوام کو دھوکہ دینا ہے۔اس طرح کے جھوٹے پرچار میں سنگھ پریوار مہارت رکھتا ہے اور سنگھ سربراہ کا یہ بیان اسی پس منظر میں ہے۔ اس چیز کو قرآن نے صاف کہا ہے ’ایسی بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں‘۔ ڈاکٹر عالم نے کہا کہ وہ بھاگوت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اسلام کی اس تعلیم کا مطالعہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ اگر موہن بھاگوت واقعی ’بڑا بھائی‘ کا رول ادا کرنا چاہتے ہیں تو انھیں چاہیے کہ وہ شدت پسند عناصر پر لگام لگائیں اور کمزور طبقات بشمول مسلمانوں کی شناخت کو ختم کرنے کے بجائے انھیں تحفظ دینے کی پہل کریں جو کہ اس ملک میں ان کا آئینی وجمہوری حق ہے۔


تھرور پر مودی مہربان، تو کانگریس کیوں نہ ہو پریشان 

لکھنؤ ۔03اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کو حفظان صحت کی مہم کے نو زیورات میں شمار کر اپنے غیر سیاسی مہم میں بالواسطہ سیاست کھیل دی ہے. ساتھ ہی انہوں نے میڈیا اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کو سیاسی رنگ نہ دیں. مودی کے اس قدم نے کانگریس کو حیران کر دیا ہے. ششی تھرور کانگریس کے ان رہنماؤں میں سے ہیں، جو وزیر اعظم بننے کے بعد نریندر مودی کی تعریف کرنے میں سب سے آگے تھے. ان کی تعریف سے کانگریس کو غیر آرام دہ ہونا پڑا تھا. اس کے بعد کئی اور لیڈروں نے بھی مودی کے کام کے انداز کی تعریف کی، لیکن تھرور بیباک رائے دینے والے پہلے لیڈر تھے. تھرور اقوام میں کام کر چکے ہیں. 


یوپی: بغیر انجن دوڑی ٹرین، کمپارٹمنٹ سے کودنے لگے مسافر 

لکھنؤ ۔03اکتوبر(فکروخبر/ذرائع): یوپی میں وندھیانچل ریلوے اسٹیشن پر جمعرات کو وندھیاچل۔لکھنؤ انٹرسٹی ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچی. ودھیاچل اسٹیشن پر دوپہر بغیر انجن کے ہی اٹرسٹی ایکسپریس کے دوڑ گئے. اس سے کھڑے کوچو میں سوار ہو گئے مسافروں میں افرا تفری مچ گئی اور لڑھی تے کمپارٹمنٹ سے کڑبڑائٹ میں مسافر کودنے لگے. اس سے کئی مسافروں کو چوٹیں بھی آنے کی خبر ہے. معلومات ہونے پر ریلوے ملازمین، ارپ?یپھ، جی آر پی والوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے کسی طرح ایک کلومیٹر کے فاصلے کے بعد سگرا تالاب کے پاس روک سکے. الہ آباد ہو کر انٹرسٹی ایکسپریس دوپہر اڑھائی بجے ودھیاچل کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر پہنچی. اسٹیشن پر مگلسرائے شور سے انجن کو کاٹ کر الہ آباد کی جانب لگایا جاتا ہے. انجن کاٹکر روانہ ہو گیا. تھوڑی دیر میں پلیٹ فارم پر کھڑے 20 کین مرزا پور کی طرف لڑھینے لگے. 


حالیہ سیلاب سے ڈیڑھ ہزار کلو میٹر سے زیادہ لمبی سڑکیں تباہ 

47پل مکمل پر بہہ گئے، ہنگامی طور عارضی پل تعمیر/ چیف انجینئر آر اینڈ بی 

سرینگر ۔03اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )حالیہ قیامت خیز سیلاب سے پلوں اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور مجموعی طور 13ہزار کلو میٹر لمبی سڑکوں میں سے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آر اینڈ بی کے چیف انجینئر ایس کے رازدان نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب کے پانی میں بہہ گئے پلوں کا کام ہنگامی طور پر ہاتھ میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13ہزار کلو میٹر لمبی سڑکوں میں سے 1700کلو میٹر کی لمبی سڑکیں پوری طرح تباہ ہو گئیں۔ مسٹر رازدان نے بتایا کہ 171پلوں کو زبردست نقصان ہوا ہے جب کہ 47مکمل طور گر گئے۔ چیف انجینئر نے بتایا کہ پلوں اور سڑکوں کو دوبارہ تعمیر کے لیے پیسہ دستیاب ہے اور کام ہاتھ میں لیا گیا ہے۔ انہوں بتایا کہ فی الحال لوگوں کو راھت دینے کے لیے عارضی پل بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔ تباہ حال سڑکوں اور پل کے نتیجے میں میوہ مالکان کو میوہ باہر لے جانے میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا میوہ خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کیونکہ سڑکوں اور پلوں کو اولین ترجیح میں ٹھیک کیا جا رہا ہے۔ یو این این کے مطابق حالیہ سیلاب سے سرینگر شہر میں بھی مختلف دریاؤں پر تعمیر کئے گئے پلوں کو زبردست نقصان ہوا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو دوسرے متبادل راستے اختیار کرنے پڑتے ہیں۔ 


سیلاب زدگان کا معاملہ پارلیمنٹ سمیت ہر محاذ پر اٹھائیں گے۔۔/ غلام نبی آزاد

سرینگر۔03اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )صحت کے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ ریاست خاص کر وادی میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے لوگوں کی کثیر تعداد متاثرہوئی ہے جب کہ ابھی سیلاب کو قومی آفت قرار دینے میں کاغذی کاروائی تک عمل میں نہیں لائی گئی تاہم سیلاب زدگان کا معاملہ ہم پارلیمنٹ سمیت ہر محاذ پر اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے وادی اور جموں کے کئی حصوں کا دورہ کرنے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے یہاں تک کہ بستیوں کی بستیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کو لوگوں کی باز آباد کاری اور انہیں ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے اترا کھنڈ طرز پر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت بھی اس سلسلے میں اپنا بھر پور رول نبھائے گی۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ ریاست میں سیلاب سے ہوئی تباہی کو ابھی تک قومی آفت قرار نہیں دیا گیا ہے یہاں تک کہ اس میں ابھی کاغذی کاروائی کا آغاز نہیں ہوا ہے حالانکہ وزیر اعظم نے شروع میں کہا کہ ریاست میں سیلاب ایک قومی آفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لوگوں کی بازآبادکاری کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور یہ معاملہ نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ ہر محاذ پر اٹھایا جائے گا۔ 


کشمیریوں کے دکھ درد میں ہم برابر کے شامل ۔۔ موہن بھاگوت

ناگپور۔03اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت نے کشمیر میں حالیہ تباہ کن سیلاب میں جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے دکھ درد میں ہم برابر کے شامل ہیں۔ یو این این کے مطابق آج ناگپور میں آر ایس ایس کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشٹر یہ سیوک سنگ (RSS)کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ زندگی میں کچھ واقعات ایسے آتے ہیں کہ منٹوں میں سب کچھ مٹ جاتا ہے۔ کشمیر میں حالیہ سیلاب کی تباہی کا چرچہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کشمیر میں جو سیلاب آیا اس میں کشمیریوں کو کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا تاہم ہم ان کے دکھ میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ سماج میں موجود تمام طبقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے آجائیں۔ یو این این کے مطابق موہن بھاگوت نے کہا کہ کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاری سے بھارت کا پورا سماج ہل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے راحت کا کام شروع کر دیا ہے جب کہ فوج نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔ بھاگوت نے کہا کہ اب سماج کے ہر طبقے کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مدد کے لیے آگے آجائیں حالانکہ مختلف لوگوں کی طرف سے یہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سماجی ذمہ داری ہے کہ اس کٹھن مرحلے میں سیلاب زدگان کی بھرپور طریقے سے امداد کی جائے۔ آر ایس ایس چیف نے سیلاب متاثرین کے لیے مرکزی حکومت کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا