English   /   Kannada   /   Nawayathi

اوباما نے مودی سے گجراتی میں پوچھا حال۔چال، (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

' اوباما نے مودی کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا تھا اور اس دوران دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان سیکورٹی، ٹیکنالوجی اور افغانستان کے علاوہ اور بہت سے مسائل پر بات ہوئی. تاہم، اس دوران دہشت گرد تنظیم داعش کا مسئلہ نہیں اٹھا. مودی بدھ کی صبح ایک بار پھر اوباما سے ملاقات کریں گے اور تب دونوں کے درمیان اقتصادی ترقی، دہشت گردی اور بھارت میں سرمایہ کاری سمیت کئی مسائل پر تفصیل سے بات ہو گی. مودی اور اوباما کی بات چیت کے بعد محکمہ خارجہ کے ترجمان سید ا?بردد?ن نے پریس کانفرنس کی. انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ای گورننس ٹیکنالوجی، ابولا وائرس کے خطرے اور افغانستان میں سلامتی سے جڑے معاملے پر بات ہوئی. تاہم، دہشت گردی اور اسلامی دہشت گرد تنظیم داعش کا مسئلہ نہیں اٹھا. انہوں نے کہا کہ اس پر اگلے دن بات چیت ہوگی اور دونوں ممالک کی طرف سے مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا. 160اکبرالدین نے بتایا کہ اوباما اور مودی ایک مشترکہ ادارتی لکھیں گے، جو شاید پہلی بار ہونے جا رہا ہے. محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اوباما اور مودی نے محسوس کیا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے تعلقات کافی اہم ہیں اور اسے مزید مضبوط بنائے جانے کی ضرورت ہے.


 

کابینہ کا فیصلہ: نوئیڈا سیکٹر ۔62 تک ہو گا میٹرو توسیع 

لکھنؤ۔30ستمبر(فکروخبر/ذرائع )یوپی میں سی ایم اکھلیش کی کابینہ کی اہم میٹنگ منگل کو ہوئی. اس میں کچھ اہم فیصلے لئے گئے. اس کے مطابق نوئیڈا میں میٹرو توسیع کی منظوری دے دی گئی. وہاں سیکٹر ۔32 سے سیکٹر ۔62 تک میٹرو کی توسیع کی جائے گی. اس دوران یوپی کابینہ کے تمام بڑے وزیر اور افسر شامل تھے. اجلاس میں بہت سے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا.


 

راج ناتھ سنگھ نے کیا اعلان، لکھنؤ میں بنے گا ایشیا سطح کا ہسپتال 

لکھنؤ۔30ستمبر(فکروخبر/ذرائع )مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پیر کو دو روزہ دورے پر دارالحکومت آئے ہوئے تھے. انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا سطح کا ہسپتال یہاں بھی جلد ہی کھل جائے گا. انہوں نے کہا کہ وعدے کے مطابق، دارالحکومت کی ترقی کا خاکہ سو دن کے اندر اندر کھینچا جا چکا ہے. وزیر داخلہ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ لوگوں کو جلد ہی ترقیاتی کام نظر آنا شروع ہو جائیں گے. کارکنوں کے اعزاز تقریب میں پہنچے راج ناتھ سنگھ نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی بھی کیا. انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے چاروں طرف بیرونی رنگ روڈ کا خاکہ کھینچا جا چکا ہے. اس کے لئے فیلڈ سروے مکمل کیا جا چکا ہے، جلد ہی تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا. اس کام کی تکمیل کے بعد ٹریفک کا دباؤ ضرور ہی کم ہوگا. کارکنوں کا سلام کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس بار کا بجٹ تاریخی بجٹ ہے. چھ شہروں میں ورلڈ کلاس اسٹیشن بنانے کی تجویز بجٹ میں دیا گیا ہے. اس میں لکھنؤ کا گومتی نگر ریلوے اسٹیشن بھی شامل ہے. انہوں نے کہا کہ اس کام میں تھوڑا وقت ضرور لگے گا لیکن اسے جلد مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی. وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دارالحکومت کی چوطرفہ ترقی کرنے کا منصوبہ ہے. یہاں ٹیکسٹائل کلسٹر لگائے جانے کا منصوبہ ہے. ایسا ہونے سے یہاں کے لوگوں کو روزگار ملے گا اور ہییڈلوم صنعت کو بھی فروغ ملے گا.


جنتا دربارمیں عوامی مسائل کی سماعت

رامپور۔30ستمبر(فکروخبر/ذرائع ) کابینی وزیر اعظم خاں نے سماج وادی پارٹی کے دفتر پرجنتا دربار میں لوگوں کے مسائل کی سماعت کرتے ہوئے افسران کو انھیں حل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پرکثیر تعداد میں لوگ پارٹی کے دفتر پہنچے۔ کابینی وزیر نے ذاتی طورپرفریادیوں سے ملاقات کی اور انھیں مسائل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


شادی شدہ خاتون کی جھلسنے سے موت 

لکھنؤ۔30ستمبر(فکروخبر/ذرائع ) بخشی کا تالاب علاقہ میں رہنے والے ایک ڈرائیور کی بیوی کی آگ میں جھلسنے کے سبب موت ہو گئی۔ مڑیاؤں کے علی نگر میں رہنے والے رام نرائن یادو کی ۲۲ سالہ بیٹی رجنی دیوی کی گزشتہ ۹؍جون کو بی کے ٹی کی شادی منجھریا گاؤں کے رہنے والے ڈرائیور امیش سے کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ دو دن قبل رجنی باورچی خانہ میں کھاناپکا رہی تھی۔ اسی درمیان اس نے گیس چولہا کھول کر چولہا جلانے کی کوشش کی لیکن ماچس نہیں جلی۔ جس کے بعد وہ بغیر گیس کو بند کئے ہی کمرے میں چلی گئی اور ماچس لیکر باورچی خانہ میں پہنچی۔ اس نے جیسے ہی دوبارہ ماچس جلائی ویسے ہی آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلوں میں رجنی گھر کر شدید طور سے جھلس گئی۔ کنبہ والوں نے اس کو علاج کیلئے سول اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ 


کے جی ایم یو میں شروع ہو گیا مرکزی آکسیجن تقسیم نظام

لکھنؤ۔30ستمبر(فکروخبر/ذرائع ) کے جی ایم یو کی او پی ڈی میں مریضوں کو مفت دوا تقسیم کیلئے مرکزی تقسیم نظام کی سہولت شروع ہو گئی ۔ دو شنبہ کو نئی او پی ڈی کی پہلی منزل پر دوا تقسیم کیلئے دو کاؤنٹر کھل گئے ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ جلد ہی مزید پانچ کاؤنٹر چالو ہوجائیں گے۔ مذکورہ سہولت کے بعد مریضوں کو اسپتال میں موجود دوا تو مفت ملے گی ہی ساتھ ہی انہیں اب شعبوں میں ادھر اُدھر بھٹکنا نہیں پڑے گا۔ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں مریضوں کو مفت دوائیں نہ ملنے کا مسئلہ عام بات ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے دوائیں تقسیم کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کا کہنا ہے کہ مفت دوا حاصل کرنے کیلئے ایڑیاں گھس جاتی ہے۔ لہٰذا خرید کر یہاں پر علاج کرنا پڑتا ہے۔ مذکورہ شکایتوں کی طویل فہرست کو ختم کرنے کیلئے کے جی ایم یو انتظامیہ نے مرکزی ادویات تقسیم نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ او پی ڈی سے اس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو مفت میں دوا مہیا کرانے کیلئے طے شدہ ۷ کاؤنٹروں میں دو کاؤنٹر آج سے شروع کر دیئے ہیں۔ ان دونوں کاؤنٹروں پر جنرل سرجری، میڈیسن اور یورولاجی شعبہ کے مریضوں کو دی جانے والی ساری دوائیں مہیا ہوں گی۔ اس کیلئے انہیں شعبوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ایس سی تیواری نے بتایا کہ جلد ہی مزید پانچ کاؤنٹر شروع کر دیئے جائیں گے اس کے بعد سارے شعبوں کی اسپتال میں مہیا ساری دوائیں کاؤنٹروں پر موجود رہیں گی اورمریضوں کو مفت دی جائیں گی۔ 


مرد کی لاش پر لگائی نامعلوم خاتون کی پرچی 

لکھنؤ۔30ستمبر(فکروخبر/ذرائع )رائے بریلی کے رہنے والے پنچم لال کی اتوار کو حادثہ میں موت ہو گئی۔ دو دشنبہ کو مرچری میں جب پنچم لال کی لاش پہنچی تو اس پر نامعلوم خاتون کی پرچی چسپاں تھی۔ دوپہر تک جب پنچم کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا تو اہل خانہ نے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ پنچم کی لاش مرچری پہنچی ہی نہیں۔ کافی ہنگامہ کے بعد جب خاتون کی لاش کی چادر ہٹائی گئی تو پتہ چلا کہ وہی لاش پنچم کی ہے۔ کے جی ایم یو مرچری میں روزانہ کئی لاشیں آتی ہیں اور ان کا پوسٹ مارٹم کیا جاتا ہے۔ پوسٹ مارٹم سے قبل لاش کا پنچ نامہ ہوتا ہے جس میں اس کی ساری تفصیل لکھی جاتی ہے، اتوار کو رائے بریلی کے پنچم کی لاش مرچری لائی گئی۔ پنچم لال کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پنچم کی موت حادثہ میں ہوئی تھی۔ ٹراما سینٹر لانے پر ڈاکٹروں نے پنچم کو مردہ قرار دے دیا تھا۔ جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا۔ پولیس لاش کولیکر مرچری گئی اسی وقت دو دیگر لاشیں بھی پوسٹ مارٹم کیلئے آئیں اس میں ایک خاتون و ایک شخص کی لاش تھی۔ پولیس کی لاپروائی سے پنچم لال کی لاش پر لگی پرچی کہیں غائب ہو گئی۔ پنچم لال کی لاش پر دوسری پرچی لگ گئی جس پر نامعلوم خاتون لکھا تھا۔ پرچی بدل جانے کے سبب پنچم لال کاپوسٹ مارٹم و پنچ نامہ کافی دیر تک نہیں ہو سکا۔ اہل خانہ نے جب پوچھ گچھ شروع کی تو پتہ چلا کہ پنچم کی لاش مرچری پہنچی ہی نہیں ہے۔اس پر اہل خانہ نے ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔ ہنگامہ کے بعد جب ملازمین نے سبھی لاشوں سے چادر ہٹائی تب پتہ چلا کہ جس لاش پر نامعلوم خاتون کی پرچی ہے حقیقت میں وہی لاش پنچم لال کی ہے۔ 


بدمعاشوں نے لڑکی سے لوٹی چین 

لکھنؤ۔30ستمبر(فکروخبر/ذرائع )پی جی آئی علاقہ میں موٹر سائیکل سوار بدمعاش ایک لڑکی سے چین لوٹ لے گئے۔ اس معاملہ میں لڑکی کی شکایت کے بعد بھی پولیس نے اس کو یقین دہانی دے کر کوتوالی سے لوٹا دیا۔ آمر پالی کالونی میں رہنے والے اودھ نریش یادو کی بیٹی نشی یادو ۲۶؍ستمبر کو سینک نگر روڈ پر پیدل جا رہی تھی۔ اسی درمیان موٹر سائیکل سواربدمعاشوں نے اس کی چین چھین لی۔ نشی نے شو رمچایا لیکن اس کی مدد کیلئے کوئی نہیں آیا۔ لڑکی نے اس واردات کی جانکاری ۲۹؍ستمبر کو پولیس کو دی۔ پولیس نے بھی اس کی بات سنی اور یقین دہانی دے کر ٹال دیا۔ 


بجلی چوروں کو چوراہوں پر کھڑا کر دینا چاہئے: گورنر

لکھنؤ۔30ستمبر(فکروخبر/ذرائع )گورنر رام نائک نے کہا ہے کہ ریاست کو اتم پردیش بنانے میں بجلی کا اہم کردار ہے اس کیلئے بجلی پیداوار اور مانگ میں فرق کو کم کرنا ہوگا۔ لائن نقصان کی سب سے بڑی وجہ بجلی چوری ہے۔ بجلی چوری عام آدمی نہیں بلکہ بڑے لوگ کرتے ہیں ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنے کیلئے چوراہوں پر لا کر کھڑا دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لائن نقصانات میں کمی لا کر بجلی کی فراہمی کو بہتر کیاجاسکتا ہے۔ ریاست کی ترقی سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔ ریاست کی آبادی کو ملک کیلئے قیمتی املاک بتاتے ہوئے کہا کہ اس ریاست کی ترقی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔ ریاست کے جی ڈی پی میں ایک فیصد کے اضافہ سے ملک کی شرح ترقیات میں کافی فرق آجاتا ہے۔ انہوں نے سرکاری پروجیکٹوں کے وقت سے مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹوں کے وقت پر مکمل نہ ہونے سے لاگت میں غیر ضروری اضافہ ہوجاتا ہے اور عوام کو بھی اس کا فائدہ وقت سے نہیں ملتا ہے۔
اندرا گاندھی پرتشٹھان میں اترپردیش توانائی ریگولیٹری کمیشن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر گورنر نے کہا کہ کمیشن اور توانائی محکمہ کو صارفین کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے کام کرنا چاہئے۔ جس سے بجلی صارفین کو راحت مل سکے۔
وہیں پروگرام میں موجود وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ توانائی ریگولیٹری کمیشن کی ضرورتوں کودیکھتے ہوئے اس کیلئے علاحدہ عمارت ضروری تھی۔ کمیشن کی بڑھی ہوئی ذمہ داری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صارفین کے مسائل اور شکایتوں کا حل نکالنا کمیشن کی اہم ذمہ داری ہے۔ کسی بھی ملک میں فی شخص بجلی کھپت کی بنیاد پر اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ اس معاملہ میں ابھی ہمارا ملک کافی پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ترقی کے راستے پرگامزن ہے اس لئے بجلی کی مانگ بھی بڑھنا لازمی ہے لیکن کم بجلی پیداوار کی وجہ سے کئی مواضعات میں بجلی فراہمی ممکن نہیں ہو پا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی صارفین کی ضرورتوں کے حساب سے بھی بجلی نہیں مل رہی ہے۔ صنعت کو سستی شرح پر بجلی فراہم نہ ہو تو پروڈکٹس بھی مہنگے ہوجاتے ہیں جس کا اثر پوری معیشت پر پڑتا ہے اس لئے بجلی کی معقول فراہمی کیلئے ان کی حکومت ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ اس کے مد نظر حکومت نے مرکز سے ریاست میں نیو کلیئر پاور پلانٹ لگانے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لائن نقصانات کو کم کرنے کیلئے بجلی چوری کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کو بجلی محکمہ ۰۳ہزار کروڑ روپئے کے خسارہ میں ملا تھا حکومت نے محکمہ کی صورتحال سنبھالنے کیلئے کافی کام کیا ہے۔توانائی ریگولیٹری کمیشن کے صدر دیش دیپک ورما نے کہا کہ کمیشن کی جانب سے صارفین کے مسائل کو سن کر نمٹارہ کرنے کا کام کافی تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ سال کے مقابلے اس سال معاملوں کی سماعت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ۰۷ء۸۱کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ عمارت زلزلہ سے محفوظ’ گرین بھون‘ ہوگی۔


بے روزگار اردو معلمین نے تقرری کا کیا مطالبہ 

بارہ بنکی۔30ستمبر(فکروخبر/ذرائع )بے روزگار معلمین اردو کا ایک جلسہ حافظ محمد افضال کی صدارت نبی گنج واقع ان کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا۔ جلسہ میں اردو بچاؤ تحریک کے علاقائی صدر ڈاکٹر ریحان علوی نے کہا کہ بے روزگار اردو معلمین گذشتہ اٹھارہ برسوں سے اپنے حقوق کے لے جدوجہد کررہے ہیں لیکن آج تک کسی بھی حکومت نے ان کے مطالبات پرتوجہ نہیں دی۔
معلمین اردو کوسماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادواور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے بہت امیدیں تھیں کہ ریاست حکومت تشکیل ہونے کے بعد معلمین اردو کی ٹیچر کے عہدے پرتقرری کردی جائے گی۔ اسی امید سے معلمین اور ریاست کے مسلمانوں نے سماج وادی پارٹی کی حمایت کی جس کی وجہ سے پارٹی کی حکومت کو اقتدار حاصل ہوا لیکن سماج وادی پارٹی کے لیڈران نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے رفعت اللہ بیگ نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو،اکھلیش یادو ، اعظم خاں،اوراحمد حسن وغیرہ اگر ریاست کے مسلمانوں کے مفاد کے بارے میں فکر کرتے تو جہاں لاکھوں معاون اساتذہ کی تقرری کی جارہی ہے تو تمام ٹی ای ٹی پاس معلمین کی بھی تقرری کی جاسکتی تھی۔ تمام معلمین اردو سند یافتہ ٹیچروں نے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو معلمین کی تقرری جلد سے جلد کی جائے ورنہ اردو معلمین دھرنا ومظاہرہ کرنے کیلئے مجبور ہوں گے جلسہ میں محمد سہیل صدیقی، محمد آصف مرتضیٰ، محمد احسن ،نسیمہ بانو، محمد عقیل ،توقیر احمد ، صغیر احمد،محمداقبال وغیرہ خاص طورسے موجود تھے۔ اردو معلمین کاآئندہ جلسہ ۱۲؍اکتوبر کو سروج پلازہ نبی گنج میں منعقد ہوگا۔


نمائش میں دکانداروں کے لئے پختہ دکانوں کی تعمیر

اٹاوہ۔30ستمبر(فکروخبر/ذرائع) ضلع کی نمائش اور مویشیوں کے میلے میں ہر سال نیا تجربہ دیکھنے کوملتاہے۔ اسی سلسلے میں امسال کے میلے میں بھی لوگوں کو تبدیلی نظرآئے گی۔ اندارچوک اور ترقیاتی نمائش میں دکانداروں کوپختہ دکانیں الاٹ کی جائیں گی اورپنڈال بھی مضبوط اورخوبصورت بنایاجائے گا۔ خواتین، مردوں اوردکانداروں کیلئے بیت الخلاء اور باتھروم کی تعمیرکا کام تیزرفتاری سے کیاجارہاہے۔ اس کے باوجود اندارچوک میں پانی جمع ہونے کے مسئلہ سے لوگوں کو مشکالات کا سامناکرناپڑسکتاہے۔ وزیراعلی اکھلیش یادوکے ذریعہ ضلع کی تاریخی نمائش کے پنڈال کو مضبوط اورخوبصورت بنانے کی ہدایت دی گئی۔ تعمیر کرنے والی تنظیم اورسی اینڈڈی ایس کے ذریعہ توسیع اورتعمیرکاکام کیاجارہاہے۔ نمائش میں لگنے والے زیادہ تربازاروں میں پختہ دکانوں کی تعمیرکرائی جارہی ہے دکانداروں کی سہولیات کے پیش نظر نمائش میں تقریباً۷۰پختہ دکانوں کی تعمیر کرائی جارہی ہے۔ پنڈال گیٹ پر عارضی دکانیں تعمیرکرانے کے سبب ترقیاتی نمائش میں بھی ۵۲دکانوں کی تعمیرکرائی جارہی ہے۔ مذکورہ دونوں مقامات پر پختہ دکانوں کی تعمیرہونے کی وجہ سے دکانداروں کی رقم اوروقت دونوں کی بچت ہوگی۔ نمائش میں خواتین ومردوں کیلئے چھ۔ چھ باتھروم جبکہ خواتین کیلئے پانچ بیت الخلاء کی تعمیرکرائی جارہی ہے۔ یہ سب ہونے کے باوجود اہم چوک میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ برقرار رہے گا۔ فوارہ چوک میں انٹرلاکنگ سڑک تعمیر ہونے سے اہم چوک کی سڑکوں پر بنے ہوئے گڈھے کو بھرنے کیلئے بالو ڈال دی گئی تھی۔لیکن بالو سے وقتی طور پر مسئلہ حل ہوگیاتھالیکن اب دوبارہ سڑک پر گڈھے بن گئے ہیں جس کیلئے سڑک کی مرمت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ دیوالی کے فوراًبعد نمائش کاافتتاح ہوجاتاہے۔ مویشی تاجر اپنے مویشیوں کولے کر آجاتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا