English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات ، بڑودہ میں فرقہ وارانہ فسادات: بے قصور مسلم نوجوان جیل میں

share with us

دیکھتے ہی دیکھتے فساد پھوٹ پڑا فتح پور‘ ہاتھی تھانہ سے اس کا آغاز ہوا اور ایم ۔جی روڈ پر ایک مسلمان کو شدید زخمی کیا گیا جو اب تک زندگی اور موت کی کشمکش میں دواخانہ میں ہے۔جب کہ غلام نبی دودھ والا کومہتاپل پر شہید کردیا گیا۔ جب کے جانی اور مالی نقصان مسلمانوں کا زیادہ ہوا۔ اور پھر پولیس کا ظلم بھی مسلمانوں پرہوا مسلم علاقہ جہاں پر مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ یاقوت پورہ‘ کلیان نگر‘ رحمانی پارک ‘مہدی نگر ‘واڑی تائی واڑہ ‘بھاومالپور ان محلوں میں پولیس گھس کر 750 مسلمانوں کو نہ صرف گرفتار کرلیا ۔ بلکہ ان علاقوں میں گھروں کے باہر رکھی ہوئی موٹر سیکلوں اور کاروں کو نقصان پہنچایا اور گھروں میں موجود قربانی کے بکروں کو لاٹھیوں سے مار مار کر ناقابل ذبیحہ بنادیا۔ اور گذشتہ تین چار رات سے راتوں میں مسلمان محلوں میں سنگ باری کی جارہی ہے۔ اور ہجوم نعرہ لگاتا ہوا۔ مسلمان محلوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بڑودہ سے ملی اطلاع کے بموجب دن میں حالات پرامن نظر آتے ہیں لیکن رات ہوتے ہی۔ پتھراو اور شوروغل شروع ہوجاتا ہے۔ مسلمانوں کو اطلاع ملی کے ہوم سکریٹری دورہ پرآنے والے ہیں۔ تو مسلمانوں کے وفو نے ہوم سکریٹری سے ملنے کی کوشش کی لیکن ان کو ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد متین الدین قادری معتمد عمومی کل ہند مجلس تعمیرملت ان حالات کی اطلاع ملنے پر تعمیرملت گجرات کے آرگنائیزر منیر احمد کھیر والا سے فون پر بات کی اور انھیں ہدایت دی کہ وہ فوراََ رزاق بھائی میمن اور ابراھیم بھائی سیکل والا سے مل کر لیگل سل قائم کریں۔ اور وکلا سے ملاقات کرکے بے قصور مسلمانوں کو رہا کرانے کی کوشش کریں۔ اور جنرل سکریٹری تعمیرملت نے یہ بھی تیقن دیاکہ جلد سے جلد ریلیف بھی بڑودہ کوبھیجی جائے گی۔ ایک طرف وزیر اعظم اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی بات کرتے ہیں۔ دوسری طرف انہی کی ریاست کے ایک شہر بڑودہ میں مسلمان دہشت گردی کا شکار ہیں۔


اسلام میں غربا ضعیف اور غلاموں کو اونچا مقام ڈاکٹر رضوانہ زرین کا خطاب

حیدرآباد۔29ستمبر(فکروخبر/ذرائع) جامعتہ المومنات مغلپورہ حیدرآباد میں منعقدہ خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین مومناتی پرنسپل جامعتہ المومنات نے کہا کہ اسلام میں رسول اکرم ﷺ نے غربا و مساکین ضعیف اور کمزروں غلاموں کو بہت اونچا مقام دیا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ خود آپﷺ ان لوگوں سے محبت کرتے اور دوسروں کو بھی ان سے محبت کرنے کا حکم دیتے تھے ۔حضورﷺ نے فرمایا کہ فقرا سے محبت کرو اور ان کے ساتھ اٹھا بیٹھا کرو آپﷺ نے فرمایا کہ مخلوق میں اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ افضل انبیا کرام ہیں ۔ مفتیہ رضوانہ زرین نے مزید کہا کہ دور جاہلیت میں غربا و مساکین اور ضعیف و ناتواں کی کوئی حیثیت نہیں تھی ۔ اس معاشرہ میں ان کا کوئی مقام نہیں تھا اور وہ غلامی سے بھی بدتر زندگی بسر کررہے تھے جب اسلام کا سورج طلوع ہوا اور آپﷺ نے اللہ تعالی کے دین کو لوگوں تک پہنچایا تو سب سے پہلے فقرا نے ہی آپ ؐکی دعوت پر لبیک کہا اور آپﷺ کی ہر بات پر عمل کرنے ہی میں اپنی سعادت سمجھا لیکن دولت مند کفار ان سے نفرت کرتے تھے وہ ان کے پاس بیٹھنا بھی گوارا نہیں کرتے تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا