English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات میں امام مسجد, نوراتری کو شیطانوں کا تہوار کہنے پر گرفتار

share with us

عدالت نے امام کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا ہے اور امام صاحب نے اس معاملے میں ضمانت کرانے سے انکار کر دیا ۔ وشوا ہندو پریشد کے کارکن کی درج کردہ شکایت پر ان کو کل گرفتار کرلیا گیا تھا۔۔ امام مہدی حسن نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تھا ۔


بھانڈوپ میں حکومتی اسکیموں سے متعلق معلوماتی و تفہیمی پروگرام کا انعقاد

ممبئی۔25ستمبر(فکروخبر/ذرائع )مرکزی و ریاستی حکومت کی اسکیموں سے عوام میں بیداری آئے اور وہ خود بھی مستفید ہوں اور دوسروں کو بھی استفادہ کروائیں ۔اس کے لئے ملک اکبر مقامی ذمہ دارجماعت اسلامی بھانڈوپ نے محمدی ہائی اسکول میں حکومتی اسکیموں کی تفصیلات اور ان سے کیسے استفادہ کیا جائے اس پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔اس ورکشاپ میں دو مقامی کارپوریٹر وں سریش کوپر کر اور سریش ترپاٹھی بھی شریک تھے ۔طبی سہولیات سے متعلق اسکیم راجیو گاندھی جیون دائی آروگیہ یوجنا (RGJAY ) جننی سرکشا یوجنا(JSY/JSSY ) کی تفصیلات انیس احمد (MPJ )نے دی اور حق تعلیم (RTE ) کی معلومات بھی فراہم کی راشن سے متعلق سہولیات جیسے انن سرکشا یوجنا(ASY )انن پورنا کارڈ ،آنگن واڑی کے ذریعہ ملنے والی سہولیات وغیرہ سے متعلق جانکاری ایم پی جے ممبئی کے صدر شبیر دیشمکھ نے تفصیل سے بتائیں۔بیواؤں ، معذوروں ،یتیموں و معمر افراد کے لئے جاری سنجے گاندھی نرادھار یوجنا کی معلومات کمال انصاری نے لوگوں کو بہم پہنچائیں۔آخر میں جماعت اسلامی کا مختصر تعارف جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے سکریٹری برائے شعبہ خدمت خلق نے پیش کیا۔مقامی نگر سیوک نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ان سہولیات کی فراہمی میں ان کے ساتھ پورا پورا تعاون کریں گے۔


ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس دریا میں جاگری،12افراد ہلاک، 20زخمی

نئی دہلی ۔25ستمبر(فکروخبر/ذرائع) ریاست ہماچل پردیش میں ایک مسافر بس دریا میں جاگری جس کے باعث 12افراد ہلاک جبکہ 20زخمی ہوگئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلع ہلاسپور میں ڈیم کے پاس سے گزرتے ہوئے ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بس دریا میں جاگری ۔ جائے حادثہ پر مقامی افراد کی مدد سے 12افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 20زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں 40کے قریب مسافر سوار تھے ۔ پولیس حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسیکو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔


پھلوں اور سبزیوں کا بکثرت استعمال انسانی صحت اور دماغ کے لئے مفید ہے،برطانوی تحقیق

نئی دہلی۔ 25 ستمبر (فکروخبر/ذرائع) سبزیوں اور پھلوں کا بکثرت استعمال ذہنی و جسمانی صحت کے لئے بے حد مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں میں شامل پروٹین کا دن میں استعمال زمینی اور جسمانی صحت کے لئے بے حد مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ برطانیہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق 16سال اور اس سے زائد عمر کے 14 ہزار افراد پر کی گئی جن میں 56 فیصد خواتین اور 44 فیصد مرد شامل تھے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک حصہ سے کم پروٹین استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں دن میں پھلوں اور سبزیوں کی پروٹین کے پانچ حصے استعمال کرنے والے 33.5 فیصد افراد کی دماغی صحت تیز پائی گئی۔ تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کا بکثرت استعمال انسانی صحت اور دماغ کے لئے نہ صرف مفید ثابت ہو سکتا ہے بلکہ ایک بہتر انسانی معاشرے کی تشکیل میں بھی موثر ثابت ہو سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا