English   /   Kannada   /   Nawayathi

سفید ٹائیگر نے کردیا نوجوان پر حملہ (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

چڑیا گھر کے نظارے کے لیے پہنچے کئی سیاحوں نے اس دلدوز منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا ہے ۔ ویڈیو میں جو منظر ددکھایا گیا ہے تو اس پر غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ سفید ٹائیگر(وجئے) کچھ لمحوں تک مقصود کی طرف گھورتا رہا اور پھر اپنے پنجوں سے اس کے گردن پر حملہ کردیا ۔ ایک عینی شاہد چنٹو پرجا کے مطابق چونکہ باڑ کی لمبائی اٹھارہ فٹ تھی۔اور اس طرح اچانک ایک انسان کو اپنے پنجرے میں دیکھ کر خود ٹائیگر بھی حیران تھا اس لیے وہ اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر یوں ہی اس کو گھورتا رہا جب کہ اس دوران مقصود اپنے ہاتھ جوڑ کر رحم کی بھیگ بھی مارنگتا رہا ۔ جب یہ واردات پیش آرہی تھی اس بیچ سیاحوں نے سیکوریٹی گارڈ کو آواز دینا شروع کیا اور اسٹیل باڑھ سے شیر کو ہٹانے کے لیے پہلے تو پتھر بازی کی پھر لکڑیاں پھینکنی شروع کردی۔سیاحوں کے پتھر بازی سے بھڑک کر شیر دیکھتے دیکھتے مقصود پر حملہ کردیااور اس کو اپنے پنجوں سے گھسیٹتا رہا ۔ ایک عینی شاہد سیاح سونل کا الزام ہے کہ سیکوریٹی گارڈ نے آواز دینے کے باوجود بڑے دیر سے پہنچے اور پھر تماشا بینوں کے ساتھ مل کر اسٹیل باڑھ کو ہلانے لگے اور شیر پر لکڑیاں پھینکنے لگے جو ان کی لاپرواہی کی منھ بولتی تصویر تھی۔ پولیس نے کیس درج کیا ہے مگر اب تک یہ فیصلہ نہیں کرپائے کہ آخر یہ کسی کی لاپرواہی کا نتیجہ تھا۔ 


 

موٹرسائیکلوں کے تصادم میں چارافرادہلاک

اٹاوہ۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع)اٹاوہ ضلع کے اوسراہرعلاقہ میں دوموٹرسائیکلوں کے تصادم میں چارافراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ سمتھر۔بمباروڈ پر کل رات دوتیز موٹرسائیکلیں آمنے سامنے آگئیں اوردونوں میں زبردست ٹکر ہوگئی حادثہ میں سریش چندر،بدری پرشاد،اونیش کماراورگریش کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ ترجمان نے بتایاکہ حادثہ میں ایک دیگر شخص شدید طورسے زخمی ہوگیا جسے سیفئی کے پی جی آئی میں داخل کرادیاگیاہے پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔


 

کارکی زد میں آنے سے بچے کی موت

سنبھل۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع )ضلع کے بہجوئی علاقہ میں کارکی زد میںآنے کے سبب تین سالہ بچے کی موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بہجوئی قریشیان محلہ میں محفوظ علی کا تین سال کا بیٹا شارق کل رات گھر کے باہر کھیل رہاتھا اسی دوران کار نے اسے کچل دیا۔ترجمان نے بتایاکہ بچے کو تشویشناک حالت میں مرادآباد لے جایا گیا جہاں کل دیررات علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی تفتیش شروع کردی۔


 

ماں بیٹے کی ٹرک کی زد میں آنے سے موت

مظفرنگر۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع )مظفرنگرکے قریب بھوپابائی پاس پر ایک تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے خاتون سمیت اس کے چارسالہ بچہ کی موت ہوگئی جب کہ دودیگر افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک نے موٹرسائیکل ٹکر ماردی۔ حادثہ میں عذرا(۲۶)اوراس کے بیٹے عادل کی کچلنے سے موت ہوگئی جب کہ آفاق اورسلیم نام کے دوافرادزخمی ہوگئے جنھیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔ حادثہ کے بعد مشتعل گاؤں کے لوگوں نے مفرورٹرک ڈرائیورکو گرفتارکرنے کے سلسلے میں سڑک پر کئی گھنٹے تک جام لگادی۔


 

پولیس نے اجتماعی آبروریزی کامقدمہ درج نہیں کیا 

اٹاوہ۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع )پولیس ملازمین وافسران خود پر عائد ہونے والے الزامات کو کسی حدتک دبانے کی کوشش کرتے ہیں اس کی ایک مثال سامنے آئی ہے۔ گھر میں گھس کر خاتون کے ساتھ چاروں لوگوں کے ذریعہ اجتماعی آبروریزی کے معاملے میں پولیس مقدمہ درج کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ آبروریزی کی متاثرہ خاتون نے ایک ہفتے کے بعد جب ایس پی سے انصاف کا مطالبہ کیا تواسے یقین دہانی کے علاوہ کچھ نہیں حاصل ہوا۔ موصولہ خبر کے مطابق کوتوالی علاقہ کی سامہو پولیس چوکی کے تحت گاؤں ذات پوراکا باشندہ (فرضی نام)کسی مجرما نہ واقعہ میں ملوث ہونے کے سبب جیل میں بند ہے۔ گھر میں اسی کی بیوی سنیتا(فرضی نام) اپنی ساس کے ساتھ رہتی تھی۔گزشتہ منگل کی شب گاؤں کے ونود کمار، پرمودکمار ،نندواورچھبیناتھ گھر میں زبردستی گھس آئے اوراس کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ سنیتا نے بتایاکہ اس نے وارادات کی اطلاع چوکی انچارج رامپھل پرجا پتی کو دے دی تھی جس کے بعد چوکی انچارج موقع پر تو پہنچے لیکن انھوں نے سنیتا کے شکایت کرنے کے باوجود مقدمہ نہ تو درج کیا اورنہ ہی ملزمین کے خلاف کارروائی کی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرانے کی بھی زحمت گوارانہیں کی۔ایک ہفتے تک چوکی ، کوتوالی کے چکر لگانے کے بعدسنیتا نے ایس ایس پی سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے لیکن افسوس اسے یہاں سے بھی یقین دہانی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔سنیتا اب دیگر اعلیٰ افسران سے انصاف کا مطالبہ کرے گی۔


 

بیوی کو جلاکرقتل کرنے والے شوہر کو عمر قید

مظفرنگر۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع )عدالت نے سماعت کے دوران تمام گواہوں کے بیانات سے انکار کرنے کے باوجود متاثرہ کی موت سے قبل دئے گئے بیان کی بنیاد پر اپنی بیوی کو جلاکر قتل کرنے کے معاملے میں ایک شخص کو عمر قید کی سزاسنائی ہے۔سرکاری وکیل یش پال سنگھ کے مطابق ایڈیشنل ضلع سیشن جج اروند اوپادھیائے نے ۳۰۲ دفع کے تحت نیٹوکوقصوروارقراردیا۔ عدالت نے ملزم پر ۲۰؍ہزارروپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔


 

یوپی کو روشن کرنے میں خرچ ہوں گے 18 ہزار کروڑ 

لکھنؤ۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع )وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بجلی بحران سے جوجھ رہے پردیش کو اس مسئلے سے نجات دلانے کے لئے حکام کو تمام طرح کی بجلی منصوبوں پر تیزی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے. نئی بجلی منصوبوں کو وقت سے مکمل کرانے کے ساتھ ساتھ عوام تک بجلی پہنچانے کے لئے ٹرانسمیشن اور تقسیم کے نیٹ ورک کی توسیع کا کام بھی وقت سے مکمل کرانے کو کہا گیا ہے. اس پر 18،162 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے. وزیر اعلی اکھلیش یادو نے توانائی کے شعبہ اور بجلی کارپوریشنز کے افسران کو ہر حال میں سال 2016 سے گاؤں کو کم سے کم 16 گھنٹے اور شہروں کو 22 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں. وزیر اعلی نے منگل کو شاستری بھون میں حکام کے ساتھ ملاقات کر اکتوبر 2016 سے گاؤں اور شہروں کو مزید بجلی دینے کا اعلان پر عمل کے لئے کرائے جا رہے کاموں کا جائزہ لیا.


 

یو پی : یہاں فرضی انکاؤنٹر پر ملتا ہے انعام

لکھنؤ۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں تو فرضی انکاؤنٹر کر پولیس والے اپنی وردی پر اضافی ستارے ٹیکوا لیتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ صوبے میں فرضی این?اٹرو کی تعداد کافی زیادہ ہے. کئی فرضی معاملات میں افسروں کو آؤٹ آف ٹرن پروموشن بھی دے دیا گیا. لکھنؤ میں ہی آٹھ جون 2006 کو سریش گگاپاری نام کے 20 ہزار کے جس انعامی بدمعاش کو مڈبھیڑ میں مار کر گومتی نگر پولیس نے واہ واہی لوٹی تھی اس کی کہانی فرضی نکلی. سریش سے برآمد رولور و یھویھو کی جب فارنسک ایکسپرٹ سے جانچ کرائی گئی تو پتہ چلا ہے کہ ?ھو?ھے الگ بور کے تھے اور انہیں برآمد رولور سے چلایا ہی نہیں گیا تھا. سیبی۔سی آئی ڈی نے ماہرین سے تین بار بیلیسٹ? جانچ کرائی اور ہر بار ایک ہی نتیجہ سامنے آیا. اس کے علاوہ پولیس پارٹی کی طرف ہوئی فائرنگ میں جس سروس رولور سے گولیاں چلنے کی بات کہی جا رہی تھی، اس سے بھی فائر نہیں کیے گئے تھے. وہیں، سریش کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے اسے گھر کے پاس سے اٹھا کر لائی تھی اور بعد میں فرضی تصادم دکھا کر اس کی قتل کر دیا گیا. اس معاملے میں 15 پولیس اہلکاروں کو آؤٹ آف ٹرن پروموشن بھی دے دیا گیا تھا. حالانکہ انکاؤنٹر فرضی ثابت ہونے کے بعد انہی پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی. اسی طرح 30 جون 2007 کو بریلی۔دہلی روڈ پر مبینہ بدمعاشوں کے ساتھ تصادم میں مکل گپتا نامی نوجوان کی پولیس کی گولی سے ہلاک ہو گئی تھی جبکہ پنکج مشرا کو موقع سے پکڑا گیا تھا. جب ان کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فائر کر دیا. اس معاملے میں بدایوں باشندے مکل کے اہل خانہ نے پولیس پر فرضی تصادم میں مکل کو قتل کرنے کا الزام لگایا تھا. کمپیوٹر آپریٹر مکل بریلی کے سنجے نگر محلے میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا. معاملہ اوپر تک پہنچا تو اوپر کے حکام نے تحقیقات بدایوں پولیس کو سونپ دی تھی. اس سے غیر مطمئن اہل خانہ نے ہائی کورٹ میں فریاد کی. عدالت نے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا فیصلہ کیا تھا. سی بی آئی نے تفتیش کے بعد اس تصادم کو فرضی مانتے ہوئے آئی پی ایس افسر جے. روندر گوڈ سمیت 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا. اس میں کئی ملزمان کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل ہو چکی ہیں.


 

ٹرک کی ٹکر سے نوجوان کی موت

کانپو۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع)بلہورتھانہ علاقہ میں واقع شاہراہ پرموٹرسائیکل سوارکی موٹرسائیکل میں تیزرفتارٹرک نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی اورٹرک ڈرائیور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگیا۔ اطلاع ملنے کے بعد اہل خانہ نے متوفی کی لاش کوسڑک پر رکھ کر جام لگادئے۔جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لا ش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دیا۔ خبر کے مطابق ڈھاکہ پرواکے باشندے چرن سنگھ کا ۲۰؍سالہ بیٹاکپل موٹرسائیکل سے بلہورمیں رہنے والے اپنے دوسست سے ملنے کیلئے گیاتھا اسی دوران شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے اس کی موٹرسائیکل پر ٹکر ماردی جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک لیکر فرارہوگئے۔نوجوان کی موت کی خبر ملنے کے بعد اس کے اہل خانہ نے جی ڈی روڈ پر جام لگادیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دیا اورمفرورڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


 

قبرستان پر غیرقانونی قبضے کے خلاف مظاہرہ

فتح پور۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع )زمین مافیاؤں کے ذریعہ قبرستا ن کی آراضی پر قبضہ کرنے کی مخالفت میں مردوخواتین نے کلکٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیااورزمین مافیاؤں کے خلاف کارروائی کرنے اورقبرستانوں کو غیر قانونی قبضے سے نجات دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قبرستان کی چہاردیواری کی تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا۔شہر کے محلہ پنی تکیہ چاندشاہ کے باشندے غلام حسین کی قیادت میں ایک درجن سے زائد خواتین نے عارضی قبرستان نجیب الدین شاہ جس میں ہزاروں پختہ قبرے ہیں اس پر زمین مافیاقبضہ کرنے کی کوشش میں مظاہرین نے زمین مافیاؤں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔


 

جعلسازی کے الزام میں کمپنی کا مالک گرفتار

میرٹھ۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع )بلٹ پروف آلات تیار کرنے والی ایک کمپنی کے مالک بلویندرسنگھ شیخوکو جعلسازی کے ایک معاملے میں پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ ضلع پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ لکھنؤکرائم برانچ نے دوشنبہ کی شب بلویندرسنگھ کو شاشتری نگرمیں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا۔ بلویندرسنگھ کے خلاف تقسیم کار اشوک گپتا سے تقریبا تین کروڑروپئے لینے کے بعد آلات سپلائی نہ کرنے کا الزام لگایا گیاہے۔اس معاملے میں اشوک گپتا نے سات ماہ قبل بلویندرسنگھ نے اس کی بیوی رینا سنگھ مع اویناس کوراورشالے ابھیشیک کونامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف لکھنؤ کے حضرت گنج تھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔مذکورہ افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔دوسری بلویندرسنگھ نے اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے اشوک گپتا پر جعلسازی کا الزام لگایا ہے۔بلویندرسنگھ کے میرٹھ کے پرتاپورعلاقہ میں بلڈپروف آلات تیار کرنے کی فیکٹری ہے۔ کرائم برانچ لکھنؤکے انسپکٹر کملا پتی اوجھانے بتایاکہ بلویندرسنگھ کے خلاف غیر ضما نتی وارنٹ جاری ہونے کے بعداسے گرفتار کرلیاگیا ہے اورعدالت کی منظوری کے بعد ٹرانزیٹ ریمانڈ پرلیکر بلویندرکو لکھنؤ لے جایا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا