English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی پر تشدد اور ظالمانہ حرکتوں کے خلاف پوری انسانی برادری سراپا احتجاج(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

مگر تمام انسانیت نوازوں کی زبردست مذمت اور عالمی پیمانے پر اسرائیل مخالف احتجاج کے باوجود اسرائیلی ریاست کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالاں کہ اقوام متحدہ اور امریکہ نے اسرائیل سے جار ی جنگ بندی کے فوری خاتمے اور بے گناہ فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کو روکنے کی اپیل کی ہے، مگرامریکی صدر براک اوباما کے اسرائیل حامی رویے کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا حق بجانب ہوگا کہ درون خانہ امریکہ اسرائیل کو جنگی جارحیت اور آگ اور خون سے کھیلنے کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔ انھوں نے اسرائیل کے جنگی جنون کے خلاف عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے منصفانہ کارروائی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو ریاست پچھلے ۶۷؍ سالوں میں اقوام متحدہ کے ذریعے پاس کی جانے والی تمام قرار دادوں کو اپنے پیروں تلے روند تے ہوئے،بربریت اور درندگی کی ساری حدوں کو پار کرچکی ہو، اس کے خلاف مدمت کے چند رسمی الفاظ کافی نہیں، بلکہ اس کے خلاف عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ قائم کرنے اور اس کو قرار واقعی سزا دلانے کی ضرورت ہے۔ مولانا موصوف نے اس شدید انسانی المیے پر عالم عرب اور عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت میں جب کہ ایک ماہ سے جاری اسرائیل کی پر تشدد اور ظالمانہ حرکتوں کے خلاف پوری انسانی برادری سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے، عرب اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی ناقابل معافی ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ در پردہ اپنے امریکی آقاؤں کے اشاروں پر اسرائیل کی در پردہ حمایت کر رہے ہوں۔ انھوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں بے گناہ فلسطینیوں کے ساتھ پوری انسانی برادری سے اظہار یک جہتی اور حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں عرب ممالک اور فلسطین کے ساتھ ہمارے وطن عزیز ہندستان کے بڑے خوش گوار سیاسی تعلقات رہے ہیں، اس لیے حکومتی سطح پر ہندستان کو بھی اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار داد پاس کرکے اسرائیل سے اپنے تمام سفارتی تعلقات ختم کردینے چاہئیں، تاکہ عالمی منظرنامے پر ہندستان کی امن پسند اور انسانیت نواز شناخت قائم ہوسکے۔


گلبرگہ ائیر پورٹ عنقریب شروع کر دیا جائے گا:روشن بیگ

گلبرگہ۔11اگست(فکروخبر/ذرائع) ریاستی وزیر بنیادی ڈھانچہ مسٹر آر روشن بیگ نے کہا ہے کہ حکومت کرناٹک نے گلبرگہ ائیر پورٹ کی مابقی تعمیری کاموں کو جلد از جلد پورا کرنے اور اسے دوبارہ شروع کرنے کے بارے م ؁ں سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کیا جاچکا ہے۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے آج یہاں کہا ہے کہ تعمیری کاموں کی ذمہ دار کمپنیوں کے درمیان جاری تنازعہ کے بارے میں عدالت عنقریب فیصلہ سنائی گی اس بارے میں انھوں نے کہا کہ میں خود ممبئی جا کر حالات کا جائزہ لوں گا اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا اور تعیمری کاموں کو تیزی سے آگے بڑجھایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بیجاپور ائیر پورٹ کے لیے بھی اراضیء کی شناخت کی جاچکی ہے اور عینقریب وہاں بھی ائیر پورٹ تعمیر کیا جائے ا۔اس کی تعمیر کے لیے حکومت اور ائیر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا مشترکہ طور پر اخراجات کا بوجھ سنبھالیں گے۔اجلاس میں رکن قانون ساز کونسل جناب اقبال احمد سرڈگی بھی موجود تھے۔


کارکا شیشہ توڑ کر تاجر کو لوٹا

چندوسی۔11اگست(فکروخبر/ذرائع )سرراہ دہلی کے کپڑاتاجرکی کارکے شیشے کو توڑ کر بدمعاشوں نے اس کا بیک لوٹ لیا۔بیک میں ۳۴سوروپئے اورضروری کاغذات تھے متاثر تاجر نے کوتوالی جاکر واقع کی رپورٹ لکھائی۔دلی کے پنچابی آگ کے رہہنے والے گرمیت سنگھ نے بتایاکہ وہ ریڈی میٹ کپڑوں کا تاجر ہے۔اس کا مال چندوسی میں بھی آتاہے دوپہر بارہ بجے وہ تجارت کے غرض سے اپنی سفیدرنگ کی ای سینٹ کارسے چندوسی آیا۔کارچوراہے پر سڑک کے کنارے کھڑی کردی۔کار میں پچھلی نششت پر بیک رکھا ہواتھا تاجر نے بتایا کہ تقریبا ایک گھنٹے کے بعد جب وہ واپس آیاتواسے پچھلی سیٹ سے بیک غائب ملا اورگاڑی کا شیشہ ٹوٹا پایا اس نے بتایا کہ بیک میں۳۴؍سورروپئے نقد اورکاغذات تھے۔


قیدی نے کی خودکشی کی کوشش

فتح پور۔11اگست(فکروخبر/ذرائع)ضلع جیل م یں گزشتہ پانچ برسوں سے قید ۲۲سالہ قیدی نے جیل کے اندرنشیلی اشیاء کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی اس کے بعد جیل میں افراتفریح مچ گئی۔ اورقیدی کو علاج کیلئے صدر اسپتال میں بھرتی کرایاگیا۔جہاں اس کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔ضلع جیل میں قید روی پانچ سال قبل گرفتارکرکے جیل بھیجا گیاتھا۔آج صبح ۹بجے اس نے نشیلی چیز کھالی تھی جس سے اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔


امت شاہ ہوں یا راج ناتھ، وعدہ نبھائے بی جے پی

لکھنؤ۔11اگست(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی صدر چاہے امت شاہ ہوں یا راج ناتھ ،راجدھانی کے عوام سے جو وعدہ بی جے پی نے کیا ہے اسے پورا کیا جائے ۔ کیوں کہ انتخابات کے بعد مرکز میں حکومت بھی بن گئی ،راج ناتھ وزیرداخلہ بن گئے وہ کئی مرتبہ لکھنؤ بھی آچکے ہیں۔ لیکن اپنے کئے وعدوں میں ایک بھی وعدے کو ابھی تک پورا نہیں کیا ہے۔ یہ نہ تو کسی لیڈر کا بیان نہ کسی اداکار کا، بلکہ یہ کہنا ہے شہر کے عام لوگوں کا ، جو کبھی کیچڑ سے لبریز سڑکوں پر سفر کرتے ہیں تو کبھی پانی کیلئے سڑک پر تماشہ بنتے ہیں،مسائل کے آغوش میں دھنستا جارہا یہ شہر اب کھلی فضا میں سانس لینا چاہتا ہے۔ جب اس سلسلے میں سماج کے ایسے طبقے سے بات کی گئی جو ایسے مسائل سے جوجھ رہا ہے جن کا حل ہوسکتا ہے لیکن سرکار کی غیر سنجیدگی کے سبب انہیں ویسے ہی رہنے دینے پر آمادہ ہے۔ تو سب نے یہی کہا کہ چاہے بی جے پی صدرراج ناتھ ہوں یا امت شاہ ۔شہر کو وہ ترقی چاہئے جس کا بی جے پی نے وعدہ کیا تھا۔ ڈالی گنج میں جنرل اسٹورچلارہے امت یادو کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ عوام نے مودی کے گجرات کے ماڈل کو ووٹ دیا ہے۔ مودی نے وارانسی میں گنگا کو صاف بنانے کیلئے منسٹری آف ریور بنائے جانے کی بات کہی ہے یہ ایک اچھی پہل ہے۔ ویسے ہی راج ناتھ سنگھ کو خاص کر گومتی ندی کی آلودگی کو دور کرنے کیلئے ٹھوس پہل کرنی چاہئے، محض دکھاوا نہ ہو ،محض رکشا سوتر باندھ کر اخباروں میں فوٹو شائع کرکے ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے۔ اب چونکہ بی جے پی کے نئے صدر امت شاہ ہیں توان کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سابق صدر راج ناتھ کے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا تعاون دیں۔ ایک بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی انیتا کہتی ہیں کہ سب سے پہلے بی جے پی حکومت کو لکھنؤ کا نظم ونسق درست کرنا چاہئے دن دہاڑے خواتین کے ساتھ مظالم کئے جارہے ہیں۔ کوئی چھیڑ خانی کررہا ہے تو کوئی آبروریزی ایسے ماحول میں لڑکیوں وخواتین کا گھر سے نکلنا مشکل ہے۔ نوکری کرنا تو دور کی بات ہے ۔میرا بی جے پی کے صدر سے یہی مطالبہ ہے کہ وہ شہر کا نظم ونسق درست کریں تاکہ خواتین اپنے آپ کو محفوظ سمجھ سکیں۔ سہارا گنج مال میں کام کرنے والے انوبھو تیواری کہتے ہیں کہ لکھنؤ میں سیاحت اور صنعت کو فروغ دیا جاناچاہئے۔ راج ناتھ سنگھ کو لکھنؤ کے ثقافتی شکل کوقائم رکھنے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ انتظامیہ میں ہر بندوبست ایک دوسرے سے جڑا ہے اس لئے ترقی کیلئے لازمی ہے کہ یہاں کا نظم ونسق درست ہو۔ شہر کے ایک ٹرانسپورٹ میں کام کرنے والے راہل جیسوال کہتے ہیں کہ راج ناتھ سنگھ نے انتخابات سے قبل بہت سے وعدے کئے تھے۔ راجدھانی کا سب سے بڑا مسئلہ نظم ونسق کا ہے۔ تاجروں اور خواتین کیلئے یہ بہت بڑا مدعا ہے۔ امید ہے کہ ہمارے رکن پارلیمنٹ کے طور پر وہ اس مسئلے کا کوئی حل نکالیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ لکھنؤ کی بجلی، سڑک،پانی اور صحت جیسی فراہمی پر توجہ دیں گے۔ ویسے ہر لیڈر انتخابات سے قبل وعدہ کرتا ہے جیسے راج ناتھ نے کئے ہیں۔ لیکن عوام نے مودی کے ترقیاتی ماڈل کو ووٹ دیا ہے اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ راج ناتھ اپنے وعدے پورے کریں گے۔ 


اپنے مطالبات کو لے کر آٹو ٹیکسی ڈرائیوروں نے دیا دھرنا

لکھنؤ۔11اگست(فکروخبر/ذرائع )ونایک گرام ادیوگ سنستھان کے زیر اہتمام حضرت گنج واقع گاندھی مجسمہ پر آٹو ٹیکسی ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات کو لے کر دھرنا دیا۔ آٹو ٹیکسی ڈرائیوروں نے استحصال ،مظالم،مالی نقصان کے شکار کے معاملات کو لے کر دھرنا دے کر اپنی ناراضگی جتائی۔ تنظیم کے صدر شیلیندر شریواستو نے بتایا کہ آٹو ٹیکسی ڈرائیور سماج کے غریب ،پسماندہ اقلیت اور درج فہرست ذات کے ہیں۔ جن کا سڑکوں پر روزانہ استحصال ہورہا ہے۔ ڈرائیور اپنی زندگی میں سدھار لانے کیلئے محنت کرکے آٹو وٹیکسی چلاکر اپنے کنبہ کی پرورش کرتے ہیں۔ لیکن ہر چوراہے پر تعینات پولیس ان کا استحصال کرکے ان کی کمائی کا آدھا حصہ وصول کرلیتے ہیں۔ جس کے سبب وہ اپنے بچوں کو صحیح ڈھنگ سے تعلیم نہیں دے پاتے ہیں ۔ ریاستی حکومت سے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرائیوروں کیلئے کوئی ٹھوس قدم اٹھائے جس سے وہ بھی اپنے بچوں کو صحیح ڈھنگ سے تعلیم وتربیت دے سکیں۔ دھرنے کے دوران کثیر تعداد میں آٹو ٹیکسی ڈرائیور موجو د تھے۔ 


مسلمانوں کا مسیحا کہنے والے اعظم خاں ذہنی طور پر بیمار: کلب جواد

بے بنیاد بیان بازی بند نہ ہونے پر کیا جائے گا مظاہرہ

لکھنؤ۔11اگست(فکروخبر/ذرائع )امام جمعہ مولانا کلب جواد نقوی کے خلاف مسلسل بیان بازیوں کی ماتمی انجمنوں نے سخت مخالفت کی ہے۔ انجمنوں کے عہدے داران نے کہا کہ خود کو مسلمانوں کا مسیحا کہنے والے وزیر محمد اعظم خاں کو ذہنی طور پر بیمار بتایا ۔پریس کلب میں انجمنوں نے کہا کہ وزیرمذہبی رہنما کے بارے میں بے بنیاد بیان بازی بند نہیں کریں گے تو ریاست کی ماتمی انجمنیں لکھنؤ میں وزیرکے خلاف مظاہرے کیلئے مجبورہوں گی۔ اخبار نویسوں کوخطاب کرتے ہوئے انجمنوں کے عہدے داروں نے کہا کہ ریاست میں کتنے فسادات ہوئے اور کتنے ہی مسلمانوں کی جانیں گئیں۔ لیکن وزیرنے اپنی زبان نہیں کھولی۔ انہوں نے بے گھر اور متاثرہ سے ملاقات کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا۔ ذہنی طور پر ایسے بیمار شخص کو مسلمانوں کا لیڈر نہیں کہا جاسکتا۔ انجمنوں کے عہدے داروں نے مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کی سی بی آئی جانچ کرانے کامطالبہ کیا۔ انجمنوں نے کہا کہ وقف بورڈ کا انتخاب سروے کے بعد اور ووٹر لسٹ ٹھیک کرانے کے بعد کرایا جائے۔ جس سے بورڈ میں بدعنوان افراد نہ آسکیں۔ بات چیت کے دوران انجمن جعفریہ کے میثم رضوی ،انجمن شبیریہ قدیم کے عشرت رضوی سمیت دیگر انجمنوں کے عہدے داران موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا