English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک، ٹوئٹر اور واٹس اپ کے ذریعہ عوام تک پہنچے گی کانگریس(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

یوتھ کانگریس وسط زون کی جانب سے منعقد ورکشاپ میں کانگریس سوشل میڈیا ٹیم کے رکن روہن گپتا، راہل پانڈے، رچت سیٹھ وغیرہ نے کارکنان کوجانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے سوشل میڈیا کا بہتر استعمال کر کے پارٹی کی پالیسیوں سے عام آدمی کوروشناس کرائیں۔ ورکشاپ میں فیس بک، ٹوئٹر، واٹس اپ و دیگر نیٹ ورکنگ سائٹس کے استعمال کا طریقہ و تکنیکی جانکاری اور مختلف سافٹ ویئر کی جانکاری دی گئی۔ ورکشاپ میں پروجیکٹر کے ذریعہ کارکنان کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا۔ وسط زون کے صدر انکت پریہار نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعہ نوجوانوں کو ملک میں ہونے والے حادثات کی جانکاری پل بھر میں دی جا سکتی ہے۔اسی کے ساتھ سماج کو توڑنے والے اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے والی طاقتوں کو بھی سخت جواب دیا جا سکتا ہے۔ورکشاپ میں خاص طور سے سابق رکن پارلیمنٹ انو ٹنڈن، یوتھ کانگریس کے سکریٹری بی وی شری نیواس، مرکزی سکریٹری ڈاکٹر اما شنکر پانڈے، جنرل سکریٹری رمیش شریواستو، سوشل میڈیا انچارج شیو پانڈے، وسطی زون کے سوشل میڈیا انچارج عمران علی سمیت دیگر عہدیداران وبڑی تعداد میں یوتھ کانگریس کے لوگ شامل تھے۔ 


زمینی تنازعہ میں نوجوان کاقتل 

بارہ بنکی۔ 08اگست (فکروخبر/ذرائع )زمین کی خریداری کے بعد پیسہ ادا نہ کرنا پڑے اس سلسلے میں شہ زوروں نے نوجوان کوقتل کردیا۔ موقع پر پولیس نے پہنچنے کے بعد لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ لیکن تھانے میں تحریر دینے کے بعد بھی فتح پورپولیس مقدمہ درج کرنے سے گریز کررہی ہے ۔ موصولہ خبر کے مطابق گووندر سنگھ ولد میجر سنگھ باشندہ گاؤں جگنی تھانہ محمد پور کھالہ کے قتل کے معاملے میں متوفی کے چچا مختار سنگھ نے پولیس میں تحریر دے کر قتل کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا تھااور الزام عائد کیاہے کہ راجیو نین تیواری ولد شیوکمار تیواری باشندہ فتح پور نے متوفی سے زمین خریدی تھی ۔جس کی رقم دس لاکھ روپئے راجیو نین کو اداکرنی تھی۔ متوفی کے چچا نے کہا کہ اس کے بھتیجے کو راجیو نین نے اپنے منشی کے ذریعہ کل صبح بلایا تھا جس کے بعد گووندر منشی کے ساتھ چلا گیا تھا ۔اگلے دن اس کی لاش برآمد ہوئی ۔ متاثرہ کنبے نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ 


لا پتہ لڑکی کی لاش کھیت سے برآمد 

لکھیم پور ۔ 08اگست (فکروخبر/ذرائع )لکھیم پورمیں ایک لاپتہ نابالغ لڑکی کی برہنہ لاش برآمد کی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ لاش ندھاسن تھانہ علاقہ میں گنے کے ایک کھیت سے برآمد ہوئی ہے ۔ لڑکی منگل کی شام سے لاپتہ تھی۔ وہ مویشیوں کیلئے چارہ لینے کیلئے کھیت میں گئی ہوئی تھی۔ ترجمان کے مطابق لڑکی کے کپڑے اس کی لاش سے کچھ فاصلے پر پڑے ہوئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کو لڑکی کی آبرو ریزی کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ لاش کو طبی معائنہ کے لئے بھیج دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم چار ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعہ کیاجائے گااور اس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔ ایس پی اروند سین یادو نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوکوسکے گا کہ لڑکی کی آبروریزی کی گئی ہے یانہیں۔ 


جہیز کامطالبہ پورا نہ ہونے پر بیوی کاقتل 

ہردوئی۔ 08اگست (فکروخبر/ذرائع ) ہردوئی میں نشے کے عادی ایک شخص نے مبینہ طورپرجہیز کامطالبہ پورانہ ہونے کے سبب ہتوڑے سے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کوئل باغ کالونی میں رامیندرورما نے اپنی بیوی سریتا کے سر پر ہتوڑے سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔ سریتا کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ورما جہیز میں کار کا مطالبہ کررہا تھااور ان کی بیٹی کو پریشان کرتا رہتا تھا۔ اس معاملے میں ورما کے ساتھ اس کے بھائی راجو ، جیٹھ مہیندر ،نند لکشمی اوررینو اور سیتا رام کے خلاف جہیز استحصال کامقدمہ درج کرلیا گیا۔ 


کوڑا ہٹانے کیلئے مظاہرہ 

کانپور۔ 08اگست (فکروخبر/ذرائع ) وجے نگر واقع پرائمری وجونیر اسکول کے قریب کوڑاجمع ہونے کے سبب بچوں کواسکول آنے جانے میں مشکل کاسامنا کرنا پڑتا تھا۔ کوڑا جمع ہونے کی وجہ سے بچے کئی مرتبہ بیمار ہو جاتے تھے ۔ عام آدمی پارٹی کے سکریٹری بھارت راج یوگی نے بتایا کئی مرتبہ اس کی شکایت کارپوریشن ودیگرانتظامیہ افسران سے کئی گئی لیکن شکایت پرتوجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے مسئلہ سابقہ کی طرح قائم ہے۔ اسی سلسلے میں جمعرات کو اسکول کے اساتذہ وطلباء نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں انور علی ، شیخ امام الدین رام گوپال وغیرہ موجود تھے۔


شو پیس بنے کھڑے بجلی کے کھمبے، راہ گیرہو رہے ہیں حادثہ کا شکار 

لکھنؤ۔ 08اگست (فکروخبر/ذرائع ) اگر آپ کو لکھنؤ میں فلائی اوور سے ہوکر اپنی منزل تک پہنچنا ہے تو اپنی گاڑیوں کی رفتار دھیمی کر کے آگے چل رہی گاڑیوں کی روشنی کی مدد سے آگے بڑھیں جس سے انہونی ہونے سے بچ سکیں۔ شہر کے زیادہ تر فلائی اووروں پر اندھیرا رہتا ہے ۔ فلائی اوور پر لگے اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے شو پیس بنے ہوئے کھڑے ہیں۔ عام باشندوں کو جام سے جوجھنا نہ پڑے اس کیلئے برج کارپوریشن نے لکھنؤ شہر میں کئی فلائی اوور بنائے ہیں جس سے عام باشندے وقت سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں اور انہیں شہر میں جگہ جگہ لگنے والے جام سے نجات مل سکے۔ برج کارپوریشن کی جانب سے عیش باغ، مویا، گومتی نگر، ڈالی گنج، نشاط گنج، علی گنج جانے والا، آئی ٹی سے مہانگر جانے والے راستے سمیت شہر میں ایک درجن سے زائد فلائی اوور تعمیر کرائے گئے ہیں۔ رات کے اندھیرے میں فلائی اوور سے ہوکر گزرنے والوں کو کوئی دقت نہ ہو اس کیلئے فلائی اوور پر بربجلی کے کھمبے بھی لگائے گئے ہیں لیکن اس میں روشنی نہیں رہتی ۔ روشنی نہ ہونے کے سبب عیش باغ فلائی اوور پر انددھیرا رہتاہے۔ 
اندھیرے میں فلائی اوور پر گاڑیاں چلانا مشکل ہوتا ہے جس کے سبب اکثر گاڑی چلانے والے آپس میں بھڑ جاتے ہیں جس میں کئی راہ گیر زخمی بھی ہوتے ہیں جبکہ شہر کے فلائی اوور سے ہوکر شہر کی معزز شخصیات و اعلیٰ افسران بھی گزرتے ہیں لیکن ان کی نظر اس اندھیرے پر نہیں پڑتی۔ اندھیرے کے سبب فلائی اوور پر چلنے والے لوگ اپنی گاڑیوں کی رفتار دھیمی کر لیتے ہیں اور آگے چل رہی گاڑی کی روشنی کی مدد سے آگے بڑھتے ہیں اور معینہ وقت سے کچھ دیر میں اپنی منزل تک پہنچ جاتے ہیں۔ وہیں نوجوان تیز رفتار سے گاڑیاں چلاتے ہیں۔ رفتار تیز ہونے کے سبب اکثر راہ گیر حادثہ کا شکار ہوتے ہیں اور ان کی زد میں بغل میں چل رہے گاڑی ڈرائیور بھی آجاتے ہیں۔ کبھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر لوگ گاڑی کی رفتار تیز کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں اور حادثہ کا شکار راہ گیر موقع پر پڑا رہتا ہے۔ پیچھے چل رہے بیدار لوگ اطلاع دے کر اسپتال پہنچاتے ہیں۔ ایسا ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ ہوا جب تیز رفتار سے آرہے گاڑی ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر راہ گیر کو حادثہ کا شکار بناکر آگے بڑھ جاتا ہے۔ فلائی اوور پر اندھیرے کا فائدہ شہر کے جرائم پیشہ عناصر بھی اٹھاتے ہیں۔ مجرمین کیلئے شہر کے ایسے فلائی اوور بہت محفوظ ہیں۔عیش باغ و مویا فلائی اوور پر اندھیرا ہونے کے سبب رات میں لٹیرے راہ گیروں کو اپنا شکار بناتے ہیں۔ پولیس بھی متاثرہ لوگوں کی نہیں سنتی ہے۔ فلائی اوور سے ہوکر جا رہی خاتون سے لٹیرے چین و پرس آسانی سے لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں ۔ شور سن کر جب تک لوگ اس کاپیچھا کرتے لٹیرے اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر بھاگ جاتے ہیں حال میں عیش باغ فلائی اوور پر دو موٹر سائیکل سوار بدمعاش پہلے سے کھڑے تھے۔ رات تقریباً ساڑھے ۹ بجے ناکہ سے عیش باغ کی جانب جا رہا ایک نوجوان فلائی اوور پر پہنچا پہلے سے وہاں کھڑے دونوں بدمعاشوں نے اسے روک لیا۔ جب تک مذکورہ نوجوان کچھ سمجھ پاتا بدمعاشوں نے اس کی پٹائی شروع کردی۔ یہ دیکھ کر ادھر سے گزر رہے راہ گیر اپنی گاڑی کھڑی کر کے وہاں پہنچتے تب تک دونوں بدمعاش موٹر سائیکل پرسوار ہوکر فرار ہو گئے۔ راہ گیروں نے لہو لہان نوجوان کو نزدیک کے پرائیویٹ کلینک میں پہنچایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا