English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی کابینہ کا اہم فیصلہ (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

گزشتہ کئی برسوں کے دوران ملک میں اس قسم کے درجنوں خطرناک جرائم سامنے آئے جن میں کم عمر نوجوانوں کو ملوث پایا گیا۔ درجنوں عصمت دری کے واقعات میں بھی نوعمر لڑکوں کو مجرم ٹھہرایا گیا چنانچہ وہ کم عمر ہونے کے باعث سخت سزا سے بچتے تھے اور انہیں بازآبادکاری سینٹروں میں رکھا جاتا تھا تاہم کئی حلقوں سے یہ مانگ ہو رہی تھی کہ اس قسم کی کوششوں سے نوعمر لڑکوں میں کوئی ڈر نہیں رہتا تھا اس لیے انہیں بھی سخت جرائم میں کڑی سزا دینے کے لیے کٹہرے میں لایا جائے۔ یو این این کے مطابق بچوں اور خواتین بہبود کی مرکزی وزیر منیکا گاندھی نے حال ہی میں کہا تھا کہ خواتین کے خلاف جو جرائم بڑھتے جا رہے ہیں ان پر بریک لگانا ضروری ہے اور اس حوالے سے بالغ ہونے کی عمر 18سے گھٹا کر 16کرنے کی تجویز ہے۔ منیکا گاندھی نے کہا کہ 50فیصد کے قریب کم عمر لڑکے بھی عصمت دری اور دوسرے خطرناک جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بھی اسی قسم کے اشارے دیتے ہوئے کہا تھا کہ جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو ایک ہی کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے۔ 


خام تیل کی قیمت 103.27 ڈالر فی بیرل ہوئی

نئی دہلی۔07اگست(فکروخبر/ذرائع) پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق چھ اگست 2014 کو خام تیل کی قیمت 103.27 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔اس کے ساتھ ہی چھ اگست 2014 کو خام تیل کی قیمت 6334.58روپے فی بیرل ہوگئی ۔دوسری طرف ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں بھی کمی درج ہوئی ہے اور چھ اگست 2014 کو روپیہ ۔ڈالر شرح مبادلہ 61.34 روپے فی ڈالر ہوگئی جبکہ پانچ اگست 2014 کو یہ شرح 60.87روپئے ٖفی ڈ الرتھی۔


خشک سالی کے پیش نظرمرکز نے ڈیزل اور بیج پر سبسڈی کا اعلان کیا 

نئی دہلی۔07اگست(فکروخبر/ذرائع)ملک کے کئی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال کی بات قبول کرتے ہوئے وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے آج کہا کہ اس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے ڈیزل اور بیج میں سبسڈی کی منصوبہ بندی اور باغبانی مشن پلان کے تحت گرانٹ کی فراہمی کی ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریاستوں کو امداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں لگے کہ صورتحال ان کے کنٹرول سے باہر ہے تو وہ مرکز کو رپورٹ بھیجیں۔حکومت انہیں مزیدتعاون دے سکتی ہے۔وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ اب تک کسی بھی ریاست نے اپنے کسی ضلع یا علاقے کیلئے خشک سالی کا اعلان نہیں کیاہے لیکن ویسے علاقے جنہیں خشک سالی سے متاثر قرار نہیں دیا گیاہے لیکن جہاں اب تک 50فیصد سے کم بارش ہوئی ہے، ایسے علاقوں میں آب پاشی کیلئے ڈیزل پر 50فیصد سبسڈی کی تجویز کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی بیج سبسڈی بھی 50فیصد بڑھا دی گئی ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں آرہی قدرتی آفات اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے امدادی اقدامات پر راجیہ سبھا میں ہوئی مختصر مدت بحث میں مداخلت کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ مانسون کے دوران 6اگست تک ملک میں معمول سے 18فیصد کم بارش ہوئی ہے۔انہوں نے تاہم کہا کہ یہ اوسطا کسی خاص علاقے کے حالات کو نہیں بتاتا اور کہیں اوسط سے کافی کم اور کہیں اوسط سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔


ڈاکٹر ہرش وردھن نے جسمانی اعضاء عطیہ کئے جانے کی اپیل کی

نئی دہلی۔07اگست(فکروخبر/ذرائع) مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایک نئی سرکاری پیش رفت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت عطیہ دہندگان سے جسمانی اعضاء اور ٹشیوسائنسی اعتباراورمعیارات کی مطابقت کے ساتھ حاصل کئے جائیں گے اور انہیں ضرورتمند مریضوں میں تقسیم کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں پہلی نیشنل آرگن اینڈ ٹشیو ٹرانسپلانٹشین آرگنائزیشن (این اوٹی آئی او)کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اس مرکز میں دلی کے چوبیس ٹرانسپلانٹ اینڈ آرگن رٹریول سینٹروں کے ساتھ کمپیوٹر میں محفوظ نیٹ ورک کی نگرانی اور انہیں بحال رکھے گی ۔یہ تنظیم اٹھارہ ماہ کی مدت کے اندر اپنا کام شروع کردے گی۔ ہرش وردھن نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جسمانی اعضاء عطیہ کئے جانے کے ایک انقلاب کا آغاز کیا جائے،لیکن اس سے پہلے یہ ضروری ہے کہ جسمانی اعضاء اورانہیں حاصل کرنے والوں کے درمیان ایک انتہائی جدید ترین نظام قائم کیاجائے ۔فی الحال تو جسمانی اعضاء کی دستیابی کی معلومات مٹھی بھر پرائیویٹ اسپتالوں کے ذریعہ ہی رکھی جاتی ہیں لیکن اب کچھ سرکاری ادارے گردہ ،دل ،پھیپھڑے ،ہڈیوں ،ٹشیوز ، کارنیا،کھال اورسیل کی غریبوں کو مفت اور دیگر ضرورتمندوں کو انتہائی معمولی قیمت پر موثر طریقے سے تقسیم کرنے کا کام کریں گی۔یادرہے کہ کل اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور گڑگاؤں کے ایک پرائیویٹ اسپتال کے درمیان جسمانی اعضاء لے جانے کا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا گیا جس میں ایک مصنوعی دل ٹریفک کی گہما گہمی کے اوقات میں محض پندرہ منٹ کے اندر پندرہ اعشاریہ چار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے اسپتال پہنچایا گیا جب کہ عام حالات میں اس کام کے لئے اس سے دوگناوقت درکارہوگا۔ ہرش وردھن نے کہا کہ وہ سینٹر ل کونسل آف ہیلتھ کے اجلاس میں ریاستی سرکاروں سے ریاستی راجدھانیوں میں(این اوٹی آئی او)جیسے ادارے قائم کئے جانے کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کریں گے۔وزیراعظم نریندر مودی نے یونیورسل ہیلتھ اشیورنس پلان کا جو منصوبہ تیار کیا ہے ،اس میں جسمانی اعضاء عطیہ کئے جانے کاایک شعبہ بھی شامل ہوگا۔بارہویں پنجسالہ منصوبے (2012-17) میں جسمانی اعضاء عطیہ کئے جانے کے فروغ کیلئے ڈھانچہ جاتی سہولیات فراہم کرائے جانے کی غرض سے 149کروڑروپے کا سرمایہ مختص کیا گیا ہے۔ لیکن پہلے دوبرس کے دوران اس مدمیں محض دس کروڑ روپے ہی خرچ کئے گئے۔اب نئی سرکار کا ارادہ ہے کہ نہ صرف یہ کہ این اوٹی آئی اوجیسے ادارے قائم کئے جائیں بلکہ اس سلسلے میں سماجی بیداری بھی پیدا کی جائے تاکہ ضرورت مندوں کیلئے جسمانی اعضاء اور ٹشیو کی قلت نہ ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا