English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج اکیلے گھر میں بلاتے تھے (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انگریزی اخبار \'دی ٹائمز آف انڈیا نے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیڑتا جج نے اپنے وقار، آبرو اور خود داری کو بچانے کے لئے اپنا عہدہ چھوڑا ہے. 


اعظم صاحب’یہ پبلک ہے سب جانتی ہے‘

لکھنؤ۔04اگست(فکروخبر/ذرائع )بھارتیہ جنتا پارٹی نے سماجوادی پارٹی حکومت کے کابینی وزیر محمد اعظم خاں کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ عالم دین اور اعظم خاں کی بیان بازی میں بی جے پی کے لیڈران کو درمیان میں لانا افسوسناک ہے۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر منوج مشرا نے کہا کہ اعظم خاں نے وزیر اعلیٰ کو تین مکتوب روانہ کئے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہ کئے جانے کا طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اعظم خاں کے درد کو سمجھ سکتے ہیں۔ جب انہیں حکومت اور اپنے وزیر اعلیٰ کو دباؤ میں لینا ہوتا ہے تو وہ پریس میں چلے جاتے ہیں اور وزیر اعلیٰ حکومت سمیت ان کی ضد کے آگے سرِ تسلیم خم کردیتے ہیں۔ ڈاکٹر مشرا نے انہیں صلاح دی کہ ہر وقت ،ہر موضوع پر سیاسی نشانے بازی سے انہیں باز رہنا چاہئے۔ انہوں نے اعظم خاں پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’یہ پبلک ہے سب جانتی ہے‘۔شیعہ عالم دین اور اعظم خاں کی زبانی جنگ میں بی جے پی کے سینئر لیڈران کا نام لے کر آخر وہ اپنی قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔


گومتی ندی کے کڑیاگھاٹ سے نکالاگیا ہزاروں ٹن کوڑا

لکھنؤ۔04اگست(فکروخبر/ذرائع )بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے قبل کے پروگرام کے تحت گومتی صفائی مہم کی شروعات کڑیا گھاٹ سے کی۔ کڑیا گھاٹ میں سیکڑوں کارکنان نے جل کمبھی اور دیگر ہزاروں ٹن کوڑا ندی سے نکالا۔ اس موقع پر بی جے پی کارکنان نے عوامی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔بھارتیہ جنتا پارٹی مہا نگر کے کارکنان نے گومتی کو صاف اور شفاف بنانے کے عہد کے سلسلہ میں مہا نگر صدر منوہر سنگھ کی قیادت میں گومتی صفائی مہم کا آغاز کیا۔ مہا نگر کے میڈیا انچارج اودھیش گپتا نے بتایا کہ کڑیا گھاٹ پر سیکڑوں کارکنان نے مہم میں اپنا تعاون دیتے ہوئے گومتی ندی سے جل کمبھی اورکچرا نکال کر گومتی ندی کو صاف کرنے کا کام کیا۔ گومتی صفائی مہم صبح ۷بجے شروع ہو کر دوپہر بارہ بجے تک جاری رہی۔ مہا نگر اکائی کے اس پروگرام کو آئندہ بھی جاری رکھتے ہوئے منطقائی اورذیلی تنظیموں کے کارکنان سے اس مہم میں سرگرم حصہ لینے کی ہدایات دی گئیں۔ اس موقع پر منوہر سنگھ نے کہا کہ کارکنان نے اس مہم کو عوامی تحریک کے طو رپر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کو اس مہم سے جوڑا جائے گا۔ کیونکہ جس مہم میں عوامی حصہ داری ہوجاتی ہے وہ مہم اپنے ہدف کو جلد از جلد مکمل کر لیتی ہے۔ موجودہ وقت میں گومتی ندی میں گندے نالے کے پانی کے سبب گومتی کا پانی متواتر آلودہ ہو رہا ہے۔ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت اور مرکزی وزیر داخلہ ولکھنؤ سے رکن پارلیمنٹ راج ناتھ سنگھ نے گومتی کی صفائی کا عہد کیا ہے۔ گومتی ندی کی صفائی کیلئے انہوں نے مرکزی بجٹ بھی مختص کرایا ہے۔ اس سلسلہ میں مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے مہا نگر اکائی شہر کے سبھی گھاٹوں پر صفائی پروگرام منعقد کرے گی۔ پارٹی کے ریاستی نائب صدر گوپال ٹنڈن نے کہا کہ گومتی ندی کے کنارے بڑھتی گندگی کے مسئلہ کے حل اور پشتوں کو مزید خوبصورت اورکارآمد بنانے کا کام بی جے پی کارکنان کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی نے گومتی صفائی مہم کیلئے مختلف منصوبوں کو نافذ کرایا تھا، عوام کو اس مہم میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مہم میں سابق رکن اسمبلی سریش سریواستو، پارٹی کے جنرل سکریٹری انوراگ مشرا، راکیش شریواستو، مکیش شرما، ترلوک سنگھ ادھیکاری، وپن اوستھی، ونود تیواری، منیش شکلا اور راگنی رستوگی سمیت سیکڑوں کارکنان شامل تھے۔


ٹرین سے کٹ کر خاتون کی موت

لکھنؤ۔04اگست(فکروخبر/ذرائع )رفع حاجت کیلئے ریلوے لائن کو پار کر رہی چوکیدار کی بیوی کی ٹرین سے کٹ کر موت ہو گئی مقامی لوگوں نے جب ریلوے لائن پر لاش پڑی دیکھی تو اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ اطلاع کے مطابق حسن گنج کے ایل ڈی اے کالونی کے رہنے والے چوکیدار پرتیک سنگھ کی بیوی مایا سنگھ اتوار کی روز صبح رفع حاجت کیلئے گھر سے نکل کر ریلوے لائن کو پار کر گئی تھی۔ وہاں سے واپس آتے وقت اچانک ٹرین آگئی جس کی آواز مایا نہ سن سکی اور اس کی زد میں آکر اس کی دردناک موت ہوگئی ۔کچھ دیر بعد جب وہاں سے لوگوں کا گزر ہوا تو حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔


ریاستی کابینہ کے سینئر وزیرکی قیادت میں جانچ ٹیم سہارنپور میں 

سہارنپور۔04اگست(فکروخبر/ذرائع )وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے ذریعہ سہارنپور تشدد کی جانچ کیلئے تشکیل کی گئی کمیٹی کے صدر اورر ر یاستی کابینہ کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیرشیو پال سنگھ یادو نے کہا ہے کہ حکومت فسادمثاتر ین کے ساتھ ہے اورفساد کرنے والوں کے خلاف سختی سے پیش آئے گی ۔ مسٹریادو کی قیادت میں جانچ ٹیم نے سہارنپور پہچنے کے بعد فساد متاثرین سے ملاقات کی انھوں نے کہا کہ فساد کرنے والوں کو کسی بھی حالت میں بخشانہیں جائے گا مسٹریادو نے کہا کہ سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے کامیاب نہیں ہوئے انھوں نے عوام سے مل جل کررہنے کی ا پیل کی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کمیٹی کو جلد سے جلد جانچ مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی ٹیم کے اراکین نے سرکٹ ہاؤس میں پولیس انتظامیہ لے اعلیٰ افسر ان سے گفتگوکی بعد میں انھوں نے فسادمتاثرین سے ملاقات کی ۔ ٹیم نے گردوارے کی متنازعہ زمین کابھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے سہارنپورفساد اورمہلوکین کے لئے دس لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے حالانکہ فساد متاثرین دیگرلوگوں کیلئے ابھی تک علاحدہ سے معاوضہ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ان حالات میں جانچ کمیٹی کے سہارنپور کے دورے سے لوگوں میں کچھ امید پیداہوئی ہے۔جانچ کمیٹی میں ٹیکنیکل وزیزتعلیم شیوکانت اوجھا ، دیہی ترقیات کے وزیرممکت اروند سنگھ گوپ،وزیرمملکت آشوملک اورمرادآبادسماج وادی پارٹی ضلع صدر حاجی اکرام قریشی شامل ہے ۔واضح رہے کہ ۲۶جولائی کو سہارنپور میں ایک مذہبی مقام کی زمین کے سلسلے میں دوفرقوں کے درمیان فسادہوگیاتھا ۔ فسادکے دوران آگ زنی کی گئی اورتشدد کرنے والوں نے سیکڑوں دکانوں کو نذرآتش کردیاتھا۔ جس میں کروڑوں روپئے کا نقصان ہوگیاتھا۔فسادمیں تین افراد ہلاک اوردیگر ۳۰؍افراد زخمی ہوگئے تھے اس کے بعد انتظامیہ نے چھ تھانہ علاقوں میں کرفیو نافز کردیا۔


تین نوجوانوں نے کی مغویہ لڑکی کی آبروریزی

میرٹھ۔04اگست(فکروخبر/ذرائع ) میرٹھ کے تھانہ پھلاودہ علاقہ میں ایک لڑکی کو اغوکرکے اس کے ساتھ تین نوجوانوں نے مبینہ طورپر آبروریزی کی۔ پھلاودہ تھانہ انچارج آزاد سنگھ تومر نے متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کے ذریعہ دی گئی تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ پھلاودہ تھانہ علاقہ میں رہنے والی ایک لڑکی (۱۶)کو جمعہ کی دیر رات نشیلی شئے کھلا کر تین نوجوانوں نے اسے اغواکرلیاتھا اوراس کی مبینہ طورپر آبروریزی کی ۔لڑکی کی حالت بگڑنے پر نوجوان اسے سنیچر کی صبح گھر کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے تھانہ انچارج کے مطابق ملزمین نے اہل خانہ کو بھی دھمکی دی کہ واردات کی اطلاع پولیس کو دینے پر وہ لڑکی کوبدنام کردیں گے جب کہ لڑکی کے اہل خانہ نے سنیچر کی رات کو پولیس کو واردات کی اطلا ع دی۔پولیس نے لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرایا ہے اس معاملے میں لڑکی کے اہل خانہ نے گاؤں کے گڈوعرف سورج اوراس کے دونامعلوم دوستوں کے خلاف آبروریزی کی تحریر دی ہے۔پولیس ملزمین کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا