English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست کے ساحلی اور پہاڑی علاقو ں میں مسلسل موسلادھا ربارش(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ا س بارش کی وجہ سے 6پُل دوبارہ ڈوب گئے ہیں ۔ ان پلوں پر 8سے 11فِٹ اوپر سے پانی گزر رہا ہے ۔ جس سے ٹرافک پر اثر پڑا ہے ۔بیلگام ضلع انتظامیہ نے سیلاب میں ڈوب چکے کئی مواضعات کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا ہے۔کرشنا اور اس کی معاون ندیاں دودھگنگا‘دیو گنگا بھی مہاراشٹرا کے Catchment areasمیں شدید بارش ہونے کی وجہ سے یہاں بھی شدید حالت ہیں ۔


حکومتِ ہند کی وزارتِ ٹیکسٹائیل اور ڈی سی ایچ کی جانب سے دستکاروں کیلئے ہیلتھ بیمہ اسکیم ’

بیدر۔2؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔مسٹرشیوراج مڈیوال ضلعی کوآرڈینیٹرRGI/RGSSBY نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ حکومتِ ہند کی وزارتِ ٹیکسٹائیل اور ڈی سی ایچ کی جانب سے دستکاروں کیلئے ہیلتھ بیمہ اسکیم ’’ عام آدمی بیمہ یوجنا ‘‘جاری کی گئی ہے ۔اس اسکیم سے فائدہ اُٹھانے کیلئے18سال سے 59سال کے دستکاروں کو چاہئے کہ وہ متعلقہ فارم کے ساتھ آرٹیزن شناختی کارڈ‘آدھار کارڈ‘راشن کارڈ اور عمر کا مصدقہ سرٹیفکیٹ کی نقولات منسلک کرکے بیدر کے کوآرڈینیٹر مسٹر شیوراج مڈیوال کے دفتر سے رجوع ہوں سکتے ہیں ۔پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ دستکار کی اگر قدرتی طورپر موت واقع ہوتی ہے تو وارثین کو60ہزار روپیے ‘اگر کسی حادثہ میں موت واقع ہوتی تو ایک لاکھ50ہزار روپیے ‘مستقل کُل معذوری ہو تو ایک لاکھ50ہزار روپیے‘مستقل جزوی معذوری پر 75ہزار روپیے دئیے جائیں گے ۔مزید تفصیلات کیلئے مسٹر شیوراج مڈیوال ضلعی کوآرڈینیٹر فون نمبر9343666143اور محمد شفیع الدین فو ن نمبر9448349475پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔***


بیدر ضلع انچارج منسٹر اوماشری 4؍اگست کو بیدرضلع کا دورہ 

بیدر۔2؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔بیدر ضلع انچارج منسٹر اوماشری 4؍اگست کو بیدرضلع کا دورہ کررہی ہیں ۔4؍اگست کو وہ صبح 8بجے گُلبرگہ سے بیدر آئیں گی ۔بیدر میں منعقدہ یومِ عالمی آبادی 2014پروگرام کا افتتاح کریں گی۔اور11بجے بیدر ضلع پنچایت دفتر کے اجلاس ہال میں کے ڈی پی مٹینگ میں شرکت کریں گی۔اورشام5بجے بذریعہ کار حیدرآبا دجائیں گی ۔***


ماہِ اگست سے فوڈ سیکوریٹی اسکیم پر عمل آوری 

بیدر۔2؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔بیدر کے ڈپٹی کمشنر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ ماہِ اگست سے فوڈ سیکوریٹی اسکیم پر عمل آوری کی جارہی ہے ۔یکم اگست تا10اگست AAYاورBPLراشن کارڈ گیرندوں پر متعلقہ فیر پرائز شاپس سے اجلاس حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ماہِ اسگت کیلئے مکمل مقدار میں شکر دستیاب نہ ہونے سے شکر کا کوٹہ جاری نہیں کیا گیا ۔انتو دیا انا اسکیم کارڈ کیلئے90کیلو چاول فی کیلو ایک روپیہ کے حساب سے ‘ بی پی ایل راشن کارڈ گیرندوں کو 20کیلو چاول فی کیلو ایک روپیہ کے حساب سے دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ انتودیا راشن کارڈ گیرندوں کو 6کیلو گیہوں فی کیلو ایک روپیہ کے حساب سے‘اوربی پی ایل راشن کارڈ گیرندوں کو10کیلو گیہوں فی کیلو ایک روپیہ کے حساب سے دیا جائے گا ۔اس کے علاوہ بی پی ایل اور اے اے وائی راشن کارڈ پر ایک یا دو ارکان ہو ں تو ایسے کارڈ پر3لیٹر کیروسین تیل فی لیٹر18روپیے کے حساب سے دیا جائے گا ۔اور مذکورہ دونوں کارڈس پر زائد ارکان ہو ں تو ایسے کارڈس پر 5لیٹر کیروسین تیل 18روپیے فی لیٹر کے حساب سے دیا جائے ۔دیہی علاقوں میں APLراشن کارڈ س پربھی تین لیٹر کیروسین تیل دیا جائے گا۔ اور شہری علاقوں میں اے پی ایل راشن کارڈ س پرکیروسین تیل نہیں دیا جائے گا۔اگر کسی بھی راشن شاپ سے اناج یا کیروسین تیل حاصل نہیں ہوا تو وہ فورا شکایت درج کروائیں ‘کارروائی کی جائے گی ۔***


ڈپٹی کمشنر بیدر جناب ڈاکٹر پی سی جعفرکو عیدلفطر کی پُر خلوص مبارکباد

بیدر۔2؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔جناب سیدلطیف الدین قادری خُسرو صدر قاضی دارلقضاء بیدر و ظہیرآباد نے عید الفطر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بیدر جناب ڈاکٹر پی سی جعفر سے ملاقات کرتے ہوئے عیدلفطر کی پُر خلوص مبارکباد دی‘ ضلع میں یکم رمضان المبارک سے عیدا لفطر تک بہترین انتظامات پر ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر سے اظہار تشکر کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹرقاضی عزیرو برادرکے علاوہ معززینِ شہر موجود تھے 


قدیم تاریخی مسجد قوت الاسلام کے پیچھے سینیما تھیٹر کا آغاز

نوجوان مشتعل: ڈپٹی کمشنر سے شکایت

بیدر۔2؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔نوجوانانِ بیدر شہر کی جانب سے ایک دستخطی پریس نوٹ کے بموجب بیدر شہر کے محلہ تلاوڑی میں قدیم تاریخی مسجد قوت الاسلام کے بالکل عقب میں ایک فیروز تھیٹر پھرسے شروع کی گئی ہے ۔یہ تھیٹر کئی سالوں سے بند تھی ۔افسوس ا س بات کا ہے اس تھیٹر کے مالک مسلم صاحب ہیں ۔رمضان المبارک کی لیلۃ القدر کی رات تھیٹر کے مالک نے پھر سے اس میں فلم دکھانے کے شو کا آغاز کردیا ہے ۔اس ضمن میں نوجوانانِ شہر بیدر نے بیدر کے ڈپٹی کمشنر سے شکایت بھی کی تھی مگر اس پر عمل نہیں ہوا ہے ۔افسوس تو اس بات کا ہے کہ جب بھی نماز ا س مسجد میں ہوتی ہے تھیٹر سے ساؤنڈ کی آواز مسجد میں سنائی دیتی ہے ۔جس سے مسجدِ ہذا کے مصلیان کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے آواز سے عبادت میں خلل ہورہا ہے ۔فیروز تھیٹر کے آغاز سے ہی نوجوانانِ بیدر شہر نے بیدر کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے بشمول ڈیوژنل کمشنر گُلبرگہ کو بھی یادداشتیں پیش کی ہیں ۔یہاں تک کہ بنگلور میں متعلقہ عہدیداران کو اس ضمن میں شکایتی مکتوب بھی ارسال کئے ہیں‘ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی عدم توجہ نے تھیٹر کے مالکین کو کھلی چھوٹ دے دی ہے ۔نوجوانانِ شہر بیدر نے پھر ایک مرتبہ بیدر ضلع انتظامیہ سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ مسجدِ قوت الاسلام کے عقب میں واقع فیروز تھیٹر کو فوری بند کردیا جائے ۔***


جماعت اسلامی ہندبیدر کے زیراہتمام عید ملاپ تقریب

بیدر۔2؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔جناب محمد نظام الدین سابق امیر جماعت اسلامی ہند بیدر کے بموجب جماعت اسلامی ہندبیدر کے زیراہتمام مورخہ 3؍ اگست صبح ٹھیک 10: 30 بجے بمقام برید شاہی فنکشن ہال بیدر میں عید ملاپ تقریب زیر صدارت جناب محمد عطا اللہ شریف امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک انعقاد عمل میں آئے گا۔عید ملاپ تقریب میں مسٹر بھگونت کھوبا رکن پارلیمنٹ بیدر ،مسٹر گرپادپا ناگمارپلی رکن اسمبلی بیدر ،ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر ، سدھیر کمار ریڈی ایس پی بیدر ، جناب رحیم خان سابق رکن اسمبلی بیدر ، جناب قاضی ارشد علی سابق رکن قانون ساز کونسل بیدر، بسواشری سدارام بیلدال شرنو ، گیانی دربار سنگھ ، مولوی محمد فہیم الدین رکن ایڈویزری کونسل جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک ، ملند گروجی ، ریونڈ اے سائمون ،مولانا محمد مونس کرمانی بیدر ، جناب رفیق احمد گادگی ناظمِ علاقہ جماعت اسلامی ، جناب محمد اکرم علی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جناب محمد معظم امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر کی نگرانی میں کارکنان جماعت اسلامی تمام مہمانوں کا استقبال کریں گے ۔جناب محمد مجتبیٰ خان معتمد جماعت اسلامی بیدر نے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا