English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیدر کے مختلف عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید الفطر کی ادائیگی

share with us

نماز سے قبل مولانا عبدالغنی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بندہ ندامت کے ساتھ اللہ کے دربار میں اپنے گناہوں کی معافی مانگے اورآنسو ندامت کے بہائے گا تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کیلئے رحمتوں کے دریا بہادے گا ۔ مسلمانوں کی سر بلندی ، اقبال وعظمت کا راز دراصل قرآن حکیم سے رابطہ و وابستگی اور ہادی برحق حضور ؐ سے سچی محبت اور آقائے دو جہاں کی اتبا ء میں مضمر ہے ۔ مولانا نے مزید کہا کہ آج کا دن یتیموں کی غمخوری و بیواؤں کی دادراسی کا دن ہے ۔ ماہ رمضان المبارک دراصل ایک اسی تربیت کا ماہ ہے جس کیذریعہ مسلمانوں کو آپس میں اتحاد ،غمخوری ایک دوسرے کی تکلیف کا خیال ، عبادت و ریاضت ، محبت اخوت اور مقدس کلام پاک کے مطالعہ وذکر اذکارکی تربیت حاصل ہوتی ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ رمضان المبارک کا جس طرح اہتمام کیا تھا اُسی طرح رمضان کے بعد بھی مساجد کو اپنے سجدوں سے ہمیشہ آباد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب محمد قیصر رحمن معتمد عمومی مجلس انتظامی کمیٹی عیدگاہ بیدر نے مصلیان ِ عیدگاہ کو عیدالفطرکی پُر خلوص مبارکباد دی اور سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے عیدگاہ مسجد میں کی گئی تعمیر و ملگیات کی آمدنی و خرچ اور دیگر تفصیلات پیش کئے ۔ عیدگاہ بیدر میں نمازیوں کا سلسلہ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی شروع ہو چکاتھا ۔نماز کے قائم ہونے تک نمازیوں کی آمدکا سلسلہ جاری رہا ۔ مجلس انتظامی کمیٹی کی جانب سے مصلیان کے وضو ، بیٹھنے اور نماز ادا کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جگہ جگہ پینے کے پانی کا خصوصی انتظام دیکھا گیا ۔ صبح 10بجکر5منٹ پر مولانا حافظ و قاری شوکت اللہ غوری نے نماز عید الفطر کی امامت فرمائی اور خطبہ دیا ۔مولاناعبدالغنی خان نے رقت انگیزدعافرتے ہوئے عالم اسلام میں امن امان اور اسلام کی بقاو سلامتی کے ساتھ ساتھ سربلندی ا ور ملک میں امن و خوشحالی کیلئے دعا فرمائی ۔ بعد دعا کے ایک دوسرے کو بغلگیر ہو کر مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ محکمہ بلدیہ کی جانب سے عیدگاہ بیدر کے جانب جنوب ایک خصوصی خیمہ نصب کیا گیا تھا جہاں پر ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر پی سی جعفر ، سپرنٹنڈنٹ پولیس بیدر مسٹر سدھیر کمار ریڈی ، بیدر ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکٹیو آفیسرمسٹراجول کمار گھوش ‘ڈاکٹر سنیل کمار پنوار ڈی ایف اُو محکمہ جنگلات ‘ محمد رحیم خان سابق رکن اسمبلی بیدر ‘مسٹر بنڈپا قاسم پور سابق ریاستی وزیر ، اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین و عوامی نمائندوں نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔عیدگاہ بیدر کے علاوہ شہر کی تاریخی جامع مسجد میں بھی نمازِ عیدالفطر ادا کی گئی اور ہمنا آباد ‘ بھالکی ، بسواکلیان ‘اوراد ، بگدل ، منااکھلی ،منہلی ، حمیلہ پور ، املاپور ،میلور ،چدری ،اشٹور اور مختلف مساجد میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے خضوع و خشو ع کے ساتھ نمازعیدلفطر ادا کی ۔ایس پی بیدر کی نگرانی میں ضلع بھر میں پولیس ور ٹرافک پولیس کے وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے ۔ 


پولیس کے وسیع تر انتظامات پر ایس پی مسٹر سدھیر ریڈی کوتہنیت 

بیدر۔30؍جولائی۔(فکروخبرنیوز)۔ماہِ رمضان المبارک میں محکمہ پولیس کی جانب سے بہتر انتظامات پر جناب عبدالرحمن ساقی رکن بلدیہ کی قیادت میں گاوان گروپ اور تاجرین کا ایک وفد ٹاؤن پولیس اسٹیشن پہنچ کربیدر کے ایس پی مسٹر سدھیرریڈی کے شہر میں پولیس انتظامات کے تئیں اِظہار تشکر کیا ۔ اور کہا کہ مسٹر سدھیر کمار ریڈی نے اس مرتبہ ماہِ رمضان المبارک کے موقع پر پولیس کے وسیع تر انتظامات کئے‘جس کی وجہ سے تاجرین اور چھوٹا کاروبار کرنے والے اور ٹھیلہ بنڈیوں پر تجارت کرنے والے تاجرین کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی ۔گاوان چوک تا درزی گلی کراس ٹریفک کے نظم کی خوب تعریف کی گئی ۔اس موقع پر گاوان گروپ کی جانب سے ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ذمہ دارآفیسرس مسٹر شرن بسویشور سرکل انسپکٹر ٹاؤن پولیس اسٹیشن ‘ پولیس انسپکٹر مسٹر رگھویندر ٹاؤن پولس اسٹیشن‘کرائم پولیس انسپکٹرمسٹر امریش‘ اور اوراد کے ان نسپکٹر کی شال پوشی و گُلپوشی کرتے ہوئے ان کے رمضان میں خصوصی انتظامات کو خوب سراہا ۔اس موقع پر گاوان گروپ کے کے ذمہ داران ایم اے اکبر(HMS)‘شاہ اسد قادری‘اسلم ریحان‘نوید قریشی‘محمد شعیب‘محمد عرفان خان‘جہانگیر خان‘شیخ صفی‘محمد اکرم‘صیا پٹیل‘ محمد مزمل‘محمد یوسف‘ ایم انصاری موجود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا