English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست اترکھنڈ میں پہاڑی تودے گرنے سے کم از کم 8 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک(مزید خبریں)

share with us


عید شاپنگ کیلئے زبردست رش، منچلوں نے بھی بازاروں کا رخ کر لیا

نئی دہلی ۔جولائی 28(فکروخبر/ذرائع)عید الفطر کی آمد کے باعث عید شاپنگ کیلئے گزشتہ روزمارکیٹوں میں رش اپنے عروج پررہا جبکہ بڑی تعداد میں من چلوں نے بھی بازاروں کا رخ کر لیا ۔دوسری جانب چوڑیاں چڑھانے ، مہندی لگانے اور کٹنگ کرنے والوں سمیت بیوٹی پارلرز والیوں کی بھی چاندی رہی جو خواتین سمیت مردوں سے منہ مانگے دام وصول کرتے رہے۔عید الفطر کی آمد کے باعث بازاروں میں گہما گہمی اور مختلف سٹالز پر بے پناہ رش نے عید کی خوشیاں دوبالا کر دیں۔اس موقع پر عید کی چھٹیاں اپنے پیاروں کے سنگ گزارنے کیلئے آنیوالے پردیسیوں کی بڑی تعدا د بھی بیوی بچوں کے ساتھ عید کی خرید اری میں مصروف نظر آئی جس سے بازاروں کی رونق میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ۔اس موقع پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی بھی عوام اور خصوصاً دوکانداروں و ریڑھی چھابڑی فروشوں کیلئے مشکلات پیدا کرتی رہی۔


اردو یونیورسٹی میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے

حیدرآباد ۔جولائی 28(فکروخبر/ذرائع) مولانا آزاد نیشنل ارد یونیورسٹی ، میں چند مخلوعہ نشستوں پر داخلے دیئے جارہے ہیں۔ حیدرآباد میں ایم اے (اردو، انگریزی، فارسی، مطالعاتِ ترجمہ، اسلامک اسٹڈیز، مطالعاتِ نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات)، انٹیگریٹیڈ پروگرامس برائے سائنس، سوشل سائنس اور اینڈ ہیومانٹیز، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) کورسز میں داخلے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنؤ میں ایم اے (اردو، انگریزی، فارسی) میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ حیدرآباد و بنگلور پالی ٹیکنیک میں (الکٹرانک اینڈ کمیونکیشن انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی پروگرامس) میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امید وار یونیورسٹی کے متعلقہ کیمپس / شعبوں میں 4؍ اگست صبح 9 بجے تمام ضروری دستاویز اور ان کے نقول (فوٹو کاپیز) کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ پروگرام اور فیس وغیرہ کی تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ 


مانو میں سیول سرویسز امتحانات کے پریکٹس ٹسٹس، سبھی امیدواروں کو شرکت کا موقع

حیدرآباد ۔جولائی 28(فکروخبر/ذرائع)مولانا آزاد نیشنل ارد یونیورسٹی ، سیول سرویسز ایگزامنیشن کوچنگ اکیڈیمی کی جانب سے 3 ماک ٹسٹس کا 3، 10 اور 13 اگست 2014ء برائے یو پی ایس سی سیول سرویسز 2014ء پریلمس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ ٹسٹ دو پرچوں پر مشتمل ہوں گے جس میں پہلا پرچہ صبح 10 تا 12 بجے دن اور دوسرا پرچہ 2 تا 4 بجے دن منعقد ہوگا۔ خواہشمند امیدوار پہلے امتحان تک 200 روپئے فیس (تینوں ٹسٹوں کے لیے) اور 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اور یو پی ایس سی رجسٹریشن کی نقل (کاپی) داخل کرتے ہوئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ جوابات امتحان کے اختتام پر فراہم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ مانو سی ایس ای رہائشی کوچنگ اکیڈیمی تین زمروں پریلمس کم مینس ، پریلمس اور مینس میں مفت کوچنگ فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اکیڈیمی امتحان سے قبل پریکٹس ٹسٹ کا بھی اہتمام کرتی ہے۔ اس سال سے ان ٹسٹوں میں سبھی امیدواروں کو شرکت کی اجازت دی جارہی ہے۔ ٹسٹ کا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کیمپس، گچی باؤلی، حیدرآباد میں کیا جائے گا۔ مزید تفصیل دفتر اکیڈیمی یا فون نمبر 040-2300 8436 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 


وزیر اعلیٰ یو پی کے ہاتھوں ڈاکٹر شاہد نوخیز اعظمی کو ایوارڈ

حیدرآباد ۔جولائی 28(فکروخبر/ذرائع) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ فارسی کے اسوسیئٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد نوخیز اعظمی کو اردو اکیڈیمی ، اتر پردیش نے گرانقدر تصنیف ’’مولانا آزاد کی فارسی خدمات‘‘ پر ان کو برائے سال 2012ء انعام اول کا مستحق قرار دیا ہے۔ یہ انعام انہیں 4؍ اگست 2014ء کو وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ان کی قیامگاہ میں دیا جائے گا۔ اس تقریب کی صدارت وزیر برائے شہری ترقیات، مسلم اوقاف و حج جناب اعظم خاں کریں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا