English   /   Kannada   /   Nawayathi

میرٹھ میں الیکٹرانکس تاجر کاپیٹ پیٹ کرقتل(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

جمعہ کو دیر رات پیش آئے واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ واردات کے سلسلے میں آج صبح متوفی کے گھروالوں اور طرفداروں کی شکایت پر ریلوے روڈ پولیس نے پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی ہے سپرنٹینڈنٹ پولیس شہر اوم پرکاش نے سنیچر کو بتایاکہ مرنے والے الیکٹرانکس تاجر کا نام ساجد(۳۸)ہے۔


سرکاری حکام کی لاپروائی سے بی ٹی سی امیدواردربدر بھٹکنے پر مجبور

سدھارتھ نگر۔27جولائی(فکروخبر/ذرائع)سرکاری محکموں میں عوام کو پریشان کرنے اور پریشا ن کرکے بدعنوانی کو فروغ دینے کے لئے طرح طرح کا بہانہ ڈھونڈھ نکالنے کا فارمولہ جس طرح اختیار کیا جاتا ہے اس کا جیتا جاگتا ثبوت چھوٹا سے چھوٹا کام لے جا کر کسی بھی سرکاری محکمہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی سلسلے کی کڑی میں بی ٹی سی ۲۰۱۲ء ؁ بیچ کے تربیت یافتہ امیدواروں کو ضلع کے کسی اسکول میں تعلیمی تجربہ کے لئے اسکول کی تعیین ضلع تربیت گاہ بانسی سدھارتھ نگر کے پرنسپل کے ذریعہ کی جانی تھی مگر امیدواروں کی فہرست پرنسپل ڈائٹ بانسی نے ضلع بنیادی تعلیم افسر سدھارتھ نگر کو سونپ دی تاکہ ان کے ذریعہ ان امیدوارو ں کو پرائمری اسکولوں میں تجربہ کیلئے غیر جانبدارانہ طور پر تعیین کی جاسکے لیکن اس کے برخلاف طلباء ضلع بنیادی تعلیم افسر کے دفتر کا چکر کاٹتے رہے اور اس کو ابھی تک اسکول فراہم نہیں کردیا گیا ہے۔ امیدوارو ں کا کہنا ہے کہ دو تین روز سے ہم دفتر کا چکر کاٹتے ہیں اور یہ کہہ کر واپس کردیا جاتا ہے کہ کل آنا تب اسکول ملے گا۔ امیدواروں میں بے تابی کی کیفیت ہے۔ یہ شکایت ضلع تربیت گاہ کے پرنسپل سے طلباء نے کی۔ مستقبل کے ہونے والے اساتذہ کو اگر اسی طرح پریشان ابھی سے کیاجارہا ہے تو طلباء کا مستقبل ممکن ہے روشن کے بجائے تاری و سیاہ ہو اور تعلیم و تعلم میں رکاوٹ پیش آئے۔


ناجائز گیس ریفلنگ کو روکنے کیلئے سپلائی محکمہ کا چھاپہ 

فیض آباد۔27جولائی(فکروخبر/ذرائع ) ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر ضلع سپلائی محکمہ نے ایل پی جی گیس کی ناجائز ریفلنگ پر روک لگانے کیلئے کمر کس لی ہے۔ مہم کے تحت اجودھیا کوتوالی حلقہ کے محلہ تلسی نگر واقع ایک دکان پر چھاپہ مار کر ناجائز گیس ریفلنگ کے کاروبار کو پکڑا گیا۔ وہیں کاروباری ضلع سپلائی افسر کے پی مشرا سے احتجاج کرنے لگا۔ اس موقع پر ضلع سپلائی افسر کے پی مشرا نے بتایا کہ جب چھاپہ مارا گیا تو ایل پی جی گیس سیلنڈر سے ناجائز ریفلنگ کی جا رہی تھی۔ کرشنا گیسٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص کی دکان ہے جہاں ناجائز طریقہ سے گیس ریفلنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ ناجائز طریقہ سے گیس ریفلنگ کرنے والے اجے کمار کے خلاف ضروری اشیاء ایکٹ کی دفعہ ۷؍۳ کے تحت رپورٹ درج کرنے کیلئے کوتوالی اجودھیا میں تحریر دی گئی ہے۔ لوگوں کی شکایت ہے کہ فیض آباد اجودھیا دونوں شہروں میں متعدد افراد ایل پی جی گیس کی ناجائز ریفلنگ کے کاروبار میں ملوث ہے۔ سیکڑوں گاڑیاں سڑکوں پر ایسی چلائی جا رہی ہیں جو ایل پی جی گیس سے چلتی ہیں۔


سڑک حادثہ میں باپ بیٹی کی موت 

بھدولی۔27جولائی(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں بھدوہی ضلع کے گوپی گنج علاقہ میں بس کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ۳۲ سالہ اودھیش کمار پانڈے اس کی ڈھائی سالہ بیٹی اوربیوی سمن کل رات موٹر سائیکل سے جا رہے تھے۔ راستے میں گوپی گنج میں ایک نجی بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ میں اودھیش اور اس کی بیٹی کی موت ہو گئی جبکہ بیوی شدید طور سے زخمی ہو گئے اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔ 


ٹریکٹرکی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار تین افراد ہلاک 

کوشامبی۔27جولائی(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں کوشامبی ضلع کے سینی علاقہ میں آج ایک ٹکر کے سبب موٹر سائیکل سوار تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مدھوا مئی گاؤں کے نزدیک ایک ٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس سے اس پر سوار تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت ۴۷ سالہ لالتا پرساد کی شکل میں ہوئی ہے جبکہ باقی دو کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ 


لڑکی کی عصمت دری 

گونڈہ۔27جولائی(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں گونڈہ کے نواب گنج علاقہ میں ایک لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولیس کے مطابق نواب گنج علاقہ میں ایک لڑکی مویشیوں کیلئے کھیت میں چارہ لانے گئی تھی تبھی وہاں گاؤں کا ہی منا نشاد نامی نوجوان آگیا اور اس نے لڑکی کی عصمت دری کی۔ اس بارے میں متاثرہ کی چچی نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ متاثرہ کو طبی معائنہ کیلئے بھیجا گیا ہے۔پولیس معاملہ درج کرکے ملزم کو تلاش کرہی ہے۔ 


ڈائریا سے متاثر تین بچوں کی موت 

جونپو۔27جولائی(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں جونپور کے شاہ گنج علاقہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈائریا کی زد میں آنے سے تین بچوں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر ابھی متاثر ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سدش گاؤں کی کیوٹ بستی میں کل صبح ۱۳ سالہ خوشبو بنت جتیندر کی قے دست (ڈائریا) سے موت ہو گئی بعد میں گاؤں کے منشی لال بند بارہ سالہ بیٹی اور جتیندرکی دوسری بیٹی ۶ سالہ رنکی کی بھی دیر رات ڈائریا سے موت ہو گئی۔ گاؤں کے برجیش، وویک، شیوراج، گھورود ، اور بیس سالہ ساگر اب بھی ڈائریا کی زد میں ہیں، سبھی کا علاج شاہ گنج سرکاری اسپتال میں ہو رہاہے۔ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر پی ایس راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرین کا مناسب علاج ہو رہا ہے اور سبھی خطرہ سے باہر ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا