English   /   Kannada   /   Nawayathi

شر پسندوں نے سہارنپور کوفساد کی آگ میں جھونک دیا (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انکو علاج کے لئے ہائر سینٹر ریفر کر یا گیاہے فسادیوں نے تھا نہ قطب شیر پر اور فائر بریگیڈ اسٹیشن پر حملہ کرکے کافی نقصان پہنچایاہے اسکے بعد فسادیوں نے ۷۰ دکانات اور ۱۵ مکانات کو بھی آگ کے حوالے کر دیا اعلی حکام نے تھانہ قطب شیر تھانہ صدر بازاراور شہر کوتوالی علاقوں میں غیر اعلانیہ کر فیو لگا رکھاہے خبر کے لکے جانے تک گردوارہ روڑ، امبالا روڑ اور لوہانی سرائے کے علاوہ رینچ کے پل اور ساتھ میں جڑے محلہ ڈھولی کھال میں بھاری فورس تعینات ہے حفاظتی دستوں کا گشت لگاتار جاری ہے پورے شہر میں افرا تفری کا ماحول ہے افواہیں تیزی سے گشت کر رہی ہیں حالات بہت اچھے نہیں ہیں افواہوں کے باعث گاؤں درگاؤں بھاری تناؤ پھیلا ہواہے۔ قابل ذکر ہے کہ چالیس سال سے بھی زیادہ وقت سے گردوارہ روڑ واقع حسن عسکری مسجد والی جگہ ایک ہندو خاندان نے مسلم لوگوں سے خریدی تھی چند سال قبل ان لوگوں نے یہ جگہ سکھوں کو فروخت کر دی اور سکھوں نے نئی تعمیر کی غرض سے اس جگہ کو مسمار کردیا تبھی سے یہ معاملہ روشنی میںآیا جبکہ اس جگہ کے مالکان نے یہ جگہ کافی پہلے ایک ہندو خاندانکوفروخت کر رکھی تھی اسس وقت مسجد کے اس تنازعہ کو نہیں اٹھایا گیا جب ے جگہ سکھوں نے خریدی ہے تبھی سے یہ معاملہ سرخیوں میں آیا آج صبح بھی اس جگہ پر گزشتہ روز ڈالے گئے لینٹر کونیست نابود کر نے کی غرض سے ہزاروں افراد پر مشتمل بھیٹر نے گردوارہ کی اس متنازعہ جگہ پر بنے لنٹر کو گرادیا ہزاروں افراد پر مشتمل ب اس بھیٹر نے بعد میں تھا نہ قطب شیر پر اور فائر بریگیڈ اسٹیشن پر حملہ کرکے کافی نقصان پہنچایاہزاروں افراد پر مشتمل بھیٹرکو کوئی بھی قابو نہیں کر پا یا اور حالات یہاں تک آگئے؟حسن عسکری مسجد والی جگہ ایک ہندو خاندان کو جب فروخت کی گئی تھی تبھی اسس معاملہ کو سنجیدگی کے ساتھ لینا چاہئے تھا مگر کسی نے بھی لچسپی نہیں دکھا ئی اب اچانک یہ بھیڑ کہاں سے آئی کہ ضلع انتظامیہ کی نظروں کے سامنے سب کچھ پل میں برباد کر کے چلی گئی رمضان کے اس مبارک عشرہ میں رونما ہونے والے اسس فساد نے مسلم فرقہ کو ہلاکر رکھ دیاہے عئید سر پر ہے اور شہر میں کرفیو لگا ہوا ہے فسادی کر فیو کے بعد بھی جب رائے والا کپڑا مارکیٹ کو آگ کے حوالے کر نے جا رہے تھے تب علاقہ کے مسلمانوں نے انکو آگ زنی سے روکا سخت تناؤ کے بعد بھی مسلم علاقوں میں ہندو لوگ محفوظ ہیں مگر پھر بھی فسادی اکسانے والی حرکات لگاتار انجام دینے میں مصروف ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ سندھیا تیواری اور پولیس کپتان نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے فسادیوں کے ساتھ سختی سے پیش آنے کا صاف اشارہ دیاہے۔ جناب عبیدالرحمان ایڈوکیٹ، عمر علی خان اور منصور علیخان نے عوام سے پر امن ر ہنے کی گزارش کی ہے۔ 


سہارنپور ہنگامہ کو اعظم ذمہ دار: لکشمی کانت 

لکھنو۔26جولائی (فکروخبر/ذرائع ) مراد آباد کے کاٹھ سفر کے پیش نظر بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمی کانت واجپئی کل رات ہی مراد آباد پہنچ گئے تھے. آج صبح وہ شاہجہاپور کے رکن اسمبلی سریش کھنہ سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ ڈی ایم رہائش گاہ پر پہنچے. سہارنپور میں بوال کے لئے بی جے پی کے پردیشادھ لکشمی کانت واجپیے نے ریاست کے شہر ترقی وزیر اعظم کھا کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے. ان کا کہنا ہے کہ اعظم خاں خلفشار پھیلا رہے ہیں. مسٹر واجپیے نے کاٹھ میں رپورٹ درج کرانے کے بارے میں کہا ہے کہ وہاں ہمارے لوگ پہنچ گئے ہیں، ہم ہار حال میں رپورٹ کراکر رہیں گے. انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی مرادآباد آج پھر فساد کرانا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنے لوگوں کو ہجوم میں شامل کر دیا ہے. جو کاٹھ میں پتھراؤ کر فساد کرانا چاہتے ہیں. اسی وجہ سے ہم لوگوں نے کاٹھ جانیکیبجائیگھر ڈی ایم رہائش گاہ پر آنا صحیح سمجھا. ہم لوگ کاٹھ میں رپورٹدرج کرائیں گے. 


مطالبات کی حمایت میں ثانوی اسا تذہ کادھرنا

گورکھپور۔26جولائی (فکروخبر/ذرائع )ثانوی اساتذہ یونین (چیتن نارائن گروپ)کے عہدیداران نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے مطالبہ کے سلسلے میں ڈی آئی اوایس دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔اس سلسلے میں یونین کے عہدیداران نے ڈی آئی او ایس کوسات نکاتی عرضداشت سپرد کی۔عرضداشت کے ذریعہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کووقت پر تنخوان اداکی جائے ، تقرری کے معاملے میں کوتاہی ، جان بوجھ کرفائیلوں کوروکناجیسے مسائل کو فوری طورپر حل کیا جائے اساتذہ نے انتباہ دیا ہے کہ اگرمطالبات منظورنہ کئے گئے توایسوسی ایشن تحریک شروع کرنے پر مجبورہوگی جس کی تمام ترذمہ داری افسران پر ہوگی۔ افسران نے جلد ہی مسائل حل کئے جانے کی یقین دہانی کرانے کے بعد دھرنے کوختم کرادیا۔


جعلسازی سے ملازمت حاصل کرنے والے اساتذہ برخاست

فتح پور ۔26جولائی (فکروخبر/ذرائع )ایک سال قبل بیسک محکمہ تعلیم میں۱۸؍اساتذہ کی بطوراسسٹنٹ ٹیچرتقرری کی گئی تھی لیکن انھیں بیسک محکمہ تعلیم کی وجہ سے برخاست کردیاگیاہے۔۲۰۱۳میں اساتذ ہ کی تقرری آگرہ یونیورسٹی اورسمپور ناند یونیورسٹ میں فرضی سرٹیفیکٹ کے ذریعہ کی گئی تھی لیکن ۲۴؍جون کو فرضی تقرری کا پردہ فاش کردیا گیاتھا۔اس سلسلے میں اس وقت تعینات بیسک تعلیم افسرراجیندریادو نے مذکورہ اساتذہ کو نوٹس دیتے ہوئے سات جولائی تک اپنی بات کہنے کا موقع دیا تھا۔سات جولائی تک صرف ایک ٹیچر گھنشیام نے جواب دے کر اپنے کاغذات درست ہونے کاثبوت محکمہ کودے دیاتھا۔بی اے ایس راجیندریادو کی اسی ہفتے ڈی آئی او ایس کے عہدے پر ترقی ہوگئی ہے۔انھوں نے ضلع سے جانے سے ایک دن قبل فرضی کاغذات کے ذریعہ ملازمت حاصل کرنے والے ۱۸؍اساتذہ کو برخاست کردیا ہے۔


وزیر اعلیٰ نے ریاست کو ترقی کی جانب کیاگامزن 

لکھنؤ۔26جولائی (فکروخبر/ذرائع )سماج وادی پارٹی نے آج کہاہے کہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی حکومت نے اپنے ذرائع سے متعدد نئی و اہم اسکیموں کی شروعات کی ہے۔ ریاست کی ترقی کیلئے ایجنڈا تیار کیا ہے جس میں صنعتی سرمایہ کاری کیلئے مناسب ماحول پیدا ہوا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے ریاستی ترجمان راجندر چودھری نے آج جاری ایک بیان میں کہا کی وزیر اعلیٰ نے نجی سرمایہ کاری کو راغب کن کرنے، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کیلئے زراعتی و آبپاشی کے علاقوں میں ترقی ، توانائی حلقوں میں سدھار، سبھی طبقوں کیلئے سماجی، اقتصادی، ترقیات کیلئے تعلیم، صحت ، سماجی تحفظ، مزدوروں، نوجوانوں کی بہبودی اور بہتر ترقی اور اسکیموں کے ساتھ انتظامیہ کو بہتر اور پُر اثر بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔ مسٹر چودھری نے بتایا کہ ریاست کے صنعتی حلقوں میں سرمایہ کاری کوراغب کن کرنے کے مقصد سے گزشتہ دنوں سرمایہ کاروں کے اجلاس منعقد کئے گئے جس میں ملک و بیرون ملک کی تقریباً ڈیڑھ سو کمپنیوں نے حصہ لیا تھا اس میں ۶۰۶.۵۴ کروڑ روپئے کے سمجھوتہ پر دستخط کئے گئے جن میں بجلی ، سڑک اور آبپاشی اہم ہیں۔ ریاست میں بجلی بندوبست کو مضبوط کرنے کے مقصد سے بجلی کے منصوبوں کیلئے ۹۲۸.۲۳ کروڑ روپئے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ 


کلکٹریٹ پر دھرنا و مظاہرہ آج 

لکھنؤ ۔26جولائی (فکروخبر/ذرائع )بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر کے اعلان پر کل ۲۶؍جولائی کو پوری ریاست میں کانٹھ ، بدایوں، مرادآباد جیسی واردات کے ساتھ ساتھ ریاست میں بڑھتے جرائم ، حکومت کی منھ بھارائی کی پالیسی، خواتین کے ساتھ بڑھتی آبروریزی کی وارداتوں کولیکر ضلع ہیڈکوارٹر پر بی جے پی ایک روزہ دھرناو مظاہرہ کرے گی۔ لکھنؤ میں ہونے والے دھرنے و مظاہرہ میں سبھی عہدیداروں کے ساتھ ریاستی وزیر وریندر تیواری بھی کلکٹریٹ پر موجود رہیں گے۔ لکھنؤ میں کانٹھ، بدایوں، مرادآباد کے ساتھ ساتھ موہن لال گنج کے بلسنگھ کھیڑا میں متاثرہ کے قتل کی سی بی آئی جانچ کراکے مطالبہ کو لیکر ضلع افسر کے ذریعہ سے گورنر کو عرضداشت سونپی جائے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا