English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسافر ٹرین نے اسکول بس کو روند دیا، 21 بچوں سمیت 22 ہلاک ،18 شدید زخمی (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے 16 بچوں کی عمریں 7 سے 14 سال کے درمیان ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور بھی ہلاک ہوا تاہم خدشہ ہے کہ ڈرائیور نے مسافر ٹرین کے ہارن کی پرواہ کئے بغیر ریلوے لائن پر بس چڑھا دی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔دوسری جانب ریاست تلنگانا کے وزیراعلی چندرا شیکھرا راؤ نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہر سال ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 15 ہزار افراد ٹرینوں کی زد میں آکر ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ اس حوالے سے 2 سال قبل حساس مقامات پر پل اور انڈر پاسز بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


 

ہندوستان میں سرسام سے ہلاکتیں 150ہو گئی

نئی دہلی ۔ 24 جولائی (فکروخبر/ذرائع) ملک میں سرسام کے مرض میں مبتلا ہوکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 150ہو گئی۔گزشتہ روزمحکمہ صحت کے حکام کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں مرنے والوں کی تعداد 60 بتائی گئی تھی جو اب بڑھ کر 150 ہو گئی ہے۔ اس وباء کے سبب کی فی الحال وضاحت نہیں کی جا سکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرسام کا مرض دماغ کو متاثّر کرتا ہے اور اس مرض سے ملک میں 7 کروڑ بچوں کو خطرہ لاحق ہے۔


جدہ۔حیدرآباد کے درمیان فلائی ناس کی ہفتہ میں دو پروازوں کا 16اگست سے آغاز

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤافتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

حیدرآباد۔ 24؍جولائی(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی ایئرلائنس فلائی ناس Flynas کی حیدرآباد۔جدہ پرواز کا 16؍اگست سے آغاز ہوگا۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے سی آر افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جس کا اعلان چیف منسٹر نے 22؍جولائی کو اپنی جانب سے ترتیب دی گئی دعوت افطار میں کیا ہے۔ منیجنگ ڈائرکٹر بزپروس مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور عرش انٹرنیشنل ساجد ندیم ہزاری کے بموجب جدہ۔حیدرآباد کے درمیان ہفتہ اور چہارشنبہ اور جدہ۔کالیکٹ کے درمیان پیر اور چہارشنبہ کو پروازیں ہوں گی۔ ڈائرکٹر مارکیٹنگ کمیونکیشن فلائی ناس وائیل السرحان کے بموجب اےئر بس A330 میں فی مسافر 30کیلو گرام بیاگیج کی سہولت رہے گی۔ اس کے علاوہ فلائٹ میں مفت طعام فراہم کیا جائے گا۔ فلائی ناس سعودی عرب کی ایک سرکردہ کفایتی ایرلائنس ہے جو 2007ء سے خدمات انجام دے رہی ہے۔ سات سال کے دوران اس نے 15ملین مسافروں کے ساتھ ایک لاکھ 40ہزار پروازیں کی ہیں۔ ایئرلائنس میں 27طیارے بشمول ایربس A330 شامل ہیں۔ فلائی ناس سعودی عرب اور بیرونی سعودی عرب ہر ہفتہ 28مختلف مقامات کے لئے 950 پروازیں کرتی ہیں۔ 2013 میں اس نے بزنس کلاس کیبن کو بھی روشناس کروایا ہے۔ اس سال 3.3ملین مسافروں کے ساتھ اس نے پرواز کی ہے۔ 2014ء میں فلائی ناس نے Low Cost Carrier Plus(LCC+) کے نظریے کو متعارف کروایا ہے جس کا مقصد مسافروں کو بزنس کلاس اور اکنامک کلاس میں کفایتی اور آرام دہ سفر کی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ فلائی ناس گلوبل پروگرام کے تحت 2020ء تک سالانہ 20ملین مسافروں کی آمد و رفت کی سہولت فراہم کرنا ہے اور اس کا دائرہ ایشیاء، افریقہ اور یورپ براعظموں تک وسیع ہوگا۔ فلائی ناس کی حیدرآباد۔جدہ اور جدہ ۔کالیکٹ پرواز سے تارکین وطن کو غیر معمولی سہولت ہوجائے گی۔ حیدرآباد اور کالی کٹ میں فلائی ناس نے عرش انٹرنیشنل کو اپنا پی ایس اے اور بزپروس مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کو ٹریڈنگ پارٹنر مقرر کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا