English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایمان کی دولت سے مالامال مسلمان شکر اداکریں : محمد اظہر الحق(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اس کے بعد زکوۃ کا درجہ رکھا گیا ہے۔ ماہِ رمضان المبارک کے فرض روزے جہاں بندوں کو ملکوتی صفاتِ کامل بناتے ہیں وہیں انھیں اصلاح نفس اور پاکیزگی کی صورت میں ظاہر ہوتا۔ اس دعوتِ افطار میں منصور احمد خان لیگل اڈوائزر اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد ‘الحاج ایاز الحق پروپرائٹر کرناٹک چھالیہ اسٹور‘ ۔محمد امین نوازصحافی بیدر‘ سید منظور حسین ‘ظفر علیخان ایڈوکیٹ مہمانِ خصوصی کے طورپر مدعو کئے گئے تھے ان کے علاوہ مذکورہ بنک کے تمام مسلم اکاؤنٹس ہولڈرس کی کثیر تعداد موجود تھی۔دعوتِ افطار کے انتظامات میں مذکورہ بنک کے اسٹاف نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔


جامع مسجد بیدر کے انتظامات مجلس اتحاد المسلمین سمیت دیگر افراد کا حصہ

بیدر۔22؍جولائی۔(فکر و خبرنیوز)۔جناب محمد عاطف پٹیل ایڈوکیٹ معتمد کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر حسبِ عمل درآمد قدیم جمعۃ الوداع کے موقع پر کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر جامع مسجد بیدر کے انتظامات میں حصہ لے گی۔ اندرون جامع مسجد میں جناب محمدعاطف پٹیل ایڈوکیٹِ معتمد مجلس بیدر اور جناب سید جواد علی شریکِ معتمد مجلس بیدر‘ محمد جعفر فوجی‘ محمد عبدالسلیم سجادہ نشین درگاہ حضرت بندہ علی شاہ ؒ ‘دیگر کارکنوں کے ساتھ انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے۔اندرون وبیرون صحن مسجد میں شیخ صابر علی قائدِ مجلس بیدر‘ محمد حبیب الدین‘ شیخ ‘محبوب بابر سنٹرنگ گتہ دار‘ محمد غلام دستگیر‘ محمد غلام محی الدین ‘ محمد منظور‘ محمد زاہد حسین‘ انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے۔ جناب محمد حبیب الرحمن سرپرستِ مجلس بیدر جامع مسجد کے باب الداخلہ پر موجود رہیں گے ‘ اور ان تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ مسجد کے بیرونی حصہ میں جناب مرزا فہیم بیگ خازن مجلس بیدر ‘قائدینِ مجلس بیدر شیخ شکیل ‘عاطف اشہر ‘محمد عبدالعقیم محمدآصف موجود رہیں گے جبکہ مجلس بیرون حصہ میں ایک والینٹر کیمپ قائم کرے گی۔ کیمپ پر محمد عبدالصمد منجو والا سابق صدر مجلس بیدرموجود رہیں گے۔محمد عبدالعزیز منا بھائی مجلسی رکن بلدیہِ بیدرو مالک گُڈ لک بیکری ‘ شاہ فتح اُللہ عرف ابو قادری اپنے معاونین کے ساتھ جامع مسجد بیرون حصہ میں والینٹرس کی رہنمائی کریں گے ۔تمام مجلسی قائدین و کارکنان جناب سید منصور احمد قادری صدر کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین شاخ بیدر و رکن بلدیہبیدر کی قیادت میں انتظامات کریں گے اور موصوف وقت بہ وقت دورانِ انتظامات تمام مجلسی ذمہ داران سے رابطہ کرتے رہیں گے ۔چوبارہ تا جامع مسجد ٹرافک کے نظام کیلئے مسٹر شیوآنند مجلسی رکن بلدیہ بیدر مجلسی قائدینِ بیدر کے ہمراہ موجود رہیں گے جناب سید منصور احمد قادری صدر مجلس بیدر نے مسلمانانِ بیدر سے اپیل کی ہے کہ جمعۃ الوداع کی نماز جامع مسجد بیدر میں ادا کرکے ملی اتحاد کا مُظاہرہ کریں۔و نیز برادرانِ ملت سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ کارکنوں و والینٹرس مجلس اتحاد المسلمین سے بھر پور تعاون کریں۔


حافظہ ڈاکٹر عشرت قریشی کے اعزاز میں تہنیتی تقریب

بیدر۔22؍جولائی۔(فکر و خبرنیوز)۔اردو میڈیم کی حافظہ ڈاکٹر عشرت قریشی کے گائنوکولوجی سے ایم ڈی مکمل کرنے کی خوشی میں شاہین کالج بیدر کے گرلزکیمپس میں ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیاگیاجس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقدیر سکریڑی شاہین ادارہ جات بیدر نے بتایاکہ حافظہ ڈاکٹر عشرت کی بدولت آج ان کے گھر کی مزید دوبہنیں اور ایک بھائی ڈاکٹر بن چکے ہیں ۔ اور یہ قصاب برادری (قریشی برادری) کاہندوستان بھر میں غالباًپہلا گھرانہ ہے جہاں ایک ساتھ 4بھائی بہن ڈاکٹر ہیں جب کہ مذکورہ برادری میں تعلیم کاچلن کم ہوتاہے۔ ڈاکٹرعشرت کی وجہ سے اس برادری میں بھی اعلیٰ تعلیم کی باتیں ہونے لگی ہیں ۔ جناب عبدالقدیر سکریڑی شاہین ادارہ جات بیدر نے دہلی کے ایک واقعہ کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ کل ایک چینل اعدادو شمار بتارہاتھاکہ دہلی میں 14ہزار جعلی ڈاکٹرس ہیں ۔ اور ان جعلی ڈاکٹروں کی بدولت انسانوں کونقصان پہنچ رہاہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ میڈیکل کالجس کھولنے میں فراخدلی کامظاہرہ کرے ۔تب ہی ان جعلی ڈاکٹر س کا چلن کم ہوگا۔ حافظہ ڈاکٹر عشرت ایم ڈی نے اپنی تہنیت کو قبول کرنے کے بعد طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھاکہ ڈاکٹر بنوں گی ۔ عبدالقدیر سرنے کہہ کہہ کر مجھے ڈاکٹر بنادیا۔ گذشتہ سال شاہین کالج سے 79طلباء وطالبات نے میڈیکل میں داخلہ لیاتھا۔ امسال بھی تعداد کم وبیش اتنی ہی ہے اس سے ایسا لگتاہے کہ شاہین ادارہ کامطلب ڈاکٹر س کی پروڈکشن کمپنی ہوگیاہے۔ ڈاکٹر صاحبہ نے طلباء کو احساس دلایاکہ شاہین کالج میں دین کے ساتھ ساتھ دنیوی پڑھائی اطمینان سے ہورہی ہے۔ طالبات کو تحفظ حاصل ہے۔ اور یہ ایک بڑی بات ہے جس کی قدر کرنا چاہیے۔ اور اپنی تعلیم محنت کے ساتھ ہی جاری رکھی جاسکتی ہے ورنہ نہیں ۔ ڈاکٹر عشرت کی دوسری بہن ڈاکٹر نازیہ بھی اس تقریب میں شریک تھیں انھوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ پی یوسی کے بعد لڑکیوں کاتعلیم ترک کردینا ایک جاہلانہ اقدام ہوتاہے۔ اس سے طالبات باز آئیں ۔ اپنی پڑھائی پردھیان دیتے ہوئے اپنی کمیونٹی اور انسانیت کے لئے کام انجام دیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی دوحہ (قطر) سے تشریف لائے مولانا مشتاق احمدعمری نے اپنے خطاب میں فرمایاکہ ڈاکٹر عشرت اردو کی ایک معمولی طالبہ رہیں لیکن انھوں نے جب قرآن حفظ کیاتو ان کا یادداشت میں اضافہ ہوا۔ چونکہ ان کی نیت صاف تھی اس لئے ان کے حق میں راستے بنتے گئے اور وہ آج ایک قابل فخر دنیاوی مقام پر کھڑی ہیں ۔ ڈاکٹری ایک مقدس ترین پیشہ ہے۔ جس کی بہتر انجام دہی کے لئے خلوص نیت کا ہوناشرط ہے۔مولانا نے تقریب میں موجود تمام طالبات سے کہاکہ خوب محنت کیجئے اور اپنے ہدف کو پالیجئے ۔ اور اپنے حاصل شدہ علم سے اپنی قوم اور ملک کانام روشن کریں ۔ شہ نشین پر زبیر انعامدار انجینئر بھی موجودتھے۔ *** 


سی ای ٹی امتحان تحریر کرنے کے خواہشمند طلباء کو شاہین کالج کی جانب سے کوچنگ کا اہتمام 

بیدر۔22؍جولائی۔(فکر و خبرنیوز)۔جناب عبدالقدیر سکریڑی شاہین ادارہ جات بیدر کی اطلاع کے بموجب CETکادوبارہ امتحان تحریر کرنے کے پی یوسی سال دوم کے خواہشمند طلباء کی کوچنگ کااہتمام شاہین کالج بیدر میں ہوگا۔ ایسے اقلیتی مسلم طلباء جن کا موجودہ رینک 5ہزارکے اندرون ہواور وہ دوبارہ CETامتحان لکھنا چاہتے ہوں ان کے لئے مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ اور یہ کوچنگ Full timeکوچنگ ہوگی ۔اور ایک سال کے لئے ہوگی ۔ گذشتہ چھ سال سے شاہین میں CETریپیرٹرس بیاچ چل رہے ہیں ، کرناٹک اور مہاراشڑ کے طلباء اس سے مستفید ہوتے ہیں ۔ خصوصاً سال گذشتہ مہاراشٹر کے طلباء نے استفاد ہ کیا اور میڈیکل ، انجینئرنگ ، وٹرنری ، ڈنٹل وغیرہ میں گورنمنٹ سیٹ حاصل کی ۔ ہاسٹل کی سہولت رہے گی ۔ اور ایک سال تک شاہین ادارہ کی نگرانی میں تعلیم دی جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ پریکٹس بھی کرائی جاتی ہے۔ 2اگست سے نئے بیاچ کا آغاز عمل میں آرہاہے۔ لڑکے اورلڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ کیمپس ہوگا۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں پہلا CET Repeatersبیاچ شاہین ادارہ نے شروع کیاتھا ۔ ***


عہدیداران کے تبادلوں کی فہرست جاری

بیدر۔22؍جولائی۔(فکر و خبرنیوز)۔ریاستی حکومت نے 11 عہدیداران کے تبادلوں کی فہرست جاری کی ہے ۔ان 11عہدیداران میں بیدر مجلس بلدیہ کے ایکزیکٹیوا نجینئر جناب محمد معز الدین اور ڈی یو ڈی سی کے جناب محمد ریاض احمد ایکزیکٹیو انجینئر کا بھی نام شامل ہے۔ان عہدیداروں کی جاری کردہ فہرست میں بیدر کے ان دونوں انجینئرس کا تبادلہ کہاں کیاگیا ہے اس کی تفصیل نہیں دی گئی ۔کچھ دنوں سے بیدر میں ان دونوں مذکورہ انجینئرس کے تبادلوں سے متعلق سیاسی سطح پر سرگرمیاں تیز نظر آرہی ہیں تھیں ۔واضح رہے کہ بیدر کے چند ارکانِ اسمبلی بھی نے ان انجینئرس کے بیدر سے تبادلہ نہیں کئے جانے کے ضمن میں ایک مکتوب ریاستی وزیر اعلی کو دے کر مطالبہ بھی کیا تھا ۔***


اردواسکولوں کو کنڑا اور انگریزی اسکولوں میں ضم کرنے کی تجویز کی مذمت 

بیدر۔22؍جولائی۔(فکر و خبرنیوز)۔ ممتاز بزرگ شاعر اور مؤرخ جناب نثاراحمد کلیم ؔ نے اپنے تازہ صحافتی بیان میں اردواسکولوں کو کنڑا اور انگریزی اسکولوں میں ضم کرنے کی کانگریس کے ایم ایل ایز کی تجویز کی مذمت کی ہے۔ اور کہاہے کہ اس طرح کامطالبہ بیکار اور شرپسندانہ ہے جس کی محبانِ اردو مذمت کرتے ہیں ۔ موصوف نے کہاکہ ریاست کرناٹک میں جہاں کہیں اردو اسکولس ہفتم جماعت تک ہیں وہاں ہشتم جماعت ، بعدازاں دہم جماعت تک اردو اسکولس کااہتمام کیاجانا ضروری ہے۔ جس کی بدولت اردواسکولوں سے Drop outکامسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ اس طرح کے مسائل پر بات کرنے کے بجائے اردواسکولوں کو بندکرنے کا مشورہ دینا ایک غلط روایت کاآغاز ہوگا۔ نثاراحمد کلیم نے 1972 ؁ء کی عزیز سیٹھ کی کنڑا ٹیچر س کے تقرر کی مہم کو ایک تعمیری مہم بتاتے ہوئے کہاکہ اردواسکولوں میں کنڑا مضمون پڑھانے کے لئے کنڑا ٹیچر س کے تقر ر کی ضرورت تھی اس کے لئے عزیزسیٹھ نے مہم چلائی جو ایک تعمیری کام تھا ۔ اس احتجاج اور مہم کے نتیجہ میں کنڑا اساتذہ کاتقرر اردواسکولوں میں ہوا جس سے اردو پڑھنے والے طلباء کو فائدہ بھی ہوا۔ اس طرح کے تعمیری کام کرنے کے بجائے اردواسکولوں کو ہی بندکرنے کا مطالبہ کرنا دراصل ایک تخریبی مطالبہ ہے۔ یہ اردو زبان کے حق میں ناانصافی ہوگی ۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ اردو اسکول بند نہ ہوں گے۔ کیونکہ اردو ایک متمول عوامی زبان ہے ۔ آج کل الیکٹرانک میڈیا وغیرہ کے ذریعہ اردو والوں کوروزگار حاصل ہورہاہے۔ مزید روزگار سرکاری سیکڑ سے ضروری ہے۔ بزرگ شاعر نے میسور کے ایم ایل اے تنویر سیٹھ اور بنگلور کے ایم ایل اے این اے حارث کو نصیحت کی ہے کہ اردو کے خلاف اس طرح کے بیانات سے وہ پرہیز کریں ۔ ایسے بیان دینے سے بیان دینے والوں کے خلاف فضا تو پیدا ہوگی لیکن حکومت کے خلاف بھی غم وغصہ پیدا ہوگا۔ اور ایک نہ تھمنے والا احتجاج ریاست کے طول وعرض میں بپاہوگا۔ جس سے حکومت کی نیک نامی متاثرہوگی ۔ انھوں نے اپنے بیان کے آخر میں کہاکہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں خاطرخواہ تعداد میں ا ردو اسکول دہم جماعت تک موجودہیں اور بہتر طریقے سے چل رہے ہیں ۔ لیکن پرانامیسور(قدیم علاقہ کرناٹک) میں ہفتم جماعت کے بعد اردو اسکولس نہیں ہیں ۔ تنویر سیٹھ اور این اے حارث کوچاہیے کہ وہاں وہ اردو ہائی اسکولس کا آغاز کرنے کے لئے اردوداں طبقہ سے مل کر جدوجہد کریں تاکہ ترکِ تعلیم کا رجحان اور اس کی وجہ سے آنے والی بے روزگاری دورہوسکے۔


دارالعلوم عربیہ بھاتمرہ سے طالبانِ علوم نبوتؐ ,علم دین اور اسلامی تربیت سے سرفراز ہورہے ہیں 

بیدر۔22؍جولائی۔(فکر و خبرنیوز)۔دارالعلوم عربیہ بھاتمرہ تعلقہ بھالکی جو بیدر ضلع کے قدیم اور معروف دینی اقامتی درسگاہ ہے اپنے قیام سے اب تک طالبانِ علوم نبوتؐعلم دین اور اسلامی تربیت سے سرفراز ہورہے ہیں ‘ اس درسگاہ سے ممتاز حفاظ و قراء علماء و فضلاء و مصلحینِ اُمت پیدا کئے ہیں جو ملک میں اسلامی خدمات میں مصروف ہیں ‘ اور اس درسگاہ سے ہزاروں طلباء قرآنِ مجید حفظ کرتے ہوئے دینی تعلیم سے آراستہ ہوکر خدمت دین پر مامور ہیں۔مدرسہ میں تعلیم و تربیت نظم و ضبط منون طریقہ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور شعبہ ناظرہ مع تجوید‘ حفظ القرآن مجید کے علاوہ دیگر عصری خصوصی کورسیس کی تعلیم دی جاتی ہے مذکورہ مدرسہ آپ کے تعاون کا مستحق ہے۔ مہمانانِ رسول ؐ کی نسبت پر اصحابِ خیر سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ اشاعتِ اسلام کی منفرد قدیم درسگا ہ دارالعلوم عربیہ بھاتمرہ تعلقہ بھالکی کیلئے فراخدلانہ تعاون فرمائیں تفصیلات و تعاون کیلئے ناظم مدرسہ حافظ سید لائق علی اشاعتی فون نمبر 9902715860 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔***


مدرسہ عربیہ اسلامیہ حیات العلوم تعلقہ اوراد12سال سے دینی و ملی خدمات انجام دے رہا ہے

بیدر۔22؍جولائی۔(فکر و خبرنیوز)۔ مولانا غلام محمد اسماعیل وستانوی صدر مدرسہ عربیہ اسلامیہ حیات العلوم تعلقہ اوراد (بی)ضلع بیدر کرناٹک نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مدرسہ عربیہ اسلامیہ حیات ا لعلوم تعلقہ اورادکے قریب جنگل میں واقع ایک دینی ادارہ ہے جو 12سال سے جامعہ اکل کوا کی نگرانی میں خاموش دینی و ملی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ مدرسہ میں امسال الحمدللہ230طلباء جو ضلع بیدر کے مختلف دیہاتوں کے رہنے والے ہیں معہ قیام و طعام کے زیر تعلیم ہیں ۔ مدرسہ ہذا میں تکمیل دینیات کا سلسلہ کورس و تکمیل حفظ و تکمیل تجوید کا بہترین نظم ہے آج کے دور میں عصری تعلیم ضروری ہے عصری تعلیم کیلئے حکومت کرناٹک سے منظور شدہ اُردو پرائمری اسکول کا بھی الحمد للہ درجہ اول تا درجہ پنجم نظم کیا گیا ہے ۔ ادارہ کی نگرانی میں ضلع بیدر کے 21دیہاتوں میں صباحی و مسائی مکاتب قرآنیہ کا بھی نظم ہے جامعہ اکل کوا اور اسکی شاخوں سے اب تک 61677) ( طلباء نے ناظرہ قرآن مجید اور 15925) (طلباء نے ناظرہ قرآن مکمل کیا ہے جس میں سے ادارہ سے اور اس کی نگرانی میں دیہاتوں میں خدمات انجام دینے والے 21مکاتب قرآنیہ سے (2165)طلباء نے ناظرہ مکمل کیا ہے ۔ اور الحمد للہ (60)طلباء نے حفظ قرآن مجید مکمل کیا ہے اب تک اس ادارہ کے ملک کے مختلف جامعات سے( 6) طلباء نے عالم کورس مکمل کیا ہے اور ایک طالبِ علم نے امسال جامعہ اکل کوا سے انگلش زبان کا خصوصی دینی و دعوتی کورس افتاء مکمل کرنے کے بعد اول نمبر سے کامیابی حاصل کی ہے یہ ادارہ جامعہ اکل کوا کی شاخ ہے جامعہ اکل کوا اسکی مکمل تعلیمی وتربیتی نگرانی کرتا ہے ۔ امسال مدرسہ کا خرچ 2492015 روپئے رہا جو اللہ تعالیٰ کی نصرت اور امت کے مخیر ین و مخلصین حضرات کے تعاؤن سے پورہ کیا جاتا ہے ماہ رمضان المبارک میں مدرسہ کے ناظم و اساتذہ حسب سابق آپ حضرات کے خدمت میں حاضر ہو رہے ہیں ۔ معہ تمام ہی اہل خیر حضرات سے پُر زور اپیل کرتا ہو کہ اس ادارہ ہر ممکن تعاؤن فرما کر عنداللہ ماجور ہوں ۔ مزید تفصیلات کیلئے مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدا لرحمنٰ الحسینی سے ٖفون نمبر 09448605090پر ربطہ کیا جاسکتاہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا