English   /   Kannada   /   Nawayathi

الگ الگ وارداتوں میں دونوجوانوں کا قتل(مزیدا ہم ترین خبریں )

share with us

گھر والوں نے پولیس کو سمپت کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔دوپہر کے وقت بجرا پور کے قریب جھاڑیوں میں راہگیروں نے ایک نوجوان کی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس رام سکل کے گھر والوں کوساتھ لیکر جائے موقع پر پہنچی جہاں گھروالوں نے لاش کی شناخت رام سکل کے طورپر کی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو قتل کرنے کے بعد جھاڑیوں میں پھینک دیاگیا تھا اس کے منہ سے خون نکل رہاتھا۔واردات کے موقع پر لاش کو گھسیٹے جانے کے نشا نات تھے۔ اس کے علاوہ کینٹ علاقہ کے بیتیا احاطے میں بھی ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔علاقہ کے لوگوں کی اطلاع پر کینٹ پولیس نے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ لاش کے پاس ایک پانی کی بوتل پڑی ہوئی ملی۔ پولیس کے مطابق نوجوان نشے کا عادی تھا پولیس نے لاش کا پنچ نامہ بھرنے کے بعداسے پوسٹمارٹم کرنے کیلئے بھیج دیا۔


 

نابالغ لڑکی سے اجتماعی آبروریزی کی کوشش

ہاپوڑ۔28جون (فکروخبر/ذرائع) کوتوالی علاقہ کی فری گنج روڈ واقع محلہ نراسرے خدمات کمیٹی کی رہنے والی نابالغ لڑکی کی دونوجوانوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر اجتماعی آبروریزی کرنے کی کوشش کی لڑکی کے شور مچانے پر موقع پر لوگوں کو آتاہوادیکھ کر ملزم لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہوگئے۔ کوتوالی میں درج مقدمے میں شکایت کرنے والے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ ۲۷جون کی صبح اس کی بیٹی سیتو(۱۴)تھیلیاں جمع کرنے جارہی تھیں راستے میں محلہ کے باشندے چھوٹوو سوکانے اپنے دیگر دوستوں کی مدد سے سیتوکو پکڑلیا ۔ چھوٹوں نے سیتوکی آبروریزی کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پردونوں نے اسے جان سے مارنے کی دھکمی دی لیکن موقع پر لوگوں کو آتے ہوئے دیکھ کر ملزمین فرار ہوگئے۔


 

آ گ سے جھلس کرخاتون کی موت

سنبھل۔28جون (فکروخبر/ذرائع)سنبھل کے بنیاٹھیرعلاقہ میں کل رات کھانا پکاتی ہوئی آگ کے زد میں آنے کے سبب خاتون کی موت ہوگئی ۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دیورکھیراکے باشندے چندرکال کی بیوی للیتا(۳۰)کی کل رات کھانا پکاتے ہوئے کپڑوں میں آگ لگنے سے موت ہوگئی۔پولیس نے موقع پر پہنچنے کے بعد لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔


 

بیت الخلا میں آتش زدگی کی زد میں آکر ۱۴؍افراد جھلسے

کانپور۔28جون (فکروخبر/ذرائع) چمن گنج علاقہ میں واقع بیت الخلا میں آج صبح اس وقت افرا تفریح کا ماحول ہوگیاجب وہاں پر رکھے ہوئے سلینڈ میں آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے سلینڈ کی آگ کی زد میں آکر بیت الخلا کے چوکیدارکے گھر کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔آگ لگنے کے سبب بیتالخلا میں موجود ۱۴؍لوگ جھلس گئے۔


 

بچے کے قتل کے معاملے میں فرار ملزم گرفتار 

لکھنؤ۔28جون (فکروخبر/ذرائع)موہن لال گنج علاقے میں جمعرات کو پنکج کے قتل کے معاملے میں فرار ملزم دنیش کو جمعہ کو پولیس نے اس کی سسرال سے گرفتار کرلیا ہے۔ اب اس معاملے میں سبھی ملزمان پولیس کے گرفت میں ہیں۔ سی او موہن لال گنج راجیش یادو نے بتایا کہ گذشتہ جمعرات کو کھجولی گاؤں کا باشندہ پنکج کے قتل کے معاملے میں پولیس نے موقع سے ہی ملزمہ راج دلاری اور اس کی ماں راگھورائی کو گرفتار کیا تھا۔ راج دلاری کا بھائی دنیش موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ جمعہ کی صبح موہن لال گنج پولیس نے ملزم دنیش کو سمیسی واقع اس کی سسرال سے گرفتار کرلیا۔ پنکج کے قتل کے معاملے میں اب سبھی ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ واضح ہو کہ گذشتہ جمعرات کو کھجور اٹھانے کے معمولی جھگڑے میں راج دلاری ، اس کی ماں رگھو رائی اور دنیش نے مل کرپہلے پنکج کے بھائی روی کو کھرپی سے مار کر زخمی کردیا تھا۔ اس کے بعد ان لوگوں نے شکایت کرنے پہنچے پنکج کو کھرپی سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا۔ 


 

معصوم کو گولی مارنے والا ملزم گرفتار

لکھنؤ۔28جون (فکروخبر/ذرائع)حسین گنج علاقے میں جمعرات کی دیر شب مزدور کے معصوم بیٹے کو گولی مارنے والے اس کے پڑوسی مورنگ بالو کا روبا ری کو پولیس نے گرفتا کرلیا ہے۔ فی الحال ابھی اس کے پاس سے پولیس نے واردات میں استعمال کوئی اسلحہ برآمد نہیں کیا ہے۔ سی او حضرت گنج راجیش شریواستو نے بتایاکہ لال کنواں کے باشندے مزدور پارس ناتھ اپنے کنبہ کے ساتھ جمعرات کی دیر شب اپنی چھت پر سو رہا تھا۔ اس درمیان تین گولیاں چلیں اور ایک گولی پارس ناتھ کے آٹھ سالہ بیٹے شیوا کے پیر میں لگ گئی ۔ زخمی شیوا کو کنبہ کے لوگوں نے علاج کیلئے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا تھا اس معاملے میں چھان بین کی گئی تو پولیس کو پتہ چلا کہ پارس ناتھ کا اپنے پڑوس میں رہنے والے مورنگ بالو کاروباری شہان سے مکان کے پا س احاطہ کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ اسی بنیا دپردیر شب پولیس نے شہان کو گرفتار کرلیا فی الحال پولیس نے ملزم کے پاس سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں کیا ہے۔ انسپکٹر حسین گنج کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی برآمدگی کیلئے اب ملزم کو پولیس کسٹڈی ریمانڈ پر لیا جائے گا۔ ملزم کاکہنا ہے کہ وہ پارس ناتھ اور اس کے کنبہ کو مکان سے ہٹانا چاہتا تھا اور ڈرانے کیلئے اس نے گذشتہ رات فائرنگ کی تھی۔ 


 

کسانوں کو مفت پانی دینے والی اترپردیش ملک کی اکیلی ریاست:اوجھا

لکھنؤ۔28جون (فکروخبر/ذرائع)اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں آج زراعت پنچایتی راج اور نوجوانوں کی بہبودی محکموں کے بجٹ رکھے گئے ۔ زراعت محکمہ کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کابینی وزیر شیو کانت اوجھا نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت کسانوں کی ترقی اور ان کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی حکومت نے کسانوں کو کھاد اور بیج ضرورت پڑنے پر مہیا کرائے ہیں۔ حکومت نے اس سال زراعت کے بجٹ میں گذشتہ سال سے زیادہ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت مانتی ہے کہ جب ریاست کاکسان مضبوط ہوگا تو ریاست مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وقت مقررہ پر زراعتی سرمایہ کسانوں کو پہنچا کر فصل بڑھا نے میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے حق میں کھاد اور بیج سے لے کر بازار کا التزام کرارہی ہے۔ مسٹر اوجھا نے بجٹ رکھتے ہوئے بتایا کہ سال ۱۵۔۲۰۱۴ء بجٹ میں زراعتی محکمہ نے ترقیات کے اوسط کو ۱ء۵فیصد کے سالانہ اضافے کو قائم رکھتے ہوئے کل ۲۷ء۵۹۴لاکھ میٹرک ٹن غذائی پیداوار کا نشانہ رکھا ہے۔ اسی طرح انتظامیہ نے ۴۶ء۶۱لاکھ کوئنٹل بیج کسانوں میں تقسیم کرانے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس برس ۷۲ء۷۱۵۴۴کروڑ فصلی قرض اور ۲۱ء۴۱لاکھ کسانوں کو کریڈٹ کارڈ مہیا کرانے کا نشانہ مقررکیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مرکزی پلاننگ کمیشن کے حکم کے مطابق پہلے سے چلائی جارہی آئی سو پام اسکیم کا قیام کرتے ہوئے اس سال نیشنل مشن آن آئیل سیڈ اینڈ آئیل پام اسکیم چلانے کی پیشگی کی ہے۔ اس اسکیم میں ۱۲۹۶لاکھ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ مرکزی فصل بیمہ پروگرام میں ۹۵۰۰لاکھ کی آمدنی اور خرچ کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سال زراعت کو نئی اونچائیوں پر لے جانے کیلئے کئی نئی اسکیم لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ جدید زراعت کو فروغ دیا جائے جس سے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو۔زراعتی محکمہ کے پیش بجٹ پر بی ایس پی کے راجیش ترپاٹھی نے کٹوتی منصوبہ رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کی حوصلہ افزائی کی بات کرتی ہے لیکن کافی بجٹ نہیں دیتی۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کے لائق زمین کیمیکل کھادوں کے استعمال سے بنجر ہورہی ہے۔ لیکن حکومت کے پاس کوئی اسکیم نہیں ہے دو سال قبل حکومت نے کیمیاوی کھاد کو فروغ دینے کی بات کہی تھی آج بھی وہی کہہ رہی ہے لیکن کیا کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو حادثاتی بیمہ اسکیم کا فائدہ نہیں مل پارہاہے، حکومت دعوے تو بہت کررہی ہے لیکن سرکاری ایجنسیوں نے آج مشکل سے چالیس فیصدی کسانوں کو ہی کھاد اور بیج مل پاتا ہے۔ باقی بازار پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زراعتی جانچ پر کوئی بااثر کام نہیں کررہی ہے۔ زراعت کو سب سے اہم بتاتے ہوئے بی جے پی دھرم پال سنگھ، بی ایس پی کے رجنی تیواری وغیرہ ممبروں نے کٹوتی کے منصوبہ کی حمایت کی بعد میں مسٹر اوجھانے جواب دیتے ہوئے کہا کہ زراعت کی جانچ ابھی ہوسکے پر نہیں ہے جس سطح پر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اترپردیش اکیلی ریاست ہے جو کہ کسانوں کو مفت آبپاشی دے رہی ہے۔ اس کے بعد اسمبلی میں پنچایتی وزیر مملکت کیلاش نے پنچایتی راج محکمہ کا بجٹ پیش کیا اور نوجوانوں کی بہبود سے متعلق بجٹ وزیر مملکت رام کرن آریہ نے پیش کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا