English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور واٹر سپلائی اور سیوریج بورڈمیں کافی مالی بے ضابطگی (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

بی جے پی کی رکن بھارتی شیٹی کے سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ کارپوریشن میں بدعنوانی کو کنٹرول کرنے کیلئے آنے والے دنوں میں سخت کارروائی کی جائے گی۔کارپوریشن کا پانی چرانے والا ایک بڑا نیٹ ورک بنگلورشہر میں پھیلا ہے‘ اس کیلئے کارپوریشن کے افسران ہی ذمہ دار ہیں۔ وزیر اعلی نے قبول کیا کہ اگر کارپوریشن کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں کارپوریشن کی کارروائی ہی ٹھپ ہوجائے گی۔ اس کیلئے کارپوریشن کو پٹری پر لانے کیلئے ایک کام کی منصوبہ بندی بنائی گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ نو سال سے بنگلور شہر میں پانی کی فیس نہیں بڑھائی گئی ہے۔ شہر کو 130کلیو میٹر دورسے پانی پمپ کیا جاتا ہے ۔کارپویرشن کو ملنے والی آمدنی 80فیصد کا برقی بِلس کی ادائیگی پر ہی خرچ ہوتا ہے ۔اس لئے بنگلور شہر میں پانی کے غیر قانونی کنکشن کے خلاف بھی مہم چلا کر کارپوریشن کی آمدنی ذخیرہ بڑھایا جائے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ بنگلور شہر کی توسیع بھی بڑھ گئی ہے۔ بنگلور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دائرے میں سات سٹی کونسل اور130گاؤں شامل ہیں ۔ان علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی کارپوریشن کی ذمہ داری ہے لہذا آنے والے دنوں میں پانی کی فیس میں اِضافہ کرنا لازمی ہوگیا ہے۔***


قانون ساز کونل کے ایوان میں پانچ ارکان کے نامزد گی کی تجویز کو منظوری 

بیدر۔27؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔گورنر ہنس راج بھردواج نے قانون ساز کونل کے ایوان میں پانچ ارکان کے نامزد گی کی تجویز کو منظوری دے دی ۔نامزد کئے گئے ارکان میں سے4کانگریس کے سرگرم قائدین ہیں جبکہ ایک اداکارہ کا نام بھی شامل ہے ۔وزیر اعلی سدارامیا نے گورنر سے مالاقات کرکے انھیں نامزدگی کے سلسلہ میں سفارشی خط پیش کیا تھا۔ گورنر کے ساتھ وزیر اعلی کی ایک گھنٹے تک کی ملاقات رہی۔ مسٹر سدارامیا نے حکومت کی سفارش پر گورنر نے کانگریس کے قائدین سابق وزیر ایس اگریپا‘پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری آئیون ڈیسوزا ‘کے عبدالجبار‘ اقبال احمد سرڈگی اور کنڑا فلم اداکارہ جیا مالا رام چنرکوو کونسل میں نامزدگی کی گئی ہے ۔ بتایا جارہا تھا کہ بی جے پی کی مُخالفت کو دیکھتے ہوئے گورنر کانگریس سے جڑے قائدین کے نام تبدیل کرنے کا مشورہ حکومت کو دے سکتے ہیں ‘لیکن ایسا نہیں ہوا گورنر کی معیاد دو دن بعدمکمل ہورہی ہے۔


ریاست میں قانون و نظام کی ڈگمگاتی حالت:اسمبلی میں کافی نوک جھونک

بیدر۔27؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔ریاست میں قانون و نظام کی ڈگمگاتی حالت کو لے کر اسمبلی میں حکمران جماعت اور حزبِ اختلاف کے درمیا ن کافی نوک جھونک ہوئی ۔سابق وزیرِ داخلہ بی جے پی قائد مسٹر آر اشوک نے توجہ پیشکش Attention Offerکے ذریعے ریاست میں قانون نظام کی ڈگمگاتی حالت کا مسئلہ اُٹھایا۔مسٹر آر اشوک کے مسئلہ اُٹھاتے ہی وزیر داخلہ مسٹر کے جے جارج نے اس کی مُخالفت کی۔ جارج اور اشوک کی تکرار کے درمیان ہی حکمران کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی اور جنتادل(ایس) کے رکن آپس میں بحث کرنے لگے۔ حزبِ اختلاف کے قائد مسٹر جگدیش شٹر ‘سابق وزیر ویشویشور ہیگڈے کاگیری ‘ جنتادل(ایس) کے واسو دتہ نے بھی مسٹر اشوک کے مطالبہ کی حمایت کی۔ارکان کے ایک ساتھ بولنے کی وجہ سے ایوان میں ہنگامہ کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔اسمبلی کے اسپیکر مسٹر کاگوڑ تمپا کے دخل کے بعد ایوان میں نظام بحال ہوا۔ مسٹر اشوک نے بحث آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ریاست کے دیگر علاقوں میں ہی نہیں ‘دارالحکومت بنگلور میں لوگ غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں ۔دارالحکومت میں دن دھاڑے قتل کی واردات ہورہی ہے ۔اشوک نے کہا کہ جیل میں بھی سیکوریٹی محفوظ نہیں ہے۔ منگلور جیل میں قیدیوں کے حملے میں20پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔مسٹر اشوک نے اضافی ڈی جی رابندر کا مسئلہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ پولیس محکمہ میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے ۔ایک کافی شاپ میں خواتین کی مبینہ طورپر قابلِ اعتراض تصویر کھینچنے کے معاملہ میں رابندر کو لے کر جو صورت حال پیدا ہوئی ہے اس میں صاف ہے کہ حکومت نے صورتحال کو بگڑنے دیا اور اس کا پولیس محکمہ پر کنٹرول نہیں ہے۔ اس معاملہ میں حکومت مکمل طورپر ناکام رہی ۔مسٹر اشوک نے گُلبرگہ میں ایک مجرم سے تصادم کے دوران پولیس انسپکٹر کی موت کا معاملہ اُٹھایا اور کہا کہ جانچ رپورٹ میں انسپکٹر کی موت پولیس کی گولی سے ہونے کی تصدیق ہونے کے باوجود حکومت نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔بعدازاں اسپیکر نے اس معاملہ کو لے کر اشوک کے Attention Offer نے قواعد 69کے تحت اگلے ہفتہ ایوان میں بحث کی اجازت دی۔ اس سے قبل جنتادل(ایس) کے ارکانِ اسمبلی نے بنگلور شہر کی فضلہ وصفائی کے مسئلہ کو Attention Offer لایا تھا جس پر بھی قواعد69کے تحت اگلے ہفتہ ایوان میں بحث کا فیصلہ سنایا ۔***


مسجدِ امیر بی صاحبہ میں پہلے عشرہ میں قرآن ختم ہوسکتا ہے

بیدر۔27؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔مسلمانانِ بیدر کیلئے رمضان المبارک کی چاندرات سے10رمضان المبارک تک (پہلا دہا) میں نمازِ تراویح میں مسجدِ امیر بی صاحبہ نزد عدن گارڈن فنکشن ہال ‘میلور بیدر میں روزانہ قُرآنِ مجید کے تین پارے حافظ محمد وسیم اکرم نمازِ تراویح میں سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔نمازِ عشاء 8:30بجے مقرر ہے ۔جناب عبدالحنان پٹیل پروپرائٹر عدڈن گارڈن فنکشن ہال بیدر عامۃ المسلمین سے وقتِ مقررہ پر شرکت کی درخواست کی ہے ۔***


۔مسجدِ البدرحضرت بدرالدین کالونی چدری روڈ بیدر میں10شبی شبینہ کا اہتمام 

بیدر۔27؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔مسجدِ البدرحضرت بدرالدین کالونی چدری روڈ بیدر میں10شبی شبینہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔حافظ محمد نصیر الدین عدیل رمضان کے پہلے دہا میں نمازِ تراویح میں روزانہ قُرآن مجید کے تین پارے سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ نوجوانانِ بدرالدین کالونی و انتظامی کمیٹی مسجدِ البدر عامۃ المسلمین سے شرکت کی درخواست کی ہے۔***


مولانامفتی حافظ و قاری محمد شارق اشاعتی مالیگاؤں مسجدِ جمعیت القریش میں تراویح پڑھائیں گے

بیدر۔27؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔مسجدِ جمعیت القریش محلہ مستعید پورہ بیدر میں مولانامفتی حافظ و قاری محمد شارق اشاعتی مالیگاؤں یکم رمضان المبارک سے روزانہ نمازِ تراویح میں قُرآنِ مجید کا سوا پارہ سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔نمازِ عشاء ٹھیک8:30بجے ہوگی ۔6رمضان المبارک سے مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیب و امام جامع مسجد بعد نمازِ تراویح قُرآنِ مجید کی تفسیر بیان کریں گے ۔عامۃ المسلمین سے وقتِ مقررہ پر شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا