English   /   Kannada   /   Nawayathi

گھر کو لوٹنے کے بعد مالکِ مکان کی بیٹی کو بھی اٹھالے گئے چور

share with us

ان دونوں کے شوہر بیرونِ ملک میں برسرِ روزگار ہیں ۔ معمول کے مطابق رات گیارہ بجے گھر کے تمام افراد سوگئے تھے ۔ چورگھر کے پچھلے دروازے کا تالہ توڑکر گھر میں داخل ہوئے اور قریب نویں ہزار روپئے کے زیورات لوٹ لیے ۔ اس دوران مریم کے پاس ہی سورہی اسی بیٹی جو ذہنی طور پرمعذور ہے چوروں کو لوٹتے دیکھ لیا ۔ جب چوروں نے اس کو جاگتے ہوئے دیکھا تو انہو ں نے اس کو اٹھاکر گھر سے دور پچھواڑے میں پھینک دیا ۔ پڑوسیوں نے رات تین بجے گھر کے پچھواڑے میں رونے کی آواز سنی تو جاگ کر چھان بین شروع کی تو ذہنی معذور لڑکی بے یارومددگار پڑی ہوئی تھی اور کچھ کہا نہیں جارہاتھا ۔ پڑوسیوں نے فوری مریم کو مطلع کرتے ہوئے اس کو گھر لے گئے اور پولس تھانے میں اطلاع کی۔ بنٹوال پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ فنگر پرنٹ کا خصوصی عملہ معائنہ کرنے کے بعد مزید تحقیقات کررہا ہے ۔ 

شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو لوٹنے والا پولیس افسر 

ملکی 08؍ مارچ (فکروخبرنیوز) شادی کا جھانسہ دے کر نوجوانوں عورت سے جسمانی تعلقات بڑھانے کے بعد دھوکہ دئیے جانے کی وجہ سے ملکی کے خاتون پولیس تھانہ میں اڈپی کے ایک پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ ملزم پولیس افسر کی شناخت اڈپی کے اشوک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ شہر ملکی کے ہڈکو نامی کالونی کی لڑکی نے اشوک پر الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی کہ پچھلے دس سالوں سے اس کے اور اشوک کے درمیان معاشقہ تھا دریں اثناء اشوک گھر میں آکر شادی کے یقین دہانی کے ساتھ جسمانی تعلقات بنایا ہوا تھا ۔ 2012ء میں ملزم پولیس افسر اشوک نے اس کو دھوکہ دینے کے بعد دوسری لڑکی سے شادی رچائی۔ اس سے دلبرداشتہ متأثرہ لڑکی نے بچہ وخواتین وبچہ بہبود تنظیم میں شکایت درج کرائی تھی مگر یہاں پر انصاف نہ ملنے پر پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے ملزم اڈپی پولیس افسر کے خلاف ملکی پولس تھانے میں شکایت درج کرلی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا