English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور کے مضافات ’’نیرومارگا ‘‘ میں فسادات

share with us

اطلاع کے مطابق اس حملے میں کشور، جیون، دھننجئے سمیت پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ جن کو وینلاک سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ واقعہ کے مطابق بت پادے علاقے کے نوین شیٹی پر رحمت اللہ نامی ایک شخص ایک مہینے قبل حملہ کردیا تھا،۔ اس سلسلہ میں پولس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی جس کی بنا پر یہاں یہ دو حساس قوموں میں کشیدگی پائی جارہی تھی، اسی بیچ حالیہ گنیش اُتسو کے دوارن کچھ لوگ نریندر مودی کی تصویر والے قمیص پہننے پر رحمت اللہ نے اعتراض جتایا اوراس پر یہ بھی الزام تھا کہ بس میں کچھ مسافروں کو بھی پریشان کیا تھا، اس طرح عوام نے پولس کو شکایت کی کہ متعلقہ شخص علاقے میں فرقہ وارانہ فسادات کو پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ، خفیہ پولس نے کچھ مقامی افراد کے مدد سے رحمت اللہ کو گرفتار کرلیا۔ کل رات انہیں مقامی افراد جن کی شناخت کشور، جیون، اور انل بار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، ان پر رحمت اللہ کے حامیوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ جب کہ یہ آپسی دشمنی کا حملہ تھا مگر شدت پسند عناصر نے اس حملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے حالات کو قابو کرلیا ہے، جب کہ ا س حملے کے دوران پتھراؤ جوابی پتھراؤ میں دکانوں اور سواریوں کونقصان پہنچا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا