English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک مرکز سے120کروڑ اقلیتی بہبود فنڈ حاصل کرنے میں ناکام

share with us

وہ کل یہاں گلبرگہ ڈیویژن کے 6اضلاع گلبرگہ ، بیدر، یادگیر، رائچور، کپل، بیلاری اور بیلگام ڈویژن کے 2اضلا ع باگل کوٹ، کوپل میں اقلیتی بہبود سے متعلق اسکیمات و پروگراموں پر عمل آوازری میں ہئی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد اخباری کانفرنس کو مخاطب کر رہے تھے ۔ گلبرگہ اور بیلگام ڈویژن کے تمام 8اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ، ریجنل کمشنر گلبرگہ اور مختلف محکمہ جات کے عہدیداران کااجلاس کل الحاج قمرالاسلام کی زیر صدارت منی ودھان سودھا گلبرگہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا ۔ زائد از 3گھنٹے تک چلے اس اجلاس میں وزیر اقلیتی بہبود الحاج قمرالاسلام نے اقلیتوں کی معاشی و تعلیمی ترقی اور اُنہیں مختلف سہولیات و مراعات کی فراہمی میں ہوئی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ الحاج قمرالاسلام نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر سخت اظہار تاسف کیا کہ سابقہ بی جے پی حکومت کی عدم دلچسپی سے سبب اقلیتوں کی ترقی کے ہمہ مقصدی ملٹی سیکٹورل ڈیولپمنٹ پروگرام کی عمل آوری کے لئے کرناٹک مرکز سے 120کروڑ کا فنڈ حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔ الحاج قمرالاسلام نے بتایا کہ سابق بی جے پی حکومت نے ایم ایس ڈی پی کے تحت منتخبہ بلاکس میں پروگرام پر عمل آوری سے متعلق تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ ( ڈی پی آر ایس ) روانہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دیکھائی ۔ جس کے نتیجہ میں ایم ایس ڈی پی کے تحت کرناٹک کو منظورہ 120کروڑ کا فنڈ مرکزی حکومت نے جاری نہیں کیا ۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت نے ملٹی سیکٹورل ڈیولپمنٹ پروگرام سے اقلیتوں کے استفادہ کو وسعت دینے کے لئے اسے ضلع کے بجائے بلاگ کی سطح پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ، لیکن سابقہ بی جے پی حکومت نے 25فیصد اقلیتی اکثریتی آبادی والے بلاکس کے نام مرکزی حکومت کر روانہ نہیں کئے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ ایم ایس ڈی پی پروگرام کے لئے گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے حدود پر مشتمل 3بلاکس چیتاپور، ہمنآباد، جم کھنڈی، باگل کوٹ، رائچور، سندھنور، کپل، گنگاوتی، ہاویری اس طرح کل 13بلاکس منتخب کروانے میں وہ کامیاب ہوئے ہیں ۔ ہر بلاک میں اقلیتوں کو انفراسٹرکچر کے بشمول مختلف بنیادی سہولیات کی فراہمی پر 10کروڑ تک کے مصارف کئے جائیں گے ۔ الحاج قمرالا سلام نے مزید بتایا کہ اُنہوں نے گلبرگہ شہر میں ائیر پورٹ سے نزد حج کی تعمیر اور مُرارجی دیسائی اقامتی اسکول کی تعمیر کے لئے اراضی مہیا کرنے کی ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کو ہدایت دی ہے ۔ تعلقہ جاتی مستقروں پر محکمہ اقلیتی بہبود کے دفاتر اور اقلیتی ویلفیر سنٹرس کی تعمیر کے لئے بھی اراضی مہیا کرنے اُنہوں نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا